نئی دہلی : بھارتی ریاست مہارشترا کی یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے ملازمین کو لانے والی بس 500 فٹ گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہارشترا کے ضلع رائیگاڈ میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں مہارشترا کی یونیورسٹی آف داپولی ایگریکلچر کے 33 ملازمین ہلاک ہوگئے۔
بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس ممبئی سے گوا جانے والے ہائی وے پر سفر کررہی کے اچانک 500 فٹ گہری کھائی میں جاگری، متاثرہ بس میں 34 افراد سوار تھے جو پکنک سے واپس آرہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ بارش کو بتایا جارہا ہے، بھارت میں گذشتہ کچھ دنوں شدید بارشیں جاری ہیں جس کے باعث گاڑی کھائی میں جاگری۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں زندہ بچ جانے والے ایک شخص کی شناخت پرکاش ساونٹ کے نام سے ہوئی ہے، جو کھائی سے زخمی حالت میں اوپر آیا اور مقامی پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔
بھارتی میڈیا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی سرگرمیاں انجام دینے والے رضاکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں تاہم شدید بارش کے باعث حادثے کا شکار بس کو ریسکیو کرنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔
بھارت کی کانگریس پارٹی کے سربراہ راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پارٹی کارکنان کو پیغام دیا ہے کہ ’حادثے کا شکار افراد کو اور واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے‘۔
راہول گاندھی نے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ ’مجھے بس حادثے کا سن کر بہت افسوس ہوا، جس میں درجنوں افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں کانگریس کے کارکنوں سے گزارش کرتا ہوں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو ہر ممکن امداد فراہم کریں‘۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
کراچی: سندھ کابینہ نے حیدر آباد میں بانی ایم کیو ایم سے منسوب یونیورسٹی کا نام تبدیل کر کے فاطمہ جناح یونیورسٹی رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر صحت سندھ سکندر میندھرو کہتے ہیں کہ جو پاکستان کے خلاف بات کرے اسے اہمیت نہیں دینا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حیدر آباد میں بانی ایم کیو ایم سے منسوب یونیورسٹی کا نام تبدیل کردیا جائے۔
یونیورسٹی کا نام تبدیل کر کے فاطمہ جناح یونیورسٹی رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے تصدیق کی کہ ایم کیو ایم قائد کے نام سے منسوب یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آج اس بل کو ایوان میں پیش کریں گے اس کے بعد دیکھیں گے کہ کون کون سی جماعت اس بل کی حمایت کرتی ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نام تبدیل کرنے کے لیے حکومت کو کسی نے نہیں کہا۔ یہ ہمارے ضمیر کا فیصلہ ہے کہ جو پاکستان کے خلاف بات کرے اسے اہمیت نہیں دینی چاہیئے۔ بانی ایم کیو ایم نے ملکی سالمیت کے خلاف الفاظ استعمال کیے تھے۔
اس سے قبل اجلاس میں کابینہ نے ہیلتھ کیئر کمیشن بل کی منظوری کے 3 سال بعد ڈاکٹر ٹیپو سلطان کو چیئرمین مقرر کردیا۔
واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم سے منسوب یونیورسٹی کا سنگ بنیاد 30 جنوری 2015 کو سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد اور چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے حیدر آباد میں رکھا تھا۔
دو برس قبل سندھ اسمبلی میں الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا تاہم اب اس جامعہ کا نام تبدیل کیا جارہا ہے۔
گوادر : وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا کہناہےکہ گوادر کی ترقی آج کامشن نہیں بلکہ یہ 1991 میں میراخواب تھاکہ گوادر کوسٹی پورٹ بناؤں۔
تفصیلات کےمطابق گوادر میں وزیراعظم پاکستان نوازشریف نےجلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ گوادر آکر بہت خوشی ہورہی ہےاپنی خوشی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔
وزیراعظم پاکستان کاکہناتھاکہ گوادر کو بہترین پورٹ سٹی بنانا چاہتے تھے،اس کےبعد بہت سی رکاوٹیں آئیں اورہماری حکومت ختم ہوگئی۔انہوں نےسوال کیاکہ ہمارے بعد کسی نے گوادر پر توجہ کیوں نہیں دی؟۔
وزیراعظم نےکہاکہ آج گوادر ایک بار پھر ترقی کی راہ پر چل نکلا ہےاس شہرکی ترقی میرا خواب ہےجس کوتعبیرملنے والی ہے۔
نوازشریف کاکہناتھاکہ بلوچستان میں 1100کلومیٹرکی سٹرکیں بن رہی ہیں ۔انہوں نےکہاکہ ان علاقوں میں سٹرکیں بنائیں جہاں دہشت گردی اور انتہاپسندی تھی۔
وزیراعظم پاکستان نےکہاکہ ترقی کا ہر راستہ بلوچستان سے نکلتا نظر آرہا ہےجبکہ پاکستان ایشیا کا اور بلوچستان پاکستان کا ٹائیگر بنے گا۔
نوازشریف نےکہاکہ بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر پر 19ارب روپےخرچ آرہاہے۔انہوں نےکہاکہ ہم کوئی کوئی احسان نہیں کررہے ماضی کا قرض جھکا رہے ہیں۔
گوادر میں جلسے سے خطاب میں نوازشریف کاکہناتھاکہ تاریخ میں بلوچستان میں پہلے کبھی ایسی ترقی نہیں ہوئی۔انہوں نےکہاکہ تمام سٹرکیں مکمل ہوگئیں توبلوچستان خوبصورت نظارہ پیش کرے گا۔
وزیراعظم پاکستان نےوزیراعلیٰ بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ قدم بڑھاؤ ثنااللہ زہری نوازشریف تمہارے ساتھ ہے۔
میاں محمد نوازشریف نےکہاکہ آج گوادر کی زمینیں سونے سے بھی زیادہ قیمتیں ہوچکی ہیں۔انہوں نےکہاکہ سرمایہ کاروں نے یہ زمینیں معمولی رقم سے خریدی تھیں۔
وزیراعظم پاکستان نےگوادر میں یونیورسٹی کی تعمیر سے متعلق کہاکہ یہاں ایک ایسی یونیورسٹی بنائیں گےجواسلام آباد کی یونیورسٹی کومات دے دے۔
نوازشریف نےکہاکہ شابی موضع میں500ایکڑزمین یونیورسٹی کےلیےخریدلی ہےاور بہت جلدایک ارب روپے مختص کریں گے۔انہوں نےکہاکہ گوادر میں 300بستر کا اسپتال بنایاجائےگااورہیلتھ کارڈ کے ذریعے غریبوں کا مفت علاج بھی کیاجائےگا۔
وزیراعظم نے خطاب کےدوران کہاکہ جس ہوٹل میں ٹھہراتھا وہاں لکھا تھا یہ پانی پینے کے لائق نہیں اگرہوٹل کاپانی پینے کے قابل نہیں تو باقی کا کیا حال ہوگا۔انہوں نےکہاکہ لوگوں کے گھروں تک پینے کا صاف پانی پہنچائیں گے۔
نوازشریف نے گوادر کے نوجوانوں سے متعلق اعلان کیاکہ 50نوجوانوں کو چینی زبان سیکھنے کےلیے چین بھیجیں گےاس کے علاوہ بلوچستان کے50بہترین طلبا کواعلیٰ یونیورسٹی میں داخلہ دیں گے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم نوازشریف نےگوادر کی گلیوں اور سیوریج نظام سے متعلق1ارب روپے کا اعلان کرتے ہوئےکہاکہ یہ رقم بہت جلد بلوچستان حکومت کو مل جائےگی۔
بغداد: عراق کے شہر موصل میں حکومتی فورسز نے داعش کو پیچھےدھکیلتے ہوئے شہر کی یونیورسٹی کا کنٹرول حاصل کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق عراق کے شہر موصل میں داعش کےخلاف عراقی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔عراق کے سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ حکومتی افواج نےموصل میں داعش سے یونیورسٹی کاکنٹرول حاصل کرلیاہے۔
عراقی حکام کا کہناہےکہ داعش کےجنگجو یونیورسٹی کو اپنے ٹھکانے کے طورپر استعمال کررہے تھے۔یونیورسٹی سے ہتھیار بنانے کےلیے کیمیائی اجزابھی ملے ہیں۔
اس سے قبل حکومتی افواج شہر کےدرمیان سے گزرتے دریادجلہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں تھیں تاہم شہر کے مغربی حصے پراب بھی داعش دہشت گردقابض ہیں۔
یاد رہےکہ گزشتہ سال نومبرمیں عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کا کہناتھا کہ دولت اسلامیہ کےجنگجواگرزندہ رہناچاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں۔
واضح رہےکہ وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ہم داعش کےگردگھیرا تنگ کر دیں گے اور انشاءاللہ سانپ کا سر بھی کاٹ دیں گے۔ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔
لاہور: ہائیکورٹ نے پنجاب کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کو کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے خلاف درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سرگودھا، نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان اور لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے جامعات کے چانسلر گورنر پنجاب کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں 7 دن میں سینئر ترین پروفیسر کو یونیورسٹیوں کے قائم مقام وائس چانسلر تعینات کرنے کی ہدایت کر دی۔
