Tag: یوم شہداء

  • یوم شہداء

    یوم شہداء

    راولپنڈی : 30 اپریل کو ہرسال کی طرح امسال بھی وطن کے تحفظ کی خاطر جان دینے والے بہادر جوانوں کے دن سے منصوب کیا گیا ہے ۔

    تقریب میں پاک افواج کے تینوں دستوں کے سربراہان ، سیاستدان سمیت تمام اکائیوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں۔ پوری قوم کی جانب سے تمام شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وطن عزیز سے تجدید کی جاتی ہے کہ اس کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ملک پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کئے جانے والےجوانوں کو اعلیٰ حکومتی ایوارڈ نشان حیدر سے نوازا جاتا ہے ۔

     حکومت پاکستان کی جانب سے پہلا  نشان ِ حیدر کا پہلا ایوارڈ حضرت علی ؓ کے نام پر دیا گیا ہے ۔اعلی اعزازی ایوارڈ کو ملڑی و سول ایوارڈز پر سبقت دی گئی ہے ۔اب تک یہ ایوارڈ 10 جوانوں کو دیا جاچکاہے ۔ ایوارڈ کی سفارش پاک آرمی کی طرف سے کی جاتی ہے ۔

    (کپیٹن راجہ محمد سرور شہید (1910سے 1948

    1

    کیپٹن راجہ سرور شہید 1910 میں گاوں سنگوڑی ، تحصیل گجر خان کی راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے ۔ 1944 میں پنجاب رجمنٹ سے سفر شروع کیا ۔ تقسیم برصغیر کے بعد رضاکارانہ طور پرپاکستان آرمی میں شامل ہوگئے ۔ کشمیر آپریشن کے دوران پنجاب رجمنٹ میں بطور کمانڈر اپنی خدمات سرانجام دیں ۔اڑی سیکٹر میں مخالف کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچاتے ہوئے سینے پر مارٹر گولا لگنے سے 27 جولائی 1948 کو شہید ہوگئے۔

    (میجر طفیل محمد شہید (1914 سے 1958

    02Major-Muhammad-Tufail-Shaheed

    میجر محمد طفیل شہید 1914میں ہوشیار پورپنجاب میں پیدا ہوئے۔1943 میں کمیشن پاس کر کےپنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی  1958میں مشرقی پاکستان تعیناتی کردی گئی ۔7 اگست 1958ایک جھڑپ کے دوران گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔ میجر طفیل اپنے جونئیر آفیسر سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں نے اپنی ڈیوٹی پوری کردی ہے اور دشمن بھاگ گیاہے ۔ الفاظ مکمل ہوتے ہی روح جسم سے پرواز کرگئی۔

    (راجہ عزیز بھٹی شہید (1928سے 1965

    03Major-Raja-Aziz-Bhatti-Shaheed

    راجہ عزیز بھٹی شہید 1928 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے ۔ تقسیم برصغیر سے پہلے اپنے گاوں خیراں گجرات آکر رہائش اختیار کرلی تھی ۔1950 میں  پاک فوج کے پنجاب رجمنٹ سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا ۔ بطور اسٹاف آفیسر شجاعت کا اعلی ایوارڈ حاصل کیا ۔1965 کی جنگ کے دوران برکی  لاہور کے مقام پر شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

    (راشد منہاس شہید (1951سے 1971

    Rashid Mehnas

    راشد منہاس شہید 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔1971 میں فضائیہ میں شمولیت اختیار کی ۔پہلی آزمائشی پرواز کے دوران جہاز میں بیٹھے سنئیر افسر کی جانب سے راشد منہاس پر تشدد کیا گیا اور جہاز کو بھارت کی جانب موڑنے کا حکم دیا گیا ۔ زخموں سے چور نوجوان نے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور پاکستان کا دفاع کرتے ہوئےشہادت حاصل کی۔

