Tag: یوم تکبیر

  • یوم تکبیر کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا پیغام

    یوم تکبیر کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا پیغام

    صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر ملک کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کے تحفظ کا عزم دہرایا ہے۔

    صدر مملکت نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ایک قابل اعتماد اورکم از کم دفاعی صلاحیت پر مبنی ہے جو امن کا ضامن ہے جس کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی ہماری خودمختاری اور قومی سلامتی کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان تنازعات کا خواہاں نہیں ہے اور پرامن بقائے باہمی اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے اصولوں پر کاربند ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے سامنے بھرپور تحمل اور امن کے عزم کا مظاہرہ کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ایٹمی سفر کو سراہا اور ملک کو معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کیلئے اتحاد اور پختہ عزم کی تجدید کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے اس سال یوم تکبیر کو پاکستان کی اس حالیہ کامیابی کے ساتھ منسلک قرار دیا جس میں پاکستان نے بھارت کی طرف سے مسلط کی گئی بلاجواز جنگ کے خلاف کامیابی کے ساتھ اپنا دفاع کیا۔

    انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ یوم تکبیر کے ملکی دفاع کے جذبے کو معاشی ترقی کے سفر میں بھی برقرار رکھیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت بنے 27 برس بیت گئے، آج سے 27سال پہلے آج ہی کے دن وطن عزیز نے اسلامی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی جسے یوم تکبیر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی جوہری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔

    بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کرکے جوہری قوت ہونے کا تاریخی اعلان کیا۔

    ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو ”یوم تکبیر”کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

    پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد ایسے کئی میزائل بھی بنائے اور کامیاب تجربات کیے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

    پاکستان اور ہندوستان نے پہلی مرتبہ1998 میں 3، 3ہفتوں کے وقفے سے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کیے تھے۔ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے مطابق پاکستان کے جوہری سائنسدانوں نے سنہ 1984 میں جوہری بم تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی تھی۔

    یوم تکبیر پاکستان کی دفاعی تاریخ کا سنہرا دن ہے، چیئرمین سینیٹ

    مئی 1998 میں جب ہندوستان نے جوہری تجربات کیے تو پاکستان کے لیے کوئی چارہ کار نہیں رہا کہ وہ بھی جوہری تجربات کرے اور یوں پاکستان بھی جوہری طاقتوں کی صف میں شامل ہوگیا۔

  • یوم تکبیر پاکستان کی دفاعی تاریخ کا سنہرا دن ہے، چیئرمین سینیٹ

    یوم تکبیر پاکستان کی دفاعی تاریخ کا سنہرا دن ہے، چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ یوم تکبیر قوم کے عزم، استقلال اور دفاع وطن کے ناقابلِ تسخیر جذبے کا مظہر ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے اپنی سلامتی کے تحفظ کیلئے جرات مندانہ فیصلہ کیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت بن کر امتِ مسلمہ کا پہلا ایٹمی ملک بن گیا، 28 مئی 1998 پاکستان کی دفاعی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔

    یہ دن ہمیں اُن عظیم رہنماؤں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی بنیاد رکھی، اس تاریخی سفرکا آغاز بانی ایٹمی پروگرام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یومِ تکبیرہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام ایک دفاعی صلاحیت ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت بنے 27 برس بیت گئے، آج سے 27سال پہلے آج ہی کے دن وطن عزیز نے اسلامی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی جسے یوم تکبیر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی جوہری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔

    بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کرکے جوہری قوت ہونے کا تاریخی اعلان کیا۔

    ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو ”یوم تکبیر”کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

    پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد ایسے کئی میزائل بھی بنائے اور کامیاب تجربات کیے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

    پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم دشمن کیلئے تباہی کا پیغام

    پاکستان اور ہندوستان نے پہلی مرتبہ1998 میں 3، 3ہفتوں کے وقفے سے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کیے تھے۔ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے مطابق پاکستان کے جوہری سائنسدانوں نے سنہ 1984 میں جوہری بم تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی تھی۔

