Tag: یوٹیلٹی اسٹورز

  • 54 سال بعد یوٹیلٹی اسٹورز ختم، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی

    54 سال بعد یوٹیلٹی اسٹورز ختم، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی

    اسلام آباد (22 اگست 2025): ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز ختم ہو گئے وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی، جس کے بعد 54 سال بعد ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کا حتمی طور خاتمہ ہو گیا۔

    وفاقی کابینہ کے اس منظوری کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین بھی فارغ ہوں گے۔

    اس سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز گزشتہ ماہ 31 جولائی کو بند کر دیے گئے تھے اور وزارت صنعت وپیداوار نے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز وزیراعظم شہباز شریف اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد بند کیے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن 1971 میں قائم کی گئی تھی۔ جس کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کو اشیا خورو نوش کی قیمتوں میں ریلیف دینا تھا۔

    ابتدا میں ملک میں صرف 20 اسٹور کھولے گئے تھے، جو اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن نامی تنظیم سے حاصل کیے گئے تھے۔ تاہم نصف صدی کے دوران ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا اور یہ ملک کے گوشے گوشے میں پھیل گئے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چار ہزار سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز قائم تھے اور مجموعی طور پر 17 ہزار ملازمین کام کر رہے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/utility-stores-employees-laid-off-imf/

  • پاکستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کر دیے گئے

    پاکستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کر دیے گئے

    اسلام آباد (31 جولائی 2025): پاکستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کر دیے گئے ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان بھر میں عوام کو سستی اشیائے خور ونوش فراہم کرنے والے یوٹیلٹی اسٹورز بند کر دیے گئے ہیں اور وزارت صنعت وپیداوار نے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز وزیراعظم شہباز شریف اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد بند کیے گئے ہیں۔

    وزارت صنعت وپیداوار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آج (31 جولائی 2025) سے یوٹیلٹی اسٹورز پر تمام خرید وفروخت ختم کر دی گئی ہے۔

    واضح رہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین سراپا احتجاج بنے رہے، لیکن ان کا مطالبہ منظور نہ ہوا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ ہی ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

    ذرائع صنعت وپیداوار نے بتایا تھا کہ جولائی کے اختتام پر یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کردیا جائے گا اور اسٹورز کے تمام ملازمین کو رضاکارانہ سیپریشن اسکیم آفر کی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/utility-stores-set-july-31-as-deadline-to-close/

  • آئی ایم ایف کی ہدایت، یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کی نوکریوں کے حوالے سے بری خبر

    آئی ایم ایف کی ہدایت، یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کی نوکریوں کے حوالے سے بری خبر

    اسلام آباد: پاکستان میں رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کے نئے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے 30 جون تک یوٹیلٹی اسٹورز کے اضافی ملازمین فارغ کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، اس سلسلے میں جاری ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے 2237 ڈیلی ویجز ملازمین برطرف کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں گریڈ 1 تا 13 تک 2800 تک کنٹریکٹ ملازمین فارغ ہوں گے، گریڈ 14 اور زائد کے ملازمین کو بھی 30 جون تک سرپلس پول میں ڈالا جائے گا۔


    بڑی خبر! مزید یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ، کن ملازمین کو فارغ کیا جائے گا؟


    دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک مزید ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان اسٹورز میں کام کرنے والے ڈیلی ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا، مجموعی طور پر 5500 میں سے 1500 یوٹیلیٹی اسٹورز باقی رہ جائیں گے۔

    مالیاتی لحاظ سے باقی رہ جانے والے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری کی جائے گی، اور مالیاتی لحاظ سے کمزور مزید 1 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کیا جانا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو گزشتہ مالی سال 38 ارب روپے سے سبسڈی ملی تھی، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مختص 60 ارب کی سبسڈی نہیں ملی۔

  • گھی اور کوکنگ آئل اب کیا کلو ملے گا؟ اہم خبر

    گھی اور کوکنگ آئل اب کیا کلو ملے گا؟ اہم خبر

    اسلام آباد : ہوشربا مہنگائی سے تنگ شہریوں کو حکومت نے خوشخبری سنادی، پیٹرول کے بعد گھی اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اچھی خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا جس کے بعد اب معروف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

    ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 23روپے فی کلو سے لیکر 38روپے تک کی کمی کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیاہے۔

    ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی عام صارفین کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

    ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، بچوں کے دودھ، پتی اور مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز نے روز مرہ استعمال کی متعدد اشیا مہنگی کردیں، مختلف برانڈز کی 900 گرام چائے کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 905 روپے سے بڑھ کر 1305 روپے ہوگئی۔

