Tag: یوم دفاع و شہدا

  • معرکہ حق :  آئی ایس پی آر کا  یوم دفاع و شہدا کا نیا پرومو جاری

    معرکہ حق : آئی ایس پی آر کا یوم دفاع و شہدا کا نیا پرومو جاری

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے یوم دفاع وشہدا کا نیا پرومو جاری کردیا، جس میں افواج پاکستان کی جرات و شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر نیا پرومو جاری کر دیا۔

    "معرکہ حق” کے عنوان سے جاری اس پرومو میں مسلح افواج پاکستان کی جرات، شجاعت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بری، فضائی اور بحری افواج کی لازوال قربانیاں قوم کے حوصلے اور ایمان کی روشن علامت ہیں۔ پرومو میں شہدا کے خون کو وطن کی سرحدوں کی حفاظت کی اصل ضمانت قرار دیا گیا ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پرومو وطن کے دفاع کی انمول داستان اجاگر کرتا ہے اور یہ اس بات کا عہد ہے کہ یوم دفاع کے موقع پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنایا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ہر دور میں دشمن کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنی رہیں، جبکہ افواج کی بہادری اور قربانیوں نے تاریخ میں روشن باب رقم کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دفاع وطن ہی بقائے وطن کی ضمانت ہے اور پوری قوم اپنے شہدا اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔

  • یوم دفاع و شہدا  کی مرکزی تقریب آج  رات جی ایچ کیو میں ہوگی

    یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب آج رات جی ایچ کیو میں ہوگی

    راولپنڈی : یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب رات آٹھ بجے جی ایچ کیو میں ہوگی،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیدعاصم منیر،اعلیٰ سول و عسکری قیادت اوردیگرمعززین شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں یوم دفاع و شہدائےپاکستان قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ، یوم دفاع کی خصوصی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوگی۔

    تقریب کا مقصد دفاع وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والےشہدا اور اُن کے اہلخانہ کو خراج عقیدت پیش کرناہے۔

    مرکزی تقریب آج رات 8 بجے منعقد ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیدعاصم منیر،اعلیٰ سول وعسکری قیادت اور دیگر معززین شرکت کریں گے جبکہ تقریب میں شہدا کے اہل خانہ، وفاقی کابینہ کے ارکان، قانون دان اورمعروف شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

    وزیراعظم اور آرمی چیف کے ساتھ مل کر یادگارشہدا پرپھول رکھیں گےاورشہداکے ایصال ثواب کے لیے دعا کی جائے گی۔

    تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو گا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا جائے گا، تقریب میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے شہداکی قربانی کی لازوال داستانوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

    شہدا کے ورثا کے صبر اور ثابت قدمی کو سلام پیش کیا جائے گا، اس تقریب سےوزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف خطاب بھی کریں گے

    یوم دفاع کےحوالےسےنیول ، ائیر بیسزاورچھاؤنیوں میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

  • یوم دفاع و شہدا : سروسز چیفس اور مسلح افواج کا  سپاہیوں کی بہادری اور قربانی کو خراج تحسین پیش

    یوم دفاع و شہدا : سروسز چیفس اور مسلح افواج کا سپاہیوں کی بہادری اور قربانی کو خراج تحسین پیش

    راولپنڈی : یوم دفاع وشہداکےموقع پرسروسزچیفس، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورمسلح افواج نے بہادرسپاہیوں کی بہادری، قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ 59 ویں یوم دفاع وشہدا کے موقع پر سروسزچیفس ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج نے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ دن1965 کی جنگ کی ولولہ انگیزیادوں کوتازہ کرتاہے اور یہ دن قوم کےناقابل تسخیر عزم اورغیرمتزلزل جذبےکی زندہ مثال ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنےبہادرسپاہیوں کی بہادری،قربانی کوخراج تحسین پیش کرتےہیں، ہمارے بہادر جوانوں نے زبردست مشکلات کیخلاف بہادری سےمادر وطن کادفاع کیا اور 59سال پہلےافواج پاکستان نےفیصلہ کن اندازمیں دشمن کےمذموم عزائم کوناکام بنایا، افواج نےدشمن کےعزائم ناکام بناتےہوئے تاریخی فتح حاصل کی۔

