Tag: یونیورسٹی روڈ

  • کراچی کی سڑک پر شہریوں کی مدد کرنے والے مزدور

    کراچی کی سڑک پر شہریوں کی مدد کرنے والے مزدور

    کراچی : شہر قائد کا یونیورسٹی روڈ پاک بھارت جنگ کے دنوں میں بھی بہت مشہور ہوا، سوشل میڈیا پر کچھ من چلوں نے میمز بنائیں کہ بھارتی ٹینک یونیورسٹی روڈ سے نہ آئیں، یہاں ٹریفک جام ہے۔

    اسی یونیورسٹی روڈ پر کچھ عوام کی مشکلات کا درد رکھنے والے مزدور سڑک پار کرنے میں لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رجب نامی مزدور ان درجنوں مزدورں میں سے ایک ہے جو یونیورسٹی روڈ پر مسلسل 10 گھنٹے کھڑے ہوکر عورتوں بچوں اور بزرگوں کو سڑک عبور کراتا ہے۔

    شہر کی اس مصروف ترین شاہراہ پر لوگوں کیلیے گاڑیاں رکوانے کی اس نیکی کا صلہ رجب کو کبھی تعریف تو کبھی ڈانٹ کی صورت میں ملتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رجب نے بتایا کہ کچھ پڑھے لکھے لوگ جو اس بات کی اہمیت کو سمجھتے ہیں وہ اس عمل کو سراہتے ہیں اور جن لوگوں کو ٹریفک قوانین کا علم ہی نہیں وہ غصے کا اظہار کرتے ہیں۔

    اس حوالے سے شہریوں کا بھی کہنا ہے کہ عملے کی تعیناتی سے روڈ عبور کرنے میں کافی مدد اور سہولت ملتی ہے، شاہراہ پر موجود یہ عملہ صبح سے رات دو بجے تک مختلف شفٹوں میں ٹریفک کنٹرول کرنے میں مصروف عمل رہتا ہے۔

     

  • پانی کی لائن ٹوٹنے کا معاملہ :  یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے نیو ٹاؤن تک  ٹریفک کے لئے بند

    پانی کی لائن ٹوٹنے کا معاملہ : یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے نیو ٹاؤن تک ٹریفک کے لئے بند

    کراچی : پانی کی لائن ٹوٹنے کے معاملے پر یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے نیو ٹاؤن تک ٹریفک کے لئے بند کردی گئی اور واٹر بورڈ کارپوریشن نے مرمتی کام شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ میں بی آر ٹی منصوبے پر ترقیاتی کام کے باعث گزشتہ روز پانی کی لائن ٹوٹنے کے معاملے پر پانی لیک ہونے سے حسن اسکوائر سوک سینٹر سے جیل چورنگی والی سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔

    یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے نیو ٹاؤن تک ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے، ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ نیپا سے آنے والےٹریفک کو ایکسپو ٹرننگ سے موڑا جارہا ہے جبکہ عیسیٰ نگری سےآنیوالاٹریفک حسن اسکوائربرج سے اسٹیڈیم کیطرف بھیج رہےہیں۔

    ٹریفک پولیس نے اپیل کی عوام زحمت اورپریشانی سے بچنے کے لئے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

    پرانی سبزی منڈی کےقریب واٹربورڈ کا عملہ پہنچ گیا ہے اور واٹر بورڈ کارپوریشن نے مرمتی کام شروع کردیا ہے، واٹربورڈ عملے کی جانب سے مشینری کے ساتھ کام کیا جارہا ہے ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کی لائن کا مرمتی کام رات تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    پانی جمع ہونے سے بدتین ٹریفک جام ہوگیا ۔ جس کی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی واٹرٹینکر بھی دھنس گئے

  • کراچی : یونیورسٹی روڈ پر  پانی کی لائن کا مرمتی کام دوبارہ شروع

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام دوبارہ شروع

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام دوبارہ شروع کردیا گیا، مرمتی کام مجموعی طور پر 72 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تین اضلاع کو پانی کی سپلائی فراہم کرنے والی 84 انچ پانی کی لائن واٹر کارپوریشن کے انجئنیر کی اجلت میں مرمت کیے جانے والی لائن ایک بار پھر ٹوٹ گئی۔

    کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر متاثرہ پانی کی لائن پر مرمتی کام کا آغاز کردیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ بدھ کی شام تک پانی کی فراہمی بحال کرنےکی پوری کوشش کی جائے گی ، مرمتی کام کے باعث یومیہ 150ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