    مئی 1998 میں جب ہندوستان نے جوہری تجربات کیے تو پاکستان کے لیے کوئی چارہ کار نہیں رہا کہ وہ بھی جوہری تجربات کرے اور یوں پاکستان بھی جوہری طاقتوں کی صف میں شامل ہوگیا۔

  • یوم تکبیر: 27 سال گزر گئے، قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سربلند رہے گا، مریم نواز

    یوم تکبیر: 27 سال گزر گئے، قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سربلند رہے گا، مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم تکبیر پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 27 سال گزر گئے، قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سربلند رہے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا، پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کو پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، 10مئی کی فتح کی بنیاد 28 مئی 1998 کو رکھی گئی، 28 مئی کو چاغی میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی فضاؤں میں ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ قوم آج بھی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ممنون ہے، دشمن کو جب بھی منہ توڑ جواب ملا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی،ایٹمی دھماکے پر امن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت بنے 27 برس بیت گئے، آج سے 27 سال پہلے آج ہی کے دن وطن عزیز نے اسلامی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی جسے یوم تکبیر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی جوہری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔

    بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کرکے جوہری قوت ہونے کا تاریخی اعلان کیا۔

    ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو ”یوم تکبیر”کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

    پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد ایسے کئی میزائل بھی بنائے اور کامیاب تجربات کیے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

    پاکستان اور ہندوستان نے پہلی مرتبہ 1998 میں 3، 3 ہفتوں کے وقفے سے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کیے تھے۔ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے مطابق پاکستان کے جوہری سائنسدانوں نے سنہ 1984 میں جوہری بم تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی تھی۔

    یوم تکبیر : مسلح افواج اور سربراہان کی قوم کو خصوصی مبارکباد

    مئی 1998 میں جب ہندوستان نے جوہری تجربات کیے تو پاکستان کے لیے کوئی چارہ کار نہیں رہا کہ وہ بھی جوہری تجربات کرے اور یوں پاکستان بھی جوہری طاقتوں کی صف میں شامل ہوگیا۔

  • یوم تکبیر : مسلح افواج اور سربراہان کی قوم کو خصوصی مبارکباد

    یوم تکبیر : مسلح افواج اور سربراہان کی قوم کو خصوصی مبارکباد

    وطن عزیز کے27ویں یوم تکبیرکے موقع پر مسلح افواج اور سربراہان نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے کہ جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس کی عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر اس اہم موقع کی یاد ہے جب 1998 میں پاکستان ایک جوہری طاقت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا، پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک توازن کو بحال کرتے ہوئے دفاع کے حق کا اظہار کیا۔

    یہ تاریخی کامیابی قوم کے غیر متزلزل عزم، اتحاد اور امن بقائے باہمی کی غیر متزلزل جستجو کی مظہر ہے، پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت عوام کی مشترکہ امنگوں کی عکاس، قومی امانت ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکبیر قیادت کی دور اندیشی، سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت کو خراج تحسین ہے، یوم تکبیر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے تمام لوگوں کی خدمات کو خراج تحسین ہے۔

    یوم تکبیر خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ثابت قدم عزم کو اجاگر کرتا ہے
    یہ ہمارے قابل اعتبار کم ازکم ڈیٹرنس کے نظریے کی توثیق کرتا ہے۔

    پاکستان خطے میں امن اور اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھنے کے اصول کا داعی ہے، مسلح افواج تمام خطرات کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جوہری صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کے لئے ہےاور یہ امن کی ضامن ہے، مسلح افواج وطن کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہیں،

    مسلح افواج سنگ میل کو ممکن بنانے کیلئے بےپناہ قربانیاں دینے والوں کے ساتھ ہیں، بےپناہ قربانیاں دے کر ملکی قوت،استحکام اور خود انحصاری کا سفرجاری رکھنے والوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں یوم تکبیر قومی سلامتی، ترقی اور وقارکا دن ہے۔ پاکستان پائندہ باد، پاکستان زندہ باد

