Tag: یوم دفاع

  • یومِ دفاع کی مرکزی تقریب، وزیراعظم مہمانِ خصوصی ہوں گے: فواد چوہدری

    یومِ دفاع کی مرکزی تقریب، وزیراعظم مہمانِ خصوصی ہوں گے: فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا  ہے کہ یوم دفاع کی مرکزی تقریب کل 6 ستمبر 2018 کو جی ایچ کیومیں منعقد ہوگی، وزیراعظم عمران خان یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں افواجِ پاکستان ، حکومت اور عوام کی جانب سے یوم دفاع و شہداء بھرپور جوش و خروش سےمنانے کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

    گذشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ شہداء کی قربانیوں خدمات کا اعتراف کیاجائے، فیلڈ فارمیشنز شہداء کے خاندانوں سے مل کر ان کی عظیم قربانیوں کا احترام اور اعتراف کریں۔

     ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اعلان کیا تھا کہ ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع وشہداء منایا جائے گا، کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی اور وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔

    انہوں نے قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداءکو یاد رکھیں ، ہمارےشہداء نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیے قربان کیا ، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں۔

  • ایران جلد نیا لڑاکا طیارہ متعارف کرائے گا: ایرانی وزیر دفاع

    ایران جلد نیا لڑاکا طیارہ متعارف کرائے گا: ایرانی وزیر دفاع

    تہران: ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حتامی نے کہا ہے کہ ایران جلد نیا لڑاکا طیارہ متعارف کرائے گا جو قومی دن کے موقع پر پرواز کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک جانب امریکا ایران کو مشرقی وسطیٰ کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے اپنے جارحانہ اقدامات بند کرنے کا کہہ رہا ہے تو دوسری طرف ایران نے ایک نیا لڑاکا طیارہ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران اگلے ہفتے ایک نیا لڑاکا طیارہ متعارف کروانے والا ہے، جو ملکی یوم دفاع کے موقع پر پرواز کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تہران حکومت اپنے میزائل پروگرام کو بھی ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھے گی، جبکہ ایران میں اگلے ہفتے یوم دفاع منایا جائے گا اسی موقع پر نیا لڑاکا طیارہ ’ایف 313‘ متعارف کرایا جائے گا۔

    امریکا نے ایران کے حوالے سے نیا ایکشن گروپ تشکیل دے دیا

    بریگیڈیئر جنرل عامر حتامی کا مزید کہنا تھا کہ ہم امریکی پابندیوں کو خاطر میں نہیں لارہے، ایران مستحکم پوزیشن میں ہے، ہم اپنے میزائل پروگرام بھی جاری رکھیں گے۔

    خیال رہے کہ نئی امریکی پابندیوں کو رد کرتے ہوئے ایرانی بحریہ نے بھی گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج کی خطے میں موجودگی اور کشیدگی کے تناظر میں وہ اپنے ایک جنگی بحری جہاز پر جدید دفاعی نظام نصب کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے کردہ عالمی جوہری معاہدے سے دست بردری کے بعد تہران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا اعلان کر دیا تھا، اس تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی دوبارہ شدید ہوچکی ہے۔

  • یوم دفاع : کراچی میں جنگی ٹینکوں اورجدید اسلحہ کی نمائش کا انعقاد

    یوم دفاع : کراچی میں جنگی ٹینکوں اورجدید اسلحہ کی نمائش کا انعقاد

    کراچی : یوم دفاع کے موقع پر ملیر گیریژن میں پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، نمائش کے دوران آرمی ایوی ایشن کے ایلوٹ اور مشاق طیارے فلائی پاسٹ کریں گے۔

    ۔تفصیلات کے مطابق6دسمبر یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام ملیر گیریژن میں خصوصی نمائش منعقد کی جائے گی، نمائش میں ٹینکوں، اے پی سی اور چاق و چوبند دستوں کا مارچ پاسٹ ہوگا۔

