Tag: یوم شہدائے جموں

  • یوم شہدائے جموں: دو ہفتے کے قتل عام میں 2 لاکھ سے زائد کشمیری شہید کیے گئے

    یوم شہدائے جموں: دو ہفتے کے قتل عام میں 2 لاکھ سے زائد کشمیری شہید کیے گئے

    آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف میں کشمیری یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں، 6 نومبر 1947 کو ڈوگرہ فوج نے جموں کٹھوا، اُدہم پور اور ریاسی کے اضلاع میں منظم انداز سے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی۔

    تفصیلات کے مطابق 75 سال قبل ڈوگرہ فوج نے جموں کٹھوا، اُدہم پور اور ریاسی کے اضلاع میں منظم انداز سے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی، اور 2 لاکھ 37 ہزار کشمیری مسلمان منظم طور پر شہید کیے گئے۔

    کثیر تعداد میں کشمیری مسلمان ان اضلاع کے پولیس اسٹیشنوں میں پاکستان کی جانب نقل مکانی کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے، قتل عام سے قبل ڈوگرہ فوج کے مسلمان سپاہیوں کو برطرف جب کہ جموں کینٹ کے کمانڈر کو ہندو افسر کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا۔

    قتل عام میں ڈوگرہ فوج کے ساتھ راشٹریہ سیوک سنگھ بھی شامل تھی، 6 نومبر کو 60 سے زائد بسوں میں کشمیری مسلمانوں کو سوار کرا کر سیالکوٹ کی طرف پہلا قافلہ روانہ کیا گیا، سامبہ کے مقام پر راشٹریہ سیوک سنگھ اور ڈوگرہ فوج نے گھات لگا کر حملہ کیا اور 123 گاوٴں جلا کر سب کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    برٹش ڈیلی کے مطابق دو ہفتے تک جاری رہنے والے قتل عام کے نتیجے میں 2 لاکھ 37 ہزار کشمیری مسلمان منظم طور پر شہید کیے گئے۔ اسپیکٹیٹر کے مطابق قتل عام کو سیاسی سر پرستی حاصل تھی۔

    76 سال گزر جانے کے بعد بھی کشمیری اپنا حق خودارادیت استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

  • دنیا بھرمیں کشمیریوں نے یوم شہدائے جموں کشمیر منایا

    دنیا بھرمیں کشمیریوں نے یوم شہدائے جموں کشمیر منایا

    مظفر آباد : لائن آف کنٹرول کے دو طرف کشمیریوں نے یوم شہدائے جموں کمشیر مناتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے حریت پسندوں کو خراج تحسین پیش کیا اور آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کاعزم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرحدوں کے دونوں طرف اور دنیا بھر کے کشمیریوں نے یوم شہدائے جموں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا، اس موقع پر کشمیریوں نے اس مناسبت سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاں شہدائے جموں کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور فلسفہ آزادی پر تقاریر کی گئیں۔

    چیئرمین حریت فورم میر واعظ عمر فاروق نے اپنے ایک بیان میں شہدائے جموں کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے ظلم اور جبر کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ اس لیے پیش کیا تاکہ کشمیری غلامی کی زندگی گذارنے کے بجائے آزاد فضاء میں سانس لے سکیں۔

    یوم شہداء جموں کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد مظفرآباد میں پریس کلب میں کیا گیا جہاں کشمیری رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو جنگ آزادی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے خود مختار کشمیر کے حق میں قراردادیں بھی پیش کیں۔

    یاد رہے نومبر 1947 میں مہاراجہ ہری سنگھ اور بھارتی افواج کے گٹھ جوڑ نے نہتے کشمیریوں کا اُس وقت بیدردی سے قتل عام کیا جب وہ کشمیر سے پاکستان کی جانب ہجرت کر رہے تھے، شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