Tag: یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل

  • نگراں وزیر اعلیٰ کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان

    نگراں وزیر اعلیٰ کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان

    لاہور : نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز اسلام آباد سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی اجلاس کی صدارت کی ، جس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں پیش آنے والےواقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔

    3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینرڈی آئی جی اسپیشل برانچ فیصل علی راجہ نے رپورٹ پیش کی، نگران وزیراعلیٰ نے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کردیا۔

    چیف جسٹس ہائیکورٹ کوجوڈیشل کمیشن کےقیام کیلئےباقاعدہ درخواست کی جائے گی۔

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمعاملے کی تفتیش لاہورمیں شفٹ کردی گئی ، صوبےکی تمام یونیورسٹیوں میں انسدادہراسمنٹ سیل بنائے جائیں گے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواتین پروفیسرز انسدادہراسمنٹ سیل سربراہ ہوں گی، صوبائی سطح پربھی خصوصی انسدادہراسمنٹ سیل قائم کیاجائےگا، خاتون سیکرٹری صوبائی سیل کوہیڈکریں گی۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ ہماری بچیوں کامعاملہ ہے،جامع تحقیقات کرکےحقائق سامنےلائیں گے، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، عزت پرحرف نہیں آنے دیں گے۔