Tag: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن

  • رضاکارانہ پینشن : یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی

    رضاکارانہ پینشن : یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کے پیکج کی منظوری دے دی گئی ، ملازمین کو رضاکارانہ پیشن ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ملازمین کے لیے 30.2 ارب روپے کا خصوصی پیکج بھی منظور کرلیا گیا۔

    وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے ساتھ ملازمین کو رضاکارانہ پینشن (گولڈن ہینڈ شیک) کے طور پر 30 ارب روپے سے زائد فراہم کیے جائیں گے، وزارت صنعت نے ملازمین کے لیے یہ پیکج تجویز کیا تھا۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اثاثے رواں مالی سال کے دوران فروخت کیے جائیں گے اور ای سی سی نے ہدایت دی کہ یہ عمل شفاف انداز میں مکمل کیا جائے۔

    اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے سرکاری اداروں نے نیسپاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرِ نو تشکیل کی بھی منظوری دی گئی۔

    نئے بورڈ کے لیے جاوید اسلم، محمد علی، پیر سعد احسن الدین، عمر حسن اور شہانہ احمد علی کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق امیدواروں کا انتخاب ان کے پیشہ ورانہ تجربے اور قابلیت کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور کمیٹی نے ہدایت کی کہ نامزدگیوں کا عمل بروقت اور مربوط انداز میں مکمل کیا جائے۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء ریاض حسین پیرزادہ، جام کمال خان سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں خورد برد اور کرپشن میں ملوث 10 ملازمین کو سزا  سنا دی گئی

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں خورد برد اور کرپشن میں ملوث 10 ملازمین کو سزا سنا دی گئی

    میرپور خاص : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں خورد برد اور کرپشن میں ملوث 10 ملازمین کو سزا سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے معاملے پر کرپشن کے مقدمے میں ملوث 10 ملازمین کو عدالت نے سزا سنا دی۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف 2024 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل حیدرآباد اشوک کمار دو دیجا کی عدالت میں ہوئی، مقدمے میں دلاور خان، علی دینو سمیت 10 افراد نامزد تھے۔

    ایف آئی اے کی تفتیشی رپورٹ میں کہنا تھا  ملزمان نے 56 لاکھ 97 ہزار 133 روپے کی خورد برد کی تھی تاہم ایف آئی اے نے خورد برد شدہ رقم برآمد کر کے خزانے میں جمع کروا دی۔

    عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تمام ملزمان کو 2 ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی، مقدمے کی پیروی ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل سلمیٰ بگھیو نے کی، جبکہ تفتیشی عمل سب انسپکٹر جہانگیر مصطفیٰ نے مکمل کیا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز  کے پریشان ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی

    یوٹیلیٹی اسٹورز کے پریشان ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملازمین کے لئے خصوصی پیکج کی آج منظوری کا امکان ہے ، وزارت صنعت نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کیلئے 27 ارب کا پیکج مانگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملازمین کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

    وزارت صنعت کی جانب سے ای سی سی میں سمری پیش کی جائے گی، وزارت صنعت نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کیلئے 27 ارب کا پیکج مانگا ہے۔

    ای سی سی اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ، جس میں سرکاری ٹی وی کیلئے 11ارب روپے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ پربات ہوگی اور پاکستان آئل ریفائنری پالیسی 2023 کے مطابق ریفائنریز کی اپ گریڈیشن کی سمری پر غور ہوگا۔

    اس کے علاوہ تھلیاں سے تارو جبا تک وائٹ پائپ لائن بچھانےکےٹیرف سےمتعلق ایجنڈے پرغورہوگا جبکہ بجلی صارفین کوکیپٹو ٹرانزیشن لیوی میں ریلیف دینےکی سمری بھی زیر غور آئے گی۔

    مزید پڑھیں : یوٹیلیٹی اسٹورز ختم! ملازمین کا کیا ہوگا؟

    گذشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا تھا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    کمیٹی کی رکن سحر کامران نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہو رہے ہیں، اسی طرح پی آئی اے کے ملازمین کے حوالے سے بھی خدشات موجود ہیں۔

    اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری صنعت و پیداوار نے بتایا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام اسٹورز سیل کر دیے گئے ہیں اور ان کے مالی معاملات اب مزید سبسڈی کے بغیر نقصان میں جا رہے ہیں ، جب تک سبسڈی ملتی رہی، یوٹیلیٹی اسٹورز بہترین انداز میں چلتے رہے۔

    سیکریٹری نے کمیٹی کو بتایا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے 10 سے 11 ہزار ملازمین ہیں، تاہم صرف 300 ملازمین کو برقرار رکھا جائے گا جبکہ باقی ملازمین کو خصوصی مراعاتی پیکج کے تحت فارغ کیا جائے گا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور بے ضابطگیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور بے ضابطگیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا حقائق سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور بے ضابطگیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہری پور میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے 99 لاکھ روپے مالیت کا سامان متعلقہ گارڈز کی غفلت کے باعث چوری ہوا۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 16.4 ارب روپے کی غیر معیاری امپورٹڈ گندم خریدی جبکہ 1.6 ارب روپے کا غیر معیاری آٹا عوام کو فروخت کیا گیا۔

    مزید یہ کہ جولائی 2023 میں مقامی کے بجائے مہنگی امپورٹڈ گندم خریدنے سے قومی خزانے کو 1.3 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ 73 ہزار ٹن غیر معیاری آٹا فراہم کرنے والی 11 فلور ملوں پر صرف ایک لاکھ 38 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ چند یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین 74 کروڑ روپے کی چوری، فراڈ اور نان ریکوری سمیت دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث پائے گئے۔

    سبسڈی کے نام پر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگی بیچی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق صارفین سے 17 کروڑ 92 لاکھ روپے اضافی وصول کیے گئے اور سستا آٹا فراہم کرنے کے بجائے مہنگا بیچا گیا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے لئے اہم خبر!

    یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے لئے اہم خبر!

    اسلام آباد : حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی بنادی، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر صنعت وپیداوار 7 رکنی کمیٹی کےسربراہ ہوں
    گے۔

    وزیرمملکت خزانہ وریونیو اوروزیر مملکت آئی ٹی ، وفاقی سیکرٹری خزانہ اورسیکرٹری صنعت و پیداوار کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں جبکہ سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ نےکمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کرلیے ہیں ، کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کے طریقہ کار سمیت کارپوریشن کی پراپرٹی اور اثاثوں کی حفاظت، مینٹی ننس کا تعین کرے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کارپوریشن کے ملازمین سرپلس پول میں شامل کرنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لے گی جبکہ ملازمین کو دیگر حکومتی اداروں کی آسامیوں میں ضم کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج کی فراہمی کیلئے بی آئی ایس پی کیساتھ کوآرڈی نیشن حکمت عملی تیار کی جائے گی ، کمیٹی کیلئے وزارت صنعت وپیداوار سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی7 روز کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی، آپریشنزبند ہونے سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سیل اور پر چیز نہیں کرسکے گا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ہزاروں میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیا

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ہزاروں میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیا

     اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ رمضان میں ممکنہ قلت پر قابو پانے کے لیے چینی کی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ چینی کی مہنگی بولی کے باعث ٹینڈر منسوخ کیا گیا، کم سے کم بولی 142 روپے فی کلو کے حساب سے موصول ہوئی، اخراجات ملا کر فی کلو چینی 155 روپے میں پڑنی تھی۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے دعویٰ کیا کہ کارپوریشن کے پاس چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں۔

  • رمضان سے قبل  خصوصی الاؤنس، ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

    رمضان سے قبل خصوصی الاؤنس، ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سے قبل سیل اسٹاف کے خصوصی الاؤنس میں 200 فیصد تک اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیل اسٹاف الاؤنس میں اضافہ کردیا ، ذرائع نے بتایا کہ رمضان سے قبل سیل اسٹاف کے خصوصی الاؤنس میں 200 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ نے الاؤنس میں اضافے کی منظوری دی، سیل اسٹاف کے الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2024 سے ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ڈیلوری کلرک کا الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر ماہانہ 2 ہزار روپے کردیا گیا جبکہ کیشئر کا کیش ہینڈلنگ الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر ماہانہ 2 ہزار روپے مقرر کردیا ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ سپر مارکیٹ میں تعینات ہر ممبر کا خصوصی الاؤنس 500 سے بڑھا کر 1500روپے کر دیا گیا ہے۔

