Tag: یونان میں ملازمت

  • 350  سے زائد شہریوں سے ویزا فراڈ کرنیوالے گینگ کے 2 کارندے گرفتار

    350 سے زائد شہریوں سے ویزا فراڈ کرنیوالے گینگ کے 2 کارندے گرفتار

    اسلام آباد : یونان میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے ویزا فراڈ کرنیوالے گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایات پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی کارروائی کرتے ہوئے کہا شہریوں سے ویزا فراڈ کرنیوالے گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان غلام مرتضیٰ اور انجم جاوید کواسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ، ملزمان نے ملی بھگت سے 350 سے زائد شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے یونان میں ملازمت کا جھانسہ دےکر7کروڑ80لاکھ روپےسےزائدکافراڈ کیا ، نامزد ملزمان میں سے ایک یونان ایمبیسی میں ملازمت کر رہا تھا۔

    ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ نامزد ملزم نے دیگر ساتھیوں کو یونان کے جعلی ویزا اسٹیکرز فراہم کئے۔