    (میجر شبیرشریف شہید (1943 سے 1971

    issb encyclopedia 01662

    میجر رانا شبیر شریف 28 اپریل 1943کو پنجاب کے ضلع گجرات میں پیدا ہوئے ۔ آپ کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوجی اعزازت ستارہ امتیاز ، بہادری کی تلوار سے نوازا گیا ۔1971 میں بھارتی ٹینکوں سے سامنے ڈٹ جانے اور مقابلے کرتے ہوئے شہادت حاصل کی ۔ موجودہ آرمی چیف آف اسٹاف جرنل راحیل شریف آپ کے چھوٹے بھائی ہیں ۔

    (سرور محمد حسین جنجوعہ شہید (1949سے 1971

    11

    سرور محمد حسین جنجوعہ 18جون 1949 کو گجر خان پنجاب میں پیدا ہوائے۔3 ستمبر 1966کو 17 سال کی عمر میں پاکستان آرمی سے وابستہ ہوئے ۔5 دسمبر 1971 کی جنگ کے دوران اعلی مہارت کے ساتھ دشمن کے 16 ٹینک تباہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرگئے۔

    (میجر محمد اکرم شہید (1938سے 1971

    issb encyclopedia

    میجر محمد اکرم 04اپریل 1938جہلم میں پیدا ہوئے ۔1959میں ملڑی اکیڈمی میں داخلہ حاصل کیا ۔1971  کی جنگ میں حکمت عملی کے تحت دشمن کو 5  دن تک ایک ہی جگہ منحصر رکھ کر نقصان پہنچایا۔

    (محمد محفوظ شہید ( 1944سے 1971

    issb encyclopedia 0295

    محمد محفوظ شہید 25 اکتوبر 1944راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں پیدا ہوئے ۔1962 میں پاک آرمی سے وابستہ ہوئے ۔1971کی جنگ میں پنجاب رجمنٹ کے ساتھ سرزمین کا دفاع کرنے کی ذمہ داری واہگہ اٹاری میں سرانجام دی ۔مشین گن چلانے کے ماہر ہونے کے باعث جنگ کے دوران بھارتی بنکر ز کو تباہ کیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوئے 17 دسمبر 1971 کو شہیدہوئے۔

    (کرنل شیر خان (1970سے 1999

    issb encyclopedia 01692

    کرنل شیر خان 01 جنوری 1970صوابی خیبرپختونخوا ہ میں پیدا ہوئے۔ بطور کپٹین 27 سندھ رجمنٹ میں شامل ہوئے ۔کارگل کے مقام پر  مہارت کے ساتھ دشمنوں کے کیمپوں پر حملہ کر کے اپنے قبضے میں لئے دشمن کے ساتھ جھڑپ کے دوران شہید ہوئے۔

    (حولدار لالک جان (1967 سے 1999

    issb encyclopedia 012

    لالک جان پاکستا ن کے شمالی علاقہ جات غذر (گلگت ، بلتستان ) میں پیدا ہوئے ۔ 1999 میں گارگل جنگ کے دوران دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ابھی تک یہ آخر ی جوان ہیں جنہیں اعلی فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا ہے ۔

  • شہادت کی بات اپنےاورعمران کیلئے کہی تھی، طاہرالقادری

    شہادت کی بات اپنےاورعمران کیلئے کہی تھی، طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کےرہنما ڈاکٹر طاہر القادری نےکہاہےکہ جنگ گروپ کے اخبار دی نیوز کی خبر ذیادتی اورناانصافی پر مبنی ہے،انقلاب کےبغیر واپسی پرشہید کرنے کی بات اپنے اور عمران کیلئے کی تھی، حقائق دکھانےپر حکومت نےچندچینلز پر پابندی لگانے کافیصلہ کرلیا۔

    علامہ طاہرالقادری نےکارکنوں کی جانب سے پولیس پرتشدد کے الزامات مسترد کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب پر پولیس میں دہشت گرد بھرتی کرنے کاالزام عائد کردیا، سربراہ عوامی تحریک نےوزیراعظم سےسوال کیا کہ اگرپی اے ٹی کےورکرزکی تعدادچندہزار ہےتو پنجاب کوجہنم بنانے اورسیل کرنے کی کیاضرورت تھی۔

