Tag: یونان کشتی حادثہ

  • ’کشتی ڈوب چکی تھی، بے رحم ایجنٹ نے بہ حفاظت پہنچنے کی خوش خبری سناکر مٹھائی کے پیسے لے لیے‘

    ’کشتی ڈوب چکی تھی، بے رحم ایجنٹ نے بہ حفاظت پہنچنے کی خوش خبری سناکر مٹھائی کے پیسے لے لیے‘

    ڈسکہ: یونان کشتی حادثے کے سلسلے میں انسانی اسمگلرز کے انسانیت سوز رویوں کی مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، کشتی کے ایک لاپتا مسافر زین کے والد نے افسوس ناک صورت حال کی نشان دہی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونان میں ڈوبنے والی کشتی کے ایک لاپتا مسافر زین کا تعلق پنجاب کے شہر ڈسکہ سے ہے، زین کے والد نے اے آر وائی نیوز کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کیا کہ یہ کوئی غیر قانونی سفر نہیں تھا بلکہ انسانی اسمگلرز نے انھیں ایک قانونی سفر کا بتایا تھا۔

    زین کے والد نے بتایا کہ انھوں نے اس سفر کے لیے 25 لاکھ روپے دیے تھے، اتنی بڑی رقم دینے کی وجہ قانونی سفر ہی تھی، انھوں نے کہا کہ پچیس لاکھ روپے انھوں نے کوئی غیر قانونی سفر کے لیے نہیں دیے تھے۔

    زین کے والد نے ایک اور دل دہلا دینے والے انسانیت سوز رویے کا بھی انکشاف کیا، انھوں نے کہا کشتی ڈوبنے کے بعد ایجنٹوں نے انھیں بہ حفاظت پہنچنے کی خوشخبریاں بھی سنائی تھیں۔

    غم زدہ والد نے مزید بتایا کہ کشتی ڈوب چکی تھی لیکن اس کے باوجود بے رحم ایجنٹ آیا اور بقایا رقم، اور مٹھائی کے 5 ہزار لے گیا۔

  • یونان کشتی حادثہ:   98 نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز لے لئے گئے

    یونان کشتی حادثہ: 98 نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز لے لئے گئے

    لاہور : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثے میں جاں بحق افرادکی شناخت کیلئے 98 نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز لے لئے۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثہ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 98 نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز لے لئے۔

    ایف آئی اے گجرات میں 52 متاثرین کے ورثا کی جانب سے اور گوجرانوالہ میں 46 متاثرہ خاندانوں کی جانب سےڈی این اے سیمپلز دئیے گئے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈی این اے سیمپلز کشتی حادثے میں جاں بحق افرادکی شناخت کیلئے حاصل کئے گئے ہیں۔

    آزاد کشمیرکےضلع کوٹلی سےجانے والےاٹھائیس نوجوان ابھی تک لاپتہ ہیں،جن میں سےچارکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ تمام اٹھائیس خاندانوں کے ڈی این اے سیمپل جمع کرلیے گئے ہیں۔

    خیال رہے یونان کشتی حادثے میں تین سو سے زائد پاکستانی لاپتہ ہیں، جن میں سے صرف گوجرانوالہ ریجن کے ایک سو ایک افراد لاپتہ ہیں جبکہ لاپتہ افراد میں گوجرانوالہ کے38افرادشامل ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گجرات کےرہائشی47افرادکشتی حادثےمیں لاپتہ ہیں اور سیالکوٹ کے رہائشی 11افراد اور منڈی بہاؤالدین کے رہائشی 5افراد بھی لاپتہ ہونے والوں میں شامل ہیں۔

  • یونان کشتی حادثہ  : حکومتِ پاکستان  نے بڑا فیصلہ کرلیا

    یونان کشتی حادثہ : حکومتِ پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے یونان کشتی حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا، حادثے میں جاں بحق کثیر افراد کا تعلق آزادکشمیر سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے یونان کشتی حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے ڈی این سیمپلنگ کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    خصوصی ٹیم قومی ادارہ صحت، پمز اسپتال کے ماہرین پر مشتمل ہے،پمز کے سنیئر ایم ایل او ڈاکٹر فرخ کمال خصوصی میڈیکل ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ این آئی ایچ کے پرنسپل سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر فہیم طاہر، سنیئر سائنٹفک آفیسر این آئی ایچ ڈاکٹر سدرہ اور لیب ٹیکنیشن عمر دراز ٹیم میں شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ خصوصی ٹیم لواحقین کے ڈی این اے سیمپلز کولیکشن، سٹوریج کرے گے، یونان کشتی حادثے میں جاں بحق کثیر افراد کا تعلق آزادکشمیر سے ہے۔

