Tag: یونین کونسل

  • ایبٹ آباد کے قریب جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

    ایبٹ آباد کے قریب جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

    ایبٹ آباد میں گلیات کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، آتشزدگی سے ہزاروں درخت اور پودے جل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گلیات کے جنگلات میں آتشزدگی کے بعد مقامی انتظامیہ یا محکمہ جنگلات کی جانب سے 48 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی آگ بجھانے کی کارروائی تاحال شروع نہیں کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اڑتیس گھنٹے گزرنے کے باوجود سرکاری مشینری نہیں پہنچ سکی ہے، آگ سے سیکڑوں درخت جل کرخاک ہوگئے۔

    یونین کونسل نملی میرا کے گاؤں دکھن پنگھوڑہ سنگل کے جنگلات میں تیز ہواؤں کی وجہ سےآگ بھڑکی، شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے آگ بجھانے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے۔

  • کراچی کی 2 یو سیز میں کرونا وائرس کا غیر معمولی پھیلاؤ، ماہرین کی ٹیمیں اسٹڈی کریں گی

    کراچی کی 2 یو سیز میں کرونا وائرس کا غیر معمولی پھیلاؤ، ماہرین کی ٹیمیں اسٹڈی کریں گی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی 2 یونین کونسلز میں کرونا وائرس کے غیر معمولی پھیلاؤ کی وجہ جاننے کے لیے ماہرین کی ٹیمیں اسٹڈی کرنے پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی یو سیز میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ جاننے کے لیے سندھ حکومت نے 2 یونین کونسل پر مشتمل پائلٹ پروجیکٹ شروع کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کھارادر اور کہکشاں یو سیز میں کرونا وائرس کے کیسز سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے، دونوں یو سیز کی کمیونٹی سرویلنس اسٹڈی کے لیے ماہرین کی ٹیمیں پہنچ گئیں۔

    سرویلنس ٹیمیں اس بات کی جانچ کریں گی کہ یو سیز میں وائرس کب اور کیسے آیا، اور ضلع جنوبی کی دونوں یو سیز میں کرونا کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں۔

    اسٹڈی میں اس بات کا جائزہ بھی لیا جائے گا کہ دونوں یو سیز سے کرونا کا خاتمہ کیسے ممکن ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق کمیونٹی سرویلنس اسٹڈی رپورٹ مرتب کر کے وزیر اعلیٰ سندھ کو دی جائے گی، اسٹڈی کی کامیابی کے بعد دیگر یو سیز کو بھی پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا جائے گا۔ مذکورہ جائزے کا فیصلہ کل وزیر اعلیٰ سندھ نے کیا تھا۔

    خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 19 ہزار 103 ہوچکی ہے، وائرس سے اب تک 440 اموات ہوچکی ہیں۔