    علامہ طاہرالقادری نے کہااگرن لیگ کوبھاری مینڈیٹ ملاتوان کےحامی باہرکیوں نہیں نکلتے،طاہرالقادری کاکہناتھاتحریک انصاف اورعوامی تحریک کے مقاصد ایک ہیں، ان کاکہناتھا اب تک آئین میں بیس ترامیم حکمرانوں کیلئے کی گئیں بیس عوام کیلئے بھی ہوسکتی ہیں،اگر عوام کی اکثریت نےن لیگ کوووٹ دیئے تو وہ انقلاب کاراستہ روکنے کیلئے باہرکیوں نہیں نکلتے۔

  • لاہور:عوامی تحریک کایوم شہداء، متعدد کارکنان زیرحراست

    لاہور:عوامی تحریک کایوم شہداء، متعدد کارکنان زیرحراست

    لاہور: عوامی تحریک کےیوم شہداء پر لاہور کی مختلف شاہراہیں سیل ہیں۔ماڈل ٹاؤن کے اطراف پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے ساتھ بیریئرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے،عوامی تحریک کے یوم شہدا پر لاہور کے کئی راستے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر سیل کر دئیے گئے ہیں پولیس کی بھاری نفری کارکنان کو انقلاب مارچ سے باز رکھنے کیلئے ہر ممکن حربہ استعمال کر رہی ہے۔

    گزشتہ روز آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرہ کی جانب سے راستے کھولنے کے اعلان کے باوجوداکبر چوک اور برکت مارکیٹ کے راستے دوبارہ کنٹینرز لگاکر بلاک کر دئیے گئے۔ پولیس نے پی اے ٹی کےمتعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔منہاج القران سیکریٹریٹ جانے والے راستے بند ہونے کے باعث ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن نوگو ایریا بن گئے ہیں

    جس کی وجہ سے یوم شہدا میں شرکت کیلئے آنے والے پی اے ٹی کارکنوں کے ساتھ عام شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیل کیئے جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

  • کارکن شہرشہریوم شہداءمنائیں، طاہرالقادری کی ہدایت

    کارکن شہرشہریوم شہداءمنائیں، طاہرالقادری کی ہدایت

    لاہور: طاہر القادری نے کارکنوں کوشہر شہریوم شہدا منانے کی ہدایت کردی، یوم شہدا کی مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن میں ہی ہوگی،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کارکنوں پر براہ راست گولی چلانے کا حکم دیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹرطاہرالقادری نےکارکنوں کو لاہور آنے سے روکتے ہوئے شہر شہر یوم شہدا منانے کی ہدایت کردی، انہوں نےکہا حکومت نےملک میں نئی خونچگاں رقم کردی شہباز شریف نے کارکنوں پر براہ راست گولی چلانے کا حکم دے رکھاہے،طاہر القادری نے کہا یوم شہدا کی مرکزی تقریب کل ادارہ منہاج القرآن میں ہوگی،جس میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا پندرہ سے بیس ہزار کارکن گرفتار کرلئے گئے، سیکڑوں زخمی کارکنوں کو طبی امدادکےلئے نہیں جانے دیاجارہا،علامہ طاہر القادری نے کہا شریف برادران ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، ملک میں انسانیت کا جنازہ نکل گیا،اتناظلم ہونے پرادارے خاموش کیوں ہیں؟۔

  • لاہور :تمام داخلی راستے خاردار تاریں اور کنٹینرز لگا کر بند

    لاہور :تمام داخلی راستے خاردار تاریں اور کنٹینرز لگا کر بند

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے یوم شہداء پر لاہور کو قلعے میں تبدیل کردیا گیا، انٹرچینج، جی ٹی روڈ اور فیصل ٹاون میں سمیت لاہور کے تمام داخلی راستوں پر پولیس کے تازہ دم دستے تعینات کر دیئے گئے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے کل ہونے والے یوم شہداء میں لوگوں کی بڑی تعداد کو شرکت سے روکنے کے لئے تمام داخلی راستوں سمیت ماڈل ٹاؤن اور آس پاس کے علاقوں کو خاردار تاروں، بیریئرزاور کنٹینرزلگا سیل کر دیا گیا ہے،  لاہور میں داخل ہونے والے قافلوں کو روکنے کے لئے پولیس کے تازہ دم دستے تعینات کر دیئے ہیں ۔