    ترجمان نے کہا کہ 1965کی جنگ امیدتھی،جس نےمصیبت کےوقت قوم کیلئےعزم کی مثال قائم کی، آج شہدا کوخراج تحسین پیش کرتےہیں جنہوں نے1947سےدفاع وطن میں جانوں کانذرانہ دیا اور ان کوبھی خراج تحسین جنہوں نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں، شہدائےوطن کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کیاجائے گا۔

    خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم ان سابق فوجیوں کوبھی سلام پیش کرتےہیں جوبہادری سےلڑے ، سابق فوجیوں کی بہادری اوربے لوثی کو ہمیشہ یادرکھاجائےگا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج تمام خطرات اورچیلنجزسےنمٹنےکیلئےغیرمتزلزل عزم کااعادہ کرتی ہیں ، ہم قانون نافذکرنےوالے اداروں کیساتھ مل کروطن کےدفاع کےلیےتیارہیں۔

    ترجمان کے مطابق ہم اپنےتمام شہداء اور سابق فوجیوں کے خاندانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، شہداکی قربانیاں مضبوط،زیادہ خوشحال اورپرامن پاکستان کیلئےجدوجہدکی ترغیب دیتی ہیں۔

  • یومِ دفاع و شہدا پر  مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی  پُروقار تقریب

    یومِ دفاع و شہدا پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    کراچی : یوم دفاع و شہدا کے موقع پر بانی وطن قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاکستان ایئرفورس کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

    پاکستان ایئرفورس کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، اس موقع پر ایئر وائس مارشل شہریار خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، انھوں نے بانی پاکستان کے مزار پر پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی۔

    مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل شہریار خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزارقائدپرگارڈزکی ذمہ داریاں سنبھالنا ایئر فورس کیلئے اعزاز ہے، پاک فضائیہ کے دستوں نے دشمن کو ایک انچ بھی آگے نہ بڑھنے دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دشمن کوپیغام ہے ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

    مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ 1965کےدوران قوم کی امیدوں پر پوری اتری، پاکستان کا امن ہماری اولین ترجیح ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ مزارقائد پرپاک فضائیہ کے74کیڈٹس پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کیلئے تعینات ہوں گے ، مذکورہ کیڈٹس میں 61 مرداور13خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔

  • 6 ستمبر یوم دفاع و شہدا ،  تجدید عہد وفا کا دن

    6 ستمبر یوم دفاع و شہدا ، تجدید عہد وفا کا دن

    6 ستمبر یوم تجدید عہد وفا کا دن ہے ، اس دن بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پرحملہ کیا لیکن پاکستان کی بہادر اور جرّی فوج نے دشمن کے چھکّے چھڑا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدائے پاکستان قومی اور ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ پاک سر زمین کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو سبق سکھانے کا دن ہے۔

    افواج پاکستان نے دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور عبرتناک شکست دی، پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی رہی اور ہر ایک شخص اپنے اپنے محاذ پر ڈٹ گیا ، اسی عزم اور حوصلے نے بھارت کو میدان جنگ سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان افواجِ پاکستان کی جرات، قربانیوں اور بہادری کی لازوال داستانوں سے بھرا ہے، بری بحری فضائی ہر محاذ پر بھارت نے منہ کی کھائی۔
    6 ستمبر 1965کو مکار دشمن بھارت نے طاقت کے نشے میں پاکستان پراندھیرے میں چھپ کر وار کیا، بھارت نے جارحیت کی نیت سے بین الاقوامی سرحدعبورتو کرلی لیکن اسے پچھتانا پڑا۔

    پاک فوج کے جوانوں نے ہر محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کردیے اور بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، اس موقع پر پوری قوم نے یکجا ہو کر پاک افواج کا ساتھ دیا اور اس عزم اور حوصلے کے سامنے دشمن ڈھیر ہوگیا۔

