Tag: یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین

  • رضاکارانہ پینشن : یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی

    رضاکارانہ پینشن : یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کے پیکج کی منظوری دے دی گئی ، ملازمین کو رضاکارانہ پیشن ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ملازمین کے لیے 30.2 ارب روپے کا خصوصی پیکج بھی منظور کرلیا گیا۔

    وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے ساتھ ملازمین کو رضاکارانہ پینشن (گولڈن ہینڈ شیک) کے طور پر 30 ارب روپے سے زائد فراہم کیے جائیں گے، وزارت صنعت نے ملازمین کے لیے یہ پیکج تجویز کیا تھا۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اثاثے رواں مالی سال کے دوران فروخت کیے جائیں گے اور ای سی سی نے ہدایت دی کہ یہ عمل شفاف انداز میں مکمل کیا جائے۔

    اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے سرکاری اداروں نے نیسپاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرِ نو تشکیل کی بھی منظوری دی گئی۔

    نئے بورڈ کے لیے جاوید اسلم، محمد علی، پیر سعد احسن الدین، عمر حسن اور شہانہ احمد علی کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق امیدواروں کا انتخاب ان کے پیشہ ورانہ تجربے اور قابلیت کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور کمیٹی نے ہدایت کی کہ نامزدگیوں کا عمل بروقت اور مربوط انداز میں مکمل کیا جائے۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء ریاض حسین پیرزادہ، جام کمال خان سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

  • عید پر بونس : ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    عید پر بونس : ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے رمضان اعزازیہ کی رقم آج بینک کو منتقل کردی جائے گی، ہرڈیلی ویجرکو 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو رمضان اعزازیہ آج جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع یوایس سی نے بتایا کہ ملازمین کوادائیگی کیلئےاعزازیہ کی رقم آج بینک کومنتقل کردی جائے گی ، یوٹیلیٹی اسٹورزکے 10ہزار 303 ملازمین کواعزازیہ دینےکی منظوری ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ رمضان اعزازیہ کی رقم 19کروڑ 77لاکھ57 ہزار700روپے بنتی ہے، اعزازیہ رمضان پیکج پر عملدرآمد کیلئے اضافی ڈیوٹیز کے باعث دیا جارہاہے۔

    مستقل،کنٹریکٹ ملازمین کوابتدائی بنیادی تنخواہ کےبرابر اعزازیہ ملے گا، یوٹیلیٹی اسٹورزکے ہرڈیلی ویجرکو 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اعزازیہ کیلئے ماہ رمضان میں کم ازکم80 فیصد حاضری ضروری تھی۔

  • تنخواہ دار ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

    تنخواہ دار ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو سابقہ پی ٹی آئی دور کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ملازمین کو فی ڈیلی ویجر 12ہزار روپے کا اعزازیہ ملے گا۔

    تفصیلات کے مطبق یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں مستقل ، کنٹریکٹ اورڈیلی ویجز ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی، یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو سابقہ پی ٹی آئی دور کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اعزازیہ کارپوریشن کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ملے گا، مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو بنیادی تنخواہ کےبرابراعزازیہ دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ڈیلی ویجز ملازمین کو فی ڈیلی ویجر 12ہزار روپے کا اعزازیہ ملے گا، ملازمین کو مالی سال 2020-21 کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اعزازیہ30جون2021کوکارپوریشن میں خدمات انجام دینےوالےملازمین کوملےگا تاہم اعزازیہ کے حصول کے لئے 2020-21میں کم از کم 90 دن ڈیوٹی کی شرط عائد ہے۔

    اس سے قبل ملازمین کو رمضان ریلیف پیکج2023 کا اعزازیہ ادا کیا جاچکا ہے۔

  • نجکاری کیخلاف یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا ڈی چوک پردھرنا ختم کرنے سے انکار

    نجکاری کیخلاف یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا ڈی چوک پردھرنا ختم کرنے سے انکار

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے ادارے کی نجکاری کیخلاف اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دے دیا نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دے دیا، ملک بھر سے آئے ملازمین پہلے اسٹور ہیڈ آفس میں جمع ہوئے اور بعد ازاں ریلی کی صورت میں اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچے۔

    دھرنے کے شرکاء ادارے کی نجکاری کیخلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے، اس موقع پر مظاہرین نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی دھمکی بھی دی۔

    پولیس نے خاردار تاریں لگا کر سڑک کو بند کردیا، دھرنے میں شریک ملازمین کا کہنا ہے حکومت غریبوں کو خودکشیوں پر مجبور کر رہی ہے، نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ کارپوریشن کی نجکاری ہزاروں ملازمین اوراُن کے اہلِ خانہ کا معاشی قتل ہے، صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق دھرنے کے شرکاء سے ملاقات کیلئے پہنچے۔

    شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ کسی ملازم کو برطرف نہیں کیا جائے گا بلکہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے۔

    نعیم الحق نے کہا کہ ملازمین کے مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی وطن واپسی پر نوٹیٖفیکشن جاری کردیں گے، جس کو مظاہرین نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نوٹیفیکیشن کے اجراء تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