Tag: یونان کشتی حادثہ

  • یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب ماسٹر مائنڈ باپ، بیٹے سمیت 4 ایجنٹ گرفتار

    یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب ماسٹر مائنڈ باپ، بیٹے سمیت 4 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثہ میں ملوث انتہائی مطلوب ماسٹر مائنڈ باپ، بیٹے سمیت 4 ایجنٹ گرفتار کرلئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق کئی سالوں سے مطلوب طاہر محمد خان عرف محمد خان اور اس کا بیٹے عبد الوحید کو ہیومن انٹلیجنس کی بنیاد پر ڈنگہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کئی سالوں سے قانون کی گرفت سے بچتا آ رہا تھا ملزمان کی گرفتاری کے لئے اس سے قبل بھی متعدد بار چھاپے مارے گئے، گرفتار ملزم طاہر محمد خان ایک بدنام زمانہ انسانی اسمگلر اور اشتہاری مجرم ہے، جس کا نام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہٹ لسٹ میں شامل ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سال 2016 سے ایف آئی اے گجرات سرکل میں 45 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم سال 2019 میں ایف آئی اے کے ایک افسر پر فائرنگ کرنے میں بھی ملوث ہے سال 2023 میں ملزم نے اپنے ساتھ اپنے بیٹے کو بھی انسانی اسمگلنگ کے دھندے میں شریک کر لیا ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی کئی مہینوں کی انتھک محنت کے بعد، ٹیم بالآخر ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزم اور اس کے مسلح ساتھیوں نے چھاپہ مار ٹیم پر شدید فائرنگ کی ملزم کی گرفتاری کے بعد ایک اور آپریشن میں ملزم کے شریک بیٹے عبد الوحید کو بھی گرفتار کر لیا گیا دونوں بدنامِ زمانہ انسانی اسمگلر جون 2023 کے لیبیا یونان کشتی حادثے میں ملوث ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدید وسائل کو بروئے کار لایا گیا ملزمان نے شہریوں کو اٹلی میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹوریں ملزمان نے محفوظ سفر فراہم کرنے کے بجائے انہیں لیبیا سے اٹلی کے خطرناک سمندری راستے پر بھیج دیا۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ غیر محفوظ سفر کی وجہ سے کشتی کو حادثہ پیش آیا اور کئی پاکستانی شہریوں کی موت واقع ہوئی کشتی حادثہ میں بچ جانے والے مسافروں نے ملزمان کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں جبکہ دیگر 2 کاروائیوں میں ملزم طارق جاوید کو صابووال گجرات اور طلحہ شاہین کو کھاریاں سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم طارق جاوید نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر شہریوں کو اٹلی براستہ ترکی بھجوانے کے لیے 4 لاکھ روپے وصول کیے ملزم طلحہ شاہین نے شہری کو اسپین ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 20 لاکھ ہتھیائے۔

    تاہم ملزم نے مسافر کو اسپین کی بجائے موریطانیہ بھجوا دیا اور غیر قانونی طور سمندری راستے سے سفر کرنے پر مجبور کیا شہری نے کشتی کے راستے سفر کرنے سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آ گیا ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عنصر محمود اور محمد اویس شامل ہیں، ملزم عنصر محمود کو ناروال جبکہ ملزم محمد اویس کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عنصر محمود یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا حصہ ہے اس سے قبل بھی گینگ کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    حکام کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ احسن علی کو یورپ بھجوانے کے لئے 45 لاکھ روپے بٹورے ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے متاثرہ کو لیبیا میں سیف ہاوسسز میں رکھا ملزمان نے بعد ازاں متاثرہ کو زبردستی کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔کشتی حادثے میں متاثرہ احسن علی کی موت واقع ہوگئی۔

    ترجمان ایف آئی کے مطابق متاثرہ احسن علی کا تعلق جلال پور جٹاں سے ہے جبکہ ملزم محمد اویس نے شکایت کنندہ کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے ملزم نے مجموعی طور پر 51 لاکھ 37 ہزار روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم شکایت کنندہ کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • یونان کشتی حادثہ: ایف آئی اے کے 31  افسران و اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف

    یونان کشتی حادثہ: ایف آئی اے کے 31 افسران و اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف

    یونان کشتی حادثے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 31 افسران اور اہلکاروں کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے 31 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دے دیا، یونان کشتی حادثے میں مبینہ طور پر ایف آئی اےکے 31 افسران اور اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مشتبہ افسران کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام 31 افسران یونان کشتی حادثے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    مشتبہ افسران میں فیصل آباد ایئرپورٹ کے 19، سیالکوٹ ایئرپورٹ کے 3 اور لاہور ایئرپورٹ کے دو افسران شامل ہیں، اس کے علاوہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے دو، کوئٹہ ایئرپورٹ کے 5 افسران بھی ملوث ہیں، افسران میں انسپکٹر، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شامل ہیں۔

  • یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

    یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

    کئی پاکستانیوں کی موت کا سبب بننے والے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا، تعلق بین الاقوامی گینگ سے نکلا۔

    ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو پھالیہ سے حراست میں لیا، ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی جانب سے کارروائی کی گئی، ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے یورپ بھجوانے کیلئے شہری سے ساڑھے 34 لاکھ بٹورے، ملزم نے متاثرہ شہری کو پہلے لیبیا بھجوایا پھر یونان بھجوانے کی کوشش کی۔

    یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نامے زمانہ 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ کشتی حادثے میں متاثرہ شہری احتشام انجم لاپتہ ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل کرلی گئی تھی جب کہ 3 میتیں لاہور پہنچا دی گئی تھیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ میتیں یونان سے دوحہ اور دوحہ سے لاہور پہنچائی گئی ہیں، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں ورثا کےحوالے کی تھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/greece-boat-accident-15-dead-pakistanis-identified/

  • یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

    یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کر کے یونان کشتی حادثے کے اہم مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں محمد اسلم اور سعید احمد شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسلم یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر 85 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم نےگینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا بھجوایا بعد میں کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔

    ایف آئی اے کے مطابق ایک اور کارروائی میں انسانی اسمگلر کو گجرات سےگرفتار کیا گیا، ملزم جعلی سفری دستاویزات بنوانے میں ملوث ہے اور جعلی دستاویزات کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کرتا رہا ہے۔

  • یونان کشتی حادثے کا شکار 2 نوجوانوں نے ایجنٹ کو 24 لاکھ فی کس دیے

    یونان کشتی حادثے کا شکار 2 نوجوانوں نے ایجنٹ کو 24 لاکھ فی کس دیے

    سیالکوٹ: یونان کشتی حادثے کا شکار ہوکر جان کی بازی ہارنے والے 2 پاکستانی نوجواںو کا تعلق سیالکوٹ کے نواحے علاقے سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں نوجوانوں نے بیرون ملک جانے کے لیے ایجنٹ کو 24 لاکھ روپے فی کس دیے، جاں بحق دونوں افراد کا تعلق نواحی علاقے اونچا ججہ اور موری کے ججہ سے تھا۔

    جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ 20 سالہ سفیان اور 15 سالہ عابد 2 ماہ قبل کشتی کے ذریعے یونان کیلئے روانہ ہوئے۔

    لواحقین نے بتایا کہ دونوں کو بھیجنے والے ایجنٹ ثاقب کا تعلق بھی گاؤں موری کے ججہ سے ہے، ایجنٹ سے 24 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے معاملہ طے ہوا تھا۔

    یونان : کشتی الٹنے سے متعدد پاکستانی تارکین وطن جاں بحق

    یونان کشتی حادثے کا شکار ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ہمارے بچوں کی میتیں لانے کے انتظامات کرے۔

    خیال رہے کہ یونان کے ساحلی علاقے میں پاکستانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانیوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کے جنوبی جزیرے گاؤڈوس کے قریب لکڑی سے بنی کشتی الٹنے سے کم از کم 5 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں، جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔

    یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ بحیرہ روم میں جنوبی جزیرے گیوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں 39 تارکین وطن کو بچا لیا گیا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔

    کشتی حادثے میں 40 افراد لاپتہ ہوگئے تھے، تاہم مسافروں کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری تھیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/greece-boat-accident-1-pakistani-dies-47-rescued/

  • یونان کشتی حادثے میں کتنے پاکستانی جاں بحق ہوئے؟ دفتر خارجہ نے بتا دیا

    یونان کشتی حادثے میں کتنے پاکستانی جاں بحق ہوئے؟ دفتر خارجہ نے بتا دیا

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونانی جزیرہ کریٹ کے جنوب میں گزشتہ روز کشتی الٹنےکا واقعہ پیش آیا جس میں ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ  کشتی الٹنے کے واقعےمیں بچائے گئے افراد میں سے 47 پاکستانی ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں مرنے والوں میں ایک پاکستانی کی تصدیق ہوئی ہے، اس مرحلے پر پاکستانی شہریوں میں سے دیگر جاں بحق یا لاپتہ افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