  • 27واں یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    27واں یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت بنے 27 برس بیت گئے، آج سے 27سال پہلے آج ہی کے دن وطن عزیز نے اسلامی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی جسے یوم تکبیر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی جوہری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔

    بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کرکے جوہری قوت ہونے کا تاریخی اعلان کیا۔

    ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو "یوم تکبیر” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

    پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد ایسے کئی میزائل بھی بنائے اور کامیاب تجربات کیے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

    پاکستان اور ہندوستان نے پہلی مرتبہ1998 میں3، 3ہفتوں کے وقفے سے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کیے تھے۔ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے مطابق پاکستان کے جوہری سائنسدانوں نے سنہ 1984 میں جوہری بم تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی تھی۔

    مئی 1998 میں جب ہندوستان نے جوہری تجربات کیے تو پاکستان کے لیے کوئی چارہ کار نہیں رہا کہ وہ بھی جوہری تجربات کرے اور یوں پاکستان بھی جوہری طاقتوں کی صف میں شامل ہوگیا۔

  • ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا دن ’’یوم تکبیر‘‘ آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا دن ’’یوم تکبیر‘‘ آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    اسلام آباد: آج ملک بھر میں ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا دن ’’یومِ تکبیر‘‘ قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، ملک میں عام تعطیل ہے۔

    26 سال پہلے آج کے دن پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا تھا، اس تاریخی لمحات کو یاد کرتے ہوئے آج پاکستان کی سلامتی اور سربلندی کی دعاؤں سے دن کا آغاز کیا گیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، شہباز شریف نے کہا یوم تکبیر سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، اندرونی دشمن انتشار کی سیاست سے ملک کو خطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، یوم تکبیر دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

    مسلح افواج اور عسکری قیادت کی جانب سے یوم تکبیر پر قوم کو مبارک باد دی گئی ہے، خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا۔

    قائمقام صدر مملکت کا پیغام

    قائمقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں کہا آج کے دن پاکستان جوہری طاقتوں کی صف میں شامل ہوا، یوم تکبیر علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے، تاہم پاکستان تنازعات کے پرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے اور جارحیت رد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    انھوں نے کہا ہمیں ایٹمی ریاست بننے کے سفر میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہماری قیادت اور سائنس دانوں نے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کیا، ہمیں اپنے سائنس دانوں اور انجینئرز کی محنت کا اعتراف کرنا ہوگا، آج کے دن ہم ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں جن کی کوششوں سے پاکستان ایٹمی ریاست بنا، ہم نواز شریف کے ایٹمی تجربات کرنے کی حمایت کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر

    افواج اور عسکری قیادت کی جانب سے یوم تکبیر پر قوم کو مبارک باد دی گئی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق سی جے سی ایس سی اور سروسز چیفس نے 26 ویں یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں کہا یہ اہم موقع 1998 میں جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے۔

    عسکری قیادت نے کہا کہ کامیابی سے قابل اعتبار کم از کم ڈیٹرنس قائم ہوا، اور خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا گیا، افواج اور قوم آج اس شان دار کارنامے میں لگن اور قربانیاں دینے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور افواج ملکی دفاع، خود مختاری اور سلامتی یقینی بنانے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 26 سال مکمل ہو گئے ہیں، 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا تھا، آج پوری قوم کا سر فخر سے بُلند ہے اور پہلی اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

  • یوم تکبیر کی سلور جوبلی، آئی ایس پی آر کا سائنس دانوں کو خراج عقیدت

    یوم تکبیر کی سلور جوبلی، آئی ایس پی آر کا سائنس دانوں کو خراج عقیدت

    راولپنڈی: یوم تکبیر کی سلور جوبلی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج ملک میں یوم تکبیر منایا جا رہا ہے، پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 25 برس مکمل ہو گئے ہیں، 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھے۔

