Tag: یوم یکجہتی کشمیر

  • ‘مقبوضہ کشمیرکے بچوں کو بچانا ہے’  ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

    ‘مقبوضہ کشمیرکے بچوں کو بچانا ہے’ ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

    اسلام آباد : ملک بھرمیں آج مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم کشمیر منایا جارہا ہے ، اس بار یوم یکجہتی کشمیر کا موضوع ’’مقبوضہ کشمیرکے بچوں کو بچانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں آج مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم کشمیر منایا جارہا ہے ، آج ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہیں گے ، یوم کشمیرمنانےکامقصدمقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کو دنیا میں بے نقاب کرنا ہے ، اس بار یوم یکجہتی کشمیر کا موضوع ’’مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو بچانا ہے‘۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے ، جس میں پوری دنیا کے سامنے کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے۔

    یاد رہے اس سے قبل 30 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر میں پاکستان کے کروڑوں عوام کشمیریوں سے فقیدالمثال اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا تھا، سائرن بجتے ہی قومی ترانے کے بعد کشمیرکا ترانہ پڑھا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 54 واں روز

    واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کا آج چوون واں روز ہے ، وادی میں کاروباراور تعلیمی ادارے بند اور ٹرانسپورٹ معطل ہے، کشمیری عوام کو کھانے پینے کی اشیا او ردواؤں کے سنگین بحران کا شکار ہیں، مواصلاتی ذرائع کا بلیک آؤٹ بھی بدستور جاری ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہیں اور ٹی وی اسکرینز تاریک ہیں۔

    بھارت کے غاصبانہ قبضے اورجبر کیخلاف مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں پوسٹرزاورہینڈ بلز لگا دئیے گئے ہیں ، پوسٹرز میں بھارت کیخلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرایا گیا ہے۔

  • وزیراعظم کے احکامات پر کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، اعجاز شاہ

    وزیراعظم کے احکامات پر کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، اعجاز شاہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے احکامات پر کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، قوم سے گزارش ہے اپنی آواز کشمیر کے لئے بلند کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا 27ستمبرکو یوم یکجہتی کشمیرسے متعلق بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے احکامات پر کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرآوازاٹھانااخلاقی ذمہ داری ہے۔

    اعجازشاہ کا کہنا تھا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں 52روزسےکرفیو نافذ کر رکھا ہے، جان بچانیوالی دوائیں،خوراک تک میسرنہیں، مقبوضہ کشمیرکے مسلمان مسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

    وزیرداخلہ نے کہا آج مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پردنیاسراپااحتجاج ہے، قوم سے گزارش ہے اپنی آواز کشمیر کے لئے بلند کریں، کل وزیر اعظم پوری دنیا کےسامنےکشمیر کیلئےآواز بلند کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ذمہ دار قوم کی حیثیت سے ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہے، کل وزیر اعظم نے اسلام کے پرامن ہونےکا پیغام دیا، ہمیں امن ، انصاف کیلئے ایک ہو کر عملی ثبوت دینا چاہیئے۔

    مزید پڑھیں : کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں یوم کشمیر منایا جائے گا

    گذشتہ روز حکومت نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں یوم کشمیر منانے کا اعلان کیا تھا ، جمعہ کو ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہیں گے، یوم کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں پر مظالم دنیا کے سامنے لانا ہے۔

    خیال رہے جمعہ کو ہی وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں خطاب کریں گے، عمران خان کشمیر میں مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

  • یوم دفاع پرفوجی جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شیری رحمان

    یوم دفاع پرفوجی جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شیری رحمان

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے یوم دفاع پر فوجی جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ان کی بدولت محفوظ زندگی گزار رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع پر فوجی جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    شیری رحمان نے کہا کہ فوجی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، ہم سب ان کی بدولت محفوظ زندگی گزار رہے ہیں۔

    ملک بھرمیں یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

    یوم دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

    شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

  • دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے، عثمان بزدار

    دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ زبردست عوامی اجتماعات سے کھلا پیغام گیا کہ پاکستان اور کشمیرجد انہیں ہوسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم یکجہتی کشمیرشاندارطریقے سے منانے پرعوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیرمیں پنجاب کےعوام کی بھرپورشرکت پران کا شکرگزار ہوں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ہر شہر میں بھارتی ظلم کے خلاف پر زور آواز بلند کی گئی، زبردست عوامی اجتماعات سے کھلا پیغام گیا کہ پاکستان اور کشمیرجدا نہیں ہوسکتے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے۔

    دنیا کشمیر سے آنکھیں نہیں چرا سکتی، بھارتی مظالم نہ رُکے، تو جنگ کا خطرہ ہے: عمران خان

