Tag: یوم دفاع

  • یومِ دفاع، مزارِاقبال پرتقریب، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے کی سلامی

    یومِ دفاع، مزارِاقبال پرتقریب، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے کی سلامی

    لاہور: یومِ دفاع کے حوالے سے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر پُروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہداء کو خراج عیقدت پیش کرنے کے لیے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ہوگی۔

    یوم دفاع کے موقع پر مزار اقبال پر پُروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ مزاراقبال پر چیف آٖف آٖرمی اسٹاف کی جانب سے خصوصی گلدستہ رکھا گیا۔

    گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، میجر جنرل محمد عامر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

    ادھر میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف کے مزار پر بھی پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے مزار پر گلدستہ رکھا گیا۔

    اس موقع پر میجر شبیر شریف کے بیٹے تیمورشریف، بہن سمیت پاک افواج کے افسران بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم دفاع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد جائیں گے جہاں وہ کشمیری شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کریں گے۔

  • یوم دفاع کومظلوم کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے طورپرمنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    یوم دفاع کومظلوم کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے طورپرمنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج یوم دفاع کے موقع پر دھرتی ماں کےعظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع کو مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے طور پرمنایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزرائےاعلیٰ، گورنر صاحبان،اسمبلی اراکین شہدا کے گھرجائیں گے اور دھرتی ماں کےعظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی فریضہ’’آئیں شہید کے گھرچلیں‘‘ کوعمران خان آگے لے کر بڑھیں گے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ نمازجمعہ میں سلامتی، شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں ہوں گی، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لیے بھی خصوصی دعائیں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔ شہداء کو خراج عیقدت پیش کرنے کے لیے جنرل ہیڈکوارٹرز جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ہوگی۔

    یوم دفاع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد جائیں گے جہاں وہ کشمیری شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کریں گے۔

  • 6 ستمبر شہیدوں، سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے: بلاول بھٹو

    6 ستمبر شہیدوں، سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے: بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر شہیدوں، سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے یوم دفاع کے سلسلے میں کہا ہے کہ ہمارے جغرافیے کا تحفظ اور نظریے کی حفاظت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، نا قابل تسخیر ملکی دفاع کے لیے ادارے دستور کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کریں۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ 6 ستمبر جغرافیے، نظریے، جمہوریت اور حقوق پر کسی مصلحت کا شکار ہوئے بغیر دفاع کرنے کے عزم نو کا دن ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میں سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کے جوہری پروگرام کی مضبوط بنیاد رکھنے پر سلام پیش کرتا ہوں، شہید بے نظیر بھٹو نے بیلسٹک میزائل پروگرام کا تحفہ دیا۔

    بلاول نے کہا میں مسلح افواج کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ملکی دفاع میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہوں، جنھوں نے پاکستان کی دفاع کی خاطر اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔

    پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، آج ہمیں انھیں بھی بھولنا نہیں چاہیے، کیوں کہ ان کا تحفظ کرنا ہماری قومی ذمے داری ہے۔

  • حکومت کا یوم دفاع کےساتھ یوم یک جہتی کشمیرمنانے کا فیصلہ

    حکومت کا یوم دفاع کےساتھ یوم یک جہتی کشمیرمنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ یوم یک جہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کل مظفر آبادجائیں گے.

    اس موقع پر وزیراعظم مظفرآباد میں کشمیری شہدا کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے.

    وزیراعظم نے 6 ستمبر سے متعلق فیصلے کی روشنی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ کل ملک بھرمیں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیا جائے.

    وزیر اعظم نے کہا کہ صوبائی دارالحکومتوں میں تقریبات سےکشمیریوں سے بھرپور اظہار یک جہتی کیا جائے، ملک بھرکےعوام یوم دفاع پر شہدا کے خاندانوں کے پاس پہنچیں.

    بعد ازاں وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ‌کیا، جس میں انھوں نے کشمیر میں بھارت کے غاضبانہ قبضے کو تنقید کا نشانہ بنایا.

