Tag: یووراج سنگھ

  • یووراج سنگھ نے بھارت کے بجائے پاکستان کو ’فیورٹ‘ قرار دے دیا

    یووراج سنگھ نے بھارت کے بجائے پاکستان کو ’فیورٹ‘ قرار دے دیا

    سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے بھارت کے بجائے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔

    سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کا کہنا ہے کہ 23 فروری کے میچ میں پاکستان کو بھارت پر سبقت حاصل ہے کیونکہ پاکستان نے یو اے ای میں زیادہ کرکٹ کھیلی ہے وہ وہاں کی وکٹوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کو ایڈوانٹٓیج حاصل ہے۔

    یووراج سنگھ نے کہا کہ آپ میچ ونر کی بات کرتے ہیں میں شاہد آفریدی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمارے پاس زیادہ میچ ونر ہیں لیکن میرا ماننگا ہے کہ اگر پاکستان کے پاس میچ ونر کم ہیں تب بھی ایک کھلاڑی پانسہ پلٹ سکتا ہے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کا میچ توقعات کو آپ پر حاوی نہ ہونے دینے کے بارے میں ہے جو ٹیم یہ بہتر کرے گی وہ جیت جائے گی۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم دبئی میں اتوار 23 فروری کو بھارت سے مدمقابل آئے گی۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی، بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بھارت دو بار پاکستان سے میچ جیت چکا ہے۔

    2017 چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے سرفراز احمد قیادت میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی۔

  • یووراج سنگھ اپنی بایو پک میں کس اداکار کو دیکھنا چاہتے ہیں؟

    یووراج سنگھ اپنی بایو پک میں کس اداکار کو دیکھنا چاہتے ہیں؟

    سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے انکشاف کیا کہ ان کے خیال میں ان کی بایوپک کے لیے 2023 میں بالی ووڈ باکس آفس پر راج کرنے والے اداکار بہتر ہوں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر عامر خان نے کرکٹر یووراج سنگھ کی بایوپک کے حقوق حاصل کر لیے ہیں لیکن اس فلم کے کاسٹ کا اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    یووراج سنگھ ایک سابق بھارتی کرکٹر ہیں انہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بھارت کی جانب سے کھیلتے ہوئے کئی ریکارڈ توڑیں جبکہ اپنے کیرئیر کے دوران کینسر کے خلاف جنگ میں فتح یاب ہونے کے بعد دنیا میں ایک اپنی  پہچان بنائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yuvraj Singh (@yuvisofficial)

    یووراج کے زندگی کے اس شاندار سفر پر بھارتی پروڈیوسر نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب سابق کرکٹر یووراج نے اس اداکار کا انتخاب کیا ہے جو ان کے خیال میں ان کی بایوپک کی بہترین تصویر کشی کرسکتے ہیں۔

    ایک انٹرویو کے دوران سابق بھارتی کھلاڑی نے بتایا کہ فلم ’اینمل‘ دیکھنے کے بعد یہ احساس ہوا ہے کہ اداکار رنبیر کپور میری بایو پک میں یووراج سنگھ کا کردار بخوبی ادا کر سکیں گے لیکن حتمی فیصلہ ہدایتکار ہی کریں گے۔

    یووراج سنگھ نے تصدیق کی کہ ’ہم یقینی طور پر اس پر کام کر رہے ہیں اور جلد ہی اس سے متعلق کوئی اچھی خبر ملے گی‘۔

  • جونیئرشاداب خان نے سینیئریووراج سنگھ کو پویلین کے باہر بھیجا

    جونیئرشاداب خان نے سینیئریووراج سنگھ کو پویلین کے باہر بھیجا

    اوول : آئی سی سی کا فائنل کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی نے سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والے بھارتی کھلاڑی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے بھارت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں اہم ترین موڑ شاداب خان کا پُر اعتماد ریویو تھا جس نے حریف ٹیم کی امیدوں کا چراغ گل کیا، بھارت کی تین وکٹیں گرچکی تھیں مگرخطرہ ابھی ٹلانہیں تھا۔

    تین سو میچ کھیلنے والا یووراج سنگھ جیسا خطرناک کھلاڑی وکٹ پر موجود تھا اور دوسری طرف چند میچ کھیلنے والا نوجوان شاداب خان تھا، جب یوراج سنگھ کو شاداب خان نے ایک گوگلی کرائی تو یووراج مات کھا گیا اور گیند سرفراز کے ہاتھ میں پہنچ گئی۔


    اگلی گیند وکٹوں میں جاتی ہوئی لیگ بریک ہوئی۔ یووراج پھر چوک گیا لیکن امپائر نے آؤٹ نہیں دیا مگر شاداب جانتا تھا کہ یووراج آؤٹ ہوچکا ہے۔  شاداب خان نے امپپائر کے فیصلے کع چیلنج کردیا، نوجوان لیگ اسپنر نے پورے اعتماد کے ساتھ کپتان سرفراز احمد سے ریویو لینے کی ضد کی۔

    سرفراز نے پراعتماد بالر پر بھروسہ کیا، ریویو کا فیصلہ آنے کے بعد یووراج سنگھ آؤٹ قرار پائے، اور اس طرح بھارت کی ایک نہایت اہم وکٹ شاداب خان نے اپنے نام کی۔

  • یووراج سنگھ  کے والد یوگراج سنگھ  نے دھونی کو دھودیا

    یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے دھونی کو دھودیا

    ممبئی: یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کا بھارتی کپتان دھونی پر غصہ کم ہونے کا نام نہیں لےرہا، یوگراج نے دھونی کوراون قرار دےدیا۔

    یوواج سنگھ کے والدیوگراج سنگھ نے دھونی کو دھو ڈالا،کہتے ہیں دھونی نے جان بوجھ کریوواج کو ٹیم سےباہرکیا، دھونی کو میری بددعا لگے گی اوروہ ٹکے ٹکے کیلئے ترسے گا۔

    یوگراج سنگھ نے کہا کہ دھونی کچھ بھی نہیں تھا لیکن میڈیا نے دھونی کوکرکٹ کا بھگوان بنادیا، اور یہی بھگوان میڈیا پر ہنستا ہےان کا مزاق اڑاتا ہے اگرمیں میڈیا کا نمائندہ ہوتا تو دھونی کو تھپڑ رسید کردیتا۔

    یوراج کے والد نے دھونی کو رامائن کا راون کہہ دیا، جس طرح راون کا غرور خاک میں ملا تھا،اسی طرح دھونی بھی ایک دن پچھتائیں گے۔

    ورلڈ کپ دوہزار گیارہ میں یوراج کی جگہ دھونی بیٹنگ کرنے آئے اور چھکا مار ہیرو بن گئے، آسٹریلیا کیخلاف اس بار سیمی فائنل میں دھونی نےایسا کیوں نہیں کیا۔