Tag: یوم پاکستان

  • پاکستانی قوم اقبال اور قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنے میں کامیاب رہی، روسی سفیر البرٹ خوریف

    پاکستانی قوم اقبال اور قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنے میں کامیاب رہی، روسی سفیر البرٹ خوریف

    اسلام آباد: یوم پاکستان پر روسی سفیر نے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے کہا میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    روسی سفیر نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قرارداد پاکستان کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں نے ایک بے مثال آزاد اسلامی جمہوریہ قائم کرنے کی بنیاد رکھی۔

    روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا شدید مشکلات کے باوجود پاکستانی قوم نے اپنی روایتی اقدار کو برقرار رکھا ہے، پاکستانی قوم شاعر مشرق علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کرنے میں کامیاب رہی۔

    البرٹ خوریف کا کہنا تھا کہ پاکستان زندگی کے تمام شعبوں میں بھرپور صلاحیتوں کا حامل ملک ہے، پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اس کے محنتی اور مخلص لوگ ہیں۔


    جاپانی قائم مقام قونصل جنرل ناکاگاوا یاسوشی کی اردو میں قرارداد پاکستان کی مبارک باد کی ویڈیو


    روسی سفیر نے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

  • پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی تقریب، ناظم الامور نے قومی پرچم لہرایا

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی تقریب، ناظم الامور نے قومی پرچم لہرایا

    اسلام آباد: پاکستانی ہائی کمشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے قومی پرچم لہرایا۔

    نئی دہلی میں یوم پاکستان پر منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، اور پاکستانی ناظم الامور نے اہل پاکستان اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    سعد احمد وڑائچ نے کہا تاریخی لاہور قرارداد نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا راستہ متعین کیا، ہم قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کی بصیرت افروز قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا قیام پاکستان سے اب تک عوام نے ہر محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، ایٹمی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، پاکستان پرامن بقائے باہمی اور اجتماعی فلاح کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے۔


    جاپانی قائم مقام قونصل جنرل ناکاگاوا یاسوشی کی اردو میں قرارداد پاکستان کی مبارک باد کی ویڈیو


    سعد احمد وڑائچ نے کہا کرتارپور راہداری کے معاہدے کی تجدید پاکستان کے سفارت کاری اور بات چیت سے مسائل کے حل کے عزم کی تصدیق ہے، علاقائی امن اور سلامتی کے لیے تعمیری روش ناگزیر ہے، ضد اور ہٹ دھرمی کا راستہ خطے کے لیے ایک روشن مستقبل کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہو سکتا۔

    ناظم الامور نے کشمیر کے حوالے سے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ضروری ہے۔

  • یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ

    یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ

    یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں مسلح افواج کی پریڈ ہوئی جس میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج 85 واں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایوان صدر میں مسلح افواج کی پریڈ تقریب ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری مہمان خصوصی تھے۔

    صدر آصف زرداری کی روایتی بگھی میں آمد ہوئی اور بگل بجا کر ان کی آمد کا اعلان کیا گیا۔ صدر مملکت کا استقبالیہ کمیٹی نے ارکان سے مصافحہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلح افواج کے سربراہان اسٹیج پر موجود تھے جب کہ تقریب میں غیر ملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    اس سال رمضان المبارک کے باعث یوم پاکستان کی تقریب محدود پیمانے پر منعقد کی گئی۔ تقریب میں یوم پاکستان پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔

    مارچ پاسٹ کرتے ہوئے فوجی دستوں نے صدر آصف زرداری کو سلامی دی۔ اس موقع پر آرمی میوزک اسکول کی جانب سے خوبصورت دھنیں بجائی گئیں۔

     

    تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ کیا اور پاک فضائیہ کی شیردل فارمیشن نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-day-is-being-celebrated-with-national-enthusiasm-today/

  • یوم پاکستان پر گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کی مزار قائد پر حاضری

    یوم پاکستان پر گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کی مزار قائد پر حاضری