درخواست گزار منصور سرور اور اورنگزیب عالمگیر وغیرہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ قوانین کے تحت وائس چانسلرز کی تعیناتی سے قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیار طے کرنا، جامعات کو گائیڈ لائن دینا اور وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لیے سرچ کمیٹیاں قائم کرنا ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اختیار ہے مگر حکومت پنجاب نے مروجہ طریقہ کار کو نظر انداز کرتے ہوئے وائس چانسلرز کی میرٹ کے برعکس تعیناتیاں کیں اور من پسند افراد کی تقرریاں کر دیں لہذا عدالت انہیں کالعدم قرار دے۔
عدالت نے حکم دیا کہ ہائر ایجوکیشن ایک ماہ میں میرٹ پر پورا اترنے والے افراد کو شفاف طریقے سے تعینات کرے۔
دنیا کی بیشتر آبادی اس وقت کسی نہ کسی قسم کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ خواندگی کی تعریف کے مطابق ہر وہ شخص جو تھوڑا سا لکھ اور پڑھ سکتا ہو خواندہ کہلایا جائے گا۔
لیکن دنیا کی ترقی اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی مرہون منت ہے۔ جن ممالک میں تعلیم یافتہ افراد کی تعداد زیادہ ہوگی، یقیناً وہ ہر شعبہ میں ایک ترقی یافتہ ملک ہوگا۔
تاہم حال ہی میں تنظیم برائے معاشی تعاون اور ترقی او ای سی ڈی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کن ممالک کے طلبا سب سے زیادہ ذہین اور فعال ہوتے ہیں۔
رپورٹ میں شامل فہرست کے مطابق جاپان کے طلبا سب سے زیادہ ذہین اور مستعد ہوتے ہیں۔ اس رپورٹ کے لیے طلبا کے تعلیمی امتحانات اور ان کی عملی زندگی میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس فہرست میں وہ ممالک شامل نہیں جن کی جامعات بین الاقوامی معیار کی اور دنیا کی بہترین جامعات میں سے ایک تصور کی جاتی ہیں جیسے سنگا پور اور جنوبی کوریا۔ ان دونوں ممالک میں خواندگی کی شرح بھی 96 فیصد سے زائد ہے تاہم یہ اس فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
ماہرین کے مطابق اس فہرست نے دنیا کے بہترین تعلیمی نظام کا دعویٰ کرنے والے ممالک کی اہلیت پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈگری تو کہیں سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے، لیکن اہم یہ ہے کہ وہ ڈگری طلبا کو زندگی میں کیا دے سکتی ہے؟
اس فہرست میں دنیا میں 100 فیصد شرح خواندگی رکھنے والا یورپی ملک انڈورا بھی شامل نہیں۔ مزید یہ کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ شرح خواندگی رکھنے والے سرفہرست 10 ممالک میں سے صرف 2 ممالک فن لینڈ اور ناروے ہی اس فہرست میں شامل ہوسکے۔
ان دونوں ممالک میں شرح خواندگی 100 فیصد ہے اور او ای سی ڈی کی مذکورہ رپورٹ کے مطابق ان دونوں ممالک کے طلبا نہایت ذہین پائے گئے ہیں۔
نئی دہلی : نیشنل اسٹودنٹ یونین آف انڈیا کے کارکنان نے نئی دہلی کی جواہرلعل نہرو یونیورسٹی میں نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کردیا۔
تفصیلات کےمطابق نئی دہلی کی جواہر لعل یونیورسٹی میں منگل کے روز مبینہ طور پر کانگریس سے تعلق رکھنے والے طلبا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کےصدر امت شرما کا پتلا جلادیا۔
جواہر لعل یونیورسٹی میں ہندو تہوار دشہرہ پر راون کی طرح ایک ہی پتلے پر کئی سر لگا کر ان پر بی جے پی رہنماﺅں کی تصویریں بنا کر جلایاگیا اس موقع پرطلبا میں سدھوی پرگیا ،نتھو رام گودسے اور آسارام باپو شامل تھے۔
وائس چانسلر جواہر لال یونیورسٹی کا کہناہے یونیورسٹی میں طلبا کی جانب سے نریندر مودی کا پتلا جلانے کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
دوسری جانب یونیورسٹی کے ایک طلبا رہنما کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے بھی یونیورسٹی کی حدود میں نریندر مودی کے پتلے کو نذر آتش کیا تھا لیکن کچھ بھی نہیں ہوا ،پتلے نذ رآتش کرنا معمول کی بات ہےاس کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ سنی دہمن جو یونیورسٹی اسٹودنٹ الیکشن میں صدارتی امیدوار تھے کا کہنا ہے کہ دہشرہ کے موقع پر نریندر مودی کا پتلا جلانے کا مطلب اس سوچ اور خیالات کو ختم کرنا ہےجو مودی کے اقتدار میں آنے کےبعد ملک میں تیزی سے پھیل رہے ہیں۔
