Tag: یوم عاشورہ 2016

  • عاشورہ جلوس مقررہ مقام پر پہنچ کر ختم

    عاشورہ جلوس مقررہ مقام پر پہنچ کر ختم

    کراچی :حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلاؓ کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا.ملک بھر سے نکلنے والے جلوس اپنے مقررہ مقام پر پہنچ کر ختم ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

    کراچی کا مرکزی جلوس 

    کراچی میں یوم عاشور پر مرکزی جلوس نشتر پارک سے 10 بجے برآمد ہو کر اپنی گزر گاہ سے منزل کی جانب رواں دواں ہوا،جلوس نمائش سے ہوتے ہوئے ایم اے جناح روڈ پر واقع امام بارگاہ علی رضا پہنچا جہاں سے تبت سینٹر پر نماز ظہرین ادا کی گئی جہاں سے جلوس جامع کلاتھ، بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر بہ وقت مغرب ختم ہوا۔

    جلوس کے اختتام کے بعد نماز مغرب کے بعد مجلسِ شامِ غریباں برپا ہوئی جہاں ذاکرین نے امام حسینؓ کا فلسفہ شہادت بیان کیا اور مصائب اہل بیت بیان کرے۔

    traffic

     

    حفاظتی اقدامات 

    جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے لیے 22 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے جن میں 389 خاتون پولیس افسران بھی شامل تھیں جبکہ 275 مقامات پر کیمرے نصب کیے گئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی جی اے ڈی خواجہ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں یوم عاشور کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    شہر کے مختلف مقامات سے برآمد ہونے والے جلوس نشتر پارک کے مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے،یوم عاشور کے موقع پر ہزاروں مقامات پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مجالس برپا کی گئیں ، علمائے کرام ، ذاکرین نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی۔

    یاد رہے کہ کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکیں بھی کنٹینر لگا کر سیل کی گئی ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر ماہر نشانے باز بھی تعینات رہے ۔

    واضح رہےکہ جلوس کے راستوں پر اسکینرز نصب کیے گئے،مرکزی جلوس میں شریک ہونے والے زائرین کو چیکنگ کے بعد شرکت کی اجازت دی گئی۔

    دریں اثنا جلوس کے آغاز سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جلوس کے روٹ کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے نکلے  ان کے ہمراہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں سیکیورٹی خدشات ہیں تاہم پولیس اور رینجرز نے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مجالس اور جلوس کے منتظمین نے پولیس، رینجرز اور ضلعی انتطامیہ سے مکمل تعاون کیا۔

  • گورنرسندھ کا ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ

    گورنرسندھ کا ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی : گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے صوبے کی اہم شخصیات سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کر کے سندھ میں عاشورہ کے حوالے سے اُٹھائے اقدام کی تفصیلات حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے چیف سکریٹری سندھ محمد صدیق میمن،ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل بلال اکبر،ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وھرہ ،انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہرکو فوم کر کے عاشورہ کے جلوسوں کے سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔

    گورنر نے آئی جی سندھ کوجلوسوں کے راستوں پر نگران کیمروں کو مکمل طورپرفعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں کے آغاز سے اختتام تک تمام راستے مکمل نگرانی کی جائے اور کسی قسم کی غفلت سے پرہیز کیا جائے۔

    گورنر سندھ نے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ سے ٹیلی فون پرمحرم الحرام کی مجالس ،جلوسوں کی گذرگاہوں کی صفائی ستھرائی خصوصاً مرکزی جلوس کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا اور جلوس کے شرکاء کو تمام بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے ہدایت کی۔

     

  • کورکمانڈرکراچی کی ڈی جی رینجرزسےملاقات

    کورکمانڈرکراچی کی ڈی جی رینجرزسےملاقات

    کراچی : کورکمانڈرکراچی نوید مختار کی ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے ملاقا ت کی اور محرم میں سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبرنے یوم عشورہ کی سیکیورٹی کی مناسبت سے بریفنگ دی اور سندھ رینجرز کی اب تک کی کار کردگی سے آگاہ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں : جلوس کےشرکاءخود کومحفوظ سمجھیں،ڈی جی رینجرز

