Tag: یوم کشمیر

  • دنیا بھر میں آج یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی

    دنیا بھر میں آج یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی

    مظفرآباد: مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل اور بدترین مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آج یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، کشمیری شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی اور تقریبات منعقد کیے جائیں گے، اس سلسلے میں آزاد کشمیر میں بھی ریلیاں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    یوم یک جہتی کشمیر پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان خصوصی خطاب کریں گے، کوہالہ پل پر سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔

    حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں یوم یک جہتی کشمیر ریلی اور جلسے کا انعقاد کیا جائے گا، کشمیر روڈ سے مزار قائد تک وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی، پیپلز پارٹی کی جانب سے کشمیر کالونی میں جلسہ عام ہوگا، جس سے فریال تالپور اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

    راولپنڈی ہولاڑپل پر کشمیریوں سے یک جہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی، اراکین اسمبلی، اے سی کہوٹہ، سماجی کارکنان اور اسکول کے بچوں سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ کوئٹہ، چمن شہر میں بھی یوم یک جہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، شہر کی اہم شاہراہوں اور اہم عمارتوں پر کشمیر کے پرچم لہرا دیے گئے ہیں، ضلع بھر میں مختلف ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن مسلسل 185 روز سے جاری ہے، مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بدستور معطل ہے، ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے، خواتین پر بھی تشدد کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف جنسی حملوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

  • پی آئی اے کا یوم کشمیر پر مسافروں کے لیے انوکھی پیش کش کا اعلان

    پی آئی اے کا یوم کشمیر پر مسافروں کے لیے انوکھی پیش کش کا اعلان

    کراچی: قومی ایئر لائن نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر فضائی مسافروں کے لیے انوکھی پیش کش کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کل پانچ فروری کا دن پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے، قومی ائیرلائن پی آئی اے نے بھی کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار محبت کا انوکھا انداز اپنا لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یوم کشمیر پر پی آئی اے اپنے مسافروں کی تواضع کشمیری چائے اور پلاؤ سے کرے گی، کشمیری چائے اور پلاؤ پی آئی اے کی تمام پروازوں میں پیش کیے جائیں گے۔

    پی آئی اے کے مطابق کشمیری کھانے سے مسافروں کی تواضع کا مقصد کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا اور پانچ فروری کو ان کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا ہے۔

    یوم یکجہتی کشمیر، 5فروری کوصبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

    خیال رہے کہ سندھ حکومت نے یوم کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یوم یک جہتی کشمیر پر پورے پاکستان میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کور کمیٹی کے اجلاس میں 5 فروری کو کشمیر ڈے بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ملک بھر میں تقریبات کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کشمیری بہن بھائیوں کی آواز دنیا بھر میں اٹھائیں گے۔

  • وزیر اعظم کل 5 فروری کو آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم کل 5 فروری کو آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

    میرپور آزاد کشمیر: وزیر اعظم عمران خان 5 فروری کو آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پانچ فروری کو آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے، سلطان محمود کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم 5 فروری کو قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ سیشن سے خطاب کریں گے۔

    بیرسٹر سلطان محمود کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 6 فروری کو ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے، یہ جلسہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، جس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سمیت تمام لیڈر شریک ہوں گے، کشمیری عوام وزیر اعظم کا تاریخ ساز استقبال کریں گے۔

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن، وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

    خیال رہے کہ یہ جلسہ بھارت کے ہاتھوں ظلم کا شکار کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، جلسے کے لیے تمام انتظامات بھی کر لی گئی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کور کمیٹی کے اجلاس میں 5 فروری کو کشمیر ڈے بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ملک بھر میں تقریبات کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کشمیری بہن بھائیوں کی آواز دنیا بھر میں اٹھائیں گے، آر ایس ایس نظریے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم 15 جنوری کو بھی آزاد کشمیر گئے تھے، جہاں انھوں نے لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اور مظفر آباد اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی تھی۔

