Tag: یوٹیلٹی اسٹورز

  • ای او بی آئی کارڈ ہولڈرز کو بڑی سہولت دینے کا اعلان

    ای او بی آئی کارڈ ہولڈرز کو بڑی سہولت دینے کا اعلان

    اسلام آباد : ای اوبی آئی کارڈ ہولڈرز کو یوٹیلٹی اسٹورز پر سہولت فراہم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا ، سہولت کارڈ سے بنیادی ضروری اشیا رعایتی نرخ پردی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز اور ای او بی آئی میں سہولت کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدہ طے پاگیا، اس حوالے سے معاون خصوصی زلفی بخاری اور چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز نے نیوز کانفرنس کی۔

    چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے کہا کہ ای اوبی آئی کارڈہولڈرزکویوٹیلٹی اسٹورز پر سہولت دیں گے، یوٹیلٹی اسٹورزکی جانب سے استفادہ کرنیوالوں کو سہولت کارڈ جاری کریں گے۔

    ذوالقرنین خان نے مزید کہا کہ سہولت کارڈ سے بنیادی ضروری اشیا رعایتی نرخ پر فراہم کی جائیں گی ، سہولت کارڈ نادرا سے تصدیق کے بعد مستحقین کو جاری کیا جائے گا، بینیفیشری ہیلپ لائن نمبر 5566 پر خود کو رجسٹر کراسکیں گے۔

    معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ ہم نے ای او بی آئی کی پینشن بڑھا کر 8500 کردی ہے، یوٹیلٹی اسٹور سہولت کارڈ سے پنشنرز کو مزید ایک ہزار روپے کا ریلیف ملے گا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے ای او بی آئی کی پنشنز میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی ، جس کے بعد ای او بی آئی پنشنرز کو اب 8500 روپے ملیں گے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز سے وزیر اعظم کی تصاویر راتوں رات ہٹا دی گئیں

    یوٹیلیٹی اسٹورز سے وزیر اعظم کی تصاویر راتوں رات ہٹا دی گئیں

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز سے وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر راتوں رات ہٹا دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر لگانے پر وزیر اعظم نے سخت اظہار برہمی کیا۔

    وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر لگائی گئی اپنی تصاویر فوری ہٹانے کا حکم جاری کیا جس کے بعد راتوں رات یوٹیلیٹی اسٹورز پر سے وزیر اعظم کی تصاویر ہٹا دی گئیں۔

    انتظامیہ نے تصاویر ہٹانے کے لیے ایک دن کا وقت مانگا تھا مگر وہ بھی نہ مل سکا، وزیر اعظم کا اس سلسلے میں واضح مؤقف تھا کہ ہمارا مقصد صرف عوام کی فلاح ہے، تشہیر کسی صورت نہیں چاہتا، آیندہ کوئی سیاسی تصویر استعمال نہیں ہوگی۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگے داموں اشیاء کی فروخت، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

    وزیر اعظم کے حکم سے یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ تشہیر کسی صورت نہیں چاہتے، اسٹورز میں ان کی کوئی تصویر استعمال نہ کی جائے۔

    خیال رہے 12 فروری کو وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا مہنگے داموں فروخت ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت بھی دی تھی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے بیان جاری کیا کہ وزیر اعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کو کم نرخوں پر فروخت نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے مالکان کو چینی 68 روپے فی کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی۔

  • یوٹیلٹی اسٹورز پرسیکڑوں اشیاء مہنگی کردی گئیں

    یوٹیلٹی اسٹورز پرسیکڑوں اشیاء مہنگی کردی گئیں

    اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر دودھ، گھی سمیت سیکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر سینکڑوں اشیاء مہنگی کردی گئیں، قیمتوں میں فوری اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”دودھ، گھی، کوکنگ آئل، شیمپو سمیت دیگر اشیاء مہنگی کردی گئیں” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    دودھ، گھی، کوکنگ آئل، شیمپو سمیت دیگر اشیاء مہنگی کردی گئی ہیں، ملک پاؤڈر کی قیمت میں 40 روپے، وائٹنر پاؤڈر 25 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔

    اسی طرح دودھ کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے، کوکنگ آئل 30 روپے مہنگا کیا گیا ہے، گھی کی قیمتوں میں بھی 10 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

    مصالحہ جات 14 روپے تک مہنگے کردئیے گئے ہیں، شیمپو کی قیمتوں میں 55 روپے اضافہ کردیا گیا، منرل واٹر کی قیمت 10 روپے بڑھا دی گئی ہے۔

