Tag: یوم بحریہ

  • نیول چیف کا   خون کے آخری قطرے تک دفاعِ وطن کے عزم کا اعادہ

    نیول چیف کا خون کے آخری قطرے تک دفاعِ وطن کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد : پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خون کے آخری قطرے تک دفاع وطن کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن دوارکا ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 8 ستمبر یوم بحریہ پر پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج بحریہ کےشہدا،غازیوں کی قربانیوں وجذبے کو سراہنے کا دن ہے، یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کےکارناموں،کامیابیوں کی یاد دلاتا ہے۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن دوارکا ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے، پاک بحریہ کے جہازوں نے بھارتی بندرگاہ پر حملہ کیااور ریڈار اسٹیشن تباہ کرنےکےساتھ دشمن کا غرور بھی خاک میں ملایا ، پاک بحریہ کی واحدآبدوزغازی نے بھارتی نیوی کو بندرگاہوں میں مقید رکھا۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خون کے آخری قطرے تک دفاع وطن کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا آج بحریہ کے افسران اور  جوان  کشمیری بھائیوں سےاظہاریکجہتی کرتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطےمیں مضبوط بحری قوت کےطورپرپہچانی جاتی ہے، پاک بحریہ عالمی پانیوں میں امن واستحکام یقینی بنارہی ہے۔

    نیول چیف نے کہا کہ سی پیک کے تناظر میں پاک بحریہ اہم کردار نبھانے کیلئے تیار ہے اور ملک و قوم کو میری ٹائم سیکٹر، بلیواکانومی فوائد پہنچانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی سمندری تحقیق میں تعاون کر رہی ہے، ہائیڈروکاربن وسائل کی تلاش میں مددبھی فراہم کی جارہی ہے۔

    خیال رہے جنگ ستمبرمیں پاک بحریہ نےبھارت کی بندرگاہ دوارکا کوتباہ کر کے نہ صرف اپنی حربی قوت ثابت کی بلکہ بھارت کی پوری نیوی کو مفلوج کر کے رکھ دیا تھا، بھارت کے خلاف اس شاندار آپریشن کی کامیابی کی خوشی میں آج ملک بھر میں یوم پاک بحریہ منایا جا رہا ہے۔

  • یوم بحریہ پر خصوصی دستاویزی فلم ’’سرخرو‘‘جاری، بہادر ہیروز کو خراج تحسین پیش

    یوم بحریہ پر خصوصی دستاویزی فلم ’’سرخرو‘‘جاری، بہادر ہیروز کو خراج تحسین پیش

    اسلام آباد : پاکستان نیوی نے یوم بحریہ پر خصوصی دستاویزی فلم ’’سرخرو‘‘جاری کرتے ہوئے بحریہ کے بہادر ہیروز کو سرخرو ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی نے یوم بحریہ پر خصوصی دستاویزی فلم ’’سرخرو‘‘جاری کر دی، دستاویزی فلم بھارتی آبدوزکوروکنےکی کامیاب کارروائی پرمبنی ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ 4 مارچ 2019کوبھارتی بحریہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی، آبدوزروک کر بھارتی بحریہ کےمذموم ارادوں کوخاک میں ملا گیا۔


    ترجمان کے مطابق دراندازی کی کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی، پاک بحریہ کے بہادر ہیروز فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہوئے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ دستاویزی فلم بحریہ کے بہادر ہیروز کو سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین ہے۔

    خیال رہے جنگ ستمبرمیں پاک بحریہ نےبھارت کی بندرگاہ دوارکا کوتباہ کر کے نہ صرف اپنی حربی قوت ثابت کی بلکہ بھارت کی پوری نیوی کو مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔

    بھارت کے خلاف اس شاندار آپریشن کی کامیابی کی خوشی میں آج ملک بھر میں یوم پاک بحریہ منایا جا رہا ہے۔

  • پاک بحریہ نے یوم بحریہ پر ڈاکیومنٹری ’ضربِ آب‘ ریلیز کر دی

    پاک بحریہ نے یوم بحریہ پر ڈاکیومنٹری ’ضربِ آب‘ ریلیز کر دی

    اسلام آباد: پاک بحریہ نے یوم بحریہ پر آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی نئی ڈاکیومنٹری ’ضربِ آب‘ ریلیز کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ ضربِ آب بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی اسپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکیومنٹری آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپورعکاسی کرتی ہے، پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کے مظاہرے اس ڈاکیومنٹری کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ جنگِ ستمبر میں پاک بحریہ کی شان دار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کا دن یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

    آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ملک بھرمیں یومِ بحریہ آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    آج پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خصوصی پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا سنہری باب ہے، بحریہ مکمل طور پر چوکس ہے جس کا ثبوت بھارتی آب دوز کا سراغ لگایا جانا ہے، جدید بھارتی آب دوز کا سراغ لگا کر اس کے عزائم ناکام بنائے گئے۔

