Tag: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ

  • کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون گرفتار

    کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون گرفتار

    کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش تھی جس میں وہ ہوائی فائرنگ کرتی نظر آرہی تھی، کورنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 2 ملزم فرار ہوگئے ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون جسے گرفتار کیا گیا وہ پولیس قومی رضاکار کی سابق افسر ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مقدمے میں نامزد ملزم سعید اور اویس فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے، ملزم اویس نے خاتون کو پستول دی تھی جس سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

    خیال رہے کہ کراچی کے علاقے عزیز آباد میں 14 اگست کو ہوائی فائرنگ 6 سالہ معصوم بچی مرحا کی جان لے گئی تھی، 14 اگست کو جشن آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے معصوم بچی مرحا کے گھر کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئی تھیں۔

    والد نے بتایا کہ مجھے 12:30 کے قریب بھابھی کی کال آئی کہ جلدی آجاؤ مرحا کو کچھ ہوگیا ہے، دادی نے کہا کہ ہمارے تو پیروں تلے زمین نکل گئی جب یہ دیکھا کہ والدہ بچی کو خون میں لت پت لے کر پہنچی ہے، والدہ نے کہا کہ ہمیں ہر جگہ بیٹی نظر آتی ہے، کچھ نہیں بس انصاف چاہیے۔

    عزیزآباد پولیس نے جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستولیں برآمد کرلی ہے۔

    برآمد کی جانے والی پستول اور بچی کو لگنے والی نائن ایم ایم پستول کی گولی کا خول فارنزک رپورٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے، رپورٹ سے معلوم ہو سکے گا بچی کو گولی کس اسلحہ سے چلنے والی گولی سے لگی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/independence-day-karachi-firing-90-suspects-arrested/