Tag: یوم ماحولیات

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا عالمی یوم ماحولیات پر پیغام

    وزیر اعظم شہباز شریف کا عالمی یوم ماحولیات پر پیغام

    اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پلاسٹک کو مرحلہ وار ختم کرنے کے عزم میں عالمی برادری کے ساتھ ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے قانونی طریقے استعمال کر رہی ہے، حکومت قومی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے لیے پلاسٹک پر ہیبیشن ریگولیشن 2023 پر کام کر رہے ہیں، جامع فریم ورک سنگل یوز پلاسٹک کو  مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے ایک ٹائم لائن فراہم کرے گا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقات ہمارے سیارے کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اکٹھے ہوں، ری سائیکلنگ کے اقدامات کو کامیاب بنانے کے لیے کمیونٹیز میں بیداری پھیلائیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اس کے مرہون منت ہیں، صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

  • نیوی کے ہرفرد میں یوم ماحولیات کا شعور بیدارکیا جائے، ایڈمرل ذکاء اللہ

    نیوی کے ہرفرد میں یوم ماحولیات کا شعور بیدارکیا جائے، ایڈمرل ذکاء اللہ

    کراچی : ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور پاک بحریہ کے جوانوں اور افسروں میں ماحولیاتی مسائل اور انسانی صحت پر اِن کے اثرات کے متعلق شعور بیدار کرنے کے لئے پاک بحریہ نےیوم ماحولیات منایا گیا۔

    عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پاک بحریہ کی فِیلڈ کمانڈز اور یونٹس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ماحول کے بچاؤ اور اِس کو محفوظ بنانے کے متعلق شعور اور ذمہ داری کا احساس نیوی کے ہر فرد میں بیدارکیا جائے۔

    نیول چیف نے کہا کہ کراچی ہاربر میں آبی آلودگی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی پاک بحریہ ہے جس نے صحت مند ماحول کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں بندرگاہ سے ٹھوس فُضلہ اُٹھانے سے لیکر متعلقہ سرکاری اور نیم سرکاری اِداروں اور محکموں کو احساس دلانا ہے کہ آبی آلودگی کے خلاف موُثر تدابیر اختیار کی جائیں۔

    ایڈمرل ذکااللہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی پالیسی ہے کہ اپنے اسٹریٹجک اور میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق تمام فیصلوں میں ماحولیاتی مضمرات کو مدِ نظر رکھے۔

    بندرگاہ کی صفائی مہم ، بحری جہازوں کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے جٹیوں کے قریب تیرتے ہوئے ٹھوس فُضلہ کو جمع کرنا، کسی قومی آبی تباہ کاری سے نبرد آزما ہونے کے لیے متعلقہ اداروں میں تعاون اور آئل سپل مشقوں کاانعقاد اور بالخصوص آبی آلودگی کے انسداد کے لیے پاک بحریہ کراچی،اسلام آباد ، گوادر، اورماڑہ، تربت ، پسنی اور جیوانی میں سال بھر کام کرتی ہے۔