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیویارک ٹائمز میں اپنے آرٹیکل کہا کہ دنیا کشمیر سے آنکھیں چرا نہیں سکتی، بھارتی مظالم نہ روکے گئے، تو جنگ کا خطرہ ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ مودی اور ان کے وزرا ایسی جماعت کے رکن ہیں، جو ہٹلر سےمتاثر ہے، آر ایس ایس دہشت گرد جماعت ہے، اس کی بنیاد مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے

  • اگر آج کشمیریوں کا جھنڈا گر گیا تو اگلا ہدف پاکستان ہوگا: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    اگر آج کشمیریوں کا جھنڈا گر گیا تو اگلا ہدف پاکستان ہوگا: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ اگر آج کشمیریوں کا جھنڈا گر گیا تو اگلا ہدف پاکستان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آج پاکستان کے یوم آزادی پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بفر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی لڑائی لڑ رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دواؤں اور خوراک کی کمی پر آواز اٹھائیں۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے سفر کو 72 نہیں 500 سال ہو گئے ہیں، 1832 میں گلاب سنگھ نے کشمیر میں قتل عام کیا، ڈھائی لاکھ افراد کا قتل کیا گیا، 40 ہزار کشمیریوں کو پاکستان میں پناہ لینی پڑی، 1989 کے بعد سے اب تک ایک لاکھ کشمیریوں کو قتل کیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے بہت پہلے فیصلہ کر لیا تھا کہ جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ابھی جاری ہے، بھارت نے جو اقدامات کیے اس سے دو طرفہ معاہدے ختم ہو گئے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہم اسمبلی میں ایل او سی کو ختم کر کے اسے سیز فائر لائن قرار دینے کی قرارداد لائیں گے، ہمارا آئین، پرچم اور قومی ترانہ الگ ہے۔

    آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور ہٹلر کا سلیوٹ کرنے کا انداز ایک جیسا ہے، ان کے اقدامات میں بھی کوئی فرق نہیں۔

  • یوم آزادی پر کشمیر سے منسوب لوگو تیار، کشمیری جھنڈے کی طلب بھی بڑھ گئی

    یوم آزادی پر کشمیر سے منسوب لوگو تیار، کشمیری جھنڈے کی طلب بھی بڑھ گئی

    کراچی: پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کو یوم یک جہتیٔ کشمیر کے طور پر منانے کے حکومتی فیصلے کے بعد کشمیر کے جھنڈے کی طلب بڑھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ 14 اگست کو یوم آزادی اس بار مقبوضہ کشمیر کے ساتھ یک جہتی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔

    حکومتی اعلان کے بعد عوام کی طرف سے بھی پذیرائی ملنے لگی ہے، مارکیٹ میں کشمیر کے جھنڈے کی ڈیمانڈ بڑھ گئی۔

    یوم آزادی پر پاک وطن کے پرچم چھاپنے والے پرنٹرز کا کہنا ہے کہ کراچی کی مارکیٹ سے بڑی تعداد میں آرڈر کے بعد جھنڈوں کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  کشمیر پر کشمیریوں کا جتنا حق ہے اتنا ہی پاکستانیوں کا بھی ہے: شیخ رشید

    ادھر چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا ہے کہ یوم آزادی پر شہریوں کا جوش و جذبہ بڑھ گیا ہے۔

    عتیق میر نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم اس کی بڑی وجہ ہے، 72 ویں یوم آزادی پر پرچموں کی خرید و فروخت کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ یوم آزادی کو یوم یک جہتیٔ کشمیر کے طور پر منانے کا فیصلہ ہوا ہے، جس کے لیے کشمیر بنے گا پاکستان کا لوگو بھی تیار کر لیا گیا ہے، یوم آزادی کو یوم یک جہتیٔ کشمیر کے طور پر منانے کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی نے کیا تھا۔

    14 اگست پر کشمیر سے منسوب قومی لوگو پر کشمیر بنے گا پاکستان کا مقبول نعرہ درج کیا گیا ہے، لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا کشمیر جدوجہد آزادی کی قربانیوں کو ظاہر کر رہا ہے۔

    کشمیر کی آزادی کے لیے ہر حد تک جانے کے جذبے کو خون کے سرخ سے اجاگر کیا گیا، لوگو میں پاکستان کا جھنڈا کشمیر بنے گا پاکستان کا عزم لیے لہرا رہا ہے، جب کہ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کو ظاہر کر رہی ہے۔

  • 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

    14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے قومی سطح پر 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے قومی سطح پر 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا، 15 اگست کو یوم سیاہ کے باعث پورے ملک میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

    گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • کشمیر کاز سے وفاداری میرے خون میں شامل ہے: بلاول بھٹو زرداری

    کشمیر کاز سے وفاداری میرے خون میں شامل ہے: بلاول بھٹو زرداری

    واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کاز سے وفاداری ان کے خون میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں کشمیر کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز سے وفاداری ان کے خون میں شامل ہے۔

