Tag: یونس خان

  • یونس خان نے شاہین آفریدی کو پی ایس ایل کا بہترین کپتان قرار دیدیا

    یونس خان نے شاہین آفریدی کو پی ایس ایل کا بہترین کپتان قرار دیدیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے شاہین آفریدی کو پی ایس ایل کا بہترین کپتان قرار دے دیا۔

    گزشتہ روز کے کھیل میں لاہور قلندرز نے یکطرفہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    تاہم اے آر وائی کے شو ہر لمحہ پُرجوش میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے شاہین شاہ اور ان کی پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں 200 رنز بنانے میں لاہور کے تمام بیٹرز نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    ڈیوڈ ویزے گیم چینجر، ویڈیو دیکھیں

    انہوں نے کہا کہ 200 رنز کے ٹارگٹ میں ہر کھلاڑی نے 40،30 22 رنز بنائے، سب کھلاڑی نے اس میچ میں اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے، اس میچ کا ٹرننگ پوائنٹ یہ تھا کہ شاہین نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    یونس خان نے کہا کہ کل کی پچ آسان نہیں تھی، عبداللہ شفیق نے دونوں میچ میں بہت بہترین اننگز کھیلی، تو یہاں کپتان کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بہت اچھا تھا۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں بہت زیادہ بہتری آگئی ہے، وہ ایک میچور کپتان کی طرح ہیں، کپتان کو ریٹ کرتے ہوئے یونس خان نے شاہین شاہ کو بہترین کپتان قرار دیدیا۔

  • اعظم خان قومی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں؟ یونس خان نے بتادیا

    اعظم خان قومی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں؟ یونس خان نے بتادیا

    پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے تیرہویں میچ میں اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    اعظم خان کی اس اننگز کے حوالے سے پاکستان میں موجود تمام سابق کھلاڑی اس حوالے سے بات کررہے ہیں تاہم پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں موجود سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ آج کا میچ دیکھ کر  بہت مزہ آیا، اعظم خان آج ایک انٹرنیشل کھلاڑی کی طرح کھیلتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

    یونس خان نے کہا کہ آج انہوں نے گراؤنڈ کے دونوں اطرف کھیلا ہے، باؤلنگ سائیڈ پر بہترین بولز موجود تھے لیکن انہوں نے آج اسلکز اور پاور کا استعمال کرتے ہوئے تمام شاٹ لگائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فٹنس کمر کم کرنا نہیں، اعظم خان اگر کرکٹ ٹیسٹ پاس کرسکتے ہیں، چھکے مار سکتے ہیں، کیپرنگ بہترین کرسکتے ہیں ، رنز بنا سکتے ہیں تو انہیں کچھ بھی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    یونس خان نے کہا کہ اگر اعظم خان کی یہ فارم برقرار رہی تو وہ قومی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار بن سکتے ہیں، میری خواہش ہے کہ پی ایس ایل اعظم 8 کے بہترین پلئیر بنیں۔

    اس کے علاوہ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اعظم خان نے کوالٹی بیٹنگ کی ہے، ان کی بیٹنگ دیکھنے کا مزہ آیا، آج کے میچ سے اعظم آگے مزید  پُراعتماد بیٹنگ کریں گے۔

  • 1992 کے ورلڈ کپ میں بھی نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی تھی، وسیم اکرم

    1992 کے ورلڈ کپ میں بھی نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی تھی، وسیم اکرم

    کراچی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ٹاس ہار گئے کوئی بات نہیں، ٹاس ہارنے یا جیتنے سے فرق نہیں پڑتا۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ  1992 کے ورلڈکپ میں بھی نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی تھی، لیکن آج بابر اعظم کی کپتانی کا امتحان ہے۔

    پینل میں موجود یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو پلاننگ کیساتھ کھیلنا ہوگا، بولرز کو کوشش کرنا ہوگی کم سے کم رنز پر آؤٹ کریں۔

    یونس خان نے کہا کہ پچ کے لحاظ سے  کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں، ٹاس جیتنا آج کے میچ میں ہمارے لئے اہم تھا، ٹاس ہار بھی گئے تو ایسا نہیں کہ ہم چیس نہیں کرسکتے۔

