Tag: یوٹیلیٹی اسٹور

  • نوکری سے فارغ کرنے پر یوٹیلیٹی اسٹور کے یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے  ملازم نے خودکشی کرلی

    نوکری سے فارغ کرنے پر یوٹیلیٹی اسٹور کے یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازم نے خودکشی کرلی

    ایبٹ آباد : نوکری سے فارغ کرنے پر یوٹیلیٹی اسٹور کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق فاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا عمل شروع کرتے ہوئے لیٹرز جاری کر دیے گئے۔

    جاری کیے گئے لیٹرز میں لکھا تھا کہ آپ کو ملازمت سے فوری برطرف کیا جاتا ہے۔

    نوکری سے فارغ کرنےپر یوٹیلیٹی اسٹور کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی ، جنید قریشی 13 سال سے یوٹیلیٹی اسٹور پر کام کرتا تھا۔

    مزید پڑھیں : یوٹیلیٹی اسٹور کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کے لیٹرز جاری

    یاد رہے کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے اور تمام کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بعد ازاں یوٹیلیٹی اسٹورزملازمین کی تمام یونینز نے ملک بھرمیں احتجاج کااعلان کیا ہے، ورکرزالائنس کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں پریس کلبوں کےسامنےاحتجاجی مظاہرے کیےجائیں گے اگر یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ واپس نہ لیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

    ورکرزالائنس کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینےکا بھی اعلان کیا جائے گا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء بازار سے بھی مہنگی دستیاب

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء بازار سے بھی مہنگی دستیاب

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر بازار سے سستے داموں ملنے والی اشیاء کو بھی مہنگا کردیا گیا، جس کے باعث درجنوں اشیاء شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر حکومت کی جانب سے سبسڈائز کی گئی کئی اشیاء عام بازار سے بھی مہنگے داموں میں دستیاب ہیں۔

    دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو چینی اوپن مارکیٹ سے12.46 روپے مہنگی دی جارہی ہے جبکہ عام صارفین کیلئے فی کلو چینی کی قیمت 155روپے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں اوسط فی کلو چینی کی قیمت142.54روپے ہے۔

    اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر20 کلو آٹا اوپن مارکیٹ سے133.68روپے مہنگا مل رہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کیلئے20 کلو آٹا2840 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں20 کلو آٹے کی اوسط قیمت2706.32 روپے ہے۔

    دال چنا یوٹیلیٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ سے فی کلو48.22 روپے مہنگی دی جارہی ہے، جو یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو275روپے میں دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں دال چنا کی فی کلو قیمت226روپے78 پیسے ہے۔

    دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنے اوپن مارکیٹ سے فی کلو 21.65روپے مہنگے ہیں
    جو فی کلو415 روپے میں دستیاب ہیں، اوپن مارکیٹ میں سفید چنے کی فی کلو قیمت393.35روپے ہے۔

    اس کے علاوہ سیلا چاول یوٹیلیٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ سے فی کلو51.47 روپے مہنگا فروخت کیا جارہا ہے، سیلا چاول کی فی کلو قیمت370 روپے مقرر ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں سیلا چاول کی فی کلو اوسط قیمت 318.53 روپے ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف

    یوٹیلیٹی اسٹورز کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف

    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا، آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں 19 ملین کی خرد برد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی رانا تنویر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا۔

    رانا تنویر کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو پبلک مقاصد کے لیے استعمال ہونا چاہیئے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر غیر معیاری اشیا فروخت ہوتی ہیں، غیر معیاری آٹا ملی بھگت سے فروخت کیا جاتا ہے۔

    رکن کمیٹی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ غیر معیاری خریداری میں بورڈ ارکان ملوث ہیں۔ رانا تنویر نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں خرد برد بھی ہو رہی ہے۔

    رکن کمیٹی خواجہ آصف نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ایک بہت بڑا اسکینڈل ہے، بڑے ڈکیت یوٹیلیٹی اسٹورز پر قابض ہیں۔ کوئی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری نہیں چاہتی۔

    آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں 19 ملین کی خرد برد ہوئی، نیب حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ 19 میں سے 6 ملین کی ریکوری ہوئی، خرد برد میں ملوث ایک ملزم کو 5 سال کی سزا ہوئی۔

  • 16کروڑ سے زائد کا غبن کرنیوالے یوٹیلیٹی اسٹور کا انچارج  گرفتار

    16کروڑ سے زائد کا غبن کرنیوالے یوٹیلیٹی اسٹور کا انچارج گرفتار

    کراچی:ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 16کروڑ سے زائد کا غبن کرنیوالے یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج کو گرفتار کرلیا، غبن کردہ رقم سے ملزم نے ڈیفنس میں ایک سپراسٹور کھول رکھا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اےکارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 16کروڑسے زائد کا غبن کرنیوالے یوٹلیٹی اسٹور کے انچارج کو گرفتارکرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ مختاروسیم نامی ملزم گلشن حدیدیوٹیلٹی اسٹورکاانچارج تھا ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے1کروڑ27لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں ملزم کی جانب سے16کروڑروپےغبن کےشواہدملے، غبن کردہ رقم سے ملزم نے ڈیفنس میں ایک سپراسٹور کھول رکھا تھا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور متعلقہ دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹا کی قیمت میں بڑا اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹا کی قیمت میں بڑا اضافہ

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 3 اشیائے خورد و نوش مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں چینی، گھی اور آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی، گھی اور آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے، اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

    گھی کی قیمت میں 90 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جب کہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 150 روپے، اور دس کلو تھیلے کی قیمت میں 75 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 85 روپے مقرر کی گئی ہے، 170 روپے والے فی کلو گھی کی قیمت میں 90 روپے اضافے کے بعد گھی فی کلو اب 260 روپے دستیاب ہوگا۔

    20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے کے اضافے ساتھ اب 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 کی بجائے 950 میں ملے گا، جب کہ آٹے کا دس کلو کا تھیلا 400 روپے سے بڑھا کر 475 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔

  • دالوں کی قیمت میں 70 روپے فی کلو اضافہ

    دالوں کی قیمت میں 70 روپے فی کلو اضافہ

    اسلام آباد: عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر اہم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، دالوں کی قیمت میں 5 سے 70 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے مارے عوام کے لیے مزید مشکل پیدا کردی گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اہم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جن میں دالیں، گھی اور کوکنگ آئل شامل ہیں۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا میں قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔

    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق دالوں کی قیمت میں 5 سے 70 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ہے، گھی کی قیمت میں 8 سے 60 روپے اور کوکنگ آئل 9 سے 65 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

    نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز میں دال ماش فی کلو 70 روپے، مسور دال 25 اور دال چنا 5 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے۔