Tag: یوم شہادت

  • آج کیپٹن راجا سرورشہید کا یوم شہادت منایا جارہا ہے

    آج کیپٹن راجا سرورشہید کا یوم شہادت منایا جارہا ہے

    پاک وطن کی بقا کے لیے دشمن کا صفایا کرنے والے کیپٹن راجاسرورشہید کا یوم شہادت آج منایا جارہا، ان کی خدمات کی وجہ سے پاکستان کاپہلاعسکری اعزاز تمغہ نشان حیدر بھی ان ہی کے نام کیا گیا۔

    پنجاب رجمنٹ کے بہادر سپوت کیپٹن راجاسرورشہید نےوطن عزیر کی حفاظت کےلئے دشمن کی گولیوں کواپنے سینہ پر روکا۔کیپٹن راجاسرورشہید ضلع راولپنڈی کے ایک گاؤں میں انیس سو دس میں آنکھ کھولی ۔کیپٹن راجاسرور انیس سو چوالیس میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

    انیس سو اڑتالیس میں کشمیر کے محاذپردشمن کی یلغار روکنے کےلئے دشمن کے مورچے کے قریب پہنچے۔ کیپٹن سرور، اوڑی سیکٹرمیں اپنے چھ فوجیوں کے ہمراہ دشمن کے مورچے کےقریب پہنچے اوردستی بموں سےان کے خودکارہتھیارخاموش کرادئیے، زخموں کی پروا نہ کرتے ہوئے اس بہادر سپوت نےاپنےدشمن پر گولیاں برساتے ہوئےستائیس جولائی انیس سو اڑتالیس کو جام شہادت نوش کرگئے۔ مادروطن کی خاطربیرونی دشمنوں کےخلاف جنگ لڑنےوالے کیپٹن سرورشہیدآج پاک فوج کے سپوتوں کے لئے بہادری کی روشن مثال ہیں ۔

  • کراچی:چپ تعزیے کا پہلا جلوس حسینیہ ایرنیاں پہنچ کر اختتام پزیر

    کراچی:چپ تعزیے کا پہلا جلوس حسینیہ ایرنیاں پہنچ کر اختتام پزیر

    کراچی میں چپ تعزیے کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ 

    امام حسن العسکری کے یوم شہادت کی مناسبت سے چپ تعزیے کا پہلا مرکزی جلوس نماز فجر کے بعد نشتر پارک سے شروع ہوا، جلوس کے شرکاء روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے حسینیان ایرانیاں کھارادر پہنچے جہاں جلوس کا اختتام ہوا۔

    اس دوران نمائش چورنگی سے کھارادر تک جلوس کے راستے سے متصل سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئیں،  چپ تعزے کا دوسرا جلوس بعد نماز ظہرین رضویہ سوسائٹی میں مو جو د قصر مسیب سے برآمد ہوگا۔

    جلوس روائتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ میں اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