لندن: عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نسٹ کو ملک کی بہترین یونیورسٹی کا اعزازحاصل ہوا ہے۔
پاکستان کی چھ معروف جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی نئی رینکنگ میں شامل ہیں اور ان کی تعداد کیو ایس ورلڈ رینکنگ 2015 کے مقابلے میں دوگنی ہے۔
کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 17 /2016 کے تیرہویں ایڈیشن میں امریکہ اور برطانیہ کے معروف تعلیمی اداروں نے اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہیں۔
دنیا کی ٹاپ یونیورسٹی کا اعزاز امریکہ کی یونیورسٹی میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے حاصل کیا اور اسٹین فورڈ یونیورسٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
کیو ایس نے ایشیا کی ٹاپ 300 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی فہرست میں پاکستان کی 10 یونیورسٹیوں کو شامل کیا ہے، دریں اثناء دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی تازہ ترین فہرست میں پاکستان کی چھ یونیورسٹیاں موجود ہیں۔
عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کو ملک کی بہترین یونیورسٹی کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور قائد اعظم یونیورسٹی بالترتیب پاکستان کی دوسری اور تیسری بہترین یونیورسٹیاں ہیں۔
سالانہ رینکنگ میں اس برس تین نئی جامعات کو +700 بہترین یونیورسٹیوں کے گروپ میں شامل کیا گیا ہےجس میں یونیورسٹی آف کراچی، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور یونیورسٹی آف لاہور شامل ہیں۔
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی: یونیورسٹی ترقی پسند اور جدید نقطئہ نظر کے ساتھ پاکستان کی معروف یونیورسٹی ہے، جسے سائنسز، تحقیق اور ترقی کے لیے جدید مرکز کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس یونیورسٹی کا قیام 1991ء میں ہوا ۔
کیو ایس کی عالمی درجہ بندی میں یہ پاکستان کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹی ہے جو 501-550 بہترین یونیورسٹیوں کے گروپ میں شامل ہے۔ اسی طرح موضوعات کی بنیاد پر کیو ایس کی عالمی درجہ بندی میں یونیورسٹی 250ویں نمبر پر ہے۔
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز: پاکستان کی مشہور یونیورسٹی کو ناصرف پاکستان بلکہ ایشیائی خطے کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ 1984ء میں قائم ہونے والی یونیورسٹی ایک نجی تحقیقی یونیورسٹی ہے۔
کیو ایس کی رینکنگ میں اسے +700 بہترین یونیورسٹیوں کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ 111 ویں پوزیشن کے ساتھ ایشیائی خطے کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔
قائد اعظم یونیورسٹی جسے اسلام آباد یونیورسٹی کے نام سے جانا جاتا تھا ۔ یونیورسٹی 1967ء میں قائم ہوئی جس نے حال ہی میں اقوام متحدہ اور ٹوکیو یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون شروع کیا ہے۔
کیو ایس رینکنگ میں اسے پاکستان کی بہترین جامعات میں سے ایک طور پر درج کیا گیا ہے جو کیو ایس ورلڈ رینکنگ میں +700 زمرے میں شامل ہے جبکہ ایشیا رینکنگ 2015ء میں یہ 149 ویں نمبر پر ہے۔
یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور : کیو ایس ورلڈ رینکنگ میں پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ نئی ورلڈ رینکنگ میں اسے +700 بہترین یونیورسٹیوں کے گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ اسے 1954ء میں کان کنی انجنیئرنگ میں بچلر ڈگری کی پشکش کرنے والی پہلی یونیورسٹی کا اعزاز حاصل ہے ۔
کراچی یونیورسٹی : کراچی یونیورسٹی کو آج برصغیر اور تیسری دنیا میں تعلیم اور تحقیق کے ایک اہم مرکز کی حیثیت حاصل ہےجس کے اساتذہ کی بڑی تعداد عالمی شناخت کی مالک ہے یہ اعلیٰ سطح کی تحقیقی مرکز ہونے کے علاوہ ملک کی بڑی یونیورسٹی ہے جہاں 800 ماہرین تعلیم 26 ہزار سے زائد طلبہ کو تعلیم دے رہے ہیں۔ نئی ورلڈ رینکنگ کے اعتبار سے یونیورسٹی + 700 بہترین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں شامل ہے۔
