Tag: یونیورسٹی روڈ

  • یونیورسٹی روڈ پر جلاؤ گھیراؤ، تشدد، امن عامہ کو نقصان پہنچا‘ فیصل سبزواری

    یونیورسٹی روڈ پر جلاؤ گھیراؤ، تشدد، امن عامہ کو نقصان پہنچا‘ فیصل سبزواری

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیر اب بھی گینگ وارکے مجرمان کو استعمال کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر جلاؤ گھیراؤ، تشدد، امن عامہ کو نقصان پہنچا، کس کس کے نام پرایف آئی آر درج کی گئی؟ کس کوگرفتارکیا گیا؟۔

    فیصل سبزواری نے کہا کہ لیاری گینگ وار کے مقامی سرپرستوں میں سے ایک موجود تھے، موجودہ وزیر اب بھی گینگ وارکے مجرمان کو استعمال کرتے ہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ الزام ایم کیو ایم کو دے رہے ہیں؟ واہ صاحب، کیمرے نہ ہوتے تو’لبرلز‘ نے جھٹ مان لینا تھا۔


    کراچی، پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم، تین گاڑیاں نذرآتش

    خیال رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے گلشن اقبال حکیم سعید گراؤنڈ میں پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ نے گلشن اقبال حکیم سعید گراؤنڈ میں پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی:رینجرزکایونیورسٹی روڈ پرواقع پارک میں چھاپہ،بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد

    کراچی:رینجرزکایونیورسٹی روڈ پرواقع پارک میں چھاپہ،بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد میں واقع گوایش پارک میں رینجرز نےکارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار میں اسلحہ،دستی بم اور گولیاں برآمد کی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پرواقع گوایش پارک پررینجرز کےچھاپے کےدوران پارک کےاسٹور روم سےاسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پارک پر چھاپہ خفیہ اطلاع پرماراگیا،پارک کےاسٹور سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمدہوا جس میں کلاشنکوف،رائفلز،ایس ایم جی،ایل ایم جیز شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کےمطابق گوایش پارک میں کارروائی کےدوران مختلف اقسام کی گولیاں اورکارتوس بھی برآمدہوئے جبکہ کارروائی میں دستی بم ،بال بم ،بلاک بم اوردیگر اسلحہ بھی ملا ہے۔

    سندھ رینجرز کےترجمان کا کہناہےکہ اسلحہ تھیلیوں اورپینافلیکس میں لپیٹ کرچھپایاگیاتھا جوشہر میں بدامنی کےلیے استعمال ہونا تھا۔

    مزید پڑھیں:آپریشن رد الفساد، 45 افراد گرفتار، اسلحہ و غیر ملکی کرنسی برآمد

    دوسری جانب کراچی میں رضویہ پولیس نے کارروائی کے دوران غیرقانونی مقیم 8افغان شہریوں کو گرفتار کرلیاہے۔

    ادھر کراچی کےعلاقےموچکو میں پولیس نےایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بس کےخفیہ خانوں میں چھپایاگیا4ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمد کرکے2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

    مزید پڑھیں:جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، کراچی پولیس نے خطرناک ملزم کو گرفتارکرلیا

    واضح رہےکہ دوروز قبل کراچی پولیس نےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے خطرناک ملزم کوگرفتار کرلیاتھا۔ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی تھی۔

  • کراچی: یونیورسٹی روڈ پر بس لوگوں پر چڑھ دوڑی، 4 افراد جاں بحق

    کراچی: یونیورسٹی روڈ پر بس لوگوں پر چڑھ دوڑی، 4 افراد جاں بحق

    کراچی: کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب ایک تیز رفتار بس، اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

    واقعہ زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کوچ ترقیاتی کاموں کی رکاوٹوں سے ٹکرا کر بے قابو ہوگئی۔ کوچ میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سوار تھے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

    حادثے کے بعد مشتعل عوام نے دھرنا دے کر سڑک بند کردی جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ مظاہرین نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    بعد ازاں میئر کراچی وسیم اختر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