    مزید پڑھیں: ایم ٹی آئی ایکٹ،آرڈیننس سے پبلک سیکٹر اسپتالوں کی مینجمنٹ بہتر ہوگی، وزیراعظم

    انھوں نے کہا کہ آج مودی کی بھارتی فورسزکا مقبوضہ کشمیرپرقبضے کا32 واں دن ہے، بھارتی فورسزنے کشمیریوں کو قتل کیا،پیلٹ گنز سے زخمی کیا.

    کرفیو کے دوران بھارتی فورسزنے کشمیری مرد، خواتین، بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، کشمیریوں کو گرفتار کر کے بھارت کی جیلوں میں ڈال دیا گیا.

  • یوم دفاع پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، وزیراعظم کا کل آزاد کشمیر کے دورے کا امکان

    یوم دفاع پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، وزیراعظم کا کل آزاد کشمیر کے دورے کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا یوم دفاع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آزاد کشمیر مظفر آباد جانے کا امکان ہے ، روانگی کے حتمی فیصلے لے لئے وزیراعظم آفس میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وزیراعظم عمران خان کا کل آزاد کشمیرمظفر آباد کے دورے کا امکان ہے ، جہاں عمران خان شہدا کے لواحقین سے ملاقات اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

    عمران خان کے دورے کی حتمی تیاریوں کےلئے وزیراعظم آفس میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، اجلاس آج شام 4 بجےہو گا، کشمیر آورکے لئےتجاویز پر مشاورت ہو گی۔

    وزیراعظم عمران خان کی آزاد کشمیر روانگی کا حتمی فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا 6ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ

    یاد رہے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے 6ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم یوم دفاع کشمیر کے شہیدوں کے نام کرتے ہیں، کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر آوازبلند کرتے رہیں گے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، بتیس روز سے جاری کرفیو کے باعث کشمیری گھروں میں اسیری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ کھانے پینے کی اشیااوردوائیں ختم ہونے سے بحران سنگین ہوگیا جبکہ مواصلاتی ذرائع کی بندش سے مقبوضہ وادی کا رابطہ دنیا سے بدستورمنقطع ہے۔

    قابض بھارتی فوجی گھرگھرتلاشی کے دوران کشمیری نوجوانوں کوگرفتاراورخواتین سے بدسلوکی کررہے ہیں۔ نیٹ سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق،یاسین ملک سمیت حریت رہنما یا توگرفتارہیں یاپھرنظربندہیں۔

  • کرنل شير خان اسٹيڈيم ميں یوم دفاع  کی  فل ڈریس ریہرسل

    کرنل شير خان اسٹيڈيم ميں یوم دفاع کی فل ڈریس ریہرسل

    پشاور: يوم دفاع جوش و خروش سے منانے کی تیاری عروج پر پہنچ گئی، کرنل شير خان اسٹيڈيم ميں پاک فوج کے جوانوں نے فل ڈريس ريہرسل کی اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپورمظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کےکرنل شير خان اسٹيڈيم توپوں کی گھن گرج اور یوم دفاع کیلئے ہونے والے ایونٹ کی فل ڈریس ریہرسل میں پاکستان کے محافظوں کے عزم و حوصلے سے گونج اٹھا۔

    یوم دفاع کے سلسلے میں تقریب کی فل ڈریس ریہرسل کی تقریب کا انعقاد کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں کیا گیا ، تقریب میں مہمان خصوصی بریگیڈئیر سرفراز،غازیوں،شہدا کے لواحقین سمیت خواتین اوربچوں نے شرکت کی۔

    فل ڈریس ریہرسل کی تقریب میں جوانوں نے دہشت گردوں سےنمنٹے کی مشق کاعملی نمونہ پیش کیا اور شیردل جوانوں نے کمال فن دکھاتے ہوئے صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    دفاع وطن کے لئے استعمال ہونے والے ہتھیار اورجنگی سازو سامان بھی نمائش کا حصہ بنے۔

    کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم کےسبزہ زارمیں قائداعظم اور شہدا کی تصاویر آویزاں کی گئی جبکہ بری ،بحری ، فضائیہ پولیس کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔

    یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا یوم دفاع پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر شہید کےگھر جانے کا پروگرام جاری رکھا گیا، گزشتہ سال بہت اچھا رسپانس رہاہر شہیدکو یاد کیاگیا، اس سال بھی ہر شہید کےگھر پہنچیں گے۔

    یوم دفاع وشہداکی مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں منعقدہوگی ، تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ، جی ایچ کیومیں شام کے وقت تقریب شام کے وقت نہیں دن میں ہوگی ، جس میں شہداکےلواحقین اورغازی شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے 6 سمتبر کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • یوم دفاع پر اس سال  بھی ہر شہید کےگھر پہنچیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یوم دفاع پر اس سال بھی ہر شہید کےگھر پہنچیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےکہا ہے کہ یوم دفاع پر اس سال بھی ہر شہید کےگھر جانے کا پروگرام جاری رکھاگیا ہے، عوام سے درخواست کی کہ شہیدوں کے لواحقین سے ملیں گے، عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر میں یوم دفاع وشہدا 2019سے متعلق کانفرنس ہوئی ، کانفرنس میں ملک بھر سے سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

    کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا یوم دفاع پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر شہید کےگھر جانے کا پروگرام جاری رکھاگیا، گزشتہ سال بہت اچھا رسپانس رہاہر شہیدکو یاد کیاگیا، اس سال بھی ہر شہید کےگھر پہنچیں گے۔

    اس سال بھی ہرشہیدکےگھرپہنچیں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے عوام سے درخواست کی کہ شہیدوں کے لواحقین سے ملیں، گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں، عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔

    یوم دفاع وشہداکی مرکزی تقریب دن میں جی ایچ کیومیں منعقد ہوگی

    میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم دفاع وشہداکی مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں منعقدہوگی ، تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ، جی ایچ کیومیں شام کے وقت تقریب شام کے وقت نہیں دن میں ہوگی ، جس میں شہداکےلواحقین اورغازی شرکت کریں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ جی ایچ کیومیں یادگارشہداپرحاضری دیں گے

    انھوں نے کہا آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر حاضری دیں گے ، پھول چڑھائیں گے اور شہدا کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقات کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایسےفارمیشن اورشہرشہرتقریبات ہوں گی ، یوم دفاع کی مناسبت سےچھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی ، کشمیر بنےگا پاکستان تقریبات کاحصہ ہوگا۔

    کشمیر بنےگا پاکستان تقریبات کاحصہ ہوگا

    میجرجنرل آصف غفور نے کہا گزشتہ سال کی طرح عوامی مقامات ، بسوں، ٹرکوں، ریلوے اسٹیشن، مارکیٹس ، گلی، محلے، گاؤں اورشہرمیں شہیدوں کی تصاویر لگائی جائیں گی ، عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

    حکومتی اعلان کے مطابق12 بجے ملک بھرمیں سائرن بجائےجائیں گے

    پاک فوج کے ترجمان نے وزیراعظم کےاعلان کردہ ’’کشمیرآور‘‘کے سلسلے میں بھی بات چیت کرتے ہوئے کہا حکومتی اعلان کے مطابق12 بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے ، قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بھی جایا جائےگا اور کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، ملکی ہیرو، شوبز اور میڈیا کے نمائندے اور میڈیا شرکت کریں۔

  • یوم دفاع و شہدا، شوبز شخصیات کا شہدا کو خراجِ عقیدت پیش

    یوم دفاع و شہدا، شوبز شخصیات کا شہدا کو خراجِ عقیدت پیش

    کراچی : ملک بھرمیں یوم شہداو دفاع ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، مشہورو معروف شوبز ستارے بھی پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کو سلام اور خراج تحسین کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا کے موقع ہر جہاں پاکستانی قوم مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت کررہی ہیں وہیں شوبز اسٹار بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

    سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئی مشہورو معروف شخصیات بھی وطن کی محبت میں پرجوش نظر آئے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    فیصل قریشی

    فیصل قریشی نے شہداء کی قربانیوں پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پاک فوج کوسلام پیش کیا۔

