Tag: یونان کشتی

  • یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک

    یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک

    یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس میں 2 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان میں ایک اور خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، تارکینِ وطن کی ایک اور کشتی ڈوبنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

    یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی کے حادثے میں 23 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، تارکینِ وطن کی کشتی یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب بحیرۂ ایجیئن میں حادثے کا شکار ہوئی ہے۔

    یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ ڈوبنے والے 23 افراد کو بچا لیا گیا ہے، حادثے کے شکار افراد کی شناخت کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

    خیال رہے کہ دسمبر 2024 میں جزیرے کریٹ کے قریب کشتی الٹنے سے 35 پاکستانیوں سمیت 40 افراد ڈوب گئے تھے۔

    نومبر 2024 کے اواخر میں ساموس اور لیسبوس جزیروں کے قریب دو کشتیاں ڈوبنے سے 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 9 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 54,000 افراد یونان پہنچے، جن میں سے زیادہ تر افراد کشتیوں کے ذریعے پہنچ تھے۔

    ریفیوجی سپورٹ ایجین (آر ایس اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق 2024 میں بحیرہ ایجیئن میں کم از کم 171 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے ہیں۔

  • یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب ماسٹر مائنڈ باپ، بیٹے سمیت 4 ایجنٹ گرفتار

    یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب ماسٹر مائنڈ باپ، بیٹے سمیت 4 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثہ میں ملوث انتہائی مطلوب ماسٹر مائنڈ باپ، بیٹے سمیت 4 ایجنٹ گرفتار کرلئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق کئی سالوں سے مطلوب طاہر محمد خان عرف محمد خان اور اس کا بیٹے عبد الوحید کو ہیومن انٹلیجنس کی بنیاد پر ڈنگہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کئی سالوں سے قانون کی گرفت سے بچتا آ رہا تھا ملزمان کی گرفتاری کے لئے اس سے قبل بھی متعدد بار چھاپے مارے گئے، گرفتار ملزم طاہر محمد خان ایک بدنام زمانہ انسانی اسمگلر اور اشتہاری مجرم ہے، جس کا نام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہٹ لسٹ میں شامل ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سال 2016 سے ایف آئی اے گجرات سرکل میں 45 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم سال 2019 میں ایف آئی اے کے ایک افسر پر فائرنگ کرنے میں بھی ملوث ہے سال 2023 میں ملزم نے اپنے ساتھ اپنے بیٹے کو بھی انسانی اسمگلنگ کے دھندے میں شریک کر لیا ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی کئی مہینوں کی انتھک محنت کے بعد، ٹیم بالآخر ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزم اور اس کے مسلح ساتھیوں نے چھاپہ مار ٹیم پر شدید فائرنگ کی ملزم کی گرفتاری کے بعد ایک اور آپریشن میں ملزم کے شریک بیٹے عبد الوحید کو بھی گرفتار کر لیا گیا دونوں بدنامِ زمانہ انسانی اسمگلر جون 2023 کے لیبیا یونان کشتی حادثے میں ملوث ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدید وسائل کو بروئے کار لایا گیا ملزمان نے شہریوں کو اٹلی میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹوریں ملزمان نے محفوظ سفر فراہم کرنے کے بجائے انہیں لیبیا سے اٹلی کے خطرناک سمندری راستے پر بھیج دیا۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ غیر محفوظ سفر کی وجہ سے کشتی کو حادثہ پیش آیا اور کئی پاکستانی شہریوں کی موت واقع ہوئی کشتی حادثہ میں بچ جانے والے مسافروں نے ملزمان کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں جبکہ دیگر 2 کاروائیوں میں ملزم طارق جاوید کو صابووال گجرات اور طلحہ شاہین کو کھاریاں سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم طارق جاوید نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر شہریوں کو اٹلی براستہ ترکی بھجوانے کے لیے 4 لاکھ روپے وصول کیے ملزم طلحہ شاہین نے شہری کو اسپین ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 20 لاکھ ہتھیائے۔

    تاہم ملزم نے مسافر کو اسپین کی بجائے موریطانیہ بھجوا دیا اور غیر قانونی طور سمندری راستے سے سفر کرنے پر مجبور کیا شہری نے کشتی کے راستے سفر کرنے سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آ گیا ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • جان لیوا حادثات بھی رکاوٹ نہ بن سکے، نئے سال پر مزید 2 کشتیاں غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر یونان جا پہنچیں

    جان لیوا حادثات بھی رکاوٹ نہ بن سکے، نئے سال پر مزید 2 کشتیاں غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر یونان جا پہنچیں

    جان لیوا کشتی حادثات کے باجود یونان میں انسانی اسمگلنگ رک نہ سکی، نیا سال شروع ہوتے ہی مزید دو کشتیاں غیر قانونی تارکین کو لے کر یونان پہنچ گئیں۔