    فیصل ٹاون اور آس پاس کے علاقوں میں بھی پولیس کے تازہ دم دستے بلا لیے گئے ہیں، پنڈ دادن خان میں للہ انٹر چینج پر کنٹینرز لگا کر راستے سیل کر دیئے گئے، جی ٹی روڈ کےامامیہ کالونی پھاٹک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں ۔ شہر کے راستوں پر لگے کینٹینرز اور خاردار تاروں کے باعث شہر کسی مقبو ضہ علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے۔

     اس تمام صورتحال میں شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ مریض اوراُن کےاہلخانہ دہرے مصائب میں مبتلا ہوکر رہ گئے ہیں۔لاہور سمیت صوبے بھرمیں پیٹرول کی قلت اور سڑکیں بلاک کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف عدالت چلی گئی۔

    لاہورہائیکورٹ میں دائردرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کاعمل غیر آئینی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عدالت پیٹرول کی قلت ختم کرنے اورسڑکیں کھولنے کا حکم دے۔

  • پنجاب پولیس نےبھکرمیں ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرادی، طاہرالقادری

    پنجاب پولیس نےبھکرمیں ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرادی، طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشتگردی کی انتہا کردی ہے،فائرنگ کرکے ایک کارکن کو شہید کردیا ہے انہوں نے شہباز شریف کو پندرہ شہیدوں کا قاتل قرار دے دیا۔

    لاہور ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پولیس کی فائرنگ سے تحریک کا ایک کارکن شہید ہوگیا پانچ زخمی ہوئے ساٹ: علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیر اعلی پنجاب کو پندرہ شہیدوں کا قاتل قرار دے دیا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کارکنوں کومحصور کرکے بھوکا پیاسا مارناچاہتے تھے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے حکمرانوں کے حکم پر ماڈل ٹاؤن کو سیل کردیا وہاں نہ کھانا ہے نا پانی ہے اور جو یہ چیزیں خریدنے جاتا ہے پولیس ان کو حراست میں لیتی ہے، لوگ بھوک پیاس سے مررہے ہیں اب وہ کنٹینرز نہ ہٹائیں تو کیا کریں، ڈاکٹرطاہرالقادری نےکہاکہ پنجاب حکومت اور پولیس انہیں اوران کےاہلِ خانہ کوقتل کرکےمنہاج القرآن سیکریٹریٹ پر قبضہ کرناچاہتی ہے، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائےگا،یومِ شہداء پرامن ہوگا۔

  • حکومت نے ماڈل ٹاؤن کو غزہ بنا دیا، طاہرالقادری

    حکومت نے ماڈل ٹاؤن کو غزہ بنا دیا، طاہرالقادری

    لاہور: علامہ طاہرالقادری کہتے ہیں حکمرانوں نےماڈل ٹاؤن کوغزہ میں تبدیل کردیا،شہری محصورین ماڈل ٹاؤن کوکھانے پینےکی اشیافراہم کریں۔

    علامہ طاہرالقادری کہتے ہیں کہ و قت کے یزیدحکمرانوں نے یوم شہدا میں شرکت کیلئے آنے والے کارکنوں کومحصور کرکے ماڈل ٹاؤن کوغزہ میں تبدیل کردیا، یہ حکومت نہیں بلکہ دہشت گرد ہے، علامہ طاہرالقادری نےبتایاپہلے ایک پھردوسری سیکیورٹی کمپنی کولائسنس منسوخی کی دھمکی دے کرکوائف کے بہانے گارڈز کوواپس بلایاجارہاہے،سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے لاہور کے عوام سے محصورین ماڈل ٹاؤن کوخوراک پہنچانے کی اپیل کی،علامہ طاہرالقادری نےبتایابھکرسے آنے والے والے قافلے پرفائرنگ کرکے دو کارکنوں کوزخمی کیاگیالیکن ہمارےکارکن بہادری سے آگے بڑھتے رہیں گے۔