    کور کمانڈرنوید مختارنے ڈی جی رینجرز سے ملاقات کے دوران یوم عاشور کے موقع پرکراچی سمیت سندھ بھر کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور رینجرز کی کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لیے دی گئی قربانیوں کا سراہا اور رینجرز کی کارکردگی کو پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر کورکمانڈر نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں موجود رینجرز کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے عزم و حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا جوانوں کو مستعد رہنے کی تلقین کی۔

    قبل ازیں ڈی جی رینجرز نے وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ کراچی سے نکلنے والے مرکزی جلوس کی گذر گاہ کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور جلوس کے شرکاء سے بلا خوف و خطرجلوس اور مجالس میں شرکت کی اپیل کی۔

     

  • کربلا،زائرین کی آمد جاری

    کربلا،زائرین کی آمد جاری

    کربلا : یوم عاشورہ پر بی بی زہرہ کو پرسہ دینے اورغم حسین سے اپنی آنکھوں کو نم کرنے کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں زائرین کربلا پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ منانے کے لیے دنیا بھرسے لاکھوں زائرین اور عزادار عراق کے مقدس ترین شہرکربلائے معلی پہنچ گئے ہیں جہاں ماتمی مجالس سجائی جا رہی ہیں اور جناب زہرہ کو سلام و مرثیہ پیش کیا جا رہا ہے جب کہ نوحوں پر سینہ کوبی کا سلسلہ بھی جا ری ہے۔

    kerbala-1

    زاکرین مقام حسین اور شہادت اہل بیت کے فضائل بیان کررہے ہیں اور فکر حسینی سے زائرین کے دلوں کو منور کر رہے ہیں جب کہ مصائب مظلوم امام کو بیان کرتے ہوئے رقت ٓمیز مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں ہر آنکھ اشک بار ہے اور ہر ہاتھ سینہ کوبی میں مصروف نظر آتا ہے۔

    kerbala-2

    لیوں تو لاکھوں غیرملکی زائرین یوم عاشورہ کی مجالس اورسید الشہدا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کےاصحابِ باوفا کے روضے کی زیارت کے لئے کربلا پہنچے جن میں ایران، پاکستان اور بھارت سے آنے والے زائرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

    kerbala-3

    ذرائع کے مطابق عراق کےمختلف شہروں سے کربلا آنے والوں کی تعداد میں تاحال مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ دیگر شہروں سے آنے والے راستے پیدل چلنے والے زائرین سے بھرے پڑے ہیں جو آج شام تک کربلا پہنچیں گے۔

    اس حوالے سے کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے کربلامیں سخت سیکورٹی انتظامات کیےگئےہیں اورخصوصی ویجلنس پروگرام پرعلمدرآمد کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی عراق کےدیگرشہروں میں بھی حفاظتی اقدامات سخت کردیےگئے ہیں۔

  • سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل

    سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ یوم عاشور کے دن سیکورٹی خدشات کے پیش نظرسندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی۔

    محمکہ داخلہ سندھ کے مطابق یوم عاشورہ کے دن سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس ساڑھے بارہ بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک بند رہے گی۔

    سندھ حکومت نے اس سے قبل نو اور دس محرم الحرام کے دن سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بندکرنے کی وفاقی حکومت سےسفارش کی تھی تاہم نو محرم کو موبائل سروس بند نہیں کی گئی لیکن آج سندھ حکومت کی سفارش پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    Mobile phone service remain off in sindh… by arynews

    وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو موبائل سروس بندکرنے کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم نے جو سفارش کی تھی اس بنیاد پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جلوس کے اختتام پذیز ہونے تک مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل رہے گی۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جلوس کے روٹ اور اس کے گردونواح میں موبائل سروس جلوس کے اختتام تک بند رہے گی۔

    مزید پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس بندنہ کرنےکافیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس بند نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا تھااور ساتھ ہی جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ چاروں صوبوں، گلگت،فاٹا اور اسلام آباد انتظامیہ نے نو اور دس محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست دی تھی جبکہ کراچی، لاہور،راولپنڈی ،پشاور اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں ڈبل سواری پربھی پابندی ہے۔