    یونانی حکام نے 36 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن میں 23 پاکستانی شامل ہیں، اس سے پہلے پہنچنے والی ایک کشتی سے 74 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    یونانی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں چار انسانی اسمگلر بھی ہیں، جنہوں نے تارکین وطن کو پیسے لے کر لیبیا سے یونان منتقل کیا۔

    لیبیا اور یونان کشتی حادثات میں ملوث 40 انسانی اسمگلرز کے نام کنٹرول لسٹ میں شامل

    13 دسمبر کو یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنے کا خوفناک واقعہ ہوا جس میں 40 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے، حکام کے مطابق حادثے میں جان حق ہونے واے افرد غیر قانونی طور پر ڈنکی لگا کر یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران کشتیاں حادثہ کا شکار ہو گئی۔

    اس سے قبل جون 2023 کے مہینے میں لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی ایڈریانا کے ساتھ یونان کے پانیوں میں پیش آنے والے واقعے میں بھی 750 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • یونان کشتی حادثے کی حتمی رپورٹ میں اہم انکشاف

    یونان کشتی حادثے کی حتمی رپورٹ میں اہم انکشاف

    اسلام آباد: یونان کشتی حادثے کی حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کوبھجوادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کے پانیوں میں ڈوبنے والی تارکین وطن کی کشتی کی حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کوبھجوادی گئی ہے، رپورٹ میں خاندانوں، رشتے داروں کی معلومات پر 147 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد 163 مقدمات درج ہوئے، 3 انکوائریاں مکمل کی گئیں، کریک ڈاؤن کے دوران 36 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا، 32 بیرون ملک ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اےنے 262 ، وزارت خارجہ نے 278 متاثرہ خاندانوں کی فہرست تیار کیں، واقعے میں 12 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا، 262 لواحقین کے ڈی این اے سیمپل لئے گئے۔

     رپورٹ میں بتایا گیا کہ نادرا کو 82 افراد کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا فراہم کیا گیا، 15 مقتولین کے فنگر پرنٹس میچ کرگئے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ متاثرین کی اکثریت پاکستان سے ای ویزہ پر بیرون ملک سفر کر کے لیبیا پہنچی، لیبیا سے وہ مچھیروں کی کشتی پر یونان کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

  • بیرون ملک سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا آغاز

    بیرون ملک سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا آغاز

    کراچی: ایف آئی اے نے بیرون ممالک سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نارتھ ریجن نے یونان کشتی حادثے کے بعد سے اب تک 69 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیئے ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلروں کیخلاف اب تک 184 مقدمات درج کیے گئے،  مقدمات ایف آئی اے اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور زون میں درج ہے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گجرات 115،گوجرانوالہ 47، لاہور 11، فیصل آباد 8 اور اسلام آباد زون میں 3 مقدمات درج کئے گئے، اب تک 223 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لئے گئے۔

    حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصرکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، حکام کا بتانا ہے کہ بیرون ملک سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

  • ’کشتی ڈوب چکی تھی، بے رحم ایجنٹ نے بہ حفاظت پہنچنے کی خوش خبری سناکر مٹھائی کے پیسے لے لیے‘

    ’کشتی ڈوب چکی تھی، بے رحم ایجنٹ نے بہ حفاظت پہنچنے کی خوش خبری سناکر مٹھائی کے پیسے لے لیے‘

    ڈسکہ: یونان کشتی حادثے کے سلسلے میں انسانی اسمگلرز کے انسانیت سوز رویوں کی مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، کشتی کے ایک لاپتا مسافر زین کے والد نے افسوس ناک صورت حال کی نشان دہی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونان میں ڈوبنے والی کشتی کے ایک لاپتا مسافر زین کا تعلق پنجاب کے شہر ڈسکہ سے ہے، زین کے والد نے اے آر وائی نیوز کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کیا کہ یہ کوئی غیر قانونی سفر نہیں تھا بلکہ انسانی اسمگلرز نے انھیں ایک قانونی سفر کا بتایا تھا۔

    زین کے والد نے بتایا کہ انھوں نے اس سفر کے لیے 25 لاکھ روپے دیے تھے، اتنی بڑی رقم دینے کی وجہ قانونی سفر ہی تھی، انھوں نے کہا کہ پچیس لاکھ روپے انھوں نے کوئی غیر قانونی سفر کے لیے نہیں دیے تھے۔

    زین کے والد نے ایک اور دل دہلا دینے والے انسانیت سوز رویے کا بھی انکشاف کیا، انھوں نے کہا کشتی ڈوبنے کے بعد ایجنٹوں نے انھیں بہ حفاظت پہنچنے کی خوشخبریاں بھی سنائی تھیں۔

    غم زدہ والد نے مزید بتایا کہ کشتی ڈوب چکی تھی لیکن اس کے باوجود بے رحم ایجنٹ آیا اور بقایا رقم، اور مٹھائی کے 5 ہزار لے گیا۔