Tag: یوم علیؓ

  • کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی : یوم علیؓ کے موقع پر شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کمشنر کراچی نے شہر قائد میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

    دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر اور سندھ میں یوم علیؓ کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے متعدد سیکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں، ان اقدامات میں سب سے اہم اور آزمودہ اقدام موٹر سائیکل کی ڈبل سوری پر پابندی ہے۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق دفعہ 144 یوم علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت عائد کی گئی ہے۔

    اس پابندی کا نوٹیفکیشن کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، شہر کے تینوں اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔

    موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اطلاق 21 سے 22 رمضان تک ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

    قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مذکورہ پابندی سے خواتین، بچے، بوڑھے اور صحافی مستثنیٰ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی پولیس نے یومِ علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کے تحفظ کیلیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 5367 پولیس افسران اور جوان حفاظتی ڈیوٹی پرمامور ہیں، جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ جلوس میں آنے والے شرکاء کی تلاشی کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

  • ہفتے کو  موبائل فون سروس معطل ہوگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا

    ہفتے کو موبائل فون سروس معطل ہوگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا

    لاہور : یوم علیؓ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا اور ڈبل سواری پر مشروط پابندی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امیر المومنین حضرت علی ؓ کا یوم شہادت 21 رمضان المبارک بمطابق 22مارچ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

    سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا، میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے 21 جلوسوں کے دوران موبائل سروس کو فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تاہم لاہور پولیس نے جلوسوں کے دوران ڈبل سواری پر مشروط پابندی کا مطالبہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے 21 رمضان المبارک کے مرکزی جلوسوں سمیت اہم راستوں پر پابندی کا نفاذ کیا جائے گا۔

    سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے لاہور شہر میں 8000 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے، ان افسران کو ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے سخت نگرانی اور ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہوئے جلوسوں کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کا کام سونپا جائے گا۔

    یہ اقدامات ایسے اہم مذہبی تہواروں کے دوران امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے یوم حضرت علی (ع) کے موقع پر 22 مارچ بروز ہفتہ کو تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تصدیق شدہ چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر ہوتا ہے۔

  • تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

    تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا، 21 رمضان المبارک کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے یوم حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 21 رمضان کو سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالج بند رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں 28 نومبر 2024 کو منعقدہ اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلے کا حوالہ دیا۔

    خیال رہے یوم علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر ملک بھر میں جلوس نکالے جاتے ہیں کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکل کر شام کو کھارادر میں واقع امام بارگاہ حسینیہ پہنچتا ہے۔

    اس موقع پر مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے جاتے ہیں۔

    Urdu Blogs- ARY News اردو بلاگز

    نیکی کا جذبہ، کارِ خیر اور رمضانُ المبارک

  • کراچی : یوم علیؓ کا مرکزی جلوس ،  سیکیورٹی پلان تیار

    کراچی : یوم علیؓ کا مرکزی جلوس ، سیکیورٹی پلان تیار

    کراچی : یوم علیؓ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر شہربھرمیں 4 ہزار 096 افسران و اہلکار تعینات کردیئے گیے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم علیؓ کے مرکزی جلوس کے حوالے سے پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا، جس کے تحت شہربھرمیں4096 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

    سیکیورٹی پلان میں کہا گیا کہ بکتربندگاڑیاں،موٹرسائیکل اسکواڈاوربم ڈسپوزل اسکواڈجلوس کی گزرگاہوں پرموجود ہوں گے اور 15ایس ایس پیز،51ڈی ایس پیزاور100 سے زائد خواتین اہلکاربھی سیکیورٹی پرمامورہوں گی۔