  • بابر اور رضوان اوپنر نہیں مڈل آڈرز کے بیٹرز ہیں، یونس خان

    بابر اور رضوان اوپنر نہیں مڈل آڈرز کے بیٹرز ہیں، یونس خان

    کراچی: سابق کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ بابر اور رضوان اوپنر نہیں مڈل آڈرز کے بیٹرز ہیں انہیں اپنی اوپنر پوزیشن چھوڑ دینی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اے آر وائی پینل میں موجود کرکٹر اور سابق کرکٹرز نے تبصرہ کیا، گفتگو میں یونس خان نے کہا کہ پاکستان کو بیٹنگ آڈر تبدیل کرنا ہوگا۔

    یونس خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہم نے وہی بیٹر کھلائے جو تھے، ہم نے نئے بیٹر کا تجربہ نہیں کیا جس کا نتیجہ اب ٹیم کی ہار کی صورت میں نظر آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا سوال ہے کیا اب اوپنر ٹیم کے لیے اپنی پوزیشن کی قربانی دے سکتے ہیں کیا نمبر چار اور پانچ کے کھلاڑی جو کھیلتے ہیں انہیں اوپر آنے دیں گے۔

    یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ ٹیم کے لیے ان سب چیزوں کی قربانی نہیں دیتے اور صرف اپنے لیے ہی میچ کھیلتے ہیں تو اس طرح کے ہی نتائج ملیں گے۔

    اس کے علاوہ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ جب ٹیم کی پرفارمنس نہ ہو تو ٹیم کو ایسے نتائج کے بعد اپنی انا ختم کردینی چاہیے، ہماری ٹیم کی سلیکشن ہی صحیح نہیں ہے۔

  • ‘اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں عمران خان حکومت کے خلاف ہوں’

    ‘اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں عمران خان حکومت کے خلاف ہوں’

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ تیل، ٹماٹر اور آٹا ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، پیٹرول ابھی سستا ہے لیکن ہو سکتا ہے پھر قیمت بڑھ جائے، پر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں عمران خان حکومت کے خلاف ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت ‘شہر قائد میں کھیلوں کو درپیش مسائل اور ان کا حل’ کے عنوان سے کراچی ری بِلڈ سیمینار میں کرکٹ لیجنڈ یونس خان نے خصوصی شرکت کی، سیمینار کی صدارت جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کر رہے تھے، تقریب میں سابق اولمپک باکسنگ ریفری علی اکبر شاہ اور ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین نے بھی شرکت کی۔

    کرکٹ لیجنڈ یونس خان نے کہا ماضی میں گراؤنڈز بہت تھے اور بلڈنگز کم ہوا کرتی تھیں، اب نرسریاں اور گراؤنڈز کم ہو گئے، گراونڈ کی فیس بڑھا دی گئی، کرکٹ کا سامان بھی مہنگا ہوگیا ہے، تیس ہزار روپے کی صرف ہیلمٹ ہے تو یہ کہاں سے خریدیں لوگ۔

    انھوں نے کہا پیٹرول سستا ہوگیا لیکن شاید دوبارہ قیمت بڑھ جائے، اب تو ٹماٹر، آٹا ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، میں عمران خان کی حکومت کے خلاف نہیں ہوں، جب چیزیں مہنگی ہونے لگی تو چھوڑ دیں۔

    یونس خان نے کہا مجھے جگہ دیں میں اکیڈمی بناؤں گا، جو پیسے دے سکتا ہے ان ہی سے مانگیں گے ہر کسی سے نہیں،میرے اپنے بچے فٹبال کھیلتے ہیں، میں ایک آرم ریسلر کے لیے بھی اسپانسر ڈھونڈ رہا ہوں، اگر کھلاڑی کو اسپانسر نہ ملا تو میں خود پیسے خرچ کروں گا، پہلے زمانے میں محلے کے چاچے مامے خالی جیب کے باوجود کرکٹ کو سپورٹ کرتے تھے۔

    سابق اولمپک باکسنگ ریفری علی اکبر شاہ نے کہا کھیلوں کو گزرتے وقت کے ساتھ جھٹکے لگ رہے ہیں، جتنے بھی لوگ اسپورٹس منسٹری میں موجود ہیں وہ ایک لفظ بھی نہیں جانتے، کراچی نے کھیلوں کے نامور کھلاڑیوں کو جنم دیا ہے، جھنڈے کے لیے اب کم کھلاڑی کھیلتے ہیں، اصل مقصد پیسہ کمانا ہوگیا ہے۔

    ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین نے کہا حقدار کو حق دلانا ہوگا، یونس خان جیسے محنتی کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا، کھیلوں کا انفرا اسٹرکچر درست کرنے کی ضرورت ہے، گراؤنڈ آباد کرنے کے لیے بچوں کا حوصلہ بڑھانا ضروری ہے۔ انھوں نے شکوہ کیا کہ کرکٹ نے تمام کھیلوں کو دبا دیا ہے، اس کھیل میں ٹیلنٹ سمیت پیسہ بہت ہے، لیکن دیگر کھیلوں میں اگر اسپانسرشپ لائی جائے تو ٹیلنٹ اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

    اسپورٹس آرگنائزر مبشر مختار نے کہا اسپورٹس کوٹے پر ہونے والے داخلے اور نوکریاں ختم کر دی گئیں، سہولیات کا فقدان بھی کھیلوں کو تباہ کر رہا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ممکن ہے کہ سیاسی جماعتوں کے منشور میں چند نکات کھیلوں پر شامل ہوں، تاہم کھیلوں کے شعبے کافی حد تک نظر انداز کیے گئے، جب کہ پاکستان کے ستارے دنیا بھر میں جگمگا چکے ہیں مگر کمرشلائز ہونے کی وجہ سے اب نتائج سوچ کے برعکس آ رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا اسکول لیول پر ٹورنامنٹ ہوا کرتے تھے جو اب ختم ہوگئے ہیں، کالج اور یونیورسٹی لیول پر بھی ایونٹ ہوتے تھے، جامعات میں 10 سے بارہ کھیلوں کو لازمی ہونا چاہیے، اگر ایسا مکمن نہیں ہو سکتا تو یونیورسٹی کو چارٹر نہیں کیا جائے۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ چائنا کٹنگ گراؤنڈز کو کون چھٹکارا دلائے گا، کرکٹ سے پاکستانیوں کو عشق ہے جو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

  • لیجنڈ کرکٹر کی سالگرہ، قومی کھلاڑیوں کے پیغامات، آئی سی سی کا خراج تحسین

    لیجنڈ کرکٹر کی سالگرہ، قومی کھلاڑیوں کے پیغامات، آئی سی سی کا خراج تحسین

    لاہور: آج پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خان کی 43 وں سالگرہ ہے، یونس خان کی سالگرہ پر نیوزی لینڈ میں موجود قومی کھلاڑیوں نے پیغامات جاری کیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ ٹیسٹ کرکٹر یونس کی آج سال گرہ ہے، اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی انھیں اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر خصوصی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے ان کی بہت سی اننگز ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر دیکھیں، یونس خان سے زیادہ محنتی شخص آج تک نہیں دیکھا۔

    شان مسعود نے کہا میں یونس خان سے بہت متاثر ہوں، اظہر علی کا کہنا تھا کہ یونس خان ایک عظیم رول ماڈل ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے کہا میں نے یونس خان سے بہت کچھ سیکھا اور ان سے بہت کچھ اب بھی سیکھ رہے ہیں، یاسر شاہ کا کہنا تھا میں خوش قسمت ہوں کہ جب ڈیبیو کیا تو یونس خان ٹیم میں موجود تھے، فواد عالم نے کہا امید ہے یونس خان سے سیکھنے کا عمل یونہی جاری رہےگا۔

    دوسری طرف آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں یونس خان کے لیے لکھا ’لیجنڈ کو سال گرہ مبارک ہو‘۔

    آئی سی سی ٹویٹ میں یونس خان کے شان دار کیریئر کی ایک جھلک بھی نمبرز کی صورت میں دکھائی گئی، لکھا گیا کہ یونس خان نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز 10,099 بنائے۔ وہ پہلے بلے باز ہیں جنھوں نے 11 ممالک میں ٹیسٹ سینچریاں بنائیں۔

    یونس خان ان 4 پاکستانی بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے ٹرپل سینچری اسکور کی، یہ کارنامہ انھوں نے 313 رنز بنا کر انجام دیا، نہ صرف ٹیسٹ کرکٹ میں شان دار ریکارڈ کے حامل ہیں بلکہ یونس خان نے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی 7249 رنز بنائے ہیں۔

  • یونس خان ہر کھلاڑی پر انفرادی توجہ دیتے ہیں، اسد شفیق

    یونس خان ہر کھلاڑی پر انفرادی توجہ دیتے ہیں، اسد شفیق

    ڈربی: ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ بطور بیٹنگ کوچ یونس خان کی شمولیت سے بیٹسمینوں کو فائدہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ یونس خان ہر کھلاڑی پر انفرادی توجہ دیتے ہیں، پریکٹس میچ سے کھلاڑیوں کو مدد ملی ہے، امید ہے دورے کے اچھے نتائج آئیں گے۔

