Tag: یوم آزادی

  • یوم آزادی پرحملے کا خدشہ، دو خودکش بمبارپنجاب میں داخل

    یوم آزادی پرحملے کا خدشہ، دو خودکش بمبارپنجاب میں داخل

    لاہور: خفیہ اداروں نے پنجاب میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کردیا اور سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ دو خودکش حملہ آور پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں اس لیے سیکیورٹی سخت کردی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے پنجاب میں دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا ہے، محکمہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے حکومت کو جاری مراسلے میں کہا ہے کہ دہشت گرد یوم آزادی کے موقع پر تخریب کاری کرنا چاہتے ہیں۔

    مراسلے کے مطابق دو دہشت گرد پنجاب میں پہنچ چکے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے پاس خودکش جیکٹس بھی موجود ہیں۔ خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کا ملا فضل اللہ گروپ کارروائی کرنے کا خواہش مند ہے اور یہ کارروائی تیرہ تا 15اگست کے دوران کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے۔

    مراسلے میں رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے یوم آزادی پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے جبکہ شہر میں اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

     

  • کراچی: یوم آزادی، سیکورٹی کے سخت انتظامات،  دفعہ144نافذ

    کراچی: یوم آزادی، سیکورٹی کے سخت انتظامات، دفعہ144نافذ

    کراچی :  امن وامان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جشن آزادی کے موقع پر کراچی سمیت دیگر شہروں کے لئے سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات اختیار کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کی سلامتی کویقینی بنایاجاسکے۔

    پولیس کے ترجمان کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

    پولیس کے مطابق ساحل پر بغیر سلینسر موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی، ساحل پر پابندی کا اطلاق آج شام چار بجے سے ہوگا۔ یوم آزادی کے موقع پر سمندر میں نہانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔

    مرکزی شاہراہوں سرکاری عمارتوں اور تفریحی مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد

    پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد

    اسلام اباد : پارلیمنٹ ہاؤس میں آج رات کو یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب کے سلسلے میں سیکیورٹی کی ذمہ داری ریاں پاک فوج نے سنبھال لیں ہیں، وزیراعظم ایوان صدر کے احاطے سے چھبیس سال بعد خطاب کریں گے ۔

    یوم آزادی کا زبردست آغاز پالیمنٹ ہاؤس سے ہوگا، جہاں جشن آج منایا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے ۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اراکین پالیمنٹ اورغیر ملکی سیاسی شخصیات آزادی کے جشن میں شرکت کریں گے ۔

    یوم آزادی کی تقریب کیلئے 5 ہزار مہمانوں کو دعوت نامہ جاری کردیئے، کل تک پالیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کی زمہ داریاں پاک فوج کے ہاتھوں میں رہیں گی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاوس کے تمام پاسز منسوخ کر دیئے گئے اور اسٹاف کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

    تقریب میں رات بارہ بجے پرچم کشائی کے بعد افواج پاکستان کی پریڈ ہوگی ۔ مارچ پاسٹ اور فلائی پاسٹ بھی کیا جائے گا،ایوان صدر کےاحاطے سے چھبیس سال بعد وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے۔

    اس سے قبل سابق صدر ضیاء الحق نے خطاب کیا تھا۔