    پلان کے مطابق پولیس کی8بکتربندگاڑیاں اور54موبائلیں بھی سیکیورٹی کےلیےموجودہوں گی جبکہ ایس ایس یو اور آر آر ایف کے جوانوں کوبھی تعینات کیا گیا ہے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی کہ یوم علیؓ پر صوبےبھرمیں فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور مرکزی جلوس کی گزرگاہوں،مجالس کے مقامات پرسیکیورٹی کومؤثربنایا جائے۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جلوس کےتمام راستوں،انٹری پوائنٹس پرسیکیورٹی کوغیرمعمولی بنایاجائے۔

    کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکل کر شام کو کھارادر میں واقع امام بارگاہ حسینیہ پہنچے گا، اس موقع پر سکیورٹی کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بھی بند ہے۔

  • یوم علیؓ: جلوس کا روٹ اور ٹریفک پلان جاری

    یوم علیؓ: جلوس کا روٹ اور ٹریفک پلان جاری

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر جلوس کا روٹ اور ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم علیؓ کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے ماتمی جلوس کا روٹ پلان جاری کردیا، جلوس دن ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہو کر رات 8 بجے حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔

    جلوس کا روٹ نشتر پارک سے ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ سے ریگل چوک ہوگا، جلوس پریڈی اسٹریٹ سے دوبارہ ایم اے جناح روڈ اور کھارادر پہنچے گا۔

    نواب محبت خان جی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوتے ہی ٹریفک پلان پر عمل شروع کر دیا جائے گا، کسی بھی گاڑی کو جلوس کے راستوں پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

    جلوس کی طرف آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جائے گا۔

  • لاہور میں 2 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

    لاہور میں 2 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”ڈبل سواری پر پابندی 20 اور 21 رمضان المبارک کو ہوگی” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر لاہور میں یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر 2 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب سید علی مرتضیٰ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 20 اور 21 رمضان المبارک کو ہوگی۔

    پابندی سے صحافی، خواتین اور بزرگ افراد مستثنیٰ ہوں گے، ڈبل سواری کی پابندی کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے دی گئی تھی۔

  • خلفائے راشدین ؓ کے یوم شہادت پرعام تعطیل کااعلان کیا جائے، اورنگزیب فاروقی

    خلفائے راشدین ؓ کے یوم شہادت پرعام تعطیل کااعلان کیا جائے، اورنگزیب فاروقی

    کراچی : اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم علی کرم اللہ وجہہ کی یوم شہادت کے موقع پر ریلیاں نکالی گئی۔

    اکیس رمضان شہادت یوم علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں اہلسنت والجماعت کے تحت ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئی کراچی میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اکیس رمضان کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

    اسلام آباد راولپنڈی میں  اہل سنت والجماعت کی جانب سے ریلی نکالی گئ، فیصل آباد میں بھی اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی،کوئٹہ میں ایلسنت والجماعت نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کا اعلان نہ کیا گیا تو آئندہ احتجاج کی صورت کوئی اور ہوگی۔

  • کراچی: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 6خودکش جیکٹس،باروداوراسلحہ برآمد

    کراچی: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 6خودکش جیکٹس،باروداوراسلحہ برآمد

    کراچی :کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،گرفتارملزمان کی نشاندہی پررینجرز نے منگھو پیرسےخودکش جیکٹس اوربھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

    رینجرز کے مستعد جوانوں نے کراچی کو تباہی سے بچا لیا، منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں کالعدم تنظیم کےگرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چھ خودکش جیکٹس، چار بارودی سرنگیں ،دو ایل ایم جی، پانچ ایس ایم جی، ایک بارہ بور رائفل، متعدد کلاشنکوف،ایک راکٹ لانچر کے علاوہ ،آوان بم، آرپی جی راکٹ اور ہزاروں گولیوں سمیت بھاری اسلحہ ملا ہے۔

    بریگیڈیئر حامد نے بتایا کہ اسلحہ یوم علیؓ پر استعمال ہونے کاخدشہ تھا، موچکو کے علاقے میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد بلال خان مارا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کامرہ بیس پرحملے کا ماسٹرمائنڈ اور خودکش حملہ آوروں کا ٹرینر تھا۔