Tag: یوم الوطنی

  • سعودی عرب کا 94 واں یوم الوطنی، خاص بات کیا ہے؟

    سعودی عرب کا 94 واں یوم الوطنی، خاص بات کیا ہے؟

    سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کی مناسبت سے ملک کے تمام ریجنز اور شہروں میں جشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ قومی پرچموں اور سبز لائٹوں سے شاہراہوں اور اہم سرکاری عمارتوں اور تجارتی مراکز کو سجا دیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق شاہراہوں اور اہم تفریحی مقامات کو بلدیہ تبوک کی جانب سے قومی پرچموں اور لائٹوں سے سجا دیا گیا ہے۔

    تبوک میونسپلٹی کے مطابق ریجن میں قومی دن کی مناسبت سے جشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اس ضمن میں اب تک مختلف مقامات پر 8 ہزار سے زائد پرچم لگائے گئے ہیں، اہم عمارتوں پر سبز لائٹیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ 195 اسکرینز پر قومی دن کی مناسبت سے مبارک باد کے پیغامات چلائے جارہے ہیں۔

    نجران ریجن میں قومی دن کی تقریبات کیلیے 106 پارکوں اور 12 تفریحی مقامات پر آنے والوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    طائف شہر کو بھی قومی پرچموں اور سبز لائٹوں سے سجایا گیا ہے جبکہ پارکوں میں تفریح کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

    جازان کمشنری میں بھی قومی دن کی مناسبت سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ شاہراہوں کو قومی پرچموں سے مزین کردیا گیا ہے جبکہ پارکوں میں جشن کی تقریبات منعقد کرنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    سعودی فرمانروا نے اہم شاہی فرمان جاری کردیا

    جازان کمشنری میں 23 ستمبر کو مختلف مقامات پر تفریحی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں فضائیہ کے شو، المرجان بیچ پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔

  • ’سعودیہ: 93 ویں یوم الوطنی کی تیاریاں عروج پر‘

    ’سعودیہ: 93 ویں یوم الوطنی کی تیاریاں عروج پر‘

    سعودی عرب میں 93 ویں یوم الوطنی کا جشن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سرکاری اور ملک کی اہم عمارتوں پر سبز رنگ کی لائٹیں لگا دی گئیں۔ سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں اورقصبوں کی سڑکوں پر قومی پرچموں کی بہار آگئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں یوم الوطنی 93 کا سب سے بڑا جشن دارالحکومت ریاض میں منایا جائے گا جہاں محکمہ تفریحات کی جانب سے متعدد پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

    محکمہ تفریحات کا اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ ریاض، طائف، باحہ، عسیر اور تبوک میں 23 ستمبر کو خاص پروگرام ہوگا جسے ’خوابوں سے آگے‘ کا نام دیا گیا ہے، سول اور عسکری طیاروں کی جانب سے 23 ستمبر کو سعودی پرچم کا شو پیش کیا جائے گا۔

    یوم وطنی کے جشن میں سرکاری اور نجی ادارے جن میں ریاستی سلامتی کا اعلی ادارہ، محکمہ شہری ہوابازی، وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت نیشنل گارڈز، مطارات کمپنی، سعودی فضائی خدمات کمپنی، سعودی ایئر کلب، سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) شریک ہوں گے۔

    السعودیہ چینل کے ذریعے یوم الوطنی کے سب سے بڑے شو کے مناظر براہ راست نشر کئے جائیں گے، فوجی پریڈ بھی شوکا حصہ ہوگا جس میں عسکری گاڑیاں بھی شامل ہوں گی۔ علاوہ ازیں شاہی محافظوں کا دستے اور عسکری بینڈ بھی اس کا حصہ ہوں گی، گھڑ سوار دستے آگے چلیں گے۔

    یوم وطنی پر سعودیہ کے بڑے شہروں میں اہم مقامات پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا، جبکہ جشن کی تقریبات 21 سے 24 ستمبر تک ریاض فرنٹ زون میں منعقد کی جائیں گے۔

  • سعودی عرب یوم الوطنی پر کیا کرنے جا رہا ہے۔۔بڑا اعلان ہوگیا

    سعودی عرب یوم الوطنی پر کیا کرنے جا رہا ہے۔۔بڑا اعلان ہوگیا

    ریاض: سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سب سے بڑے ایئر شو کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کو جدہ کورنیش پر سعودی ایئر فورس، سعودی ایئر لائنز اور ایوی ایشن کے طیاروں نے تربیتی پروازیں کیں جہاں ایک ہیلی کاپٹر ایئر شو کے بینر کے ساتھ فضا میں چکر لگاتا رہا۔


    محکمہ تفریحات کا کہنا ہے کہ اس سال یوم الوطنی 90 کا جشن مختلف انداز میں منایا جائے گا۔سعودی عرب کی تاریخ میں سب سے بڑا ایئر شو پیش کیا جائے گا اس میں فوجی اور شہری ہوا بازی کے مختلف ادارے شریک ہوں گے۔

    ایئر شو مملکت کی تاریخ کا سب سے بڑا ہوگا اس کی شروعات 23 ستمبر کو شام 4 بجے ہوگی جسے سعودی چینل پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ محکمہ تفریحات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں یوم الوطنی کے جشن کے موقع پر سعودی عرب کی تاریخ کے سب سے بڑے ایئر شو کا اعلان کیا تھا۔