    اس کے علاوہ نمائش میں رکھا گیا مختلف نوعیت کا جدید اسلحہ اور جنگی آلات خصوصی دلچسپی کا باعث ہوں گے، تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ ملیر گیریژن میجر جنرل زاہد محمود ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ نمائش میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔

    علاوہ ازیں یوم دفاع کے موقع پر حیدرآباد اور پنو عاقل گیریژن میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی، ان شہروں میں بھی عوام کی دلچسپی کے لئے جنگی آلات رکھے جائیں گے۔

  • یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا آفیشل ملی نغمہ ”یاریاں” ریلیز

    یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا آفیشل ملی نغمہ ”یاریاں” ریلیز

    کراچی: یوم دفاع پر آئی ایس پی آر نے آفیشل ملی نغمہ ”یاریاں” ریلیز کردیا جس میں گلوکاری کا مظاہرہ عاطف اسلم اور علی ظفر نے کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے شہدائے ستمبر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملی نعمہ یاریاں جاری کردیا، ملی نغمے میں معروف گلوگار عاطف اسلم اور علی ظفر نے آواز کے جادو سے جذبہ حب الوطنی کا جوش جگادیا۔

    چھ ستمبر جب بھی آئے شہیدوں کی قربانیوں کی یاد دلائے اور نئی نسل میں جوش جگائےگی۔

    گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) میں یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب کے دوران گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر نے یہی ملی نغمہ براہ راست گایا تھا۔

    قبل ازیں پاکستان ایئر فورس نے چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر نیا ملی نغمہ” فضاؤں کے محافظ” ریلیز کیا تھا، ملی نغمے سے پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، اس ملی ںغمے میں عمیر جسوال نے خوبصورت انداز میں آواز کا جادو جگایا ہے۔

  • ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    سیالکوٹ: لائن آف کنٹرول پر نیزہ پیر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری سے 3 مکانات تباہ ہوگئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    آج پاکستان کے یوم دفاع پر بھارت نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو آزمانے کی کوشش کی اور منہ کی کھائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری کی۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے فائرنگ کنٹرول لائن پر نیزہ پیر سیکٹر میں کی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں 3 مکانات تباہ ہوگئے۔

    پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا گیا۔ رات سے شروع ہونے والا فائرنگ کا تبادلہ صبح 10 بجے تک جاری رہا۔

  • جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،صدراوروزیراعظم پاکستان

    جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،صدراوروزیراعظم پاکستان

    اسلام آباد: ملک بھر میں 51 واں یوم دفاع پاکستان آج انتہائی جوش و جذبے سے منایا جارہاہے.آج 1965کی جنگ کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم دفاع آج منایا جا رہاہے.6 ستمبر 1965 کوپاک فوج کے بہادروں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے اور شجاعت،ایثاراور بہادری کی وہ لازوال داستان رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

    یوم دفاع کے موقع پر آج اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی اور وطن عزیز کی سلامتی،ترقی اورحوشحالی کے لیے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا۔

    صدر مملکت ممنون حسین اوروزیراعظم نواز شریف نےیوم دفاع کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ وطن کے دفاع سے غافل نہیں،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    صدر پاکستان ممنون حسین نے اپنے خصوصی پیغام میں ملکی دفاع اور وقار کی خاطر ڈٹ جانے والے سپاہیوں،غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے کہاچھ ستمبر کا دن، ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،اس دن مسلح افواج اور عوام نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔ان کامزید کہناتھا کہ  وطن کے دفاع سے غافل نہیں ،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیاجائے گا اور ہلال پاکستان لہرانے سمیت 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اورنشان حیدر پانے والے شہداکی یاد گاروں پر پھول چڑھائے جائیں گے۔

    لاہور میں یوم دفاع کے حوالے سے مزاراقبال پر گارڈ آف آنر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    پاک فوج کی جانب سے میجر جنرل طارق امان نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور رینجرز کی جانب سے بریگییڈر عاصم حسین نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    یوم دفاع کے موقع پر پاک رینجرزکے دستے نے مزار اقبال پر سلامی دی.پاک رینجرز کی جانب سے پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

    بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کےمزار پر یوم دفاع کےموقع پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب جاری ہے اور پاکستان ایئرفورس کا چاق وچوبند دستے نے سیکورٹی کے فرائض سنبھال لیے۔

    پاکستان ایئرفورس کےچاق وچوبند دستے میں 98کیڈٹس ہیں جن میں 6خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

    مہمان خصوصی ایئروائس مارشل عمران خالد نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور بھولوں کی چادر چڑھائی۔

    ایئروائس مارشل پاکستان ایئرفورس عمران خالد نے کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

    یوم دفاع کے دن لاہور میں میجرشبیرشریف شہیدکی آخری آرام گاہ پرسلامی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا.جی اوسی میجرجنرل فداحسین نےمیجرشبیرشریف شہیدکےمزارپرپھول چڑھائےاور فاتحہ خوانی کی۔

    پاک فوج کےچاق چوبنددستےکی جانب سے میجر شبیر شریف شہید کی آخری آرام گاہ پرگارڈآف آنرپیش کیاگیا۔

    اس موقع پر میجر شبیر شریف شہید کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ میجرشبیر شریف شہید آج بھی زندہ ہیں اور ان کی قربانی رہتی دنیاتک یادرکھی جائےگی۔

    میجر شبیر شریف کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ والد کی بہت یاد آتی ہے اور یہ شہدا ہمارے ہیروز ہیں۔

  • سن 1965 کی پاک بھارت جنگ: جوانوں کا خون گرما دینے والے نغمے

    سن 1965 کی پاک بھارت جنگ: جوانوں کا خون گرما دینے والے نغمے

    کراچی: جب قومی نغموں میں جذبہ اور وطن سے محبت کا جنون شامل ہو اور توقومی ترانے کی مدھر دھن اور سر آزادی کے پروانوں کو مدہوش کر نے کے ساتھ لطف اندوز کرنے کا ساماں ہوتے ہیں  اور جذبہ ایمان بلند ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے جوانوں کے حوصلے بھی بلند ہوجاتے ہیں ۔

    سن 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی بہادرافواج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے۔ ہرکوئی اپنے اپنے انداز میں وطن عزیز کے لیے قربانی دینے کو بے قرارتھا، اس دوران فنکاروں اور گلوکاروں کا کردار بھی قابل دید رہا۔

    پاک فوج اور وطن سے محبت کا اظہار کرنے والے چند ملی نغمے اسے بھی ہیں  جو کئی دہائیوں سے ہر محب وطن کے دلوں میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں، جن میں پاک فوج کے بہادری اور جذبے کیا ذکر کیا گیا ہے۔

    انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ میں ملکہ ترنم نور جہاں کو سب سے زیادہ ملی ترانے ریکارڈ کرانے کا اعزاز حاصل ہوا،جنگ کے پرجوش لمحات میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گیت نشر ہوتے تو میدان جنگ میں لڑنے والے پاک افواج کے جوانوں کے حوصلے بلند ہوجاتے، ساتھ ہی عوام پر بھی وجد طاری ہوجاتااور ہر کوئی میدان جنگ کی طرف چل دیتا۔

    پاکستان کے مشہور و معروف گلوکاروں کے چند  ایسے ملی نغمے جن تخلیق کے بعد سے کبھی ان کی شہرت میں کمی نہیں آئی مندرجہ ذیل ہیں۔

    حال ہی میں آئی ایس پی آر کی جانب سے شہدا آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے یاد میں ایک نغمہ پیش کیا جس پورے ملک میں بہت پزیرائی حاصل کی۔

  • ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

    ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

    کراچی : ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

    چھ ستمبر 1965 کو آج ہی کے دن پاکستان افواج کے بہادر سپوتوں نے دشمن کو کاری ضرب لگا کر منہ توڑ جواب دیا تھا، جو تا دنیا تک یاد رہے گا، اس جنگ میں مٹھی بھر فوج نے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن کو ناکو چنے چبوا دیئے تھے۔ اس دن شہید ہونے والوں کی یادگاروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں، جب کہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