  • 5 فروری کوعوام 80 لاکھ کشمیریوں کی حمایت میں نکلیں، وزیراعظم

    5 فروری کوعوام 80 لاکھ کشمیریوں کی حمایت میں نکلیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یوم کشمیر کے موقع پر عوام سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مودی کی فاشسٹ حکومت نے 6 ماہ سے کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ 5 فروری کوعوام 80 لاکھ کشمیریوں کی حمایت میں نکلیں، دنیا بھرمیں مقیم پاکستانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکلیں۔

    امریکا کشمیر کے معاملے پر خاموش رہا تو دنیا نقصان اٹھائے گی، شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 25 جنوری سے مسئلہ کشمیر سے متعلق باقاعدہ مہم شروع کی جائے گی، مہم کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا اور مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 27 جنوری کو کلچرل شو ہوگا جس میں مسئلہ کشمیر پر فوکس کیا جائے گا، 28 جنوری کو پورے پاکستان میں تصویری نمائشیں ہوں گی، تصویری نمائشوں میں کشمیریوں کے حالت زار سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

  • کشمیریوں کی بہادری سے ظلم کی اندھیری اور طویل رات ختم ہوگی: ملیحہ لودھی

    کشمیریوں کی بہادری سے ظلم کی اندھیری اور طویل رات ختم ہوگی: ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیری قابض بھارت کے خلاف تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیریوں کی بہادری سے ظلم کی اندھیری اور طویل رات ختم ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں یوم کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے دکھا دیا جو سچ ہے وہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے قابض بھارت کی حقائق کچلنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ ہمارے لیے ہر دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیری قابض بھارت کے خلاف تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیریوں کی بہادری سے ظلم کی اندھیری اور طویل رات ختم ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، بھارت سچائی کو چھپانے میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

    خیال رہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ اس دن لائن آف کنٹرول پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت بھی پیش کی گئی۔

    یوم کشمیر کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے، یقین ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب ہے، پیلیٹ گنز سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیریوں کا جذبہ حریت بڑھ رہا ہے، بھارت کے خلاف 70 سال سے کشمیری جدوجہد آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کاش لوگ سنگینوں کے نیچے آزادی کے نعرے نہ لگا رہے ہوتے، کشمیریوں کو ان کا حق مل کر رہے گا، یہ واضح ہوچکا ہے کشمیریوں کی تحریک کامیاب ہو کر رہے گی۔

  • کشمیر کاز سے وفاداری میرے خون میں شامل ہے: بلاول بھٹو زرداری

    کشمیر کاز سے وفاداری میرے خون میں شامل ہے: بلاول بھٹو زرداری

    واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کاز سے وفاداری ان کے خون میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں کشمیر کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز سے وفاداری ان کے خون میں شامل ہے۔

    [bs-quote quote=”کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بلاول بھٹو زرداری” author_job=”چیئرمین پی پی”][/bs-quote]

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ وہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد حقِ خود ارادیت کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے یومِ کشمیر منایا گیا، اور مختلف تقاریب کا انعقاد اور ریلیاں نکالی گئیں۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا بھر کے کشمیری اب ہم آواز ہو کر بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، بھارتی فوج باغیوں سے نہیں مقبوضہ کشمیر کی تمام عوام سے جنگ لڑ رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت سے آزادی کے لیے دنیا بھر کے کشمیری ہم آواز ہو چکے: وزیرِ اعظم

    انھوں نے مزید لکھا کہ آزادی سے محبت رکھنے والے دنیا کے تمام لوگ کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

  • کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں نے کرنا ہے: صدر مملکت

    کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں نے کرنا ہے: صدر مملکت

    مظفر آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں نے کرنا ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بلا تفریق حمایت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں نے کرنا ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بلا تفریق حمایت کرتے ہیں۔ کشمیریوں کو ہر دور میں طاقت سے دبانے کی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ قربانیاں دینے والی ماؤں، بیٹیوں اور نوجوانوں کو سلام، کسی قوم کے جذبات اور احساس کو دیر تک دبایا نہیں جا سکتا۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گمنام قبریں تاریخ رقم کر رہی ہیں، کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ پاکستان ہر اعتبار سے کشمیر کو سپورٹ کرتا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس دن بھی مقبوضہ کشمیر میں کارروائی کی جاتی ہے انٹرنیٹ بند کیا جاتا ہے، کب تک چھپائیں گے ظلم کو مزید نہیں چھپا سکتے۔ بھارت میں جب الیکشن آتے ہیں، کشمیر اور مسلمانوں پر ظلم ڈھاتے ہیں۔

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کوشش کی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو اقلیت میں بدلا جائے، جتنی کوشش کر لے بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی رہے گی۔ جب بھی نئی حکومت آتی ہے ہاتھ بڑھانے کا اچھا موقع ہوتا ہے، عمران خان نے بھی ہاتھ بڑھایا مگر جس طرح انکار کیا گیا دنیا نے دیکھا۔

    خیال رہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ آج کے دن لائن آف کنٹرول پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت بھی پیش کی جاتی ہے۔

    یوم کشمیر کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے، یقین ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب ہے، پیلیٹ گنز سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیریوں کا جذبہ حریت بڑھ رہا ہے، بھارت کے خلاف 70 سال سے کشمیری جدوجہد آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کاش لوگ سنگینوں کے نیچے آزادی کے نعرے نہ لگا رہے ہوتے، کشمیریوں کو ان کا حق مل کر رہے گا، یہ واضح ہوچکا ہے کشمیریوں کی تحریک کامیاب ہو کر رہے گی۔

  • یوم یکجہتی کشمیر: صدر مملکت اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر: صدر مملکت اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام

    اسلام آباد: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں تعاون اور حمایت کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے، یقین ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی۔

    وزیراعظم نے یوم یکجہتی کشمیر پر کہا کہ مسئلہ کشمیر 7دہائیوں سے حل طلب ہے، پیلٹ گنز سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا جذبہ حریت بڑھ رہا ہے، بھارت کے خلاف 70سال سے کشمیری جدوجہدآزادی کے لیے کوشاں ہیں، 1947 سے جاری کشمیریوں پر مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

    یوم یکجہتی کشمیر آج ملک بھر میں جوش وخروش سے منایا جارہا ہے

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہزاروں کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، کشمیریوں کو غیرقانونی حراست میں رکھا جارہا ہے، جموں کشمیر پر یو این رپورٹ پاکستانی موقف کی تائید ہے۔

    خیال رہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ مرکزی تقریب ڈی چوک اسلام آباد پر ہوگی۔

    اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں ثقافتی پروگرام منعقد کیےجارہے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اس موقع پر کنٹرول لائن پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت بھی پیش کی جاتی ہے۔

  • کشمیر ڈے پر لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کی تیاریاں

    کشمیر ڈے پر لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کی تیاریاں

    لندن: برطانوی دارالحکومت میں کشمیر ڈے پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے علاقے ڈاؤننگ اسٹریٹ پر 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں احتجاج ہوگا۔

    پاکستانی اور کشمیری سیاسی جماعتیں فعال کردار ادا کررہی ہیں، مختلف شہروں میں مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے اجلاس بلائے جارہے ہیں۔

    تمام جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک جھنڈے تلے مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے، پہلی دفعہ پاکستانی وزیر خارجہ کشمیر ڈے پر لندن میں ہوں گے۔

    سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان بھی برطانیہ میں موجود ہیں، رہنماؤں نے بھارتی مظالم کو بھرپور طریقے سے بے نقاب کرنے کے عہد کا اظہار کیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے اسیر شہریوں کے لیے سال 2018 بھی نامہرباں رہا، ایک سال میں قابض بھارتی فوج نے حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالرز سمیت 355 شہری شہید کردیے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کےعلاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