    [bs-quote quote=”کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بلاول بھٹو زرداری” author_job=”چیئرمین پی پی”][/bs-quote]

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ وہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد حقِ خود ارادیت کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے یومِ کشمیر منایا گیا، اور مختلف تقاریب کا انعقاد اور ریلیاں نکالی گئیں۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا بھر کے کشمیری اب ہم آواز ہو کر بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، بھارتی فوج باغیوں سے نہیں مقبوضہ کشمیر کی تمام عوام سے جنگ لڑ رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت سے آزادی کے لیے دنیا بھر کے کشمیری ہم آواز ہو چکے: وزیرِ اعظم

    انھوں نے مزید لکھا کہ آزادی سے محبت رکھنے والے دنیا کے تمام لوگ کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

  • کشمیر ہمارا ہے، ہمارا ہی رہے گا، ظلم ختم کیا جائے، فیاض الحسن چوہان

    کشمیر ہمارا ہے، ہمارا ہی رہے گا، ظلم ختم کیا جائے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارا ہے، ہمارا ہی رہے گا، مطالبہ کرتے ہیں کشمیر پر ظلم ختم کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں سیاسی گرفتاریوں کو فوری ختم کیا جائے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے یہ ہمارا نعرہ ہے، حکومت پنجاب یوم کشمیر منارہی ہے، کشمیریوں نے پاکستانی جھنڈا لہرا کر جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے، واحد ایشو ہے جس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، مودی سرکار اور بھارت سے مطالبہ ہے کشمیر پر قبضہ چھوڑیں۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ہردس کشمیریوں پرایک فوجی تعینات ہے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق یو این قراردادوں پر عمل کیا جائے، کشمیر کاز کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جو ہمارا نعرہ ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان نے مودی سرکار کو مثبت پیغام دیا تھا، بھارت ہمارا ہمسایہ ہے اور ہمسائے تبدیل نہیں ہوسکتے ہیں، بھارت کشمیر اور پانی کے مسئلے کو حل کرے، دوستی کے لیے تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ہر دس کشمیریوں پر ایک فوجی تعینات کررکھا ہے جس کا نتیجہ نفرت کی صورت میں نکل رہا ہے، کشمیریوں کا درد پاکستانی سب سے پہلے محسوس کرتے ہیں۔

  • وہ دن دور نہیں جب بھارت کشمیریوں کے جذبےکے آگےگھٹنے ٹیک دے گا، پرویز مشرف

    وہ دن دور نہیں جب بھارت کشمیریوں کے جذبےکے آگےگھٹنے ٹیک دے گا، پرویز مشرف

    دبئی : سابق صدر پرویزمشرف کاکہناتھا مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد ضائع نہیں ہوگی ، وہ دن دور نہیں جب شہیدوں کا لہو رنگ لائےگا اور بھارت کشمیریوں کےجذبے کے آگےگھٹنے ٹیک دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کےنام پیغام میں کہا مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی جدوجہد ضائع نہیں ہوگی، وہ دن دورنہیں جب شہیدوں کالہورنگ لائےگا۔

    [bs-quote quote=” پاکستانی قوم خون کےآخری قطرے تک کشمیریوں کےساتھ ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”پرویز مشرف”][/bs-quote]

    پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ ظلم کوبہرحال فنا ہوناہے،بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہیں ، بھارت کشمیر کو ترنوالہ نہ سمجھے، عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے، بھارت کشمیرپرزیادہ عرصہ تک غاصبانہ قبضہ نہیں رکھ سکتا۔

    سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ نے کہا کشمیری اپنےخون سےآزادی کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، کشمیریوں کےجذبہ وہمت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کےساتھ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنےدورحکومت میں مسئلہ کشمیرکےحل کےقریب پہنچ چکےتھے، وہ دن دورنہیں جب بھارت کشمیریوں کے جذبے کے آگےگھٹنے ٹیک دے گا۔

    مزید پڑھیں: پانچ فروری ، کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کا دن

    خیال رہے بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے ، یوم یکجہتی کشمیرپردنیابھرمیں بھارت کی کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کیخلاف احتجاج اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کااظہار کیا جارہا ہے ۔

    اسلام آبادمیں مرکزی تقریب میں شہدائے کشمیرکوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی جبکہ کوہالہ پل اورمظفرآبادمیں ہاتھوں کی زنجیربناکرکشمیریوں سے یکجہتی کااظہار کیا گیا۔

    واضح رہے کشمیری عوام سے یکجہتی کے دن قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں اضافی دستے تعینات کرکے جیل میں تبدیل کردیا ہے اور انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند ہے جبکہ نام نہاد سرچ آپریشن کے بہانے کئی علاقوں کا محاصرہ کرکے متعدد نوجوانوں کوحراست میں لےلیا ہے۔