Tag: یوم استحصال

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے

    اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کے 6 سال مکمل ہو گئے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، شہر شہر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے مظاہرے ہوں گے۔

    حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ وادی میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں پوسٹرز لگنے کے بعد انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی، اور قابض فورسز نے مزید نفری بڑھا دی، اور نام نہاد آپریشن شروع کر دیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بےروزگاری خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، مودی نے 2019میں آرٹیکل 370منسوخ کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں عوام کی زندگی اجیرن کردی۔

    بی جےپی کے اقتدار میں آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ ہوا، مقبوضہ وادی کے عوام غربت کے باعث خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

    بین الاقوامی سروے رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہر آنے والے دن غربت میں اضافہ ہورہا ہے، اس وقت خط غربت 49فیصدکی خطرناک حدکوچھورہی ہے۔

    سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت 23.09 فیصد بے روزگاری ہے جس میں مزید اضافہ جاری ہے، بڑھتی بے روزگاری کے باعث مودی سرکار کیخلاف ایک عرصے سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

  • صدر مملکت، وزیراعظم کا یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام

    صدر مملکت، وزیراعظم کا یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام

    یوم استحصال کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

    یوم استحصال کے موقع پر صدر مملک آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر پربھارتی غیر قانونی قبضہ مستحکم کرنے کی مہم کو پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی ڈومیسائل کا اجرا، ووٹر لسٹوں میں عارضی رہائشیوں کا اندراج، اسمبلی کے حلقوں میں تبدیلیاں اور زمین وجائیداد کی ملکیت کے قوانین میں ترامیم بھی اس مہم کا حصہ ہیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ ایسے تمام اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جن کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے، بھارت کی داخلی قانون سازی اور عدالتی فیصلے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتے۔

    صدر مملک آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن، جموں وکشمیر کے تنازع کے حل پر منحصر ہے، آج کا دن پانچ اگست 2019 کے تاریک دن کی یاد دلاتا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں شکنجہ مضبوط کرنے کیلئے گھناؤنے اقدامات شروع کیے، عالمی قوانین، تاریخی حقائق بھارت کے جھوٹ پر مبنی دعوؤں کا پردہ فاش کرتے ہیں۔

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ریاست کے تمام ادارے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے، پاکستانی حکومت مسئلہ کشمیر کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑرہی ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے خلاف کوئی بھی کیاگیا فیصلہ قابل قبول نہیں، 5سال قبل بھارت نے آئین میں ترمیم کرکے غیر آئینی اقدام کیا۔

    اس کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقویٰ نے یوم استحصال کشمیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید کو سلام ہے، بھارت نے 5 اگست 2019 کو کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبرو استبداد کی نئی مثال قائم کی۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ دنیا کب تک آنکھیں بند کر کے بیٹھے گی، کب تک کشمیری جبر و بربریت کا شکار ہوتے رہیں گے؟ پاکستان دنیا کے ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہے گا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے یوم استحصال کشمیر پرجاری پیغام میں کہا کہ 5 اگست سیاہ دن ہے اس دن کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا گیا، کشمیریوں کی زمینیں چھین کر انتہا پسندوں کو آباد کیا جارہا ہے، عالمی برادری کو بھارتی ریاستی اداروں کے ظلم کا نوٹس لینا چاہئے۔

  • یوم استحصال پر مسلح افواج کی قیادت کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی

    یوم استحصال پر مسلح افواج کی قیادت کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی

    یوم استحصال پر مسلح افواج کی قیادت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے خصوصی پیغام دییا ہے، مسلح افواج کی قیادت کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جائز اور طویل جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

    بھارتی فورسز کی عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، فوجی لاک ڈاؤن اور آبادیاتی حیثیت بدلنے کی غیرقانونی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ ہندوستانی حکومت کے جارحانہ بیانات بھی قابل مذمت ہیں، بھارت کا ریاستی جبر اور انسانی بحرانوں کو ہوا دینا علاقائی استحکام کیلئے مستقل خطرہ ہے۔