    شہرکومجموعی طورپر650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم لیاری، کلفٹن، گلشن اقبال، جمشیدٹاؤن اوراولڈسٹی ایریامیں پانی کی فراہمی جزوی متاثررہے گی۔

    واٹر کارپوریشن ایم ڈی کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے پر کام کرنے والی انتظامیہ کو جن مقامات پر پانی کی لائنیں جارہی ہیں اس کا نقشہ فراہم کیا گیا تھا ، لیکن اس پر ریڈ لائن انتظامیہ کی غفلت نے چوراسی انچ کی پائپ لائن ٹوٹ گئی ہے اسکا 35 ملین نقصان ہوا جو بھرنا پڑے گا۔

    ایم ڈی نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر چوراسی انچ کی پانی لائن کی مرمت کا کام آئندہ 72 گھنٹوں میں مکمل کرکے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • سرکاری افسر نے بچوں کے سامنے ان کے باپ کی جان لے لی

    سرکاری افسر نے بچوں کے سامنے ان کے باپ کی جان لے لی

    پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر سرکاری آفسر نے بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے باپ کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنیوالے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم عرفان اللہ ایف بی آر میں ایڈیشنل کمشنر ہیں اور فائرنگ کی وجہ کاروباری لین دین بتائی جارہی ہے۔

    فائرنگ کے واقعہ کے بعد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں ملزم کو اسلحہ لہراتے دیکھ جا سکتا ہے اور مقتول کی لاش کے پاس بیوی، بچوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

  • کراچی: ن لیگی جنرل سیکرٹری کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شہری دم توڑ گیا

    کراچی: ن لیگی جنرل سیکرٹری کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شہری دم توڑ گیا

    کراچی: مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شہری دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر رانگ وے آنے والی ریوو سے شہری کو کچل دیا گیا تھا، نون لیگی جنرل سیکرٹری کی گاڑی سے ٹکرانے والا شہری دوران علاج آج انتقال کرگیا۔

      شہری اطہر پانچ روز سے اسپتال میں زیر علاج تھا، متوفی کے ایم ڈی سی ایڈمن بلاک میں ملازمت کرتا تھا، اطہر دو بچوں کا باپ اور گلشن معمار کا رہائشی تھا، منگل کے روز سفید ریوو نے موٹر سائیکل سوار اطہر کو کچلا تھا۔

    کار ن لیگی جنرل سیکریٹری یوتھ ریحان مصطفی چلا رہا تھا، کار میں ریحان مصطفی کا بہنوئی بھی موجود تھا۔

     عینی شاہدین کے مطابق دو لڑکیاں بھی موجود تھی جو حادثے کے بعد اتر کر فرار ہوگئیں جبکہ ملزمان شہری کو کچلنے کے بعد فورا فرار ہوگئے تھے۔

     اے آر وائے نیوز پر خبر نشر ہوئی تو ایس ایس پی ایسٹ نے نوٹس لیا اور مقدمہ ہوا، متوفی کے بھائی نے ملزم کی گاڑی کی نشاندھی اور ملزم کا گھر تک تلاش کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحان مصطفی کے والد نے جان بوجھ کر پولیس کو گمراہ کیا، ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے اپنے ملزم بھتیجے کو نا معلوم جگہ چھپا رکھا تھا۔

  • کراچی میں ریس لگانے والے واٹرٹینکرز نے نوجوان کی جان لےلی

    کراچی میں ریس لگانے والے واٹرٹینکرز نے نوجوان کی جان لےلی

    کراچی: یونیورسٹی روڈ پر ریس لگانے والے واٹر ٹینکرز نے نوجوان کی جان لےلی، مشتعل افراد نے واٹر ٹینکروں کو آگ لگادی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سفاری پارک کے قریب واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا، دونوں واٹر ٹینکر ریس لگا رہے تھے، وہاں موجود مشتعل افراد نے 2 واٹرٹینکرز کو آگ لگا دی جبکہ ڈرائیورز فرار ہوگئے۔

    2 تیز رفتا رواٹر ٹینکرز نے ریس لگاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو روندا، جاں بحق نوجوان کی شناخت 21 سالہ محمد ذیشان کےنام سے ہوئی ہے۔؎