    آئی ایس پی آر نے اس موقع پر کہا ہے کہ پوری قوم آج یوم تکبیر کی سلور جوبلی منا رہی ہے، پاکستان نے آج بڑی دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی، پاکستان کی اس کامیابی سے خطے میں طاقت کا توازن بہتر ہوا تھا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج یوم تکبیر کو حقیقت کا رنگ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، ہم ناممکن کو حقیقت میں بدلنے والے سائنس دانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ 28 مئی کو پاکستان میں ایک قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، ان جوہری تجربات نے پاکستان کو ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ساتواں اور مسلم دنیا کا پہلا ملک بنا دیا تھا۔

  • پاک افواج ہر قسم کی جارحیت  کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں،  یوم تکبیر پر دشمن کو پیغام

    پاک افواج ہر قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، یوم تکبیر پر دشمن کو پیغام

    راولپنڈی : پاک فوج نے یوم تکبیر پر کارنامے کی انجام دہی میں شامل تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے نیو کلیئر صلاحیت کے 24سال مکمل ہوگئے ، پاکستان نے 28مئی1998 کو ایٹمی دھماکے کرکے کم از کم دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ اور خطے میں طاقت کا توازن مستحکم کیا تھا‌۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کارنامےکی انجام دہی میں شامل تمام افرادکوسلام پیش کرتی ہیں، مسلح افواج ہرقسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    خیال رہے آج سے 24سال پہلے آج ہی کے دن وطن عزیز نے اسلامی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی، پاکستان نے 28مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں بھارتی ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی جوہری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔

    ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو "یوم تکبیر” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

  • ‘ڈالر کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے گئے’

    ‘ڈالر کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے گئے’

    اسلام آباد : وزیرداخلہ راناثنااللہ نے یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر نواز شریف کے فیصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ڈالر کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ راناثنااللہ نے یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیرپرپوری پاکستانی قوم کومبارکبادپیش کرتاہوں، 24 سال قبل ہم نے یہ ثابت کیا پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے۔

    وزیرداخلہ نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر نواز شریف کے فیصلے کو سلام کرتے ہوئے کہا وقت نےثابت کیا دلیرسیاسی قیادت ہی ملکی مفاد کیلئے فیصلے لیتی ہے۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا ڈالر کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے گئے، ملکی خودداری کا فیصلہ تو نوازشریف نے آج کے دن کردیا تھا، وقت نے ثابت کیا پاکستان انتہائی ذمہ دارایٹمی قوت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کےایٹمی طاقت ہونے پرپوری مسلم امہ بھی فخرکرتی ہے، پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا ،معاشی طاقت بھی ہم ہی بنائیں گے۔

    خیال رہے آج سے 24سال پہلے آج ہی کے دن وطن عزیز نے اسلامی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی، پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی جوہری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔

    28مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا تھا۔

  • ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کےعوام کےتحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، شبلی فرار

    ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کےعوام کےتحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، شبلی فرار

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کےعوام کےتحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، مریم نواز پاکستان کو ایٹمی قوت بنانےوالی نسل کی کاوش کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا آج کےدن پاکستان کو اسلامی دنیاکی واحدایٹمی طاقت بننےکااعزازحاصل ہوا، ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کےعوام کےتحفظ و سلامتی کی ضامن ہے ، قومی وقار اورسالمیت ہمارےلئےسب سےمقدم ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی نسل کی کاوش کواپنےخاندان سےنہ جوڑیں، اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر مرتبہ میدان سے بھاگنے والوں سےقوم آگاہ ہے، جو اپنے بیانیےسےوفانہ کرسکےوہ عوام سےکیاوفا کریں گے؟

    شبلی فراز نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کی قیادت کی وفامٹی سےنہیں پیسےسےرہی، ان وفاؤں کی تصویریں ایون فیلڈ اوردیگرجائیدادوں کی صورت دنیابھرمیں نظرآتی ہیں، بچوں کامستقبل چھین کراپنی اولادوں کی زندگی بنانےوالوں کوقوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