    لواحقین کے ڈی این اے سیمپلز پمز، این آئی ایچ میں اسٹور کئے جائیں گے اور کشتی حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین سے ڈی این اے کولیکشن جلد ہوگی۔

  • یونان کشتی حادثہ : ڈی جی ایف آئی اے  کا ایجنٹس اور انسانی اسمگلرز کا ڈیٹا بیس تیار کرنے  پر زور

    یونان کشتی حادثہ : ڈی جی ایف آئی اے کا ایجنٹس اور انسانی اسمگلرز کا ڈیٹا بیس تیار کرنے پر زور

    اسلام آباد : ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن نے ایجنٹس اور انسانی اسمگلرزکا ڈیٹا بیس تیار کرنے پرزور دیتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے عالمی اداروں سے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتواں اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے کی۔

    اجلاس کے شرکا نے یونان کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا ، ڈائریکٹر امیگریشن عبدالقادر قمر نے شرکا کو انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن نے ایجنٹس اور انسانی اسمگلرزکا ڈیٹا بیس تیار کرنے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کےجڑ سے خاتمے کے لئے آگاہی ضروری ہے، انسانی اسمگلنگ جیسےجرم کا خاتمہ اداروں کی باہمی تعاون سے ممکن ہے۔

    محسن حسن نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے عالمی اداروں سے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارڈر پرشہریوں کی نقل وحرکت کیلئےجدید طرز پر نظام متعارف کرانے پر زور دیا جائے گا اور غیر رجسٹرڈ ایمپلائمنٹ پروموٹرز کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ بیوروآف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ غیر رجسٹرڈایجنٹس کاریکارڈمہیا کرے گا۔

    اجلاس میں انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا مستقبل میں حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات سمیت دیگر اداروں کیساتھ ملکرانسانی اسمگلنگ کاراستہ روکنے پر بھی غور کیا۔

  • یونان کشتی حادثہ : زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کا دل دہلا دینے والا انکشاف

    یونان کشتی حادثہ : زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کا دل دہلا دینے والا انکشاف

    بی بی سی کی تہلکہ خیز رپورٹ میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے انکشاف کیا ہے کہ یونان میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوبی نہیں ڈبوئی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یونان میں کشتی حادثے کے بعد دل دہلا دینے والی معلومات سامنےآرہی ہیں، زندہ بچ جانے والے پاکستانی مسافروں کے انکشاف نے نئے سوال اٹھادیے ہیں۔

    بی بی سی کی تہلکہ خیز رپورٹ نے یونانی حکام کی بے حسی،سفاکیت اور سنگین نااہلی کا بھانڈا پھوڑ دیا، زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے بتایا کشتی خراب ہوگئی تھی، یونانی کوسٹ گارڈ نے مدد نہ کی۔

    ایک نوجوان نے الزام لگایا کشتی کوسٹ گارڈ والوں نے خود ڈبوئی، کشتی کا انجن ناکارہ تھا، کشتی گھنٹوں پانی میں کھڑی رہی، کوسٹ گارڈز نے رسہ پھینک کر کشتی ڈبو دی۔

    پاکستانیوں نے بتایا کہ کشتی کے حادثےمیں یونانی حکام نےکس سنگ دلی اورلاپرواہی کامظاہرہ کیا، ساڑھے سات سو مسافر مدد کا انتظار کرتے رہے، یونانی حکام کو رحم نہ آیا، تماشہ دیکھتے رہے بچانے کو کوئی نہ آیا، صرف آس پاس سے گزرنے والے جہاز پانی بسکٹ دیتے رہے جان بچانے کی کوشش نہیں کی۔

    لواحقین نے انکشاف کیا کہ یونان میں ساڑھے سات سو مسافروں سے بھری کشتی حادثے کاشکار نہیں ہوئی اسے ڈبویا گیا ہے، پاکستانیوں کوزبردستی کشتی کے نچلے حصےمیں بٹھایا گیا، پینےکا پانی ختم ہو چکا تھا جبکہ ڈوبنے سے پہلےہی چھ افراد ہلاک ہو چکے تھے۔

    دوسری جانب یونانی حکومت نے وضاحت میں دعویٰ کیا کہ ان کی کوسٹ گارڈ نے کشتی کو رسی سے باندھنے کی کوشش تاکہ مذاکرات کیے جاسکیں۔

    اس سے قبل بی بی سی نےاپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ مسافروں سے بھری کشتی پورے 7 گھنٹے کھلےسمندرمیں ایک ہی جگہ کھڑی رہی ، ساڑھے سات سو مسافر لہروں کے رحم و کرم پر تھے مگر یونانی کوسٹ گارڈ کو رحم نہ آیا۔