    کیچپ 8 روپے اور کسٹرڈ 4 روپے مہنگا کردیا گیا ہے، نمک ایک روپے اور گارلگ کیچپ کی قیمتوں میں 7 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

  • یوٹیلٹی اسٹورز پرچینی سمیت 50 سے زائد برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

    یوٹیلٹی اسٹورز پرچینی سمیت 50 سے زائد برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد : یوٹیلٹی اسٹورز پرچینی سمیت پچاس سے زائد برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا، جس کے بعد صابن، شیمپو اورفیس کریم سب مہنگے ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اور 50 سے زائد برانڈڈ اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، چینی کی قیمت میں 3روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ، جس کے بعدایک کلوچینی انہتر روپے سے بڑھ کر باہتر روپے فی کلوہوگئی۔

    چینی کےعلاوہ پچاس سے زائدمختلف برانڈیڈ اشیاء کی قیمتوں میں بیس روپےتک اضافہ کیاگیا ہے، چہرے پرلگانے والی کریم کے ستر ایم ایل جار کی قیمت دس روپے بڑھادی گئی ہے، کریم کا جار دو سوستائس روپےکاہوگیا۔

    مختلف برانڈز کے صابن کی قیمت میں بھی دو روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ 400 ایم ایل شیمپوکی قیمت میں بیس روپے اور 200 ایم ایل شیمپو کی قیمت میں 10روپے تک کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد 400ایم ایل کا برانڈڈ شیمپو374روپے سے بڑھ کر 394روپے کاہو گیا۔

    یاد رہے چند روز قبل مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا تھا ، اجلاس میں چینی کی طلب اور سپلائی کی مجموعی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کے اسٹاک کی موجودہ صورتِ حال تسلی بخش ہے، چینی کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ نہیں ہونے دیں گے۔

  • وزیر اعظم کی یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیا ضروریہ پر سبسڈی دینے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیا ضروریہ پر سبسڈی دینے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورزکو بنیادی اشیا ضروریہ پرسبسڈی دینے کی ہدایت کر دی.

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنی پریس بریفنگ میں یہ اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے میں ادارے اپنا کردارادا کریں.

    انھوں نے کہا کہ جیسے ہی رمضان آتا ہے، اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہیں، وزیر اعظم نے مہنگائی پرقابو پانے کے لئے خصوصی ہدایت کی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مذہبی تہوارپراشیا سستی ہو جاتی ہیں اور یہاں مہنگی ہوتی ہیں، اشیائےخورونوش کی 19 اشیا ہیں، جن پرسبسڈی دی جائے گی.

    یوٹیلٹی اسٹور ز سے درخواست کروں گی کہ اس پرفوری عمل درآمد شروع کر دیں، قوم سےاپیل ہے کہ رمضان میں ملکی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کریں.

    مزید پڑھیں: اب بڑے شہروں میں میئر براہ راست منتخب ہو کر اپنی کابینہ لائیں گے: وزیر اعظم

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اشیا مہنگی کردی جاتی ہیں، اس بار یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی، دالیں، چاول سمیت دیگراشیا پر سبسڈی دی جائے گی، چاول پر15 اور چائے کی پتی پر50 روپے فی کلو سبسڈی دی جارہی ہے.

  • عوام کے لیے اچھی خبر، ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے

    عوام کے لیے اچھی خبر، ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے

    کراچی : حکومت نے عوام کو اچھی خبر سنادی، ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند نہیں کیے جائیں گے، عوام کی سہولت کے لیے آن لائن سروس بھی متعارف کرائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کو سستی اور معیاری ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکاجال بچھادیا گیا۔

    چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن پاکستان ذوالقرنین علی خان نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزبند نہیں کیے جائیں گے، وزیراعظم سے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ادارے سے کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملک بھرمیں یوٹیلٹی اسٹورزکی شاخوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔

    ذوالقرنین علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے میں جدید اصلاحات لائی جائیں گی جبکہ نادرہ اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تعاون سے عوام کے لیے لویالیٹی کریڈٹ کارڈ کے اجراء کی پالیسی پربھی غور کیاجائےگا۔

    مزید پڑھیں : احتجاج رنگ لے آیا، یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    انہوں نے بتایا کہ دورجدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے آن لائن سروس بھی متعارف کرائی جائے گی اور رمضان المبارک میں عوام کے لیے خصوصی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