  • ایک اور ممکنہ چینی بحران سے بچنے کے اقدامات

    ایک اور ممکنہ چینی بحران سے بچنے کے اقدامات

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کیلئے نیا ٹینڈر جاری کردیا ہے، چینی کااسٹاک تقریباً ڈھائی ہزارمیٹرک ٹن رہ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ایک اور ممکنہ چینی بحران سے بچنے کے لئے اقدامات سامنے آئے، ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے چینی کی خریداری کیلئے نیا ٹینڈر جاری کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن ٹینڈر 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کیلئے جاری کیا گیا، ٹینڈر کے تحت لفافہ بندبولیاں 13اکتوبرکو طلب کرلیا اور بولیاں اسی روزکھولی جائیں گی۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا ہے کہ چینی کااسٹاک تقریباًڈھائی ہزارمیٹرک ٹن رہ گیا ہے، خریداری نہ کی گئی توچینی کےایک اوربحران کا خدشہ پیدا ہوگا اور کارپوریشن کواس وقت چینی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    ،ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق حالیہ ٹینڈرزمیں چینی کی خریداری میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورزنےچینی کا حالیہ ٹینڈر مہنگی بولی کے باعث منسوخ کردیا تھا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز نےآخری ٹینڈر میں 130 روپے فی کلو کےحساب سے چینی خریدی تھی۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین کی ملز سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین کی ملز سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی

    آسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین کی ملز سے مزید 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدلی۔

    تفصیلات کے وزیراعظم ریلیف پیکچ کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مزید 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی ہے۔

    ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے خریدی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے فی کلو کے حساب سے چینی 8 روپے مہنگی خریدی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے87 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی خریداری کی ہے، اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کو فی کلو چینی تقریبا 92 روپے میں پڑے گی۔

    یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ چینی کیلئے کم سے کم بولی90 روپے فی کلو ملی تھی، جہانگیر ترین شوگر ملز نے فی کلو کے حساب سے 3 روپے کی رعایت دی ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں، کارپوریشن نے آخری بار فی کلو چینی 78وپے94 پیسے میں خریدی تھی۔

    ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ چینی کیلئے کم سے کم بولی90 روپے فی کلو ملی تھی، جہانگیر ترین شوگر ملز نے فی کلو کے حساب سے 3 روپے کی رعایت دی ہے۔

  • رمضان ریلیف پیکج کا آغاز جلد ہوگا: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن

    رمضان ریلیف پیکج کا آغاز جلد ہوگا: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن

    اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کا آغاز جلد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کا جلد آغاز ہوگا، جس میں 19 بنیادی اشیائے خور و نوش کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔

    ترجمان کا وفاقی حکومت کے ریلیف پیکج کے بارے میں کہنا تھا کہ کہ یہ پیکج پورے ملک کے عوام کے لیے ہے، کسی مخصوص طبقے کو نوازنے کے لیے نہیں، ملک بھر کے تمام اسٹورز پر ہر چیز وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ریلیف پیکج کا آغاز 8 جنوری سے ملک بھر میں بیک وقت کیا گیا ہے، اب تک کارپوریشن کی سیلز میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مارچ کے مہینے میں 8 ارب سے زائد کی سیل ہوئی ہے۔

    کروناریلیف ٹائیگر فورس، 48 گھنٹوں میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد4لاکھ سےتجاوزکرگئی

    انھوں نے کہا کہ ہم مشکل گھڑی میں عوام کو ان کی دہلیز پر اشیائے خور و نوش فراہم کر رہے ہیں۔ آٹے، چینی بحران کو کنٹرول کرنے میں یوٹیلٹی اسٹورز کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ریلیف فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا اور پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ دل کھول کر عطیات دیں تاکہ اس مشکل وقت میں غریبوں یا متوسط طبقے کے لوگوں کی پریشانی دور کی جا سکے، اس سلسلے میں کرونا ریلیف ٹائیگر فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