Tag: یونیورسٹی

  • پاکستانی طالبہ نے ناسا کا ’عالمی اسپیس ایپ چیلنج‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستانی طالبہ نے ناسا کا ’عالمی اسپیس ایپ چیلنج‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستانی طالبہ امامہ علی نے ناسا کا عالمی اسپیس ایپ چیلنج ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ میں یونیورسٹی آف ویسٹ لندن کی پاکستانی طالبہ امامہ علی کی قیادت میں ٹیم نے متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی مقابلے میں حصہ لیا۔

    امامہ علی ناسا کے عالمی اسپیس ایپ چیلنج مقابلے میں سب سے متاثر کن پروجیکٹ کا ایوارڈ  حاصل کیا، اس مقابلے میں 163 ممالک کے 93 ہزار  سے زائد طلباء نے حصہ لیا تھا۔

    اس سے قبل اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا نے 2025 کے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں”اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ“ اپنے نام کیا تھا۔

    پاکستانی طلبا کی اختراعی صلاحیتیں 2025 کے اے پی اے سی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن فورم میں اُس وقت توجہ کا مرکز بن گئیں جب انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا پر مشتمل ٹیم کو بہترین اے آئی استعمال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    یہ اعزاز گوگل ڈیویلپرز گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام ہونے والے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں دیا گیا، یہ مقابلہ پورے ایشیا و بحرالکاہل اے پی اے سی کے خطے سے طالبعلموں کی قیادت میں تیار کیے گئے منصوبوں کو یکجا کرتا ہے جنہوں نے گوگل کی اے آئی ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کو درپیش اہم اور پیچیدہ مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد فراہم کی۔

  • وزیر اعلیٰ کے پی نے گورنر سے سرکاری جامعات کی چانسلر شپ لے لی

    وزیر اعلیٰ کے پی نے گورنر سے سرکاری جامعات کی چانسلر شپ لے لی

    پشاور: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے گورنر سے سرکاری جامعات کی چانسلر شپ لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے وزیر اعلیٰ کو منتقل ہو گئی، جس کے لیے یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ کو چانسلر کے اختیارات منتقل کرنے کے لیے ایک مراسلہ بھی گورنر سیکریٹریٹ سے جاری کر دیا گیا ہے، جس میں جامعات کا تمام ریکارڈ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام زیر التوا مقدمات اور شکایات بھی وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حوالے کی جائیں، مراسلے کے مطابق وی سیز کو مستقبل کی خط و کتابت وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان اختیارات کی کھینچا تانی کافی عرصے سے جاری ہے۔

    نومبر 2024 میں صوبائی کابینہ نے جامعات کے قانون میں ترمیم کی تھی، ترمیم کے مطابق وائس چانسلرز کی مدت ملازمت 4 سال کی گئی ہے اور جامعات کے وائس چانسلرز کے تقرر کا اختیار بھی وزیر اعلیٰ کے پاس آ گیا ہے۔ ایکٹ میں کی گئی ترمیم کے مطابق وزیر اعلیٰ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے چانسلر ہوں گے۔

  • ترمیمی ایکٹ کے خلاف کراچی سے کشمیر تک جامعات میں یوم سیاہ

    ترمیمی ایکٹ کے خلاف کراچی سے کشمیر تک جامعات میں یوم سیاہ

    کراچی: ترمیمی ایکٹ کے خلاف آج جمعرات کو کراچی سے کشمیر تک جامعات میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فاپواسا پاکستان کے تحت ملک بھر کی جامعات میں یوم سیاہ کی کال دی گئی ہے، جس پر آج پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کی جامعات میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

    سندھ بھر کی جامعات میں ترمیمی ایکٹ کے خلاف 11 ویں دن بھی تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری ہے، اساتذہ کا کہنا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کی منسوخی تک کلاسیں غیر معینہ مدت تک ملتوی رہیں گی، وزیر اعلیٰ سندھ فوری طور پر جامعات سے متعلق ایکٹ کو منسوخ کریں۔