    اس دن کی مناسبت سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر مختلف پروگرامز بھی نشر کیے جاتے ہیں، یوم دفاع ہمیں ملکی دفاع اور وقار کی خاطر ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے، جب ہمارے سپاہیوں، غازیوں اور شہیدوں ملک کے خاطر اپنی جانوں کو پیش کیا۔

    war 1

    پچاس سال قبل 6 ستمبر 1965 کو دشمن کی جارحیت کے جواب میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھی۔ بری ، بحری، فضائی اور جہاں مسلمان فوجیوں نے دفاع وطن میں تن من دھن کی بازی لگائی وہیں پاکستان میں بسنے والی اقلیت بھی دشمن کے دانت کھٹے کرنے میں پیش پیش رہی۔

    war 3

    چھ ستمبر کو دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والے شیردل جوانوں نے مذہب اور فرقے سےبالاتر ہو کر وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کیا، ایئر مارشل ایرک گورڈن ہال نے آزادی کے بعد پاک فضائیہ کے انتخاب کو ترجیح دی جبکہ وہ بھارتی ایئر فورس کا انتخاب بھی کر سکتے تھے، جنگ چھڑی تو انہیں احساس ہوا کہ پاک فضائیہ کے پاس بمبار طیاروں کی کمی ہے۔

    انہوں نے سی ون تھرٹی ٹرانسپورٹ طیارے میں تبدیلی کی اور اسے بمباری کے قابل بنایا، ان طیاروں کی مدد سے انہوں نے لاہور کے اٹاری سیکٹرمیں بھارت کے ہیوی توپ خانے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔

    اسی طرح پارسی برادری سے تعلق رکھنے والے لیفٹینٹ میک پسٹن جی سپاری والا نے بلوچ ریجمنٹ کی قیادت میں بھارتی سورماوں کو خاک چٹا دی تھی ان کے علاوہ ایئرفورس پائلٹ سیسل چودھری، اسکورڈرن لیڈر ڈیسمنڈہارنے، ونگ کمنڈر نزیر لطیف، ونگ کمانڈر میرون لیزلی اور سکواڈرن لیڈر پیٹر کرسٹی سمیت بے شمار اقلیتی برادری نے مقدس سرزمین پر بھارت کے ناپاک قدم روکنے کے لیے سر ڈھڑ کی بازی لگا دی تھی۔

    پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے رات کے اندھیرے میں لاہور کے تین اطراف سے حملہ کیا تو عالمی سطح پر بھی بھارت کے اس مکار انہ رویے کی شدید مذمت کی گئی ۔ پاکستان کے سدا بہار دوست چین نے اپنی افواج کے ایک بڑے حصے کو بھارتی بارڈر کے ساتھ لا کھڑا کیا تھا اور مبصروں کے مطابق اسی خوف کی وجہ سے دشمنوں کے بزدل حکمران سیز فائر پر مجبور ہو گئے۔

    یوم دفاع کا آغاز ہوتے ہی عوام نے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کر کے اپنے جوش و جذبے اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزراء، صوبائی وزراء اور دیگر سیاستدانوں نے عوام کو یوم دفاع کی بھرپور مبارکباد دی ہے اور شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ عظیم دن داد ِ شجاعت دینے والے جاں بازوں اور شہیدوں کو عقیدت کا نذرانہ پیش کیا جاتا ہے۔

  • ملک بھر میں آج پچاسواں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    ملک بھر میں آج پچاسواں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    کراچی: ملک بھرمیں یوم دفاع کی گولڈن جوبلی انتہائی جوش وجذبے کےساتھ منائی جارہی ہے۔

    آج ملک بھر میں یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا، 50 ویں یوم دفاع کا آغاز دفاقی دار الحکومت میں 31 اور صوبائی دار الحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی سے آغاز ہوا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم دفاع کی گولڈن جوبلی کے موقع پر مزار اقبال پر جنرل راحیل شریف کی جانب سے برگیڈیئر بلال جاوید نے پھولوں کی چادر چڑھائی، جبکہ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کے تبدیلی کی تقریب منوقد کی گئی۔