Tag: یومیہ کیسز

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز میں نمایاں کمی

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز میں نمایاں کمی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صرف 7 کرونا کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 635 ہوگئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 487 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 341 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 91 لاکھ 78 ہزار 62 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.21 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 34 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز میں نمایاں کمی

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز میں نمایاں کمی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صرف 9 کرونا کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 635 ہوگئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 480 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 901 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 91 لاکھ 74 ہزار 721 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.18 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 29 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کرونا وائرس: یومیہ رپورٹ کیسز کی تعداد 600 ہوگئی

    کرونا وائرس: یومیہ رپورٹ کیسز کی تعداد 600 ہوگئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ کیسز کی تعداد 600 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 307 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 609 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 692 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 424 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 35 ہزار 627 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 68 لاکھ 97 ہزار 815 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.7 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 600 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 12 کروڑ 80 لاکھ 74 ہزار 138 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 10 کروڑ 18 لاکھ 81 ہزار 176 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کرونا وائرس: یومیہ کیسز کی تعداد میں کمی

    کرونا وائرس: یومیہ کیسز کی تعداد میں کمی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی، یومیہ کیسز کی تعداد 6 ہزار سے گر کے 4 ہزار پر پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 30 مزید افراد جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 30 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 478 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 59 ہزار 773 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 39 ہزار 498 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 56 ہزار 51 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 53 لاکھ 78 ہزار 187 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.69 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 16 سو 81 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 10 کروڑ 81 لاکھ 73 ہزار 867 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 8 کروڑ 47 لاکھ 31 ہزار 497 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کرونا وائرس: یومیہ کیسز کی شرح میں معمولی کمی

    کرونا وائرس: یومیہ کیسز کی شرح میں معمولی کمی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یومیہ کیسز کی تعداد 3 ہزار سے گھٹ کر 2 ہزار پر جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 67 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 90 ہزار 176 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 53 ہزار 158 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 85 لاکھ 21 ہزار 728 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 66 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 5 کروڑ 13 لاکھ 90 ہزار 802 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2 کروڑ 19 لاکھ 62 ہزار 455 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