Tag: یوم جمہوریہ

  • بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ

    بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ

    سری نگر: بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے جب کہ  مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے، حریت کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ آج کے دن مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کشمیری گھروں، دکانوں اور بازاروں میں سیاہ پرچم لہرائیں گے، عالمی برادری غاصبانہ بھارتی تسلط ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔

    آج کے دن آزاد کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ عالمی برادری کو پیغام دیا جاسکے کہ بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے وعدے سے مکر رہا ہے اور بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں۔

     

  • بھارت یوم جمہور نہیں یوم فتور منا رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

    بھارت یوم جمہور نہیں یوم فتور منا رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں کرفیو ہے، بھارت یوم جمہور نہیں یوم فتور منا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں کو ریاستی دہشت گردی کا شکار بنایا جارہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کشمیریوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے سیکیولر ہونے کا دعویٰ عالمی سطح پر بے نقاب ہوچکا ہے، بھارت میں نازی ازم سے متاثر فاشسٹ حکومت ہے۔ آج بھارت کے یوم جمہور پر مودی سرکار نے ظلم برپا کر رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یوم کشمیر یکجہتی پر پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت میں پڑھا لکھا طبقہ مودی کے اقدامات کے خلاف احتجاج کر رہا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب بھارت کا ہر شہری ریاستی دہشت گردی پالیسی سے لاتعلق ہوگا۔ انتہا پسند سوچ اور امن دشمن بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارت سرکار کو کشمیریوں کو جائز حق دینے کے لیے واضح مؤقف اپنانا ہوگا، کشمیر میں خواتین کا استحصال ہو رہا ہے بچے اسکول نہیں جا پا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت سے متعلق گلے شکوے کا تاثر تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب کل ارکان صوبائی اسمبلی سے ملے اور سب نے اعتماد کا اظہار کیا۔ بیرون ملک سازشوں میں مصروف ٹولے کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نہتےکشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے‘علی امین گنڈاپور

    بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نہتےکشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے‘علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد: وفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگ کے بھارت کا یوم جمہوریہ منانا شرمناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کی کھلی نفی کی، بھارت کس منہ سے یوم جمہوریت منا رہا ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خون سے ہاتھ رنگ کے بھارت کا یوم جمہوریہ منانا شرمناک ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کوفوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔

    وفاقی وزیرامورکشمیر نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل ہورہا ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی آبادی تبدیل کرنے کی مذموم کوشش ہورہی ہے۔

    بھارت کا 70 واں یوم جمہوریہ : کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں

    بھارت کے 70ویں یوم جمہوریہ کو دنیا بھر میں آباد کشمیری آج یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہڑتال ہے۔

    یوم سیاہ کے موقع پر بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے یوم جمہوریہ سے پہلے ہی وادی بھر میں بھارتی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔

    کشمیریوں کا احتجاج روکنے کے لیے سری نگر میں جگہ جگہ رکاوٹیں اور پولیس چیک پوسٹیں بھی قائم کردی گئی ہیں۔

  • بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیریوں کا یوم سیاہ

    بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیریوں کا یوم سیاہ

    بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ظلم کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر سیاہ پرچم لہرا دیے گئے۔ میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی اور یاسین ملک کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارت مخالف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے اضافی اہلکار تعینات کر دیے اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

    بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری آزادی کے حصول کے لیے سینہ سپر ہیں۔