Tag: یوم سوگ کا اعلان

  • ایرانی صدر کی شہادت، وزیراعظم شہبازشریف کا ملک بھرمیں یوم سوگ کا اعلان

    ایرانی صدر کی شہادت، وزیراعظم شہبازشریف کا ملک بھرمیں یوم سوگ کا اعلان

    اسلام آباد : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیا ، پاکستان میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھرمیں یوم سوگ کا اعلان کردیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، ہیلی کاپٹرکی کریش لینڈنگ کی پیشرفت کو بے چینی س ےدیکھ رہے تھے ، اچھی خبرکی امید تھی لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا, ایرانی صدر بچ نہ سکے

    وزیر اعظم نے پوری قوم کی جانب سے ایران سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں شہید ہونےوالوں کے درجات بلندی کی دعا کی۔

    مزید پڑھیں : لائیو: ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی میزبانی کی، ابراہیم رئیسی اوروزیر خارجہ کی میزبانی پرقابل مسرت تھی، وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے۔

    یاد رہے آذر بائیجان دورے سے واپس آتے ہوئے ایرانی صدر  ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے، بی بی سی نے دعویٰ کیا ہیلی کاپٹرحادثے میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے، ریسکیو ٹیمیں صدر رئیسی کے تباہ ہونیوالے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچیں۔

  • آج ملک بھرمیں یوم القدس منایا جارہا ہے

    آج ملک بھرمیں یوم القدس منایا جارہا ہے

    اسلام آباد:  غزہ میں اسرئیلی جارحیت کیخلاف وزیراعظم نواز شریف نے آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے،  یوم سوگ کے موقع پر پاکستان کا پرچم سرنگوں رہے گا، پاکستان علماء کونسل نے یوم سوگ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

    غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، جس کے خلاف وزیراعظم نواز شریف نے آج یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم غزہ کے عوام کیلئے دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کے معصوم شہری اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کوقتل کر رہا ہے، پاکستان نےاقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت پر آواز اٹھائی ہے، پاکستان او آئی سی میں بھی فلسطینی مسئلے کےحل کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