    اساتذہ یوم سیاہ

    فاپواسا سندھ چیپٹر کا کہنا ہے کہ سندھ کی سرکاری جامعات میں بیوروکریٹ وائس چانسلر قبول نہیں کیے جائیں گے، ایکٹ کی منسوخی تک سندھ کی جامعات میں تدریسی عمل غیر معینہ مدت تک معطل رہے گا، اس لیے وزیر اعلیٰ سندھ ترمیمی ایکٹ فوری منسوخ کریں۔

    کراچی یونیورسٹی یوم سیاہ

    اساتذہ کی تنظیم سپلا نے خبردار کیا ہے کہ سندھ بھر کی جامعات کے بعد کالجز میں بھی کلاسوں کے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، تنظیم نے سندھ کے تعلیمی بورڈ سے متعلق ترمیمی بل بھی ناقابل قبول قرار دے دیا، اور کہا کہ ترمیمی بل سے سندھ کے تعلیمی بورڈ کی خودمختاری متاثر ہوگی، بیوروکریٹ کی تقرریاں نظام تعلیم کو شدید متاثر کرے گی۔

    پیکا ترمیمی بل پر دستخط سے قبل فضل الرحمان اور صدر زرداری میں کیا بات چیت ہوئی؟

    فاپواسا کے مرکزی صدر ڈاکٹر امجد مگسی نے کہا ہے کہ سندھ کی جامعات کی خودختیاری کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت اکثریت کے بل بوتے پر اسمبلی سے من مانے بل منظور کرانے میں سرگرم ہے، جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، کنٹریکٹ پر اساتذہ کی تقرریاں بھی ناقابل قبول ہیں۔

    فاپواسا پاکستان نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ سندھ کی جامعات کے اساتذہ کے ساتھ احتجاج میں بھرپور شرکت کی جائے گی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان فاپواسا پاکستان کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

  • ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت سے 2 بچوں کا باپ کومہ میں چلا گیا

    ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت سے 2 بچوں کا باپ کومہ میں چلا گیا

    کراچی: کراچی کے علاقہ یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں غلط سمت سے تیز رفتاری آنے والی سفید ریوو نے ایک شخص کو بائیک سمیت کچلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت سے 2 بچوں کا باپ کومہ میں چلا گیا لیکن دو روز گزرنے کے بعد بھی مبینہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

    حادثہ یونیورسٹی روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، غلط سمت پر تیز رفتاری سے آنے والی گاڑی کے باعث حادثہ ہوا اس حادثے میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کا ملازم بائیک سمیت کچلا گیا تھا۔

    حادثے کا شکار شدید زخمی اطہر کے سر پر چوٹیں آئیں تھیں جس کے بعد وہ کومہ میں چلا گیا، زخمی اطہر دو روز سے سول ٹراما سینٹر میں داخل ہے۔

    سفید گاڑی میں سوار ڈرائیور یونیورسٹی روڈ سے رانگ وے آرہا تھا، زخمی کے بھائی نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد جمع کیے، ابتدائی بیان لینے کے لیے آنے والا پولیس اہلکار کاشف بھی دوبارہ واپس نہ آیا۔

    زخمی شخص کے بھائی نے پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے۔

  • چیک ریپبلک: یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک

    چیک ریپبلک: یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک

    یورپی ملک چیک ریپبلک کی پراگ چارلس یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم سے کم 15 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    یورپی ملک جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 15 سے زائد افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر یونیورسٹی کو خالی کرا لیا گیا ہے، پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک حملہ آور یونیورسٹی کا طالب علم نکلا جو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کے والد بھی جمعرات کی صبح مردہ حالت میں پائے گئے تھے، پولیس کو یقین ہے کہ اسی مشتبہ شخص نے ہی اپنے والد کو بھی ہلاک کیا ہے۔