    اداکارحمزہ علی عباسی

    اداکارحمزہ علی عباسی نےٹوئیٹ کرتے ہوئے باہمت شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان سے محبت محض ایک زمین کے ٹکڑے سے محبت نہیں بلکہ اس منشور سے محبت ہے، سلام ان شہدا کو جنہوں نے اس منشور کے لیے جانیں قربان کی۔

    اداکارہ صباقمر

    اداکارہ صباقمر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں شہداء کو سلیوٹ پیش کیا۔

    گلوکار عاطف اسلم

    گلوکار عاطف اسلم نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گانے ’ ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘ کی ویڈیو شیئر کی اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    عائزہ خان

    اداکارہ عائزہ خان نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہم ہر سال یوم دفاع پاکستان پر اس دن کی یاد تازہ کرتے ہیں ، جو ہمیں ملک کے لئے جان قربان کرنے اور اس جنگ کے شہیدوں کا احترام اور وطن سے پیار کا سبق دیتا ہے۔

    شہزاد رائے

    گلوکار شہزاد رائے نے اپنے پیغام میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

    فخر عالم

    گلوکار فخر عالم نے یوم دفاع و شہدا پر اپنے پیغام میں کہا اس آزادی کے پیچھے وردی ہے، یاد رکھیں آزادی کی قیمت شہیدوں کا خون ہے، یونیفارم میں ان بہادر مردوں اور خواتین کو سلام ، جو سوال کے بغیر خدمت کرتے ہیں۔

  • ستمبرکےمہینےمیں بھارت کوشکست دے کرقوم کویوم دفاع کا تحفہ دیں گے ‘ حسن علی

    ستمبرکےمہینےمیں بھارت کوشکست دے کرقوم کویوم دفاع کا تحفہ دیں گے ‘ حسن علی

    لاہور: یوم دفاع وشہدا پر قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ستمبرکے مہینے میں بھارت کوشکست دے کرقوم کو یوم دفاع کا تحفہ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع وشہدا پرقومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی نے پوری ٹیم کی جانب سے شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔

    حسن علی نے کہا کہ ستمبرکے مہینے میں بھارت کوشکست دے کرقوم کویوم دفاع کا تحفہ دیں گے۔

    فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا لگتا ہے کہ مجھ پرکارکردگی دکھانے کا دباؤ رہے، کوشش ہوگی بھارت کے خلاف بہتر ین کارکردگی دکھاؤں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کے مطابق ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا بھارتی ٹیم اچھی ہے، بھارت کے ساتھ ہمیشہ اچھا مقابلہ ہوتا ہے۔

    فاسٹ باؤلرحسن علی کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی سے موازنہ کیا جانے کی خوشی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی ایشیاکپ میں کسی ٹیم کے خلاف 5 کھلاڑیوں کوآؤٹ کروں۔

    حسن علی کے مطابق انہوں نے کبھی نہیں کہا ٹیسٹ نہیں کھیلوں گا، تینوں فارمیٹس میں پرفارم کروں گا۔

    قوم آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے سے منارہی ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان بھرپورجوش وخروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ہے۔

  • یوم دفاع ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے، وزیراعظم عمران خان

    یوم دفاع ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم دفاع ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں‌ کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، افواج پاکستان کی قربانیوں سے مادر وطن کے استحکام کو مزید دوام ملا ہے۔

    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کا عنوان قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے، دہشت گردی کے خلاف بچوں، جوانوں، بوڑھوں، عورتوں نے قربانیاں دی ہیں، شہدا اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدا اور غازیوں نے مادر وطن کے دفاع کا فریضہ بخوبی انجام دیا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں افواج پاکستان کی جرأت کو سراہتا ہوں، پاک فوج کی جمہوریت، عالمی امن کے لیے کوششیں لائق تحسین ہیں، ہمسایوں سمیت پوری دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل امن کے لیے ناگزیر ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم اپنی افواج سے مل کر وطن کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، قومی مسائل کا مقابلہ ایمان، اتحاد اور تنظیم پر کاربند رہ کر کریں گے، آئیے مل کر محنت اور لگن سے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