    اسد شفیق نے کہا کہ یونس خان نے پریکٹس میچ کے بعد تمام بلے بازوں کو اکٹھا بیٹھا کر خامیوں پر قابو پانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کہا کہ بائیو سیکیور ماحول کھلاڑیوں کو دوست بنا رہا ہے، کھلاڑیوں میں دوستی بڑھ گئی ہے اس عمل سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

    مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی گزشتہ تین ماہ سے کرکٹ کی کمی محسوس کررہے تھے، پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس میچ مفید ہوں گے۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

  • گرانٹ فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ لی

    گرانٹ فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ لی

    کراچی: سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان سے معافی مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان سے رابطہ کر کے معافی مانگ لی۔انہوں نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان سے میسج پر معافی مانگی۔

    گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ میرے انٹرویو کو بڑھا چڑھا کر پیش کیاگیا،اصل حقائق کے بجائے میرے انٹرویو کو دوسرا رخ دیاگیا ہے۔

    ’’یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھی تھی‘‘

    اس سے قبل 2 جولائی کو سابق زمبابوین کرکٹر اور پاکستانی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے سابق کپتان یونس خان پر گردن پر چھری رکھنے کا الزام لگایا تھا۔

    گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ 2016 میں دورہ آسٹریلیا میں سیریز کے دوران یونس خان کو ٹپس دے رہا تھا کہ اس دوران وہ آپے سے باہر ہوگئے اور میری گردن پر چھری رکھ دی۔سابق بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ یونس خان کی اس حرکت پر اس وقت کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیچ بچاؤ کرایا تھا۔

    واضح رہے کہ 49 سالہ گرانٹ فلاور نے 2014 سے 2019 کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیے تھے۔

  • انگلینڈ کو مشکل میں ڈالنے کیلئے قومی ٹیم کو کیا کرنا ہوگا؟ یونس خان نے بتا دیا

    انگلینڈ کو مشکل میں ڈالنے کیلئے قومی ٹیم کو کیا کرنا ہوگا؟ یونس خان نے بتا دیا

    لاہور: دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہر اننگز میں 300سے 350رنز بنانا ہوں گے، پہلی اننگز میں رنز بنالیں تو انگلینڈ کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے میں اور مصباح الحق اپنا تجربہ کھلاڑیوں میں منتقل کریں گے، انگلش کھلاڑی جوفرا آرچر مشکلات کھڑی کرسکتا ہے۔

    بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ ہمارا بولنگ کمبی نیشن اچھا ہے، انگلینڈ میں بیٹسمینوں کی تکنیک اور اعصاب کا امتحان ہوتا ہے، امید ہے کھلاڑی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے

    خیال رہے کہ آج صبح قومی کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے، پلیئرز کے ساتھ 11 آفیشلز بھی شامل ہیں، دورے کے لیے کھلاڑی اور آفیشلز لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔

    روانگی سے قبل کرونا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے، جبکہ انگلینڈ پہنچنے پر بھی وائرس سے بچنے کے لیے سخت ہدایات کی گئی ہیں۔

  • ’یونس خان سے کم بیک کرنے کا گرُ سیکھنا چاہتا ہوں‘

    ’یونس خان سے کم بیک کرنے کا گرُ سیکھنا چاہتا ہوں‘

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ذہنی مضبوطی پر کام کیا، یونس خان سے کم بیک کرنے کا گرُ سیکھنا چاہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فخرزمان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں موقع ملا ہے، مایوس نہیں کریں گے، لاک ڈاون کے دوران ذہنی مضبوطی پر کام کیا، چیمپیئنز ٹرافی کی خوشگوار یادیں آج بھی انہیں تازہ دم کردیتی ہیں۔

    اوپننگ بیٹسمین نے اقرار کیا کہ وہ اچھی کارکرگی کے باعث اوور کانفیڈنٹ ہوگئے تھے۔

    ٹیم مینجمنٹ میں یونس خان کیشمولیت کو فخرزمان نے خوش آئند قرار دیا۔ ون ڈے کے ڈبل سنچری میکر نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ان کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہے۔

    وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کی اجازت دے دی

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم دوسرا، تیسرا ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی سیریز ساؤتھمپٹن میں کھیلے گی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 28 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان نے دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں فواد عالم اور سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ نوجوان حیدر علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