  • انقلاب لائےبغیرملک سےنہیں جاؤں گا، طاہرالقادری

    انقلاب لائےبغیرملک سےنہیں جاؤں گا، طاہرالقادری

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے شکست تسلیم کر لی ہے اس لیے انہوں نے میرا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے لیکن انقلاب کے بعد میں انکے نام ای سی ایل میں ڈالوں گا۔

    ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حقیقی عوامی شراکتی جمہوریت کےقیام کیلیےآیاہوں ای سی ایل میں میرا نام ڈالنےکاکوئی فائدہ نہیں، انکا کہناتھاکہ حکمران ملک سےبھاگنےکی تیاری کررہےہیں، شریف فیملی کو اب سعودی عرب نے بھی پناہ دینے سے معذرت کر لی ہے،امریکا میں پناہ لینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکمران خود کو عبرت انگیز سزا سے بچانے کے لیے بغاوت کے مقدمے قائم کر رہے ہیں، حکمرانوں کے محاسبے کا وقت آچکا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکلیں اور حکمرانوں کے فرارکا راستہ مسدود کر دیں ۔

  • یکم ستمبر،شریف برادران اقتدارسےباہر ہونگے، طاہرالقادری

    یکم ستمبر،شریف برادران اقتدارسےباہر ہونگے، طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ یکم ستمبر کو شریف برادران اقتدار سے باہر ہونگے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دس اگست کو یوم شہدا سانحہ ماڈال ٹاؤن کے مقتولین کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں مصروف پاک فوج کے جوانوں کے لیے بھی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں کی تو دس اگست کو ہم پرامن طریقے سے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا کرینگے ۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم نطام کیخلاف ہیں اور اس نظام کی حقیقت بتانا چاہتے ہیں، آئین کو لیپٹنے کا الزام غلط ہے، ہم آئین و قانون کو آزاد کروانا چاہتے ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چودہ مقتولوں کے ورثاء کو ایف آئی آر درج کرانے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے،اس موقع پر چوہدری برادران اور اتحادی جماعتوں کے سربراہ بھی موجود تھے۔

  • حکومت رواں ماہ کےآخرتک نہیں رہےگی، طاہرالقادری

    حکومت رواں ماہ کےآخرتک نہیں رہےگی، طاہرالقادری

     گوجرانوالہ: ڈاکٹر طاہر القادری نے دس اگست کو یوم شہدا منانے کا اعلان کردیا ،کہتے ہیں حکومت رواں ماہ کےآخر تک نہیں رہے گی۔

    پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کارکنان امن کو چوڑیاں نہ پہنائیں، انقلاب آکے رہے گا، علامہ طاہر القادری نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک ادارہ ہےاور اس ادارے کے کپڑے خون سے لت پت ہیں، طاہر القادری نے کہا کہ کارکنان معصوم لوگوں پر گولیاں برسانے والے اہلکاروں کی فہرستیں بنانا شروع کر دیں، ان کاکہنا تھا کہ انقلاب کے بعد اچھے پولیس اہلکاروں کو ترقیاں دی جائیں گی ،طاہر القادری نےکہا کہ یوم شہدا پر قرآن خوانی کرائیں گے ۔

    لاہورمیں کارکنوں سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اگست ختم ہونے سے پہلے ملک کے حکمران نہیں رہیں گے، شریف برداران اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کر لیں کہ پہلے وزیراعظم نواز شریف جائیں گے کہ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف، یوم شہدا میں شرکت کے لئے آنے والوں پر اگر کریک ڈاؤن کیا گیا تو یوم شہدا رائے ونڈ میں منایا جائے گا ، طاہر القادری نے انکشاف کیا کہ حکومت پنجاب کے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہونے کے ثبوت موجودہیں ۔