    خطے کا پائیدار امن یو این قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازع کے حل میں ہے، مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو غیرمعمولی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی بنیاد پر حمایت جاری رکھے گی۔

  • کشمیریوں کے یوم استحصال پربھارتی عوام کا اظہار خیال

    کشمیریوں کے یوم استحصال پربھارتی عوام کا اظہار خیال

    مقبوضہ کشمیر کے ناجائز غاصبانہ انضمام پر بھارتی عوام نے اپنے خیال کا اظہار  کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج دنیا بھر میں کشمیری یوم استحصال منارہے ہیں، یوم استحصال کے موقع پر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

    مظاہرین کا مودی سرکار سے کشمیر کی آزاد حیثیت بحال کرنےکا مطالبہ کیا ہے، یوم استحصال 5 اگست 2019 کو مودی سرکار کی طرف سے آرٹیکل  370 اور 35 اے کی غیر آئینی تنسیخ کیخلاف احتجاج کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    5اگست 2019 کو مودی سرکار نے اقوام متحدہ کی قرارداد اور ہندوستانی آئین، مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو ناجائز طور پر غصب کردیا تھا۔

    غیر آئینی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا، تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے مودی سرکار نے ڈیڑھ سال تک مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون ریسورسز کو معطل کیے رکھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے اب تک 1100 سے زائد املاک نذر آتش اور 21000 سے زائد کشمیری جیل میں قید کردیے گئے، یوم استحصال کی مناسبت سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں عوامی ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

    کشمیریوں کے یوم استحصال پر بھارتی عوام نے اپنے خیال کا اظہار  کیا ہے، بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ یہ آئین پر حملہ ہے مودی حکومت نے کشمیریوں کو دھوکا دیا ہے۔

    بھارتی عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ سیکو لرازم کے منہ پر طمانچہ ہے، تاریخ مودی کو کبھی معاف نہیں کرے گی، انڈیا آزادی کے بعد سے خود کو سیکولر ملک کے طور پرپیش کرتا رہا ہے، سچ یہ ہے کہ انڈیا ہمیشہ سے ایک ہندو ملک رہا ہے۔

  • ‘مودی سرکار کا کشمیریوں کے خلاف بڑا منصوبہ بے نقاب’

    ‘مودی سرکار کا کشمیریوں کے خلاف بڑا منصوبہ بے نقاب’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مودی سرکار کا کشمیریوں کے خلاف بڑا منصوبہ بے نقاب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم استحصال کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 3 سال قبل بھارت نے جبری طورپرکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی، 70سال سےبھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں اپنےقدم جمارہی تھی۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کشمیر میں صدی کی سب سے بڑی ڈکیتی کرنے جا رہا ہے، وادی میں لینڈ گریبنگ کے لیے مودی سرکار نے لاکھوں کا ریلہ کشمیر میں بھیج دیا ہے۔

    یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ کشمیریوں کی زمینوں پرقبضےکیلئےبھارت نےلاکھوں غیرمقامی افرادبسائے اور کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں سے بے گھر کر کے سڑکوں پر پھینک دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ساٹھ لاکھ ڈومیسائلز ہندوؤں کو دیئے گئے ہیں، ہندوستان سے کچھ اچھے کی امید نہیں ہے۔ مودی نے کورونا وباء کی تباہ کاریوں کو کوئی سبق نہیں سیکھا

    مشعال ملک نے مزید کہا پوری کشمیری قوم کو پنجرے میں بند کر دیا ہے، کشمریوں کے خون کے پیاسے مودی نے معصوم نہتے کشمیروں پر ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

    یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم کفن باندھے اپنے حق او آزادی کے لیے کھڑی ہے اس دور کے باطل اور یزید کے خلاف ہے۔

