Tag: یوم پاکستان پریڈ

  • یومِ پاکستان : 2 دن  چھٹی کا اعلان کردیا گیا

    یومِ پاکستان : 2 دن چھٹی کا اعلان کردیا گیا

    راولپنڈی : یوم پاکستان پریڈ کے پیش نظر شہر بھر میں 21 اور 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 23 مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان پریڈ کے پیش نظر شہر بھر میں 21 اور 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس دوران تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے، تاہم اس نوٹیفکیشن کا SSC-1 کے سالانہ امتحان BISE راولپنڈی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    23 مارچ کو پاکستان کی آئندہ یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں زوروں پر ہیں، جو ملک کے بھرپور ورثے اور لچک کے ایک متحرک جشن کا وعدہ کرتی ہے۔

    ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ریونیو کی حدود میں پتنگیں اڑانے، لیزر لائٹس، ہوائی فائرنگ، ڈرون کیمروں کے استعمال اور کبوتروں کے اڑانے پر 22 مارچ تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 یوم پاکستان سے قبل حفاظتی اقدامات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • یوم پاکستان پریڈ : آذربائیجان اورچین کے فوجی دستے بھی حصہ لینے کے لیے پہنچ  گئے

    یوم پاکستان پریڈ : آذربائیجان اورچین کے فوجی دستے بھی حصہ لینے کے لیے پہنچ گئے

    اسلام آباد : یوم پاکستان پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے بھی حصہ لینے کے لیے پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کےموقع پرپریڈ میں آذربائیجان اورچین کے فوجی دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    23مارچ کو یوم پاکستان کےموقع پرپریڈ کی تیاریاں جوش وجذبے سے جاری ہے ، پریڈمیں آذربائیجان اورچین کےفوجی دستے بھی حصہ لینے کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

    آذربائیجان آرمی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارابرادرملک ہے،اس خاص موقع پرآکرہمیشہ فخرمحسوس ہوتا ہے۔

    میجر مہران کرایوزو نے کہا کہ کل پہلی ریہرسل اچھی طرح سےمکمل ہونےکےبعدحوصلےبہت بلندہیں۔

    پریڈ کوآرڈینیٹرطاہر سیف اللہ کا کہنا تھا کہ آج چینی فوج نے ہمیں جوائن کیا ہے، یہ سب بہت قابل ہیں ، بہت خوشی ہے، چین اور آذربائیجان کی افواج بھی پریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔

  • اے ایس ایف پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

    اے ایس ایف پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

    کراچی: ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) پہلی بار 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئر پورٹ کی اہم سرحدوں کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورس بھی اب یوم پاکستان پریڈ میں پیشہ ورانہ جوہر دکھائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق بھی پریڈ میں شریک ہوں گے، جب کہ اے ایس ایف کے 200 سے زائد جوان و افسران پریڈ کی ریہرسل میں مصروف ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کر دیا ہے، پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام دیا گیا ہے اور پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بیان کیا گیا ہے، پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ متحد ہو کر پاکستانیوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ یوم پاکستان، پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی، اور 7 برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی، وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

    یوم پاکستان: آئی ایس پی آر کا نیا پرومو جاری

    یوم پاکستان منانے کے لیے ہر سال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا یوم پاکستان پریڈ کے پروموز کے شرکاء سے اظہار تشکر

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا یوم پاکستان پریڈ کے پروموز کے شرکاء سے اظہار تشکر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان پریڈ کے پروموز کے شرکاء سے اظہار تشکر ہوئے قومی مہم میں تعاون پر میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان پریڈکے پروموز کے شرکا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا پروموز میں شرکت پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قومی مہم میں تعاون پرمیڈیا کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ، "ہم سب کی آواز ۔۔ پاکستان زندہ
    باد”۔

    یاد رہے آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے پروموز جاری کیے گئے ، ان پروموز میں فنکاروں ، کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندہ گان ، پاکستانیوں، سیاستدانوں کی جانب سے پاکستان زندہ کے پیغامات شامل کیے گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر نے تئیس مارچ کا ترانہ "ہردل کی آواز پاکستان” جاری کیا تھا، جس میں دشمن کو پیغام دیا جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد ہے اور تحریک پاکستان کےکارکنوں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : یوم پاکستان پراسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری

    خیال رہے آج یوم پاکستان ملی جوش اور جزبے سے منایا جار ہا ہے، دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں سے ہواجبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام اباد کا کیولری گرائونڈ اکتیس توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا۔

    یوم پاکستان کے دن اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے، سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستے بھی پریڈ میں شریک ہیں، تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد ہیں۔

  • اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل، جنگی طیاروں کی گھن گرج

    اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل، جنگی طیاروں کی گھن گرج

    اسلام آباد : یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل اسلام آباد کےشکر پڑیاں گراؤنڈ میں جاری ہے، دارالحکومت کی فضاء جنگی طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں جاری ہے ، شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں فل ڈریس ریہرسل ہوئی ، جس میں مسلح  افواج اور سیکیورٹی اداروں کےچاق و چوبند دستوں نے حصہ لیا۔

    ریہرسل میں پاک فضائیہ کے شاہینوں اور ترکی کے لڑاکا طیاروں نے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ سعودی عرب ، بحرین، سری لنکا، قطر کےپیر اٹروپرزبھی فل ڈریس ریہرسل کا حصہ تھے۔

    پاکستان کی علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف فلوٹس بھی ریہرسل میں شامل تھیں۔

    دوسری جانب یوم پاکستان کے حوالے سے موٹروےاور ہائی وے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے، جس کے مطابق قومی شاہراہ اور موٹروے پر مال بردار گاڑیوں کا رات بارہ سے دن دو بجے تک داخلہ بند ہوگا۔

    مزید پڑھیں : ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے یوم پاکستان پر اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے مقام پر شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا ، ملائیشیا کےوزیراعظم مہاتیرمحمد وم پاکستان پرپریڈکی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

  • ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)   نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کر دیا ، یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے 23 مارچ یوم پاکستان بھرپوراندازمیں منایاجائےگا اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد یوم پاکستان پریڈمیں مہمانان خصوصی ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ  بحرین فوج کے کمانڈر  جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ  ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے

    یاد رہے 20 نومبر کو وزیراعظم پاکستان کا دارالحکومت کوالالمپور پہنچنے پر بھی ملائشین ہم منصب نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مہاتیر محمد اور انہیں کرپشن کے خلاف ووٹ ملے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی ، جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا۔

  • یوم پاکستان پریڈ: جڑواں شہروں میں سخت حفاظتی اقدامات

    یوم پاکستان پریڈ: جڑواں شہروں میں سخت حفاظتی اقدامات

    اسلام آباد : یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ پریڈ ایونیو کے اطراف میں موبائل سروس معطل رہے گی ۔

    یوم پاکستان پریڈ کے موقع پرسیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے جڑواں شہروں کوریڈالرٹ کردیا گیا ہے۔ پریڈگراؤنڈ کے چارکلومیٹرکےاحاطےمیں پاک فوج اوررینجرکےدستے گشت کررہے ہیں۔

    شہرکےمختلف مقامات پرکلوزسرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔پریڈ ایونیو جانے والے تمام راستے کنٹینرزلگا کر سیل رہیں گے۔ ٹریفک کومتبادل راستوں پرموڑا گیا ہے۔

    شہریوں کو ہرقسم کی پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک پلان کا خصوصی نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق صبح چھ سےدوپہردو بجےتک کھنہ پل سےزیروپوائنٹ روڈعام ٹریفک کیلئےبند ہوگا۔

    جبکہ لہترارروڈ،راول ڈیم،کشمیرروڈبطورمتبادل استعمال کیےجائیں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہرمیں بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

    مختلف علاقوں میں صبح چھ بجے سے سہہ پرتین بجے تک موبائل فون سروس بھی بند رہےگی۔ ہر قسم کی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے پاک فوج کا خصوصی کنڑول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