Tag: یوٹرن

  • کوہلی کی سخت تنقید کے بعد بی سی سی آئی کا فیملی پالیسی پر یوٹرن

    کوہلی کی سخت تنقید کے بعد بی سی سی آئی کا فیملی پالیسی پر یوٹرن

    ویرات کوہلی نے کرکٹرز کی فیملی کےلیے بنائی گئی بھارتی بورڈ کی پالیسی پر سخت تنقید کی تھی جس کے بعد حکام نے اس پر غور شروع کردیا ہے۔

    گزشتہ دنوں بھارت کے سپراسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کے دوروں پر فیملی کو ساتھ لے جانے کے قانون کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا، کوہلی نے لکھا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو یہ سمجھ نہیں ہے کہ فیملی کی کیا اہمیت ہے، میں اس کے بارے میں کافی مایوسی محسوس کرتا ہوں۔’

    ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جن کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں ہے کہ کیا ہورہا ہے انھیں ایک طرح سے گفتگو کی جاسکتی ہے اور چیزیں سامنے لائی جاسکتی ہیں۔

    ویرات کوہلی نے براڈ کاسٹرز کو ’شٹ اپ‘ کال دے دی

    بعد ازاں بھارتی کرکٹر کی اہلیہ انوشکا شرما نے بھی ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی تھی جس میں نانھوں نے ’آپ‘ کے خیال پر بات کی ہے۔

    انسٹاگرام اسٹوریز میں انہوں نے لکھا کہ ’آپ ایک مختلف ورژن پر اس شخص کے ذہن میں موجود ہے جو آپ کو جانتا ہے، جس شخص کو آپ ’خود‘ سمجھتے ہیں وہ صرف آپ کے لیے موجود ہے۔‘

    ’یہاں تک کہ آپ واقعی نہیں جانتے کہ وہ کون ہے، ہر وہ شخص جس سے آپ ملتے ہیں، اس سے رشتہ رکھتے ہیں، ان کے سروں میں ’آپ کا ایک ورژن ہوتا ہے۔‘

    بھارتی سیلیبریٹیز کی ان پوسٹوں کے بعد انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھلاڑی اب بورڈ سے اجازت مانگ سکتے ہیں کہ وہ اپنے اہل خانہ کو دوروں پر مزید ساتھ رکھ سکیں۔

    بھارتی بورڈ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اگر کرکٹرز چاہتے ہیں کہ ان کے اہل خانہ دوروں پر زیادہ وقت ان کے ساتھ رہیں تو اس سلسلے میں کھلاڑی اجازت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں بی سی سی آئی فیصلہ کرے گا جیسا وہ مناسب سمجھے گا۔

  • پی آئی اے انتظامیہ کا یوٹرن : فضائی میزبانوں کے اوقات کار پھر تبدیل

    پی آئی اے انتظامیہ کا یوٹرن : فضائی میزبانوں کے اوقات کار پھر تبدیل

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی ڈیوٹی اوقات کار میں اضافے کے فیصلے کو واپس لے لیا، بارہ گھنٹے پر مبنی اوقات کار دوبارہ بحال کردیئے۔ فضائی میزبانوں کے اندرون وبیرون ملک ہوٹل کی سہولت ختم کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بغیر تیاری کے احکامات جاری کرنے والی پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے ہی فیصلے پر یو ٹرن لے لیا۔ گزشتہ روز پی آئی اے فضائی میزبانوں کے اوقات کار بارہ گھنٹے سے سولہ گھنٹے کرنے کے بعد بحال کردیئے گئے۔

    انتظامیہ نے جمعے کو جاری کردہ احکامات میں درج سولہ گھنٹے ڈیوٹی پر عمل درآمد موخر کرتے ہوئے نیا حکم جاری کردیا۔ ئئے ڈیوٹی اوقات کار کے لئے انتظامیہ نے مالی فوائد کا اعلان بھی کیاتھا۔

    جاری نئےاحکامات میں سول ایوی ایشن اتھارٹی سے درکار اجازت نامہ اور ائرلائن مینول میں تبدیلی تک دس گھنٹے ڈیوٹی ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فضائی میزبانوں نے نئے اوقات کار کو ایئرلائن مینول اور میڈیکل نقطہ نظر سے بھی نقصان دہ قرار دیا تھا۔

    فضائی میزبانوں کے اندرون و بیرون ملک ہوٹل کی سہولت ختم

    علاوہ ازیں قومی ایئرلائن میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات کیے گئے ہیں، انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے اندرون و بیرون ملک ہوٹل کی سہولت ختم کردی۔

    ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں فضائی میزبانوں کے ہوٹل کی سہولت اور قیام پرسالانہ 600ملین روپے کے اخراجات آتے تھے۔ اب جدہ اور مدینہ جانے والی تمام پروازوں پر فضائی میزبانوں کا اپ اینڈ ڈاؤن ہوگا۔

    بینکاک، کوالا لمپور میں بھی ہوٹل کی سہولت ختم کردی گئی، ان مذکورہ سیکٹرز پر ہوٹل کی سہولت ختم کرنے سے پی آئی اے کو سالانہ ایک ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔

  • ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد  نے یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی

    ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد نے یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی

    کوالالمپور : ملائیشیا کے وزیراعظم یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کے حامی نکلے ، مہاتیرمحمد نے کہا ملک کے مفاد میں یوٹرن لینا ٹھیک ہے، لیڈر مکمل  انسان نہیں ہوتے، غلطیاں ہوجاتی ہیں، ضروری ہوتو واپس مڑ جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بعد ملائیشیا کی سیاست میں بھی یوٹرن کے چرچے ہورہے ہیں، ملائیشیا کے وزیراعظم نے یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی۔