  • سرحدوں پر کشیدگی بڑھانے کا عادی بھارت دباؤ کا شکار کیوں؟

    سرحدوں پر کشیدگی بڑھانے کا عادی بھارت دباؤ کا شکار کیوں؟

    کشمیر پر قابض بھارتی فوج کے مظالم، وحشت اور بربریت دنیا کے سامنے ہے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدوں پر بھارتی شر انگیزی اور وہ اقدامات جو اس خطے کا امن و سکون غارت کرسکتے ہیں، ان پر بھی اقوامِ عالم نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آج قوم یومِ استحصال کشمیر منارہی ہے جس کا مقصد کشمیریوں‌ سے یک جہتی کا اظہار اور بھارتی درندگی اور مظالم کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

    درندہ صفت بھارتی‌ کے فوج بدترین مظالم نہ تو کشمیریوں‌ میں جذبہ حریت کو کچل سکے اور نہ ہی آزادی کے لیے ان کی آواز کو دبایا جاسکا ہے، جس نے بھارتی سرکار اور ریاستی غنڈوں کو شدید جھلّاہٹ، دباؤ اور پاگل پن کا شکار کردیا اور یہ ملک اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعات اور سرحدی کشیدگی بڑھا رہا ہے۔

    حالیہ دنوں‌ میں‌ چین، نیپال، بھوٹان ساتھ تنازعات نے سَر اٹھایا ہے اور سرحدو‌ں پر صورتِ‌ حال کشیدہ ہوئی ہے۔

    بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی عرصے سے جاری ہے جب کہ حال ہی میں تین سرحدی مقامات پر تصادم ہوئے ہیں جن میں ایک وادی گلوان، دوسرا ہاٹ اسپرنگ کے مقام پر اور تیسرا پینگونگ نامی جھیل کے جنوب کی طرف واقع علاقے میں ہوا جس میں بھارت کی بڑی بدنامی ہوئی۔
    یہ تینوں علاقے لداخ میں ہیں، جب کہ ریاست سِکّم کے علاقے ناتھولا میں بھی صورتِ حال کشیدہ ہے۔

    ادھر بھوٹان جیسے ایک چھوٹے ملک نے بھی کالا ندی کا پانی روک کر بھارت کی پریشانی بڑھا دی اور یہ اس وقت ہوا جب بھارت کو ایک طرف چین اور دوسری جانب نیپال کے ساتھ سرحدی تنازع کا سامنا تھا۔

    حالیہ دنوں‌ میں‌ نیپال سے بھی بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوئے اور اس ملک نے بھارتی صوبے بہار میں سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر ایک مرمتی کام کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نیپال نے ایک نیا نقشہ جاری کیا تھا جس میں بعض ایسے علاقوں کو نیپال کا حصہ دکھایا گیا جنھیں بھارت اپنی ملکیت قرار دیتا ہے۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کی سرحد پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

  • بھارت نے اپنے عوام کو کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے بھیج دیا ہے: مشال ملک

    بھارت نے اپنے عوام کو کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے بھیج دیا ہے: مشال ملک

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے فوج قابض تھی، اب بھارت نے اپنے عوام کو کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے بھیج دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا، ڈیتھ وارنٹ بھارت نے کشمیری عوام کے نہیں بلکہ اپنے خلاف جاری کیا۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے دکھا دیا وہ عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کا بڑا مخالف ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے فوج قابض تھی، اب بھارت نے اپنے عوام کو کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے بھیج دیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس 5 اگست کے یکطرفہ ظالمانہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان میں آج یوم استحصال منایا جا رہا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری جس دور سے گزر رہے ہیں اس کا اختتام آزادی ہے، حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازیں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو مودی نے بہت بڑی غلطی کی، اس اقدام کے بعد کشمیریوں کی آزادی قریب ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس نریندر مودی نے جو قدم اٹھایا وہ اسٹریٹجک بلنڈر ہے، مودی نے پاکستان کی نفرت اور ہندو کارڈ کی بنیاد پر الیکشن جیتا تھا، کشمیریوں کی جدوجہد کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوگا۔