Tag: یوم دستور

  • 1973 کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے: آصف علی زرداری

    1973 کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے: آصف علی زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے آج کے دن قوم کو متفقہ دستور دیا تھا، سنہ 1973 کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے قوم کو یوم دستور پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے آج کے دن قوم کو متفقہ دستور دیا تھا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سنہ 1973 کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے، بے نظیر بھٹو نے 73 کے آئین کے لیے زندگی بھر جدوجہد کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں میں ایک میثاق ہے، آئین کی حکمرانی سے ملک کی سلامتی اور اداروں کی ساکھ مستحکم ہوگی۔

  • دستورِ پاکستان 44 سال کا ہوگیا

    دستورِ پاکستان 44 سال کا ہوگیا

    دستور پاکستان 44 سال کا ہوگیا۔ سنہ 1973 میں قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور شدہ آئین پاکستان کی مناسبت سے آج ملک بھر میں یوم دستور منایا جا رہا ہے۔

    سنہ 1971 میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد 1970 کے انتخابات کی بنیاد پر سن 72 میں اسمبلی بنائی گئی۔ اسمبلی میں نئے آئین کی تشکیل کے لیے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

    کمیٹی نے 8 ماہ کے بعد 10 اپریل 1973 میں آئین کا مسودہ پیش کیا جسے وفاقی اسمبلی نے 135 ووٹوں سے منظور کر لیا۔ 12 اگست کو صدر مملکت ذوالفقار علی بھٹو نے نئے آئین پر دستخط کیے۔

    شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سن 73 کے آئین کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ دستور پاکستان کے تحت ملک میں نظام حکومت پارلیمانی تجویز کیا گیا اور اس کا سربراہ وزیر اعظم کو بنایا گیا۔

    دستور کے مطابق پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام، صدر اور وزیر اعظم کا مسلمان ہونا ضروری ہے۔

    آئین منظوری کے 42 سال بعد سنہ 2015 میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا فیصلہ کیا۔