Tag: یوم پاکستان

  • یوم دفاع پریڈ: اسلام آباد سات مدرسے 24 مارچ تک بند

    یوم دفاع پریڈ: اسلام آباد سات مدرسے 24 مارچ تک بند

    اسلام آباد : یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر انتظامیہ نے وفاق المدارس اور تنظیم المدارس کے تعاون سے سات مدرسے چوبیس مارچ تک کے لیے بند کرادئیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر انتظامیہ نے سات مدارس کو چوبیس مارچ تک کے لئے بند کرادیاہے۔

    ان سات مدارس میں تعلیم العلوم ، تعلیم القرآن، اشرف العلوم،انوار القرآن، دربار بہار پھلاں، مدرسہ حنیفیہ غوثیہ اورمسجد عمر فاروق شامل ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اکتالیس مدارس بند کرنے کی سفارش کی تھی۔

    جس پر وفاق المدارس نے عملدرآمد سے انکار کردیا تھا۔ بعد میں مذاکرات میں یہ طے پایا کہ اسلام آباد کے صرف سات مدارس بند کیے جائیں گے اور ان مدارس کو بند کرنے کی یقین دہانی وفاق المدارس اور تنظیم المدارس نے بھی کرادی ہے۔

  • تیئس مارچ کوحساس اداروں پرحملے کے منصوبےکا انکشاف

    تیئس مارچ کوحساس اداروں پرحملے کے منصوبےکا انکشاف

    اسلام آباد: تیئیس مارچ کوحساس اداروں پرحملےکی منصوبہ بندی کا انکشاف،دوسواسی دہشتگردوں کی افغانستان کےراستے پاکستان میں داخل ہوگئے۔

    انٹیلی جنس ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد  تیئیس مارچ کوحساس اداروں پرحملےکی منصوبہ بندی کے لئے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسواسی دہشتگرد پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے ہیں جن میں سے بیس افراد کا تعلق کلعدم تنظیم داعش سےہے۔

    ؎واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے غوری ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے دہشت گردوں نے دوران تفتیش 23 مارچ کو اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ میں دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف کیا تھا۔

    یاد رہے کہ حکومت نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرافواج کی مشترکہ پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، یہ پریڈ گزشتہ سات برس سے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منعقد نہیں کی جا رہی تھی۔

  • یوم پاکستان کی پریڈ میں پولیس اہلکاروں کا دستہ بھی حصہ لے گا

    یوم پاکستان کی پریڈ میں پولیس اہلکاروں کا دستہ بھی حصہ لے گا

    اسلام آباد: 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ میں ایک سو چوالیس جوانوں پر مشتمل پولیس کا دستہ بھی حصہ لے گا۔

    ملک میں سات سال بعد ہونےو الی یوم پاکستان کی روائتی پریڈ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ قومی عظمت کی نشان آئندہ ہونے والی پریڈ میں چین کے صدر بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق پریڈ میں پولیس کی نمائندگی ایک سو چوالیس اہلکار کریں گے،جن کےانتخاب کیلئے ابتدائی طور پر دو سو پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔

    فٹنس ٹسٹ کے بعد ایک سو چوالیس جوان تین مارچ سے فوج کے شانہ بشانہ اسپورٹس کمپلیکس میں ریہرسل کریں گے۔ اسلام آباد پولیس کے دستے کی قیادت اے ایس پی عامر نیازی کریں گے ۔

  • حکومت کا 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کا فیصلہ

    حکومت کا 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: سات سال بعد یوم پاکستان پرپریڈ ہوگی، فل ڈریس ریہرسل شروع کردی گئی۔

    تیئس مارچ کویوم پاکستان کی تقریب سات سال بعد ہوں گی، دو ہزار سات کے بعد سیکورٹی خدشات کی وجہ سے یوم پاکستان کی تقریبات مسلسل ملتوی کی جاتی رہیں۔

     یوم پاکستان کی تقریب کیلئے فل ڈریس ریہرسل شروع کر دی گئی ہیں، بری، فضائیہ اور بحری فوج کے دستے یوم پاکستان کی پریڈ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

     انٹیلی جنس اداروں نے یوم پاکستان تقریب کیلئے پریڈ ایونیو کی سرچنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    یوم پاکستان تیئس مارچ انیس سو چالیس کو قرارداد لاہور یا قرارداد پاکستان کی یاد میں منائی جاتی ہے، جس میں سول اداروں کے دستے بھی پریڈ کرتے ہیں۔

  • یوم پاکستان تقریبات ،پاک فضائیہ کی مارچ پاسٹ ریہرسل

    یوم پاکستان تقریبات ،پاک فضائیہ کی مارچ پاسٹ ریہرسل

    اسلام آباد: یوم پاکستان کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ،اس سلسلے میں پاک فضائیہ نے لڑاکا جنگی طیاروں نے وفاقی دارالحکومت کی فضاﺅں میں مار چ پاسٹ کی ریہرسل کی ، پاک فضائیہ کے حکام کے مطابق یہ ریہرسل یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کی گئی ،

    جس میں پاک فضائیہ کے لڑاکا جنگی طیاروں ایف سولہ ، جے ایف 17تھنڈر ، میراج اور ہیلی کاپٹروں نے اسلام آباد کے جناح ایونیو کو کراس کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاﺅس کی عمارت کے اوپر سے مارچ پاسٹ کیا