Tag: یونان

  • ایتھنز:صدر پیوٹن 2روزہ دورے پر یونان پہنچ گئے

    ایتھنز:صدر پیوٹن 2روزہ دورے پر یونان پہنچ گئے

    ایتھنز:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یونان کے معاشی بحران کے حل کے لئے دوروزہ دورے پریونان پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر یونان پہنچے تو صدر پیوٹن کا ایتھنز ائیرپورٹ پر پُرتباک استقبال کیا گیا، ہوائی اڈے پر روس کے صدر کا استقبال یونانی وزیر دفاع نے کیا.

    رواں سال روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا پورپی یونین کے کسی رکن ملک کا یہ پہلا دورہ ہے.

    روسی صدرپیوٹن نےایتھنز میں یونانی صدراوروزیراعظم سےعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں،انہوں نےیونان کومعاشی بحران سےنمٹنےمیں مددکی پیش کش بھی کی.

    یونانی وزیر اعظم اورصدرپیوٹن کےدرمیان ملاقات میں اقتصادی تعاون، توانائی اور جنوبی بحیرہٴ روم کے مسائل کے علاوہ یورپی یونین اور نیٹو کے ساتھ روس کے تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی.

  • یونان :ساحل پر پناہ گزینوں کی ایک اور کشتی ڈوبنے سے 40 تارکین وطن ہلاک

    یونان :ساحل پر پناہ گزینوں کی ایک اور کشتی ڈوبنے سے 40 تارکین وطن ہلاک

    یونان کے ساحل پر پناہ گزینوں کی ایک اور کشتی ڈوبنے سے چالیس تارکین وطن ہلاک ، جبکہ پچھتر کو بچالیا گیا ہے۔

    ترکی کےکوسٹ گارڈز کے مطابق یونان جانے والی ایک کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں چالیس افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق ڈوب کر مرنے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے جبکہ پچہتر افراد کو ریسکیور کے دوران بچالیا گیا۔یورپ میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش میں ہزاروں افراد ترکی سے یونان کا سفر خطرناک سمندری راستے سے کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک دوسو چالیس افراد بحیرۂ روم میں ڈوب کر ہلا ہوچکے ہیں ۔

  • یونان :عام انتخابات، اپوزیشن جماعت سائریزا پارٹی کامیاب

    یونان :عام انتخابات، اپوزیشن جماعت سائریزا پارٹی کامیاب

    یونان: یونان کے عام انتخابات میں حکومت کی اپوزیشن جماعت سائریزا پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    یونان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا، ووٹنگ میں حکمران جماعت نیو ڈیموکریسی پارٹی کو ساڑھے ستائیس فیصد ووٹ ملے جبکہ سائریزا پارٹی ساڑھے چھتیس فیصد ووٹ لے کر کامیاب رہی، اس کی بدولت سائریزا پارٹی پارلیمنٹ میں 146 تا 158 نشستیں ملیں گی جبکہ کابینہ کی تشکیل کیلئے 151 نشستیں حاصل کرنا کافی ہے۔

    حکمران جماعت قائد نیو ڈیموکریسی پارٹی نےانتخابات میں شکست تسلیم کرلی، حکمران جماعت کو کفایتی اور بجٹ کٹوتیوں کے باعث عوامی مخالفت سامنا رہا۔

    یورپی یونین ان انتخابات کو بڑی اہمیت دے رہی ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ سائریزا پارٹی کی کامیابی کے بعد جو حکومت تشکیل دی جائے گی اس کی زیرِ رہنمائی یونان اپنے قرض ادا نہیں کریگا اور اس طرح یورو زون سے نکل جائے گا۔

    واضح رہے کہ یونان نے یورپی یونین، عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور یورپ کے مرکزی بینک سے ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لیے کیے جانے والے معاہدے کے تحت بجٹ میں زبردست کٹوتی برداشت کی ہے۔

    یونان کی معیشت 2008 کی عالمی کساد بازاری کے نتیجے میں تیزی سے زوال پذیر ہے اور اس کے نتیجے میں وہاں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سائریزا پارٹی کی فتح سے یونان کے بازارِ حصص میں خوف کی کیفیت ہے کیونکہ اگر قرض دینے والے نئی شرائط پر تیار نہیں ہوتے تو یونان کے دیوالیہ ہونے اور یورو استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

  • یونان: لیگو بلاکس سے بنا قدیم شہر کا ماڈل نمائش کیلئے پیش

    یونان: لیگو بلاکس سے بنا قدیم شہر کا ماڈل نمائش کیلئے پیش

    یونان: تاریخی ورثوں کو لیگو بلاکس کے ذریعے زندہ کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں، لیگو بلاکس سے بنایا گیا قدیم شہر ایکورپولس کا ماڈل نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔

    دیوی اور دیوتاؤں کی سرزمین یونان میں لیگو بلاکس کی مدد سے تاریخ کو زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ایتھنز کے میوزیم میں ایک لاکھ بیس ہزار لیگو بلاکس کے ذریعے تاریخی شہر ایکورپولس کا ماڈل نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

    منتظمین کا کہنا ہے کہ لیگو بلاکس سے بنائے گئے ماڈل کی مدد سے موجودہ نسل کو قدیم تہذیب، دیوی دیوتاؤں کے قصے اور ماضی کی زندگی سے روشناس کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیکر ایکرو پولس کی تہذیب کو اجاگر کیا گیا ہے۔

  • ایتھنز:یونان کو یورپی یونین کی صدرات کی منتقلی،عوام سراپا احتجاج

    ایتھنز:یونان کو یورپی یونین کی صدرات کی منتقلی،عوام سراپا احتجاج

    یونان میں ہزاروں افراد نے یورپی یونین کے اجلاس کے دوران یورپی یونین کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

    ایتھنز میں یونان کو یورپی یونین کی صدارت کی منتقلی کی تقریب کے دوران ہزاروں افراد نے یورپی یونین کو ملک میں جاری معاشی و سماجی بدحالی کا زمہ دار قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا۔

    مظاہرین نے صدراتی اجلاس کی تقریب میں ہنگامہ کرنے کے لئے پولیس سے مزاحمت کی، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا، حکام کی جانب سے ایتھنز میں مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    تاہم یورپی یونین کی پالیسیوں کے باعث تین سال سے جاری معاشی بد حالی سے بیزار افراد احتجاج مین شریک ہوئے۔