    میجر عزیز بھٹی جوانوں کے ساتھ بی آر بی نہر کے پاس ڈٹے رہے اور دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا، پاکستانی فوج نے نہ صرف دشمن کو سرحد پار دھکیل دیا بلکہ جوابی حملے میں بھارتی افواج کو بڑی شکست سے دوچار کیا، یہ جنگ سترہ روز جاری رہی۔

    بھارت کی خوش نصیبی کہ عالمی برادری نے ثالثی کا کردار ادا کیا اور جنگ بندی ہو گئی، یوں بھارت مزید پسپائی اورسوائی سے بچ گیا۔۔لیکن6 ستمبر1965کی جنگ بھارت کے ماتھے پر شکست کا وہ سیاہ داغ ہے جو کچھ بھی کرلے بھارت مٹا نہیں سکتا۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار کا خواتین کے حوصلوں کو سلام

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار کا خواتین کے حوصلوں کو سلام

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخار نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر ویڈیو میں خواتین کے حوصلوں کو سلام پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے مختصردورانئےکی ویڈیوزجاری کرنےکاسلسلہ جاری ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابرافتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آٹھویں مختصر دورانئے کی ویڈیو جاری کر دی۔

    ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے خواتین کے حوصلوں کو سلام پیش کیا۔

    ان محافظوں سے وابستہ سبھی رشتوں کو سلام ، شہدا، غازیوں اوران سے جڑے ہوئے تمام رشتوں کو سلام

  • یوم دفاع و شہداء ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا شہیدوں کے اہلخانہ کے جذبے کو سلام

    یوم دفاع و شہداء ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا شہیدوں کے اہلخانہ کے جذبے کو سلام

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابرافتخار نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر شہیدوں کے اہلخانہ کے جذبے کو سلام پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہداکےحوالے سےمختصر دورانیے کی ویڈیوزجاری کرنےکاسلسلہ جاری ہے ، ویڈیوز میں شہدا، غازیوں اور ان اہلخانہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے.

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابرافتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اور مختصر دورانئے کی ویڈیو جاری کر دی، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نےشہیدوں کےاہلخانہ کےجذبے کوسلام پیش کیا۔


    چھٹی ویڈیو میں شہداکےاہلخانہ کےحوصلے،صبر اوربرداشت کی عکاسی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ شہید کا وطن کےدفاع اورجان کی قربانی کاجذبہ جرات کی داستانیں رقم کرتا ہے،

    محافظوں سے وابستہ سبھی رشتوں کو سلام م، شہداء ، غازیوں اوران سے جڑے ہوئے تمام رشتوں کو سلام ، شہدائے پاکستان، ہمارا فخر

    یاد رہے اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابرافتخار نے مختصر دورانئے کی جارہ ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے مسلح افواج کے غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

    ویڈیو بارڈر پر تعینات غازیوں کےخوشی کی اطلاع پرجذبات سےمتعلق تھی کہ اہلخانہ کس طرح اپنی خوشیاں غازیوں تک پہنچاتے ہیں ، جبکہ غازیوں کےجذبات اور بےمول لمحات کو ویڈیو میں بیان کیا گیا تھا۔

  • یوم دفاع و شہدا ،  ڈی جی آئی ایس پی آر  کا مسلح افواج کے غازیوں کو خراجِ تحسین پیش

    یوم دفاع و شہدا ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا مسلح افواج کے غازیوں کو خراجِ تحسین پیش

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے چوتھی مختصر دورانئے کی ویڈیو میں مسلح افواج کے غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے مختصر دورانئے کی ویڈیوز کا سلسلہ جاری ہے ، ویڈیوز میں شہدا، غازیوں اور ان اہلخانہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابرافتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوتھی مختصر دورانئے کی ویڈیو جاری کر دی، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے مسلح افواج کے غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    چوتھی ویڈیوبارڈرپرتعینات غازیوں کےخوشی کی اطلاع پرجذبات سےمتعلق ہے کہ اہلخانہ کس طرح اپنی خوشیاں غازیوں تک پہنچاتے ہیں ، جبکہ غازیوں کےجذبات اور بےمول لمحات کو ویڈیو میں بیان کیا گیا ہے۔