    اقوام متحدہ نے بھی کہا تھا کہ تحقیقات کی جائیں گی کہ بروقت بچاؤ کی کوششیں اورضروری اقدامات کیوں نہیں کیے گئے۔

    خیال رہے یونان میں کشتی ڈوبنے کا دل دہلا دینے والا سانحہ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں کئی آنکھیں اشکبار ہیں ، کسی کی آنکھیں اپنے پیارے کے زندہ بچ جانے پر نم ہیں تو کوئی اپنے پیارے کی موت پر شدت غم سے نڈھال ہے۔

  • یونان کشتی حادثہ:  لاپتہ افراد کے ورثا کے ڈی این اے سیمپل لینے کیلئے  ڈیسک قائم

    یونان کشتی حادثہ: لاپتہ افراد کے ورثا کے ڈی این اے سیمپل لینے کیلئے ڈیسک قائم

    گوجرانوالہ: پنجاب فرانزک ٹیم نے یونان کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کے ورثا کے ڈی این اے سیمپل لینے کیلئے ایف آئی اے میں ڈیسک قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کے ورثا کے ڈی این اے سیمپل لینے کا سلسلہ جاری ہے ، اس ضمن میں پنجاب فرانزک ٹیم نےورثا کے ڈی این اے کیلئےایف آئی اے میں ڈیسک قائم کر دیا ہے۔

    ڈیسک میں لاپتہ افراد کی شناخت کیلئے ورثا کے نمونہ جات لئے جا رہے ہیں ، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ورثا کے ڈی این اے ٹیسٹ سے لاپتہ افراد کی شناخت میں مدد مل سکے گی،اب تک 25 فیملز کےڈی این اےسیمپل لیےجاچکے ہیں۔

    یاد رہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ حادثےمیں 104 لوگوں کو بچایا گیا، جس میں 12 کا تعلق پاکستان سے ہے، 2 پاکستانی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    ممتاز زہرہ نے بتایا تھا کہ کشتی حادثے میں 79لاشیں پانی سے نکالی جاچکی ہیں، 79 لاشوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے، متاثرہ افرادکی فیملیز سے درخواست کی ہے اپنے ڈی این اےسیمپل بھجوائیں، فیملیز کے ڈی این اے سیمپلز سے لاشوں کی شناخت ہوسکے گی۔

  • یونان کشتی حادثہ: لاپتہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں ایک اور ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج

    یونان کشتی حادثہ: لاپتہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں ایک اور ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج

    گجرات: یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے سانحہ کے بعد اس میں ملوث ایک اور ایجنٹ کے خلاگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور میں ظفرنامی ایجنٹ خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر قیصر مخدوم نے بتایا کہ مقدمہ لاپتہ احتشام کے والدکی مدعیت میں درج کیاگیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ظفر نامی ایجنٹ نے بیٹے کواٹلی بھجوانے کے لیے 23 لاکھ روپے مانگے، ایجنٹ نے 3 لاکھ روپے ایڈوانس جبکہ 2 بار 10 دس لاکھ روپے لئے۔

    ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ایجنٹ نے سائل کے بیٹے کو دبئی سے لیبیا اور پھر اٹلی بھجوانے کا کہا، 9 جون کو اس کے بیٹے نے اٹلی کے لیے نکلنے کی اطلاع دی۔

    ایف آئی آر کے مطابق 11 جون کو ایجنٹ نے بتایا کہ اس کا بیٹا اٹلی پہنچ چکا ہے، سائل کے بیٹے کو باہر بھجوانے والا ظفر نامی ایجنٹ تحصیل نوشہرہ ورکاں کا رہائشی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 700 سے زائد افراد سوار تھے۔

    یونان میں پیش آئے اس کشتی حادثے میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 135 افراد سمیت 298 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔

  • یونان کشتی حادثہ :  زندہ بچ جانیوالے پاکستانی نے حادثے سے متعلق  حقائق بتادیئے

    یونان کشتی حادثہ : زندہ بچ جانیوالے پاکستانی نے حادثے سے متعلق حقائق بتادیئے

    ڈسکہ : یونان میں کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے پاکستانی رانا حسنین نے حادثے سے متعلق حقائق اپنے والد کو بتاتے ہوئے کہا جہاں لوگوں کو رکھتے ہیں وہاں سب کا برا حال ہے، 2دن بعد کھانا دیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونان میں کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے پاکستانی کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں کمرے میں دیگرافراد کے کھانسنے کی آوازیں سنائی دی جارہی ہیں۔

    زندہ بچ جانے والے بھانو پنڈی کے رہائشی حسنین کے والد رانانصیر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں حادثے سے متعلق کچھ حقائق بتائے۔