  • یونیورسٹی میں طالبعلم نے ساتھی طالبہ کو گولی مار کر خودکشی کرلی

    یونیورسٹی میں طالبعلم نے ساتھی طالبہ کو گولی مار کر خودکشی کرلی

    اتر پردیش: بھارت میں یونیورسٹی میں نوجوان طالب علم نے ساتھی طالبہ کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شیو نادر یونیورسٹی میں بی اے تھرڈ ایئر سوشیولوجی میں پڑھنے والے ایک طالب علم نے اپنی ساتھی طالبہ کا گولی مار کر قتل کر دیا، اس کے بعد ملزم طالب علم نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

    رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ کانپور کی رہنے والی تھی اور طالب علم انوج امروہہ کا باشندہ تھا، طالب علم انوج اور اس کے ساتھ پڑھنے والی طالبہ دونوں نے تقریباً 1.30 سے 2 بجے کے درمیان ڈائننگ ہال کے سامنے کچھ وقت بات کی اور گلے ملے۔

    دلہن کی عجیب حرکت پر بارات واپس لوٹ گئی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کے بعد انوج نے پستول سے لڑکی کو گولی مار دی، جسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد انوج نے وہاں سے بھاگ کر بوائز ہاسٹل میں جا کر خود کو گولی مار لی، جس کی موت جائے وقوع پر ہی ہو گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انوج اور ساتھی طالبہ پہلے سے ہی ایک دوسرے کے اچھے دوست تھے، جن کا کچھ وقت سے آپس میں تنازعہ چل رہا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ یہ پورا واقعہ کالج کیمپس کے اندر پیش آیا ہے، جس کی پولیس ہر طریقے سے تفتیش کررہی ہے۔

  • افغان خواتین پر تعلیم کے دروازے بند: پاکستان کا اظہار مایوسی

    افغان خواتین پر تعلیم کے دروازے بند: پاکستان کا اظہار مایوسی

    اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے خواتین کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مرد و عورت کو اسلامی احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان حکام طالبات کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبات کے لیے یونیورسٹی اور علیٰ تعلیم کی معطلی کے فیصلے سے مایوسی ہے، اس معاملے پر پاکستان کا مؤقف واضح اور مستقل رہا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ہر مرد و عورت کو اسلامی احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے، ہم افغان حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    خیال رہے کہ افغان طالبان نے ملک کی یونیورسٹیوں میں خواتین کے لیے تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے، افغانستان میں پہلے ہی خواتین کو اکثر سیکنڈری اسکولوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

    3 ماہ قبل افغانستان بھر میں ہزاروں لڑکیوں اور خواتین نے یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان دیا تھا، مگر طالبان نے مضامین کے انتخاب کے حوالے سے ان پر پابندیاں لگائی تھیں۔

    خواتین پر عائد کردہ پابندی کے تحت وہ وٹنری سائنس، انجینیئرنگ، اکنامکس اور زراعت میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں جبکہ صحافت میں بھی ان کا جانا مشکل ہوگیا تھا۔

  • سعودی عرب کے بعض شہروں میں آج اسکول بند کیوں ہیں؟

    سعودی عرب کے بعض شہروں میں آج اسکول بند کیوں ہیں؟

    ریاض: سعودی عرب کے بعض شہروں میں بارش کے پیش نظر اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، سوموار کے دن کلاسز آن لائن ہوں گی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ سوموار 12 دسمبر کو جدہ، مکہ مکرمہ، طائف، رابغ، خلیص اور دیگر علاقوں میں اسکول بند رہیں گے اور تدریس آن لائن ہوگی۔

    محکمہ تعلیم جدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکول بند رکھنے کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی ان رپورٹوں کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں پیر کی صبح 10 بجے تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ طلبہ، اساتذہ اور منتظمین کی سلامتی کی خاطر پیر کو اسکول بند رہیں گے، مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے تدریس آن لائن ہوگی۔

    محکمہ تعلیم طائف اور مکہ مکرمہ کا بھی کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث پیر کو مکہ، الجموم، بحرہ اور الکامل میں سکول بند رہیں گے تاہم مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن تدریس جاری رہے گی۔

    کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کا بھی جدہ اور رابغ میں کیمپس بند رہے گا اور کلاسز آن لائن ہوں گی۔

  • امریکی یونیورسٹی میں ٹک ٹاک کی کلاسز

    امریکی یونیورسٹی میں ٹک ٹاک کی کلاسز

    امریکا میں ایک یونیورسٹی نے طالب علموں کو ٹک ٹاک کلاسز دینا شروع کردیں، ان کلاسز کی بدولت اس یونیورسٹی کے طلبا ماہانہ 7 ہزار ڈالر (13 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) تک کما رہے ہیں۔

    نارتھ کیرولینا کی ڈیوک یونیورسٹی گریجویٹ اسٹوڈنٹس کو ایک ٹیک کورس سکھا رہی ہے جسے ٹک ٹاک کلاس کا نام دیا گیا ہے۔

    اس کلاس میں بنائی جانے والی ویڈیوز کو ٹک ٹاک پر 80 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

    کلاس کی ایک طالبہ نے اپنے سمسٹر کے دوران اپنے ذاتی ٹک ٹاک فالوورز میں 12 ہزار کا اضافہ کیا ہے، وہ مختلف برانڈز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعہ ہر ماہ 7 ہزار ڈالر (13 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک کی آمدنی حاصل کرلیتی ہے۔

    بعض اوقات وہ ایک پوسٹ کے ذریعے 5 ہزار ڈالرز (9 لاکھ 39 ہزار پاکستانی روپے) تک بھی کما لیتی ہے۔

    کلاس میں سوشل مارکیٹنگ سکھانے والے پروفیسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب دیکھا کہ اکثر طلبہ ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے کانٹینٹ تخلیق کر رہے ہیں تو انہیں اس کورس کو ڈیزائن کرنے کا خیال آیا۔

    کلاس کے ایک طالب علم کو اس کورس کی بدولت لنکڈ ان میں انٹرن شپ بھی مل چکی ہے۔

  • ڈیڑھ کروڑ کتابیں رکھنے والی دنیا کی نایاب لائبریری

    ڈیڑھ کروڑ کتابیں رکھنے والی دنیا کی نایاب لائبریری

    امریکا کی ییل یونیورسٹی کی لائبریری معلومات کا خزانہ ہے جہاں ڈیڑھ کروڑ سے زائد کتابیں موجود ہیں، ان کتابوں کی حفاظت کے لیے جدید میکنزم متعارف کروایا گیا ہے۔

    امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں موجود ییل یونیورسٹی اور اس کی لائبریری سنہ 1701 میں قائم کی گئی، اس کی لائبریری میں کئی سو سال پرانی کتب موجود ہیں۔

    ان قدیم کتابوں کی حفاظت اور انہیں گلنے سڑنے سے بچانے کے لیے ان کی بہت حفاظت کی جاتی ہے۔

    اگر یہاں آگ لگ جائے تو اس لائبریری میں ایسا خودکا سسٹم ہے جو کتابوں کی حفاظت کے لیے آکسیجن لیول اتنا کم کر دیتا ہے کہ آگ مزید نہیں پھیل سکتی، اس صورت میں یہاں موجود انسانوں کا دم گھٹ سکتا ہے لیکن یہ قدیم کتابیں بھی نہایت قیمتی ہیں۔

    عموماً کتابیں کچھ عرصے بعد انفیکشن یا کسی پیتھوجن کے حملے سے گلنا شروع ہو جاتی ہیں، یونیورسٹی نے اس مسئلے کے حل کے لیے تحقیق کی اور ایسا میکنزم متعارف کروایا جس سے پرانی کتابوں کو منفی درجہ حرارت سے ٹریٹ کر کے ان کی عمر کو بڑھا دیا جاتا ہے تاکہ اصل نسخے بچ سکیں۔

    امریکا میں اس وقت دنیا کی سب سے بڑی لائبریری بھی موجود ہے جو کانگریس لائبریری ہے، یہاں لگ بھگ 17 کروڑ کتب موجود ہیں جن کے بک شیلفس 800 میل کا احاطہ کرتے ہیں۔