    یاد رہے کہ کراچی کا یونیورسٹی روڈ ایک طویل عرصے سے زیر تعمیر ہے اور اس باعث نہایت دگرگوں حالت کا شکار ہے، شہری کھٹارا اور ناکارہ بسوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں لیکن حکومت ناکارہ بسوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر میں سست روی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے سڑک کے تعمیراتی کام کی فوری تکمیل کا حکم دیا تھا لیکن تعمیراتی کام تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

    چند روز قبل بھی وفاقی جامعہ اردو کے سامنے بس کی ٹکر سے ایک طالبہ چل بسی تھی۔

    دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے، بسوں کی حالت درست نہیں ہے لیکن یہ بسیں بند کیں تو لوگوں کی مشکلات بڑھ جائیں گی کیوں کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا کوئی اور نظام موجود نہیں ہے، بس مالکان اور ڈرائیور کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا یونیورسٹی روڈ کی تعمیر میں سست روی پر اظہار برہمی

    وزیر اعلیٰ سندھ کا یونیورسٹی روڈ کی تعمیر میں سست روی پر اظہار برہمی

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر میں سست روی کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ صوبے کی ترقی میں ساتھ نہ دینے والا میری ٹیم کاحصہ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اے ڈی پی پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام کمشنرز نے ویڈیو لنک پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ صوبائی اے ڈی پی کا پورٹ فولیو 200 بلین روپے ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی 25 بلین روپے کی ہے۔ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا اہم رول ہے۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر میں سست روی کا سختی سے نوٹس لیا۔ انہوں نے شدید اظہار برہم کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام سست روی کا شکار کیوں ہے؟

    انہوں نے کمشنر کراچی کو یونیورسٹی روڈ کی جلد سے جلد اور معیار کے مطابق تکمیل کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری تکلیف میں ہیں، ان کا احساس کریں اور تیز کام کریں۔

    اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ترقی میں ساتھ نہ دینے والا میری ٹیم کاحصہ نہیں ہوگا۔ ہم سب کو صوبے کی ترقی کے لیے متحرک رہنا ہوگا۔

  • پشاور : پلازہ میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا

    پشاور : پلازہ میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا

    پشاور: یونیورسٹی روڈ پر پلازے کی دوسری منزل پر رکھے گئے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بَر وقت پہنچ کر شہریوں کو بڑے نقصان سے بچالیا ہے، پولیس کے مطابق مارٹر گولے پر مشتمل بم کو کمپیوٹر کے مانیٹر میں چھپایا گیا تھا، پلازہ کمپیوٹر کی خرید و فروخت کا سب سے بڑا مر کز ہے۔

    پولیس نے پلازہ میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

  • کراچی : یونیورسٹی روڈ پر کریکر حملہ ، ایم کیوایم کے بلدیاتی امیدوار جاں بحق

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر کریکر حملہ ، ایم کیوایم کے بلدیاتی امیدوار جاں بحق

    کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر کریکر حملے میں متحدہ قومی موومنٹ کے بلدیاتی امیدوار وجاہت حسین جاں بحق ہوگئے جبکہ انکا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

    یونیورسٹی روڈ پر جامعہ کراچی کے مرکزی گیٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر کریکر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی امیدوار وجاہت حسین نقوی جاں بحق ہوگئے جبکہ انکا ڈرائیور اللہ وسایو زخمی ہوگیا۔ جاں بحق اور زخمی شخص کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول وجاہت حسین نجی بینک کے عہدیدار تھے اور معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے سیکریٹری کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ مقتول وجاہت حسین نقوی ایم کیو ایم کی جانب سے رضویہ 2 سے یوسی ناظم کے لئے امیدوار تھے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ایک اور بلدیاتی امیدوار کو شہید کردیا گیا ہے، اعلٰی حکام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں۔ پولیس نے واقعے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے، ابتدائی بیان میں ڈرائیور نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گاڑی کی چھت پر کریکر پھینکا جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا۔