    صحافی کے یوٹرن حکومت کے سوال پر مہاتیرمحمد نے مخالفین کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا ملک کے مفاد میں یوٹرن لینا اچھا ہوتا ہے، لیڈرابتدائی وعدوں سےپیچھےہوجائیں توحرج نہیں، لیڈرمکمل انسان نہیں ہوتے،غلطیاں ہوجاتی ہیں۔

    ملائشین وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کبھی ایماندار افراد بھی غلطیاں کرلیتے ہیں ، عقلمندی اسی میں ہے کہ جب احساس ہوجائے تو واپس مڑ جانا چاہیے ، لیڈرکو ٹھیک لگے اور پالیسی میں تبدیلی ضروری ہو تویوٹرن لے لینا چاہیے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان پہلے ہی قومی مفاد کے حصول کے لئے یوٹرن لینے کو بڑے لیڈرکی نشانی قرار دے چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : جو یوٹرن لینانہیں جانتااس سےبڑابے وقوف لیڈرنہیں ہوسکتا، وزیراعظم

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالات کےمطابق یو ٹرن نہ لینےوالاکبھی کامیاب لیڈرنہیں ہوتا، جو یوٹرن لینانہیں جانتااس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں ہوسکتا، تاریخ میں نپولین اورہٹلرنےیوٹرن نہ لےکرتاریخی شکست کھائی۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان پر نئی بحث چھڑ گئی تھی اور اپوزیشن کا طنز اور تنقید کا سلسلہ جاری ہوگیا تھا ۔

    پی ٹی آئی  کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں یوٹرن کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوٹرن کا مطلب جانچنا پرکھنا، جائزہ لینا، تجزیہ کرنا، غور و فکر کرنا اور معیار طے کرنا ہے، نتائج کو باقاعدہ جانچنا انتہائی لازمی ہے، خواہ یوٹرن لینا پڑے، یوٹرن، کھلم کھلاجھوٹ میں بہت فرق ہے۔

  • نتائج کو جانچنا انتہائی لازمی ہے، خواہ یوٹرن ہی لینا پڑے، سینیٹر فیصل جاوید

    نتائج کو جانچنا انتہائی لازمی ہے، خواہ یوٹرن ہی لینا پڑے، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نتائج کو جانچنا لازمی ہے خواہ یوٹرن ہی کیوں نہ لینا پڑے، یوٹرن اور کھلم کھلاجھوٹ میں واضح فرق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان پر نئی بحث چھڑ گئی، وزیراعظم عمران خان کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما دفاع کیلئے سامنے آگئے، حکومتی رہنماؤں کی جانب سے وضاحت اور دفاع تو دوسری جانب اپوزیشن کا طنز اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی  کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں یوٹرن کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یوٹرن کا مطلب جانچنا پرکھنا، جائزہ لینا، تجزیہ کرنا، غور و فکر کرنا اور معیار طے کرنا ہے، نتائج کو باقاعدہ جانچنا انتہائی لازمی ہے، خواہ یوٹرن لینا پڑے، یوٹرن، کھلم کھلاجھوٹ میں بہت فرق ہے۔

    سندھ کے گورنرعمران اسماعیل نے بھی یوٹرن کا دفاع میں کہا کہ حالات اور واقعات دیکھتے ہوئے یوٹرن نہ لینے والا لیڈرہی نہیں ہوتا، ریلوے کے وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں کہ وزیراعظم نے ایسا کیوں کہا؟ ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان یوٹرن والے بیان پہ بھی یو ٹرن لیں گے، انتظار فرمائیں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

  • عمران خان یوٹرن کےماسٹر ہیں‘ سیاست ان کےبس کی بات نہیں‘ شہبازشریف

    عمران خان یوٹرن کےماسٹر ہیں‘ سیاست ان کےبس کی بات نہیں‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ باہمی مشاورت سے ناصرسعید کھوسہ کے نام پراتفاق کیا گیا لیکن عمران خان نے اس معاملے پریو ٹرن لیا ہے یہی ان کا وتیراہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور پریس کلب کے وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ہم نے نیک نیتی سے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے نام واپس لے کرپھریوٹرن مارا، کیا یو ٹرن لینے والاوزیراعظم کےعہدے کاحقدار ہو سکتاہے؟۔

    انہوں نے کہا کہ نیازی یو ٹرن کے ماسٹر ہیں، سیاست ان کے بس کی بات نہیں ہے وہ سیاست چھوڑ کر حجرے میں جا کر بیٹھ جائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی قرارداد سے قطعاََ اتفاق نہیں کرتا، بروقت الیکشن ہی پاکستان میں جمہوریت کے لیے سودمند ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ عام انتخابات میں تاخیرملک و قوم کے مفاد میں نہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کی الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد نیک شگون نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دوسری بار جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کر رہی ہے، تابناک مستقبل بروقت، منصفانہ اور شفاف الیکشن سے جڑا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے 5 برس عوام کی بے لوث خدمت کی، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کس نے وقت ضائع کیا اور کس نے خدمت کی جبکہ 25 جولائی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا نہ ہونا حکومت کا کریڈٹ ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی کے کئی کارخانے لگائے، وفاق اورپنجاب نے اپنے وسائل سے بجلی کے کارخانے لگائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں گیس کے 4 پاور پلانٹس میں 150 ارب جبکہ اورنج لائن میٹروٹرین میں قوم کے75 ارب بچائے گئے۔

    ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصرسعید کھوسہ کا نام تجویزکرنے سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