    ٹی وائٹنر کی قیمتوں میں 100 روپے کا اضافہ کر دیا گیا، 200 گرام چھوارے کی قیمت میں 40 روپے، بچوں کا 800 گرام دودھ کا پیکٹ 260 روپے اور 1 کلو اچار کا پیکٹ 57 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔

    100 گرام سرخ مرچ کی قیمت 84 روپے، 100 گرام گرم مصالحے کی قیمت میں 42 روپے، 50 گرام کے مختلف مصالحہ جات کی قیمت میں 50 روپے اور شہد کی 300 گرام کی بوتل میں 100 روپے اضافہ کردیا گیا۔

    دلیہ، سیریل، نوڈلز، نمکو، کسٹرڈ اور مشروبات سمیت کئی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

  • عیدالاضحیٰ پر عوام کی سہولت کیلئے   حکومت کا  بڑا فیصلہ

    عیدالاضحیٰ پر عوام کی سہولت کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلیے عیدالاضحیٰ کے موقع پر یوٹیلٹی اسٹورز کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدالاضحیٰ کے تینوں روز ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا، ترجمان نے بتایا کہ عید کی خوشیوں کے دوران غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا ک ملک بھر کے عوام وفاقی حکومت کے ریلیف پیکیج سے مستفید ہو سکیں گے۔

    ترجمان کے مطابق عہدیدار اسٹورز پر تمام ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے تاکہ عوام کو رعایتی نرخوں پر ضروری اشیاء کی خریداری میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    یاد رہے 28 جون کو وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر خریداری کے لیے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔

    یوٹیلیٹی اسٹور پر سبسڈی والی اشیاء خریدنے کے لیے خریداروں کو صرف کاؤنٹر پر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، خریداروں کو ان کے نام سے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔

  • یوٹیلٹی اسٹورز نے عوام کو بڑی سہولت فراہم کردی

    یوٹیلٹی اسٹورز نے عوام کو بڑی سہولت فراہم کردی

    اسلام آباد : یوٹیلٹی اسٹورز نے اپنے اسٹورز پر اوقات کار میں توسیع کردی، اب اسٹورز کے اوقات کار صبح 10 سے رات1 بجے تک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے اپنے 200اسٹورز پر اوقات کار میں توسیع کردی ، جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز سپرمارکیٹس کے اوقات کار صبح 10 سے رات1 بجے تک ہوں گے۔

    تقریباً 100 یوٹیلٹی اسٹورز پر اضافی پی او ایس مشینیں بھی نصب کی گئی ہیں ، اضافی پی اوایس مشینوں سے پروسیسنگ کی صلاحیت 25 فیصد بڑھ جائے گی، اس اقدام سے کم وقت میں زیادہ صارفین مستفید ہوسکیں گے۔

    وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت ایک کروڑ خاندانوں کو خدمات کی فراہمی جاری ہے۔

    یاد رہے یوٹیلیٹی اسٹورز نے وزیراعظم کے حکم پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کردی تھی ، ترجمان نے بتایا تھا کہ چینی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی کردی گئی ، جس کے بعد ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو ملے گی۔

    اسی طرح آٹے کے 10کلو تھیلے پر 75روپے کی کمی کی گئی ہے، آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 400 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دیگر سبسڈائزڈ اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردو بل نہیں ہوا، صارفین اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ لائیں، رمضان ریلیف پیکج سے مستفید ہوں۔

  • یوٹیلٹی اسٹورز پر  گھی کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا گیا ؟ وجہ سامنے آگئی

    یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا گیا ؟ وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد : یوٹیلٹی اسٹورز نے عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو گھی کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا دیگر سبسڈائزڈ اشیاء آٹا، چینی، چاول اور دالوں کی قیمت برقرار رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز نے گھی کی قیمتوں میں اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھی کی قیمت میں اضافےکی وجہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت بڑھنا ہے، قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے دیگر گھی اور آئل کے برانڈز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دیگر سبسڈائزڈ اشیاء آٹا، چینی، چاول اور دالوں کی قیمت برقرار رہےگی، معیاری اوربارعایت اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لیے مصروف عمل ہیں ، ماہ رمضان میں 19 اشیائے خوردونوش پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

    یاد رہے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیا کی قيمتوں ميں اضافے کا نوٹيفکيشن جاری کیا تھا،جس کے مطابق گھی 48 روپےفی کلو اور کوکنگ آئل 29 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا جبکہ ایک لیٹرخوردنی تیل کے5 پیکٹس کے پاوٴچ پر 44روپے اور ایک لیٹر کے 12 پیکٹس والے پاوٴچ میں 62 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

    جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ گھی203 روپے سے بڑھ کر 251 روپے فی کلو اور خوردنی تیل 244 سے بڑھ کر 273 روپے فی لیٹر کا ہوگیا ہے۔

    خیال رہے گذشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک اضافے کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ رمضان کے مہینے تک چینی، آٹا، چاول اور دالوں کے نرخ برقرار رہیں گے۔

  • یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف میں شامل 3 اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد

    یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف میں شامل 3 اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورزپر ریلیف میں شامل 3اشیاکی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی اضافے کومعقول سطح پر لے جا کر دوبارہ سمری لائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی۔

    ای سی سی نے یوٹیلٹی اسٹورزپرریلیف میں شامل 3اشیاکی قیمتوں میں اضافےکی تجویزمسترد کرتے ہوئے ہدایت کی اضافے کو معقول سطح پرلے جا کر دوبارہ  سمری لائی جائے۔

    اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورزکو ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ، منصوبے پر 2ارب لاگت آئےگی ، وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر 21 ارب  روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

    ای سی سی نے بارانی علاقوں میں زیرکاشت رقبہ بڑھانے کے لیے 42ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری اور سوئی سدرن کے لیے کمرشل پیداوار کے لیے گیس  کنووں کی نشاندہی کی منظوری دی۔

    اجلاس میں ٹیکسٹائل پالیسی 2ہفتوں کے لیے موخر کردی گئی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اورڈیلرز کے منافع کا جائزہ لیتے ہوئے گوادر کے لیے 300 میگا واٹ  کوئلے کے  پاورپلانٹ اور زائرین کے لیے مینجمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی۔

  • یوٹیلٹی اسٹورز حکومتی سرپرستی سے خسارے سے نکل کر بڑا ٹیکس ادا کرنے والا ادارہ بن گیا

    یوٹیلٹی اسٹورز حکومتی سرپرستی سے خسارے سے نکل کر بڑا ٹیکس ادا کرنے والا ادارہ بن گیا

    اسلام آباد : یوٹیلٹی اسٹورز 2 سال میں حکومتی سرپرستی سے خسارے سے نکل کر بڑا ٹیکس ادا کرنے والا ادارہ بن گیا، جولائی2019سےمئی 2020تک ادارے نے 7.09 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی 2سالہ کارکردگی جاری کردی گئی، یوٹیلٹی اسٹورزحکومتی سرپرستی سےخسارےسےنکل کر بڑاٹیکس اداکرنےوالاادارہ بن گیا.

    سال18-2017میں ادارےکی 5.46 ارب کی انونٹری تھی جبکہ مئی2020 تک یوٹیلٹی اسٹورزکی انونٹری 15 ارب روپےتک پہنچ گئی ، سال2017-18میں ادارے کو 6.64 ارب کےخسارے کا سامنا تھا، سال2018-19میں ادارےکےذمےوینڈرزکے10.28ارب تھے جبکہ جون2020تک ادارےکےذمےوینڈرزکے3.49 ارب روپے واجب الادا ہیں.

    وزیراعظم نے 8 جنوری2020 کو پرائم منسٹرز ریلیف پیکج کا اجرا کیا، پیکج کے تحت ادارےکواشیائےخورونوش خریداری کےلیے5ارب کی سبسڈی دی گئی، ریلیف پیکج کا مقصدعوام الناس کوریلیف فراہم کرنا تھا۔

    پرائم منسٹرریلیف پیکج کےپہلےفیزمیں17اپریل تک 5بنیادی اشیاپرسبسڈی دی گئی، رمضان میں ریلیف پیکج 5بنیادی اشیائے ضروریہ سے بڑھا کر19 تک کردیا گیا اور کوروناکےدوران عوام کورمضان ریلیف پیکج کےتحت سبسڈی دی گئی۔

    اسلام آباد:رمضان المبارک میں ادارے نے 22 ارب روپےکی ریکارڈ سیل کی ، حکومتی سرپرستی کی وجہ سےادارےکی سیلز300 ملین سےبڑھ کر6 ارب تک ہوگئی۔

    گزشتہ 6ماہ میں ادارےنے29.8 ملین گھرانوں کواشیائےضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی ، مالی سال 19-2018میں یوٹیلٹی اسٹورزکی کل سیل9 ارب روپےتھی جبکہ مالی سال2019-20میں ادارےنے 50.83 ارب روپےکی سیل کی اور جولائی2019سےمئی 2020تک ادارےنے 7.09 ارب روپےکاٹیکس ادا کیا۔