    ترجمان کے مطابق ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانہ ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیاکوسٹ گارڈ سے رابطے میں ہے، ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کوسٹ گارڈ تلاش اور بچاؤ آپریشن سے نمٹ رہے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید بتانا ہے کہ سفارتخانے کے اہلکار پاکستانیوں کی مدد کے لیے کریٹ پہنچ گئے، پاکستانیوں سے ملاقات کرکے انہیں مدد فراہم کی جا سکے جبکہ وزارت خارجہ نے لاپتہ افراد کی معلومات دینے کے لیے ایک نمبر (00306943850188)  بھی جاری کیا ہے۔

  • یونان : کشتی الٹنے سے متعدد پاکستانی تارکین وطن جاں بحق

    یونان : کشتی الٹنے سے متعدد پاکستانی تارکین وطن جاں بحق

    یونان کے ساحلی علاقے میں پاکستانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانیوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کے جنوبی جزیرے گاؤڈوس کے قریب لکڑی سے بنی کشتی الٹنے سے کم از کم 5 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں،جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔

    یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں جنوبی جزیرے گیوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں 39 تارکین وطن کو بچا لیا گیا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔

    کشتی حادثے میں 40 افراد لاپتہ ہوگئے، تاہم مسافروں کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی۔

    کوسٹ گارڈز کی کشتیاں، تجارتی جہاز، ایک اطالوی فریگیٹ اور بحری طیارے جمعے کی رات یونانی حکام کو واقعے کے بارے میں آگاہ کیے جانے کے بعد سے علاقے کی تلاشی لے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 2015-2016میں مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا سے آنے والے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے لیے یونان یورپی یونین کا پسندیدہ گیٹ وے رہا ہے۔

    کریٹ اور اس کے چھوٹے سے ہمسایہ ملک گاؤڈوس، جو وسطی بحیرہ روم میں نسبتاً الگ تھلگ ہیں، تارکین وطن کی کشتیوں اور بحری جہازوں کے تباہ ہونے کے واقعات میں گزشتہ ایک سال کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

    علاوہ ازیں کشتی الٹنے کا واقعہ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

    محسن نقوی نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار راجہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی واقعے کی تحقیقات کرکے 5روز میں رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔

    ان کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ ناقابل برداشت جرم ہے، ملوث مافیا اب تک کئی گھر اجاڑ چکا ہے، اس مافیا کی سرکوبی کیلئے ایف آئی اے بلاامتیاز ملک گیر ایکشن لے۔

  • یونان کشتی حادثہ: 15 جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت مکمل، 3 میتیں لاہور پہنچ گئی

    یونان کشتی حادثہ: 15 جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت مکمل، 3 میتیں لاہور پہنچ گئی

    گذشتہ ماہ یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل ہوگئی جبکہ 3 میتیں لاہور پہنچا دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل کرلی گئی جب کہ 3 میتیں لاہور پہنچا دی گئی ہیں۔

     حکام کے مطابق میتیں یونان سے دوحہ اور دوحہ سے لاہور پہنچائی گئی ہیں، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں ورثا کےحوالے کیں۔

    میتیوں کو او پی ایف کی ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ کیاگیا، عبدالواحد اور سفیان عباس  کی میتیں گجرات جبکہ ناصر علی کی میت گوجرانوالہ روانہ کی گئی ہے۔

    یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نامے زمانہ 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    حکام کا بتانا ہے کہ 22 تاریخ کو مزید 6 میتیں اور 25 تاریخ کو 2 میتیں  وطن پہنچائی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 350 پاکستانیوں کی کشتی یونان کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گذشتہ ماہ قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ ’یونان کے قریب سمندر میں ڈوبنے والی کشتی میں 350 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 281 کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔‘

    یاد رہے کہ یورپ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے لیے اکثر افراد ایران، لیبیا، ترکی اور یونان کے راستے استعمال کرتے ہیں۔

  • یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نامے زمانہ 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نامے زمانہ 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    گجرات: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات نے یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نامے زمانہ 2 انسانی اسمگلر گرفتار کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثہ کیس کے معاملے پر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات نے کارروائیاں کیں۔

    کارروائیوں میں یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نامے زمانہ 2 انسانی اسمگلر گرفتار کرلئے گئے، ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں کاشف بٹ اور عمران عزیز شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو منڈی بہاولدین سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی اے گجرات سرکل میں مقدمات درج تھے،ملزمان یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گئے تھے،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