Tag: یوٹیلٹی اسٹور

  • رمضان میں گھی اور چینی کتنے میں دستیاب ہوں گے؟

    رمضان میں گھی اور چینی کتنے میں دستیاب ہوں گے؟

    رمضان المبارک سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز پر 19 اشیا کی قیمتیں کم کردی گئیں۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کل سے ہوگا جو چاند رات تک جاری رہے گا اس ریلیف پیکیج کے تحت 20 کروڑ عوام مستفید ہوں گی۔

    سبسڈی کے تحت آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا، گھی فی کلو 365، چینی 109 روپے میں دستیاب ہوگی، خوردنی تیل پر 25 روپے، دال چنا پر 25 روپے فی کلو رعایت ہوگی۔

    سفید چینے پر 25 روپے، بیسن پر 50 روپے رعایت دی جائے گی، کھجور 50، باسمتی چاول 25، سیلہ چاول 25 روپے سستے ہوں گے۔

    پیکیج کے تحت ٹوٹا چاول پر 25، چائے پر 100 روپے ریلیف ملے گا، ٹیٹرا پیک دودھ پر 30 روپے فی لیٹر خصوصی رعایت دی جائے گی۔

    مصالحہ جات، مشروبات بھی سستے داموں فروخت کیے جائیں گے۔

    علاوہ ازیں بینظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ افراد کو ماہانہ 20 کلو آٹا ملے گا، ماہانہ 5 کلو چینی، 5 کلو گھی، 3 کلو چاول، دالیں فراہم کی جائیں گی۔

    غیر رجسٹرڈ افراد بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن کروائیں۔

  • یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

    یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، اس سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا بھی مہنگی کردی گئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، یوٹیلٹی اسٹورز پر دالیں 48 روپے تک فی کلو مہنگی کردی گئیں۔

    قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 48 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد کالے چنے کی قیمت 172 سے بڑھ کر 220 روپے فی کلو ہوگئی۔

    دال مسور کی فی کلو قیمت 270 روپے سے بڑھ کر 310 روپے، سرخ لوبیا کی فی کلو قیمت 235 سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو اور ثابت مسور دال کی فی کلو قیمت 275 روپے سے بڑھ کر 310 روپے ہوگئی۔

    دال مونگ کی فی کلو قیمت بھی 30 روپے اضافے کے بعد 170 روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو ہوگئی۔

  • حکومت کی اعلان کردہ سبسڈی والی اشیا یوٹیلٹی اسٹورز سے غائب

    حکومت کی اعلان کردہ سبسڈی والی اشیا یوٹیلٹی اسٹورز سے غائب

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے 19 اشیا کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز کو 2 ارب کی سبسڈی دینے کے دعوﺅں کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر مذکورہ اشیا غائب ہی ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے یوٹیلٹی اسٹورز پر سے سبسڈی والی اشیا غائب ہو گئیں۔ تیل اور گھی دستیاب نہ ہونے پر شہریوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

    شہریوں کے مطابق رمضان بچت بازاروں میں حکومت کی جانب سے سرکاری اسٹال بھی قائم کیے گئے جن پر سبسڈی دینے کا دعویٰ کیا گیا اور مارکیٹ سے کم ریٹ پر نرخ نامے بھی اسٹالوں پر موجود ہیں تاہم اشیا غائب ہیں۔

    ایک شہری کے مطابق سرکاری اسٹال پر موجود دکاندار نے بتایا کہ سرکاری نرخ پر صرف ایک کلو آلو اور ایک کلو پیاز حاصل کی جاسکتی ہے تاہم اگر آلو اور پیاز زیادہ مقدار میں چاہئیں تو وہ مارکیٹ ریٹ پر ملیں گے۔ اس موقع پر ایک بزرگ شہری اور دکاندار کے درمیان بحث بھی ہوئی تاہم ساتھ کھڑے روزے داروں نے معاملہ رفع دفع کروایا۔

    اسی طرح سرکاری اسٹال کے دکاندار چینی بھی صرف ایک کلو سرکاری نرخ پر دینے پر مصر ہیں۔

    دوسری جانب راولپنڈی کے رمضان بازاروں کے یوٹیلٹی اسٹورز میں سرکاری نرخ پر پیاز، گھی اور کوکنگ آئل موجود ہی نہیں۔

    شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کریں اور منافع خوروں اور مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