  • 8 ستمبر کو پاک بحریہ نے دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا، نیول چیف

    8 ستمبر کو پاک بحریہ نے دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا، نیول چیف

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا سنہری باب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم بحریہ پرنیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر افسران، جوانوں کےغیرمعمولی حوصلے وشجاعت کی یاد دلاتا ہے، 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا سنہری باب ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ آپریشن سومنات جس جرأت ودلیری سے انجام دیا گیا وہ باعث فخر ہے، 8 ستمبرکو پاک بحریہ نے دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن کوتباہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آب دوزغازی کا خوف بھارتی نیوی کے جہازوں پرچھایا رہا، آب دوزغازی نے سمندر پر بالادستی قائم کیے رکھی۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ عصر حاضرمیں میری ٹائم سیکٹرکومتعدد چیلنجز، دہشت گردی کا سامنا ہے، عالمی بحری افواج سے مل کرعالمی پانیوں میں امن واستحکام یقینی بنا رہے ہیں۔

    نیول چیف نے کہا کہ بحریہ مکمل چوکس ہے جس کا ثبوت بھارتی آب دوز کا سراغ لگایا جانا ہے، جدید بھارتی آب دوزکا سراغ لگا کراس کے عزائم ناکام بنائے گئے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی ترقی اور سی پیک معاشی فوائد کے حصول کے مواقع فراہم کریں گے۔

    ملک بھرمیں یومِ بحریہ آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

  • پاک بحریہ کی جانب سے یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، اہم شخصیات شریک

    پاک بحریہ کی جانب سے یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، اہم شخصیات شریک

    سال1965کی جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑے اور شاطر دشمن کو شکست دینے کی پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں آٹھ  ستمبر کو یوم بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    دوارکا پر پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا دلیرا نہ حملہ اور پاک بحریہ کی آبدوز غازی کی جانب سے پورے بھارتی فلیٹ کو ایک جگہ محصور کرکے رکھنا ، اس دن کی قابل فخر یاد داشتیں ہیں۔

    اس موقع پر اپنے پیغام میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ یہ دن اپنے غازیوں اور جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مناتی ہے جن کی قربانیاں اور دلیرانہ کاروائیاں ہمارے اندر ایک نیا عزم اور جذبہ پیدا کردیتی ہیں۔ اپنے دشمن کو زیر کرنے والے ہمارے افسروں اور جوانوں کی دلیری کو یاد کرتے ہوئے، یہ دن وطن کے لیے قربانی اور بے غرض محبت کے جذبے کو پھر سے بیدار کرنے کا دن ہے۔

    امیرالبحر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 8 ستمبر1965 کا دن ہماری بحری تاریخ میں کا ایک سنہرا باب رہے گا اور ہمارے نئے افسران اور سیلرز کو اپنے پیشہ ورانہ سرگرمیوں میںجرات مندی اور جدت لانے کا حوصلہ دے گا۔ ہم 8ستمبر 1965 کا جذبہ قائم رکھنے کے لیے پر عزم ہیں اور اپنے سمندری حدود کی حفاظت اپنے غیر متزلزل عزم، عقیدت اور جذبے سے کرنے کا ارادی رکھتے ہیں۔

    اپنے شہداءاور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاک بحریہ نے ایک پر وقار چار جہتی ڈیمو کا انعقاد پی این ایس قاسم منوڑہ میں کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھے۔

    پاک بحریہ کے اس خصوصی مظاہرے میں جنگی جہازوں کا اسکم پاسٹ، ہوائی جہازوں کا فلائی پاسٹ وی بی ایس ایس آپریشن، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن، پیرا جمپس، فاسٹ بوٹ ریکوری اور ایلویٹ ہیلی کاپٹر کی جانب سے ایروبیٹکس شامل تھے۔

    پا ک میرینزاور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) پر مشتمل پاکستان نیوی کی اسپیشل آپریشن فورسز کی جانب سے بیچ اسالٹ ڈرلز بھی پیش کی گئیں، پاک بحریہ کے فریگیٹ، آبدوزیں اور میزائل بوٹس بھی اس خصوصی مظاہرے کا حصہ تھیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کے جراتمندانہ کارناموں کوخراج تحسین پیش کیا اور خصوصی مظاہرے کے دوران پیش کی گئی پاک بحریہ کی قابلیت اور صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    تقریب میں سول ملٹری شخصیات، شہداء کے لواحقین اور جنگ ستمبر کے غازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • آپریشن دوارکا‘‘ ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے، سربراہ پاک بحریہ

    آپریشن دوارکا‘‘ ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے، سربراہ پاک بحریہ

