Tag: یومیہ شرح

  • کرونا وائرس پاکستان سے ختم ہوگیا؟

    کرونا وائرس پاکستان سے ختم ہوگیا؟

    اسلام آباد: ملک بھر کے بیشتر شہروں میں کرونا وائرس کیسز کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی ہے، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے 25 بڑے اضلاع میں سے 19 میں کرونا وائرس کیسز کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز کی بلند ترین 2.20 فیصد یومیہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 1.74 فیصد، لاہور میں 1.86 فیصد، پشاور میں 1.27 فیصد، بہاولپور میں 0.67 اور فیصل آباد میں 0.38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 769 ہے، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد ہے۔

    ملک میں کرونا کے 711 مریض قرنطینہ میں ہیں، جبکہ 58 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    ملک بھر کے اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 مریض وینٹی لیٹر پر بھی ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد

    پاکستان میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 0.76 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 852 ہے، پاکستان میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے 792 مریض قرنطینہ میں ہیں جبکہ 3 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کیسز کی مجموعی شرح 0.76 فیصد ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ شرح سندھ میں 5.59 فیصد رہی۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا میں کرونا کیسز کی شرح 0.95 فیصد ریکارڈ کی گئی، پنجاب میں 0.50، گلگت بلتستان میں 0.40 جبکہ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں صفر ریکارڈ کی گئی۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کیسز کی شرح 0.57 رہی۔

  • پشاور میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 39 فیصد ہوگئی

    پشاور میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 39 فیصد ہوگئی

    اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس کیسز کی بلند ترین یومیہ شرح صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں 39.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کی شرح 21.79 فیصد جبکہ حیدر آباد میں 11.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14.29 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 14.44 فیصد ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی میں 12.62 فیصد، بہاولپور میں 10.21 فیصد، ملتان میں 8.91 فیصد، فیصل آباد میں 8.65 فیصد، سرگودھا میں 7.37 اور گجرات میں 1.50 ریکارڈ کی گئی۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 39.63 فیصد، مردان میں 31.08 فیصد، بنوں میں 9.40 فیصد، ایبٹ آباد میں 8.90 فیصد اور صوابی میں 6.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 12.14 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    گلگت بلتستان کے شہر دیامر میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 6 فیصد، اسکردو میں 1.79 فیصد اور گلگت میں صفر فیصد رہی، جبکہ آزاد کشمیر کے شہروں مظفر آباد میں 27.40 فیصد اور میر پور میں 15.07 فیصد رپورٹ کی گئی۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح میں دن بدن اضافہ

    ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح میں دن بدن اضافہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، کرونا کی بلند ترین یومیہ شرح کراچی میں دیکھی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کراچی میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 42.31 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدر آباد میں کرونا کیسز کی شرح 18.62 فیصد رہی۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کیسز کی یومیہ شرح 17.52 فیصد رہی۔

    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 14.35 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    راولپنڈی میں 19.79 فیصد، فیصل آباد میں 7.65 فیصد، بہاولپور میں 7.50 فیصد، نوشہرہ میں 6.40 فیصد، سرگودھا میں 4.18 فیصد، ملتان میں 3.50 فیصد اور گجرات میں 1.59 فیصد یومیہ شرح ریکارڈ کی گئی۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 19.4 فیصد رپورٹ کی گئی، صوابی میں 10 فیصد، مردان میں 9.62 فیصد، ایبٹ آباد میں 4.75 فیصد اور بنوں میں صفر فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 8.10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    علاوہ ازیں گلگت میں کرونا کیسز کی 4.76 فیصد، دیامر میں 7.69 فیصد، اسکردو میں صفر فیصد، مظفر آباد میں 22.73 اور میرپور میں 8.24 فیصد یومیہ شرح رپورٹ کی گئی۔