Tag: یوم دفاع و شہدا پاکستان

  • یوم دفاع و شہدا پاکستان، مزارِ قائد اور مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    یوم دفاع و شہدا پاکستان، مزارِ قائد اور مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    کراچی : یوم دفاع وشہدا پر مزار قائد اور مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں، جس میں مہمان خصوصی نے مزار پر پھول رکھے گئے اور فاتحہ خوانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا پاکستان کے موقع پر کراچی میں مزارقائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی، جہاں پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغرخان کےکیڈٹس نےمزار قائد پر گارڈز کےفرائض سنبھال لئے۔

    مہمان خصوصی ایئروائس مارشل غضنفر لطیف نے گارڈز کا معائنہ کیا مزارقائد پرپھول رکھے، تقریب میں ملک و سلامتی کیلئے دعا ہوئی ، جس کے بعد ایئروائس مارشل غضنفرلطیف نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔

    اس موقع پر ایئروائس مارشل غضنفر لطیف نے خطاب میں کہا کہ آج مسلح افواج کی مشترکہ فتح کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت ہم آزادفضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب لاہور میں مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی ، تقریب میں مہمان خصوصی کورکمانڈرلاہور نےعلامہ اقبال کے مزار پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی۔

    خیال رہے ملک بھر میں 58 واں یوم دفاع و شہدا آج ملی جوش جزبے سے منایا جا رہا ہے۔

  • یوم دفاعِ پاکستان، ، عسکری قیادت کا شہدا اور لواحقین کو زبردست خراج عقیدت پیش

    یوم دفاعِ پاکستان، ، عسکری قیادت کا شہدا اور لواحقین کو زبردست خراج عقیدت پیش

    راولپنڈی: پاکستانی عسکری قیادت کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر شہدا اور لواحقین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے اٹھاون ویں یوم دفاع و شہداء پر پیغام میں شہدا اور ان کے لواحقین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کو حق و باطل کے معرکے نے ثابت کیا کہ غیور قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کر نے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ ہزاروں بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے پاک سرزمین کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، آج پوری قوم اُن کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم بطور قوم تمام شہداکی قربانیوں کےمقروض ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدانےپاکستان کےپرچم کی سربلندی کیلئےجانوں کےنذرانےپیش کیے، پاکستان کونقصان پہنچانےکی ہرکوشش کامنہ توڑجواب دیاجائے گا، مسلح افواج ہرطرح کےاندرونی وبیرونی خطرات کیخلاف پرعزم ہیں۔

  • یوم دفاع و شہدا 2018 کے موقع پر متبادل ٹریفک پلان جاری

    یوم دفاع و شہدا 2018 کے موقع پر متبادل ٹریفک پلان جاری

    اسلام آباد : ٹریفک پولیس نے یوم دفاع و شہدا  پاکستان 2018 کی تقریب کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک حکام نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 6 ستمبر جمعرات کے روز یوم دفاع و شہدا 2018 کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والے تقریب کے سلسلے میں محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

    محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک پلان کے مطابق آبپارہ چوک سے کشمیر ہائی وے پر کوڑیا نوالہ چوک تک روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گا جبکہ پشاور، لاہور سے مری جانے والے زیرو پوائنٹ سے فیض آباد مری روڈ شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

    محکمہ ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سہر وردی ایمبیسی روڈ سے سرینا تک سڑک ٹریفک کے لئے بند ہوگی، تاہم شہری ہری بازار چوک، سر فراز روڈ، شہید ملت روڈ میونسپل روڈ استعمال کریں۔

    یوم دفاع و شہدا 2018 کی تقریب کے موقع پر سیکریٹریٹ چوک سے کنونشن سینٹر شاہراہ جمہوریت روڈ بھی بند رہے گا، وفاقی دارالحکومت کی عوام کے لیے ایوب چوک، میریٹ ہوٹل براستہ مارگلہ روڈ کھلا رہے گا، جبکہ بری امام سے ریڈیو پاکستان تک سٹرک ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

    محکمہ ٹریفک پولیس کے جاری ٹریفک پلان میں بتایا گیا ہے کہ شہری متبادل تھرڈ روڈ استعمال کریں، کشمیر چوک سے سرینا ہوٹل تک دو طرفہ ٹریفک بند رہے گا۔

    ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کی آسانی کے لیے راول ڈیم سے فیض آباد، زیرو پوائنٹ، فیصل ایونیو، مارگلہ روڈ کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور شہری کلب روڈ یوٹن سے مری ٹریفک کوڑیا نوالہ چوک تک ون وے بھی استعمال کرسکیں گے۔