    یوم پاکستان پر کراچی میں اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا جن میں کامران ٹیسوری ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے دیگر وزرا شامل ہیں۔

     85 ویں یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول بھی چڑھائے۔

    اس موقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص کو مذہبی آزادی حاصل ہے، پاکستان میں ہم سب بھائیوں کی طرح رہتے ہیں، آج کا دن بھائی چارے اور ایک دوسرے سے تعاون کا درس دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے رہنماؤں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس، قلات، نوشکی، بنوں میں واقعات ہوئے ہیں، قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی کیا گیا، پی ٹی آئی کا قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنا افسوس ناک ہے، بانی پی ٹی آئی بھی اپنی حکومت میں سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرتے تھے۔

    دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو رہتی دنیا تک قائم رکھے، لگتا ہے پاکستان کی قدر کھوتے جارہے ہیں، اللہ سب کی زندگی میں اتحاد کے ساتھ احساس بھی پیدا کرے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ اللہ سب کو اس ملک میں رہتے ہوئے اس کی خدمت کی توفیق فرمائے، ملک میں آزادی سے رہ تو رہے ہیں، معاشی اور معاشرتی مسائل سے گزر رہے ہیں، دشمن چاہتا ہے ہم سے کوئی ایک غلطی ہو وہ ہمیں معاشی طور پر غیر مستحکم کرسکے۔

  • یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

    یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

    یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے قوم یہ دن ملک کو بانی پاکستان کے وژن کے تحت بنانے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے۔

    آج ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پوری قوم یوم پاکستان اس عہد کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ملک کو ایک حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست میں تبدیل کیا جائے گا۔

    ملک بھر میں یوم پاکستان کا آغاز نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے مانگی گئی خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

    لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے چاک چوبند دستے نے رینجرز سے چارج لے کر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ مہمانِ خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔ اس موقع پر مزار اقبال اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

     

    ایوان صدر میں یوم پاکستان ملٹری پریڈ ہوئی۔ اس سال رمضان المبارک کے باعث تقریب محدود پیمانے پر منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت  آصف علی زرداری تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔

    تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے پریڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جب کہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔

    واضح رہے کہ 85 سال قبل آج کے ہی دن لاہور کے منٹو پارک (گریٹر اقبال پارک) میں منظوری ہوئی تھی۔ 23 مارچ 1940 کو مینار پاکستان لاہور پر قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اس وقت کی انڈین مسلم لیگ نے پاکستان کی قرارداد منظور کی تھی، جس میں ایک آزاد وفاق کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    یہ قرارداد کے ساڑھے سات سال بعد 14 اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آیا اور پوری قوم ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان اسی قرارداد کی یاد میں مناتی ہے۔

  • یوم پاکستان کے موقع پر امریکی سینیٹر کرس وان ہولن کی مبارکباد

    یوم پاکستان کے موقع پر امریکی سینیٹر کرس وان ہولن کی مبارکباد

    واشنگٹن: امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے یوم پاکستان کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔

    سینیٹر کرس وان ہولن نے 23 مارچ کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے آپ سب کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، زندگی بھر میں نے پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی دیکھی ہے۔

    امریکن سینیٹر نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے زندگی کے ہر شعبے میں بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں۔

    سینیٹر کرس وان ہولن میں دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا خواہاں ہوں۔

  • یوم پاکستان: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

    یوم پاکستان: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

    لاہور: یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی، پاک فضائیہ نے ستلج رینجرز کی جگہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی، مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے فرائض سنبھال لیے۔

    پاک فضائیہ کے دستے کی جانب سے مزار اقبال پر سلامی دی گئی جس میں ایئروائس مارشل طارق محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مہمان خصوصی ائیروائس مارشل طارق محمود نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

    تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل طارق محمود نے مزار اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔

    واضح رہے کہ آج پاکستان بھر میں یومِ پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اس موقع پر جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور افواج پاکستان کے سربراہان نے قوم کو مبارکباد دی۔