    اسلام آباد : یوم بحریہ پر نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کا کہنا ہے کہ ’’ آپریشن دوارکا‘‘ ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے، آج کا دن دفاع وطن کے لیے جذبے کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے ،پاک بحریہ کے جوانوں اورافسران کی شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم بحریہ کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن دوارکا ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے، دشمن کے پانیوں میں 200 میل اندر گھس کر کارنامہ سر انجام دیا۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کرنا پاک بحریہ کا تاریخی کارنامہ ہے، جنگ ستمبر کے دوران آبدوز غازی نے بھارتی نیوی کو مقید رکھا۔

    ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے مزید کہا کہ آج کادن دفاع وطن کے لیے جذبے کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے، پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران کی شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : یوم بحریہ 8ستمبر کے موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پیغام

    اس سے قبل نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ یوم پاک بحریہ (نیوی ڈے)8ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ کے اُس سنہری باب کی یاد دلاتا ہے جب پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کے بلند حوصلے اور غیر متزلزل عزم نے دشمن کے قبیح خوابوں کو ریزہ ریزہ کیا اور اُن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔

    خیال رہے ملک بھرمیں آج یوم بحریہ بھرپور جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔

    سن 1965  کی جنگ میں آٹھ ستمبر کا روز پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، پاکستان کی واحد آبدوزغازی نے اپنےنام کی لاج رکھی اورغازی رہ کر وہ کارنامہ انجام دیا کہ دنیا اس پر حیران ہوئی، غازی آبدوز نے تن تنہا بھارتی بیڑے کو پیش قدمی سے روکے رکھا۔

    واضح رہے پاک بحریہ آج ماضی کےمقابلےمیں کئی گنا زیادہ طاقت ور، جدید سازوسامان، میزائل اور دفاعی نظام سے لیس دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے، جس کی دہشت دشمن کے دلوں میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ۔

  • سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: یوم بحریہ پروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاک بحریہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاک بحریہ کے موقع پروزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج کا دن پاک بحریہ کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کردارکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔

    یوم بحریہ پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ کے اُس سنہری باب کی یاد دلاتا ہے جب پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کے بلند حوصلے اور غیر متزلزل عزم نے دشمن کے قبیح خوابوں کو ریزہ ریزہ کیا اور اُن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔

    ملک بھرمیں یومِ بحریہ آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

  • یوم بحریہ 8ستمبر کے موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پیغام

    یوم بحریہ 8ستمبر کے موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پیغام

    کراچی : نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ یوم پاک بحریہ (نیوی ڈے)8ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ کے اُس سنہری باب کی یاد دلاتا ہے جب پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کے بلند حوصلے اور غیر متزلزل عزم نے دشمن کے قبیح خوابوں کو ریزہ ریزہ کیا اور اُن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔

    جرات و بہادری سے عبارت ” آپریشن سومنات“ کے ذریعے پاک بحریہ نے دوارکا میں واقع بھارتی ریڈار اسٹیشن پر حملہ کیا اور جنگ کے آغاز ہی میں نفسیاتی برتری حاصل کی اور مابعد پاک بحریہ کی آبدوز غازی نے پوری جنگ کے دوران بلاحجت اپنی برتری کو قائم رکھا۔ پاک بحریہ کی اس برتری نے بھارتی بحری بیڑے بشمول بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز کو اُس کی اپنی بندرگاہوں میں ہی مقیّد کیے رکھا۔

    پاک بحریہ کے غازیوں اور جنگ میں غیر معمولی کارناموں کو انجام دینے والے آفیسرز اور جوانوں کی شجاعت اور جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک بحریہ ہر سال اِس دن کو مناتی ہے جن کی عالی ہمت، بہادری اور قربانیوں نے ہم میں نئے جذبے اور نا قابلِ شکست عزم کو جا گزیں کیا ہے۔

    آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی محاذ پر مختلف النوع سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔اندرونی محاذ پر پاکستان دشمن عناصر ملک کے امن و امان میں خلل ڈالنے کے درپے ہیں۔ملک سے اِن عناصر کے خاتمے کے قومی عزم میں پاکستان کی مسلح افواج صفِ اوّل پر ہیں۔ پاک بحریہ پاک آرمی، پاک فضائیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ”آپریشن ردالفساد“ میں اپنا واجب کردار ادا کر رہی ہے۔

    8ستمبر1965کا دن ہماری بحری تاریخ میں ایک سنہرے باب کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پیشہ ورانہ اہداف کے حصول میں نئی نسل کے آفیسرزاور جوانوں کے لیے جرات اورجدت نظری کے لیے ترغیب کا باعث رہے گا۔

    ہم8ستمبر1965کے جذبے کو زندہ جاوید رکھنے کے لیے پُر عزم ہیں اور غیر متزلزل عزم، لگن اور جذبے کے ساتھ بحری سرحدوں کے دفاع کا عہد کرتے ہیں۔اللہ سبحانہ ُ تعالی ٰ ہمارا حامی و ناصر ہو

    پاکستان نیوی زندہ باد ۔۔ پاکستان پائندہ باد