Tag: یونس خان

  • سرفراز دلیر کھلاڑی ہے اس کی قدر کرنی چاہیے، یونس خان

    سرفراز دلیر کھلاڑی ہے اس کی قدر کرنی چاہیے، یونس خان

    کراچی:  قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان بھی سرفراز احمد کے حق میں بول پڑے، انکا کہنا تھا کہ سرفراز جیسے کھلاڑی مشکل سے ملتے ہیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

    کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سراہنا چاہیے، سرفراز نے تینوں فارمیٹ میں پر فارم کیا اس کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرفراز جیسے دلیر کھلاڑی مدتوں میں ملتے ان کی قدر کرنی چاہیے، سرفراز احمد، اسد شفیق اور انور علی کا مستقبل شاندار ہے، پاک بھارت سیریز پر یونس خان کا کہنا تھاکہ سیاست کے برعکس دونوں ممالک کے درمیان میچز ہونے چاہیئں۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے یونس خان نے قیادت سے مستعفی ہونے کو غلطی قرار دے دیا، یونس کا کہنا ہے کہ دوہزار نو کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

    انکا کہنا ہے کہ چئیرمین بورڈ اعجاز بٹ کو بتادیا تھا کہ کارکردگی نہ دکھا سکا تو کپتانی چھوڑدوں گا لیکن آج اس غلطی کا احساس ہورہا ہے، اندازہ ہوگیا کہ ٹیم کی قیادت کرنا بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے، کپتانی کا پھر موقع ملا تو ضرور کروں گا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی چھوڑنے کی ایک وجہ آئی پی ایل بھی ہے لیکن حقیقت میں ٹی ٹوئنٹی نوجوانوں کی کرکٹ ہے۔

    تجربہ کار بیٹسمین نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی چھوڑ چکے لیکن پاکستان کو ضرورت پڑی تو وہ پی ایس ایل کے لئے دستیاب ہیں، یونس نے کہا کہ ان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے فل الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب تک پرفارم کررہے ہیں کھیلتے رہیں گے۔

  • یونس خان ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے پانچویں کھلاڑی بن گئے

    یونس خان ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے پانچویں کھلاڑی بن گئے

    کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے پانچویں کھلاڑی بن گئے۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے کولمبو میں کھیلا جارہا ہے، سینئر پاکستانی بیٹسمین یونس خان نے کیریئر کے سو ٹیسٹ مکمل کرلئے۔

    کولمبو میں یونس خان اپنے کیرئیر کا سوواں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پانچویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ یونس خان سے پہلے جاوید میانداد، وسیم اکرم، سلیم ملک اور انضمام الحق سو سے زائد ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

    کولمبو میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ٹیم مینجمنٹ نے اسٹار کھلاڑی کو سو ٹیسٹ مکمل کرنے پر شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے بھی یونس خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

    یونس کا بیٹنگ اوسط 53 اعشاریہ 71 سب سے زیادہ ہے، یسٹ میں سب سے زیادہ انتیس سنچریز اور ایک سو آٹھ کیچ پکڑنے کا اعزاز بھی مردان کے پٹھان کو ہی حاصل ہے، کریز پر کھڑے ہو جائیں تو نصف سنچری کو سنچری میں تبدیل کرنا بھی یونس کا کمال ہے۔ صرف آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اس میں یونس سے آگے ہیں۔

    ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں یونس کا بیٹنگ اوسط صرف جیف بوائے کاٹ، سنیل گواسکر اور گورڈن گرینج کے بعد تیسرے نمبر پر ہے، ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں یونس تین مسلسل سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد بیٹسمین ہیں، 99 ٹیسٹ میچوں میں ان سے زیادہ رنز سرف برائن لارا نے ہی بنائے ہیں۔

    ہر ٹیسٹ ٹیم کے خلاف سنچری اور دس ممالک میں سنچری اسکور کرنے کا منفرد پاکستانی اعزاز بھی یونس کے پاس ہے، سو سے زائد کیچز اور 50 سے زائد سنچری پارٹنرشپس بھی یونس کا منفرد پاکستانی ریکارڈ ہے۔

  • مستقبل میں قیادت کی پیشکش ہوئی تو انکار نہیں کروں گا، یونس خان

    مستقبل میں قیادت کی پیشکش ہوئی تو انکار نہیں کروں گا، یونس خان

    ایڈیلیڈ: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد انہیں کپتانی کی پیشکش ہوئی تو وہ انکار نہیں کریں گے۔

    ورلڈ کپ میں تو یونس خان ٹیم کے لئے کچھ کر نہیں سکے لیکن پھر بھی انکے ارمان ختم نہیں ہوئے، آؤٹ آف فارم یونس خان نے کپتانی کا خواب ایک بار پھر آنکھوں میں سجالیا ہے۔

    ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں قیادت کی پیشکش ہوئی تو وہ انکار نہیں کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ  اپنی زندگی میں بہت غلطیاں کی ہیں اور انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچے اور ٹائٹل جیتے۔

    یونس خان نے کہا کہ وہ ٹیم اور ملک کے مفاد کے لئے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرتے، اسی لئے وہ ہر پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

  • سرفراز سے اوپننگ کراکے ان کا کیرئیر تباہ نہیں کرنا چاہتے، وقار یونس

    سرفراز سے اوپننگ کراکے ان کا کیرئیر تباہ نہیں کرنا چاہتے، وقار یونس

    نیپیئر: سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنے پر ہیڈ کوچ نے نرالی منتق اپنالی ہے، وقار یونس کا کہنا تھا کہ سرفراز کو اوپنر کھلا کر ان کا کیرئیر داؤ پر نہیں لگانا چاہتے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے میڈیا سے سرفراز کی شمولیت کے حوالے سے انوکھی منتق اپناتے ہوئے کہا سرفراز سے اوپننگ کراکے ان کا کیرئیر تباہ نہیں کرنا چاہتے۔

    یو اے ای کیخلاف ایک سو انتیس رنز کی کامیابی پر وقار یونس نے کہا کہ عرفان کے انجرڈ ہونے سے نقصان ہوا، یو اے ای کیخلاف میچ ایک سو پچاس سے زائد رنز سے جیتنا چاہتے تھے۔

    وقار یونس نےکہا کہ دو میچز جیت کا ٹیم کو مورال بلند ہے، کوارٹرفائنل میں باآسانی جگہ بنانے کیلئے جنوبی افریقہ کو ہرانا ہماری ضرورت بن گیا ہے۔

     وقار یونس کا کہنا ہےکہ میگاایونٹ میں پاکستان کی کارکردگی کو بہتر نہیں کہا جارہا ہے لیکن تنقید کرنے والے اس بات کو بھی مد نظر رکھیں کہ اس وقت ٹیم کے دو اہم کھلاڑی سعید اجمل اور محمد حفیظ موجود نہیں ہیں۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم نے ماضی میں کئی مرتبہ جنوبی افریقا کو شکست دی اور اب بھی دے سکتے ہیں۔

  • یونس خان سے اوپننگ کا تجربہ ناکام ہوا، وقار یونس

    یونس خان سے اوپننگ کا تجربہ ناکام ہوا، وقار یونس

    کرائسٹ چرچ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ یونس خان سے اوپننگ کرانے کا تجربہ کامیاب نہیں ہوا۔ بھارت کی شکست کو بھلا کر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست افسوس ناک ہے۔ تین سو ایک رنز کا ہدف حاصل کرنا مشکل نہیں تھا لیکن اب اس ناکامی کو بھلانا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یونس خان سے اوپننگ کرانے کا تجربہ کامیاب نہیں ہوا۔آؤٹ آف فارم کسی بھی سینئیر کھلاڑی کو ڈراپ کرنا مشکل نہیں ہے۔ کوشش کی جاتی ہے کہ سینئیر کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے۔

    وقار یونس نے کہا کہ وہ اب بھی اس بات پر قائم ہیں کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں فیورٹ نہیں۔ فیورٹ کو ہمیشہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

  • ناصرجمشید ٹیم کا حصہ نہیں ہوںگے،یونس خان متوقع اوپنر

    ناصرجمشید ٹیم کا حصہ نہیں ہوںگے،یونس خان متوقع اوپنر

    ایڈیلیڈ : بھارت کے خلاف اہم میچ کیلئے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان سے اوپننگ کرائے جائے کا امکان ہے۔ایڈیلڈ میں پاک بھارت ٹاکرا۔ میلہ کون لوٹے گا؟ پاکستانی سلیکٹرز نے اہم میچ کے لئے حکمت عملی بنالی۔

    ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کے ساتھ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان سے اوپننگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محمد حفیظ کی جگہ لینے والے ناصر جمشید فائنل الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    مصباح الحق، حارث سہیل، صہیب مقصود اور عمر اکمل مڈل آرڈر کی کمان سنبھالیں گے۔ شاہد آفریدی اور یاسر شاہ اسپن بولنگ میں اپنا جادو جگائیں گے۔ محمد عرفان سمیت تین فاسٹ بولرز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

  • پاکستان کے 3 نامور کرکٹرز کیرئیرکی بارڈر لائن پر

    پاکستان کے 3 نامور کرکٹرز کیرئیرکی بارڈر لائن پر

    کراچی: دوہزار پندرہ کا عالمی کپ پاکستان کے تین اسٹار کرکٹرز کا آخری میگا ایونٹ ہوگا۔

    پاکستا ن نے کئی اسٹار کرکٹرز کوجنم دیااور پھروہ ماضی کا حصہ بن گئے، اس بار بھی پاکستان کے کئی نامور کرکٹرز کیرئیرکی بارڈر لائن پر ہیں، امید ہے کہ وہ اس ایونٹ کو ناقابل فراموش بناسکیں گے؟ ورلڈ کپ میں تو یوں متعدد کھلاڑی کھیلتےہیں لیکن فاتح ٹیم کا حصہ بننا کسی کسی کو ہی نصیب ہوتا ہے۔

     پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق چالیس برس کے ہوگئے ہیں،مصباح نے کرکٹ کا آغاز 8 مارچ، 2001ء میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ سے کیا،مصباح الحق نے پاکستان کی ٹیم کو بحثیت کپتان بہیت میچ جتوائے اور خود کو ٹیسٹ کرکٹ کا ایک مستند بلے باز اور ٹھنڈے دماغ کھلاڑی کی حثیت سے منوایا۔موجودہ ورلڈ کپ ان کے کیرئیرکا آخری میگا ایونٹ ہوگا۔


    ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی تیز بلے بازی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور شروع ہی سے گیند باز پو حاوی ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ "بوم بوم آفریدی” کے نام سے بھی پکارے جاتے ہیں۔ شاہد آفریدی اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پوری دنیا میں پہچانے جاتے ہیں اور اسی بدولت کئی ریکارڈ مثلا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اور سب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، حال ہی میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق وہ پاکستان کے سب سے مشہور کھلاڑی ہیں۔

    شاہد آفریدی نے کرکٹ میں قدم اکتوبر 1996ء میں صرف سولہ سال کی عمر میں رکھا جب ان کو مشتاق احمد کی جگہ لیگ اسپنر کے طور پر کھلایا گیا،انہوں نے اپنی پہلی ہی اننگز میں ایک روزہ کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی، سن 2011 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں تین سو وکٹوں کا حدف پورا کیا۔ وہ جے سوریا کے بعد دنیا کے دوسرے آل راونڈر ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 6000 ہزار سے زائد رنز اور تین سو سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔
    بوم بوم شاہد آفریدی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں،اب ان کے بلند وبالا چھکے صرف جھلکیوں کی ہی زینت بنیں گے۔


    تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کا تجربہ اب اگلے ورلڈ کپ میں ٹیم کے لئے نہیں ہوگا،یونس خان نے کیرئیر کا آغاز 2000 میں کیا، وہ پاکستان کی 2009ء کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بھی تھے، یونس خان حنیف محمد اورانضمام الحق کے بعد پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔

    کھیلوں میں کھلاڑی آتے اور جاتے ہی رہتے ہیں،لیکن چند کھلاڑی ایسے ہوتے ہیں جو دنیائے کرکٹ پر اپنے قدم کے نقوش چھوڑجاتے ہیں۔

  • ورلڈ کپ جیتنے کے لئے ٹیم میں یکجحتی کی سخت ضرورت ہے،  یونس خان

    ورلڈ کپ جیتنے کے لئے ٹیم میں یکجحتی کی سخت ضرورت ہے، یونس خان

    کراچی: پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین  یونس خان کا کہنا ہے کہ  ورلڈ کپ 2014 میں اگر ہم ایک اکائی اور یکجحتی سے ساتھ کھیلے تو ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔

    ورلڈ ٹی 20 چیمپئن کا ٹائٹل پاکستان کے نام کروانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی یونس خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میگا ایونٹ میں یکجحتی کا مظاہرہ کیا گیا تو ورلڈ کپ جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔

    یونس خان نےپاکستانی قوم اور اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ پاکستان ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا کریں ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ایک اکائی کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

    یونس خان سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پاکستانی ٹیم کہیں بھی کچھ بھی کرسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ابوظہبی ٹیسٹ میں آسڑیلیا کے خلاف یونس خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تضربے کار بیٹسمین ہونے کا ثبوت دیا تھا۔

  • بھارت سے ورلڈ کپ کا میچ جیتیں گے،  یونس خان

    بھارت سے ورلڈ کپ کا میچ جیتیں گے، یونس خان

    لاڑکانہ: پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے کہا ھے کہ ورلد کپ میں بھارت سے میچ ضرور جیتیں گے۔

    لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے بات کر رتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ بانوے ہو یا چھیانوے،نناوے ہو یادو ہزار تین یا دو ہزار گیارہ پاکستان کبھی بھی ورلڈ کپ میں بھارت کو نہیں ہرا سکا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اس بار پندرہ فروری کو پاکستان ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت کو ہرائے گا۔

    یونس خان نے قومی ٹیم میں اختلافات کے حوالے سے کہا کہ اختلافات ہر جگہ ہوتے ہیں، پر انکی اہمیت نہیں، یونس خان نے کہا کہ جب تک فٹ ہیں پاکستان کے لئے کھیلتے رہیں گے، لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ایس بابو اقبال نے حالیہ شاندار کارکردگی پرشاباش اور ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کی دعا کے ساتھ یونس خان کو کلب کی تاحیات ممبر شپ بھی دی۔