    والد نے کہا بیٹے نے بتایا کہ کشتی میں کھانا ختم ہوچکاتھا اور جہاں لوگوں کو رکھتے ہیں وہاں سب کابراحال ہے، 10افراد کی جگہ ایک کمرے میں 100 لوگوں کو رکھا جاتا ہے، پینےکاصاف پانی نہیں ملتا اور 2 دن بعد کھانا دیا جاتا ہے۔

    رانانصیر کا کہنا تھا کہ راناحسنین کی صحت خوراک کی کمی کی اور گندہ پانی پینے کی وجہ سے خراب ہے، میرے بیٹے سمیت زندہ بچ جانیوالوں کو حراستی کیمپ میں رکھا گیا ہے، کسی اسپتال کی بجائےحراستی کیمپ میں ہی ادویات دی گئی ہیں۔

    والد نے اپیل کی والدین بچوں کو غیر قانونی طریقےسےبیرون ملک نہ جانے دیں، انسانی اسمگلرز لوگوں کی زندگی سے کھیل بھی رہے ہیں۔

  • یونان کشتی  حادثہ : گرفتار ایجنٹ کے 23 سالہ بیٹے کا بھی لاپتہ ہونے کا انکشاف

    یونان کشتی حادثہ : گرفتار ایجنٹ کے 23 سالہ بیٹے کا بھی لاپتہ ہونے کا انکشاف

    کوٹلی: یونان کشتی سانحے کی تحقیقات میں گرفتار ایجنٹ کے 23 سالہ بیٹے کا بھی حادثے میں لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا، ایجنٹ نے بتایا ذولقرنین نامی ساتھی ایجنٹ کے ذریعے بیٹے کو بھیجا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی انسانی اسمگلرز کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہے، یونان کشتی سانحہ سے متعلق تحقیقات کے دوران گرفتار دس ایجنٹ میں ایک ایسا ایجنٹ بھی جس کا اپنا بیٹا بھی کشتی حادثہ کا شکار ہوا اور تاحال لاپتہ ہے۔

    نصر اللہ نامی ایجنٹ نے بتایا کہ ذولقرنین نامی ساتھی ایجنٹ کے ذریعے اپنے بیٹے کو بھیجا، معلوم نہیں تھا کہ یہ طریقہ غیر قانونی ہے، گرفتار ایجنٹ لوگوں سے کہوں گا غیر قانونی طریقہ نہ اپنائیں۔

    دوسری جانب کوٹلی کھوئی رٹہ تھانے کے ایس ایچ او سہیل یوسف نے بتایا ہے کہ لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھیجنے والے نیٹ ورک کے دس افراد کو گرفتارکرلیا ہےاور دوران تفتیش کچھ مزید نام بھی سامنےآئے ہیں، ان کی گرفتاری بھی ہوگی۔

    سہیل یوسف کا کہنا تھا کہ کچھ ملزمان لیبیا سے آپریٹ کر رہے ہیں، ان کے کوائف بھی حاصل کرلیے گئے ہیں، تفتیش جلد مکمل کر لی جائے گی۔

    اس سے قبل ڈی آئی جی میرپور آزاد کشمیر ڈاکٹرخالد چوہان کا کہنا تھا کہ گرفتار ایک ایجنٹ کا بیٹا بھی کشتی حادثے میں جاں بحق ہوا ہے، مختلف علاقوں سے دس ملزمان کو پکڑلیا ہے۔

  • یونان کشتی حادثہ، ملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے

    یونان کشتی حادثہ، ملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے

    اسلام آباد: یونان کے پانیوں میں کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے ڈوبنے کے افسوس ناک واقعے پر آج ملک بھر میں یوم سوگ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں بڑی تعداد میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر ملک بھر کی فضا سوگوار ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔

    آج قومی پرچم سرنگوں رہے گا، دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی، وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے گندے دھندے میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور انھیں نشان عبرت بنانے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے۔

    انھوں نے ٹویٹ کیا کہ قوم سے وعدہ ہے اپنی ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کا احتساب کریں گے، تحقیقات کے لیے چار رکنی اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے، جو ایک ہفتے میں وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔

    یونان کشتی حادثے سے متعلق برطانوی اخبار کے تہلکہ خیز انکشافات، ڈوبنے والے پاکستانیوں کی تعداد 298 ہے

    وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ایکشن لیتے ہوئے اینٹی ٹریفکنگ سرکل نے لاہور سے مبینہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایجنٹ طلحہ شاہزیب نے نوجوان کو یورپ بھیجنے کا جھانسہ دے کر 35 لاکھ روپے بٹورے تھے، متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