Tag: یونیسیف

  • روازنہ سات ہزار نومولود بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، یونیسیف

    روازنہ سات ہزار نومولود بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، یونیسیف

    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے اطفال یونیسیف کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سات ہزار بچے صحت کی ناکافی سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں جن میں اکثریت محض ایک سال کی عمر کے بچوں کی ہوتی ہے، بد قسمتی سے پاکستان دنیا بھر میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں سر فہرست ہے۔

    یونیسف کے مطابق ہم اپنی زمین سب سے کم عمر شہریوں کی جانوں کو بچانے میں ناکام رہے ہیں اور جب تک آپ یہ سطر پڑھ چکے ہوں اس وقت تک پانچ سے کم عمر ایک اور بچہ ماں کی گود سے موت کی آغوش میں جا چکا ہوگا جب کہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ موت کو گلے لگانے والے ہر دس میں سے ایک بچہ محض 28 دن ہی جی پاتا ہے۔

    یونیسیف کے مطابق نوملود بچوں میں اس شرح اموات کی وجہ نہایت سادہ ہے اور صرف تین احتیاطی تدابیر اور قابل علاج مرض پر قابو پا کر آسمان سے اترے ان ستاروں کو اپنے گھروں کی مستقل کہکشاں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے وہ تین چیزیں ہیں 1- قبل از وقت زچگی 2- پیپ زدہ انفیکشن 3- گردن توڑ بخار اور نمونیا سے بچاؤ۔


    یہ خبر بھی پڑھیں :  نومولود بچوں کی شرح اموات پاکستان میں سب سے زیادہ


    یونیسیف نے ان معلومات کے ساتھ ساتھ زچہ و بچہ کو محفوظ بنانے اور ان ننھے فرشتوں کی مسکراہٹ سے دنیا کو جگمگانے کے لیے عملی کام کرنے کی دعوت دی ہے جس کے ہم میں سے ہر ایک فرد ایک پیٹیشن کے ذریعے اس مثبت کام میں ہاتھ بٹا سکتا ہے اور پاکستان میں نومولو بچوں کی شرح اموات کو کم ترین سطح پر لانے کے لیے کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔


    زچہ و بچہ کو محفوظ بنانے کے لیے یہاں دستخط کیجیے ، ’’ یونیسف پٹیشن ‘‘


    پاکستان میں صورت حال اتنی گھمبیر ہے کہ ہر 22 نومولود بچوں میں میں ایک بچہ اپنی زندگی کا پہلا مہینہ مکمل کرنے سے قبل ہی جہان فانی سے کوچ کرجاتا ہے، پاکستان میں نومولود بچوں کی شرحِ اموات 46 فیصد تک ہے جب کہ ہر 10 ہزار افراد پر صرف 14 ڈاکٹرز کی سہولت میسر ہے اس کے مقابلے میں جاپان میں 11 سو بچوں میں سے صرف 1 کے انتقال کرجانے کا خطرہ ہوتا ہے۔

  • رواں سال پولیو کے خاتمے کا سال ہے، ڈاکٹر صفدر

    رواں سال پولیو کے خاتمے کا سال ہے، ڈاکٹر صفدر

    اسلام آباد: نیشنل کوآرڈی نیٹر ای او سی ڈاکٹر صفدر رانا نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور 2017 پاکستان سے پولیو وائرس کے خاتمے کا سال ہے۔

    ڈاکٹر صفدر انسداد پولیو مہم سے متعلق عالمی اداروں کے اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے شرکا کو بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ 15 برس میں سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے اور آئندہ برس کے آغاز سے قبل ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

    انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران علمائے کرام اور سیکیورٹی فورسز کی بھی مدد حاصل کی گئی جب کہ پولیو اہلکاروں نے بڑی ذمہ داری اور جانفشانی سے مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جس کے باعث انسداد پولیو کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔

    اجلاس سے یونیسیف کے سربراہ نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پولیو کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون فراہم کریں گے اور ہر ممکن سہولیات مہیا کریں گے۔

    سربراہ عالمی ادارہ برائے صحت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا انسداد پولیو کے لیے  کردار قابل تعریف ہے اور جاپان پولیو کے خلاف جنگ میں بھرپور تعاون جاری رکھےگا۔

    واضح رہے کہ انسداد پولیو سے متعلق اجلاس میں ڈبلیوایچ او، یونیسیف، روٹری انٹرنیشنل کےنمائندوں، جائیکا، روٹری انٹرنیشنل، یوایس ایڈ، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سمیت جاپان، کینیڈا، جرمنی، آسٹریلیا اور اٹلی کے خصوصی نمائندوں نے شرکت کی۔

  • یونیسیف کی پشاور میں اسکول پر حملے کی شدید مذمت

    یونیسیف کی پشاور میں اسکول پر حملے کی شدید مذمت

    نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے پشاور میں اسکول پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کےحملے میں سینکڑوں معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے، جس پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے ترجمان کرسٹوفی بولی ریک نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان میں بچوں کے اسکولوں کو نشانہ بنانا بنیادی انسانی اصولوں کی سخت ترین خلاف ورزی ہے۔

    ترجمان یونیسف کا کہنا تھا اس سے قبل بھی طالبان نے بچوں کی تعلیم کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر ملالہ یوسفزئی کو نشانہ بنایا تھا۔