یونیورسٹی آف لاہور : پاکستان کی یونیورسٹیوں میں سے ایک نئی یونیورسٹی ہے جہاں نجی شعبے میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے سیکھنے اور تحقیق کے کورسسز کا بڑا انتخاب موجود ہے اس کا قیام 1999ء میں ہوا کیو ایس کی عالمی درجہ بندی میں اسے +700 بہترین جامعات کے گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔
دنیا کے معروف تعلیمی اداروں کی عالمی درجہ بندی
دنیا کے معروف اور قابل احترام رینکنگ ایجنسی کیو ایس کے مطابق ورلڈ رینکنگ میں ٹاپ تین پوزیشن امریکی جامعات نےحاصل کی ہے۔
میسا چوسٹس یونیورسٹی نے مسلسل پانچویں سال فہرست میں اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔
برطانیہ کے چار تعلیمی ادارے یونیورسٹی آف کیمبرج اور آکسفورڈ یوینورسٹی فہرست میں بالترتیب چوتھے اور چھٹے نمبر پر ہیں اور یونیورسٹی کالج لندن اور ایمپریل کالج لندن عالمی درجہ بندی میں بالترتیب ساتویں اور نویں نمبر پر ہیں۔
دس بہترین یونیورسٹیوں میں سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی آٹھویں نمبر پر ہے اور شکاگو یونیورسٹی دسویں نمبر پر ہے۔
کیو ایس کی سالانہ رینکنگ میں تعلیمی اداروں کی چھ شعبوں تعلیمی ساکھ، اساتذہ کی ساکھ، فیکلٹی میں طلبہ کا تناسب، فیکلٹی فی اقتباسات، انٹرنیشنل فیکلٹی تناسب اور بین الاقوامی طالب علموں کا تناسب کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے اور حاصل کردہ اسکور کے مطابق یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی ہے۔
اس سال مجموعی طور پر دنیا کے 81 ممالک سے 3,800 تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد 916 یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی کی ہے جبکہ فہرست میں 400 بہترین یونیورسٹیوں کو انفرادی طور پر پوزیشن دی گئی ہے جس کے بعد گروپ کی شکل میں جامعات کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے میں سات طلبہ سمیت 13 افراد جان کی بازی ہار گئے.
تفصیلات کےمطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی پرگزشتہ رات دہشت گردوں نے حملہ کیاجس کے نتیجے میں سات طلبہ سمیت 13 افرادجاں بحق ہوگئے.
پولیس کا کہنا ہے کہ 10 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد سکیورٹی فورسز نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا جبکہ اس حملے میں سات طلبہ کے علاوہ تین پولیس اہلکار اور تین گارڈز بھی جاں بحق ہوئے ہیں.
کابل پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حملے میں 35 طلبہ اور 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ 750 طلبہ اور اسٹاف کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے.
افغان وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ روز یونیورسٹی میں مقامی وقت کےمطابق شام سات بجے مسلح افراد داخل ہوئے جنہوں نے خود کش جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں جبکہ حملہ آوروں نے یونیورسٹی میں داخل ہونے کے بعد نہ صرف اندھا دھند فائرنگ کی بلکہ بم دھماکے بھی کیے.
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دہشت گردوں کی جانب سے اسی یونیورسٹی کے 2 پروفیسرز کو بھی اغوا کیا گیا تھا.
واضح رہےکہ رواں سال جون میں بھارت سے تعلق رکھنے والے امدادی کارکن کو کابل سے اغوا کیا گیا،جبکہ اپریل میں فوج کے یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے آسٹریلوی امدادی کارکن کو جلال آباد سے اغوا کیا تھا.
شیڈول کے مطابق کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنس، لاہور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنس، یونیورسٹی آف پنجاب، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، گجرات میں یونیورسٹی آف گجرات، اور توپی کا غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی گوگل کی ٹیم کی میزبانی کریں گے۔
اس دورہ کا مقصد پاکستانی طلبا کو گوگل کی جدید مصنوعات سے آگاہی دینا، اور باصلاحیت طلبا کو نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔
گوگل کے ساتھ منعقد کیے جانے والے مباحثوں میں شرکت کے لیے اس فارم کو پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