    ان محافظوں سے وابستہ سبھی رشتوں کو سلام ، شہدا ، غازیوں اوران سے جڑے ہوئے تمام رشتوں کو سلام

    گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے تیسری مختصر دورانئے کی ویڈیو میں شہدا،غازیوں اورانکی فیملیز کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا اور پیغام میں لکھا جس خاندان کا بیٹا، شوہر یا والد شہید ہوتا ہے، وہ کبھی حوصلہ نہیں ہارتا۔

    شہدا،غازیوں اوران سے جڑے تمام رشتوں کو سلام ، ان محافظوں سے وابستہ سبھی رشتوں کو سلام،شہدائے پاکستان ہمارا فَخر۔

  • یوم دفاع و شہدا پر شوبزستاروں کا پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت

    یوم دفاع و شہدا پر شوبزستاروں کا پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت

    کراچی: ملک بھر میں آج 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جارہا ہے اس موقع پر شوبز ستاروں نے بھی پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق 6 ستمبر کے دن پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا تھا، 6 ستمبر کے دن شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شوبز ستارے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

    صبور علی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سجل علی کی بہن صبور علی نے لکھا کہ’ قوم پاکستانی فورسز کے شہید جوانوں اور غازی کو سلام پیش کرتی ہے۔

    حریم فاروق

    فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حریم فاروق نے کہا ٹویٹر پر نغمے کے بول لکھے ’اے راہ حق کے شہیدوں، وفا کی تصویروں، تمہیں وطن کی ہوائیں، سلام کہتی ہیں، انہوں نے یوم دفاع کی مناسبت سے ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا۔

    حمزہ علی عباسی

    اداکار حمزہ علی عباسی نے 1965 کی جنگ کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان جیت گیا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں محدود آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ بھارت بھی پاکستان کے حملے کا جواب دے رہا ہے۔

    فیصل قریشی

    معروف اداکار اور اے آر وائی زندگی کے مارننگ شو کے میزبان فیصل قریشی نے یوم دفاع و یوم شہدا پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مختلف اداکاروں پر فلمائے گئے کشمیریوں کی آزادی کے حوالے سے نغمے کی ویڈیو شیئر کی۔

  • یوم دفاع و شہدا پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت

    یوم دفاع و شہدا پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت

    کراچی: ملک بھر میں 6 ستمبر یوم شہداء جوش و خروش سے منایا جارہا ہے اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں آج 6 ستمبر کویوم دفاع پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پرمنایا جارہا ہے، اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملک کی افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    وقار یونس

    قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق کپتان وقار یونس نے ڈیفنس ڈے پر پاکستانی ایف 16 جیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جو ہماری خوبصورت سرزمین کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔‘

    شاہد آفریدی
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ’6 ستمبر کا دن ہمارے لیے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، میں آج کے دن پاک فضائیہ کی شہید پائلٹ مریم مختار کے گھر گیا اور اللہ ان کی روح کو سلامت رکھے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ شہید خاتون پائلٹ کی بہادری کا سن کر حیرت ہوئی، مریم مختار ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

    فواد عالم

    ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے 6 ستمبر کے ہیش ٹیگ کرتے ہوئے ایک خوبصورت شعر تحریر کیا جس میں لکھا ہے کہ ’خون دل دے کہ نکھاریں گے رخ برگ گلاب، ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔‘

    احمد شہزاد

    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے کہا یوم دفاع کا لوگو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم یوم دفاع اور شہدا کے موقع پر اس سرزمین کے کے بہادر بیٹوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، پاکستان زندہ باد۔‘