  • پنجاب اسمبلی میں ’یوم پاکستان‘ کی مناسبت سے قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں ’یوم پاکستان‘ کی مناسبت سے قرارداد جمع

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں ’یوم پاکستان‘ کی مناسبت سے قرارداد جمع کرا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی، قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان ’یوم پاکستان‘ پر اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قیام پاکستان کے مقاصد کی روشنی میں طے کردہ اصولوں کے مطابق ملک چلائیں گے۔

    قرارداد کے متن کے مطابق دو قومی نظریے پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کیا جائے گا، نوجوان نسل میں دو قومی نظریے کا شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اجتماعی طور پر پاکستان میں ان تصورات اور روایات کو فروغ دینا ہوگا، اختلافات کو پس پشت ڈال کر سب کو ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک ہونا ہے۔

  • کیا ہم بحیثیت قوم ’یوم پاکستان‘ کی اہمیت سے واقف ہیں؟

    کیا ہم بحیثیت قوم ’یوم پاکستان‘ کی اہمیت سے واقف ہیں؟

    23 مارچ کو منایا جانے والا یوم پاکستان ملکی تاریخ میں تمام پاکستانیوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 23 مارچ 1940 کو قرارداد لاہور پیش کی گئی جسے بعد ازاں قرارداد پاکستان کا نام دیا گیا، قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلمانوں کی سیاسی جماعت مسلم لیگ نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا مطالبہ کیا۔

    وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا، اس مطالبے کی بدولت جداگانہ وطن کے لیے ایسی تحریک کا آغاز ہوا جو سات برس کے بعد الگ وطن کے مطالبے کے حصول میں کامیاب ہو گئی۔

    23 مارچ کے بارے میں عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بننے کی تحریک 23 مارچ 1940 کو شروع ہوئی تھی، قائدِ اعظم اور علامہ اقبال کی جد وجہد اور کوششوں سے پاکستان ممکن ہوا، ہم بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔

    عوام کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ہمیں ایسا ملک ملا جہاں ہمیں بھرپور مذہبی آزادی حاصل ہے، ہم اس بار بھی بھرپور جوش و خروش سے یوم پاکستان منائیں گے، پاکستان کے حصول اور بقاء میں فوجی جوانوں کا بھی بہت اہم کردار ہے۔

    عوام نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جو دشمن ہمیں کمزور سمجھتے ہیں وہ 23 مارچ کی پریڈ دیکھ لیں ان کی یہ غلط فہمی بھی دور ہو جائے گی، اس ملک کے لئے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، ہم اللہ کے بہت شکر گزار ہیں کہ ہمیں پاکستان جیسی نعمت ملی۔

  • یوم پاکستان پر افواج پاکستان کی مشترکہ پریڈ کی تیاریاں شروع

    یوم پاکستان پر افواج پاکستان کی مشترکہ پریڈ کی تیاریاں شروع

    اسلام آباد : یوم پاکستان کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں افواج پاکستان کی مشترکہ پریڈ کی تیاریاں شروع کردی گئیں، پریڈ میں پاکستان ائیرفورس کے جے ٹین سی، جےایف 17تھنڈرز اور ایف 16 فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے ، تینوں مسلح افواج کیساتھ رینجرز، ایف سی اور پولیس کے دستے بھی حصہ لیں گے۔

    یوم پاکستان پریڈ میں خواتین کی بھرپور نمائندگی بھی دکھائی دے گی جبکہ پاکستان کی مسلح افواج کےجدیدترین جنگی ہتھیاربھی سلامی پیش کرتے دکھائی دیں گے۔

    پاکستان ائیر فورس کے جے ٹین سی، جےایف 17تھنڈرز اور ایف 16 فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ وفاقی اکائیوں کی خوبصورت،متنوع ثقافت کی نمائندگی کرنیوالے روایتی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ بنیں گے۔

    خیال رہے 23 مارچ کو ملک بھرمیں 84واں یوم پاکستان بھرپور جذبے سے منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے اور ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جاتے ہیں۔

    یہ دن 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پار میں میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