    ذرائع نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کے نیچے موٹر سائیکل سوار نوجوان دبا رہا اور موقع پر اس کی جان چلی گئی، مشتعل افراد نے ٹینکرز کو آگ لگانے کے بعد احتجاج کرکے روڈ کو بلاک کردیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ سفاری پارک کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ہے، ٹینکر کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے، موقع سے دونوں ٹینکرز کے ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

  • کراچی کی اہم شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

    کراچی کی اہم شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

    کراچی: شہر کی اہم شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو متبادل روٹ سے گزارنے کے انتظامات کیے ہیں۔

    یونیورسٹی روڈ کو سفاری پارک سے بیت المکرم مسجد تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ یونیورسٹی روڈ بند ہونے کے بعد ہیوی ٹریفک کو سماما چوک سے جوہر چورنگی بھیجا جارہا ہے۔

    ٹریفک پولیس نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں کو سروس روڈ سے گزارا جارہا ہے، جلوس کی وجہ سے اطراف کی شاہراہوں پرٹریفک کا دباؤ ہے۔

    خیال رہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے 12 ربیع الاوّل کے سلسلے میں بھی ٹریفک پلان مرتب کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے گا۔

    امکان ہے کہ ٹریفک پولیس شہر کی اہم شاہراوں پر افسران اور اہلکار تعینات کرے گی، کراچی کے شہری ہنگامی صورتحال یا مدد کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن1915پر کال کرسکتے ہیں۔

  • ڈکیت فوڈ برانچ سے ساڑھے 12 لاکھ سے روپے چوری کر کے فرار

    ڈکیت فوڈ برانچ سے ساڑھے 12 لاکھ سے روپے چوری کر کے فرار

    کراچی: یونیورسٹی روڈ پر فوڈ برانچ سے 4 ڈکیت ساڑھے 12 لاکھ سے روپے چوری کر کے فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ چوری کی واردات یونیورسٹی روڈ پر فوڈ برانچ پر پیش آیا جہاں 4 ملزمان ساڑھے 12 لاکھ سے روپے چوری کر کے فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فوڈ برانچ میں واردات صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب ہوئی، 4 ملزمان فوڈ برانچ میں شٹر کے تالے کاٹ کر داخل ہوئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان اس سے قبل ساؤتھ میں واردات کر چکے ہیں، جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، ٹریفک کی روانی متاثر

    کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، ٹریفک کی روانی متاثر

    کراچی: کراچی اردو یونیورسٹی کے سامنے نیپا جانے والے ٹریک پر سفاری پارک کے قریب پانی کی پایپ لائن پھٹ گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

    سفاری پارک سے نیپا چورنگی جانے والا ٹریک جزوی طور پر زیر آب آگئی، حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی جانے والے پل کے قریب پانی جمع ہوگیا ہے۔

    یونیورسٹی روڈ پر جاری ترقیاتی کام کی وجہ سے پہلے ہی ٹریفک جام معمول ہے، پانی اور سیوریج لائنیں پھٹنے سے یونیورسٹی روڈ پر آمد و رفت میں مزید مشکلات پیش آرہی ہے۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو رپورٹ کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ سرسید یونیورسٹی کے قریب لائن ٹوٹنے سے پانی گلیوں میں داخل ہوگیا۔

  • چیف جسٹس کا یونیورسٹی روڈ پر قائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم

    چیف جسٹس کا یونیورسٹی روڈ پر قائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم

    کراچی : سپریم کورٹ نے یونیورسٹی روڈپرپی آئی اےکی زمین پرقائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم دے دیا اور پی آئی اے سے کل تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی آئی اے کی زمین پر شادی ہالز بنانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا پی آئی اے کی طرف سے کون آیا ہے، جنرل منیجر لیگل سروسز پی آئی اے عدالت میں پیش ہوئے، پی آئی اے نمائندہ نے بتایا ہم نے شادی ہالز گرا دیئے ہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کیاکہہ رہےہیں کل ہی شادی ہال دیکھ کر آیاہوں، یونیورسٹی روڈپرکل گیا تو وہاں ہال موجودتھا، جس پر نمائندہ نے بتایا اسٹرکچرہوسکتا ہے، استعمال نہیں کررہے۔

    چیف جسٹس نے پی آئی اے سے اپنے تمام شادی ہالز سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا بتایا جائے پی آئی اے کے رفاعی پلاٹس کی کیا صورتحال ہے۔

    سپریم کورٹ نے یونیورسٹی روڈپرپی آئی اےکی زمین پرقائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم دیتے ہوئے پی آئی اے سے کل تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