Tag: یوٹیلیٹی اسٹورز

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر سے خریداری ، عوام کے لیے  اچھی خبر آگئی

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر سے خریداری ، عوام کے لیے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : نئے پیکج کے اطلاق تک یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجودہ وزیراعظم پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسٹورز پر5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ میں اعلان کردہ وزیر اعظم ریلیف پیکج کا اطلاق آج سے نہ ہوسکا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کی مدت ختم ہوگئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ نئے پیکج کے اطلاق تک موجودہ وزیراعظم پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تاہم جب تک نئے پیکج کا اطلاق نہیں ہوتا، موجودہ وزیراعظم پیکج جاری رکھا جائے گا۔

    اسٹورز پر نئے پیکج کیلئے ای سی سی اوروفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی، وزیراعظم پیکج کے تحت اسٹورز پر5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ چینی، گھی، آٹا، چاول،دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے،بجٹ میں وزیراعظم اوررمضان پیکج کیلئے65 ارب روپے مختص کیےگئے۔

    وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے 10 ارب روپے اور وزیراعظم ریلیف پیکج کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ مالی سال کیلئے وزیراعظم پیکج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

  • ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم پیکج کی تجویز

    ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم پیکج کی تجویز

    اسلام آباد : نئے مالی سال کیلئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم پیکج کی تجویز سامنے آئی ، یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے نئے مالی سال کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم پیکج تجویز کردیا اور پیکج کیلئے بجٹ میں85 ارب مانگ لیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کے وزیر اعظم رمضان پیکج کیلئے 12 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں، 73 ارب روپے آئندہ مالی سال کے11 ماہ کیلئےمانگے گئے ، آئندہ مالی سال کیلئے اوسط ماہانہ تقریبا 6ً ارب 64 کروڑ روپے مانگے گئے۔

    حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے جتنے فنڈزمانگے اتنےمنظور ہونے کےامکانات بہت کم ہیں تاہم وزیر اعظم ریلیف پیکج کیلئے فنڈزسےمتعلق تجاویز کو وزارت خزانہ حتمی شکل دے گی۔

    ذرائع کے مطابق نئے مالی سال وزیراعظم پیکج کےتحت 5 بنیادی اشیاپرسبسڈی جاری رکھنے کی تجویز ہے، چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پربی آئی ایس پی صارفین کیلئے سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجودہ وزیر اعظم ریلیف پیکج 30 جون کوختم ہوجائے گا۔

  • بجٹ: یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے اہم خبر

    بجٹ: یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم پیکج جاری رکھنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ریلیف پیکج کے لیے بجٹ میں فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز سے نئے مالی سال کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

    وزیر اعظم پیکج کے لیے تجاویز کو نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجودہ وزیر اعظم ریلیف پیکج 30 جون کو ختم ہو جائے گا۔

    وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی دی جاری ہے، چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے ماہانہ تقریباً 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی 109 روپے فی کلو مقرر ہے، 10 کلو آٹے کا تھیلا 648، گھی 393 روپے فی کلو دستیاب ہے، دالوں اور چاول پر بھی فی کلو 25 روپے سبسڈی ہے۔

  • حکومت کا  مہنگائی سے پریشان عوام  کے لیے بڑا  ریلیف

    حکومت کا مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑا ریلیف

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا، گھی، دال، چاول پر صارفین کو سبسڈی ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع نے کہا ہے کہ پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاپر سبسڈی برقرار رہے گی، چینی ، آٹا، گھی، دال ، چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کوسبسڈی ملے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ 3ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی قیمت 109روپے فی کلو ہوگی۔

    بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹے کا 10کلوتھیلا648 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت 393 روپےمقررکی گئی ہے اور دالوں ، چاول پرفی کلو 25روپےسبسڈی ملے گی۔

    مزید پڑھیں : رمضان پیکج، یوٹیلیٹی اسٹورز کے 4 زونز ہدف حاصل کرنے میں ناکام

    وزیر اعظم پیکج جون 2024 تک جاری رکھنے کا پلان ہے تاہم آئندہ مالی سال وزیر اعظم پیکج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

    یاد رہے یوٹیلیٹی اسٹورز کے 9 میں سے 4 زونز رمضان پیکج کے تحت سیل ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ایبٹ آباد زونز کے یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان پیکج کے تحت مقررہ سیل اہداف حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

    کراچی زون کی سیل 3 ارب 20 کروڑ ہدف کے مقابلے 3 ارب 18 کروڑ رہی، کوئٹہ زون کی سیل ایک ارب 40 کروڑ ہدف کے مقابلے ایک ارب 32 کروڑ رہی، پشاور زون کی سیل 6 ارب 12 کروڑ ہدف کے مقابلے 5 ارب 73 کروڑ ریکارڈ کی گئی، اور ایبٹ آباد زون کی سیل 4 ارب 80 کروڑ ہدف کے مقابلے 4 ارب 51 کروڑ سے زائد رہی۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر  گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ

    اسلام آباد : مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیا کی خریداری بھی مشکل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف مہنگائی میں روز افزوں اضافے نے عوام پر زندگی اجیرن کر رکھی ہے تو دوسری طرف حکومتی اقدامات نئی سے نئی مشکل کھڑی کرکے عام آدمی کے لیے جینا دوبھر کررہے ہیں۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والا گھی 58 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی نئی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کردی۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کےتحت یوٹیلیٹی اسٹورزپر  فی کلو قیمت 335روپے تھی اور   فی کلو پر70روپےکی سبسڈی ہے۔

  • رمضان پیکج، یوٹیلیٹی اسٹورز کے  4 زونز ہدف حاصل کرنے میں ناکام

    رمضان پیکج، یوٹیلیٹی اسٹورز کے 4 زونز ہدف حاصل کرنے میں ناکام

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کے 9 میں سے 4 زونز رمضان پیکج کے تحت سیل ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ایبٹ آباد زونز کے یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان پیکج کے تحت مقررہ سیل اہداف حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

    کراچی زون کی سیل 3 ارب 20 کروڑ ہدف کے مقابلے 3 ارب 18 کروڑ رہی، کوئٹہ زون کی سیل ایک ارب 40 کروڑ ہدف کے مقابلے ایک ارب 32 کروڑ رہی، پشاور زون کی سیل 6 ارب 12 کروڑ ہدف کے مقابلے 5 ارب 73 کروڑ ریکارڈ کی گئی، اور ایبٹ آباد زون کی سیل 4 ارب 80 کروڑ ہدف کے مقابلے 4 ارب 51 کروڑ سے زائد رہی۔

    ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کو رمضان پیکج کے تحت مجموعی سیل ہدف حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے، اور سیل 40 ارب کے ہدف کے مقابلے میں تقریباً 44 ارب رہی، اسلام آباد کی سیل 30 فی صد زیادہ، فیصل آباد زون کی سیل ہدف سے 18 فی صد زائد رہی، لاہور 17، ملتان 13، اور سکھر زون کی سیل مقررہ ہدف سے 10 فی صد زیادہ رہی، جب کہ اسلام آباد زون کی سیل سب سے زیادہ 7 ارب 98 کروڑ ریکارڈ کی گئی۔

  • عید پر بونس : ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    عید پر بونس : ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے رمضان اعزازیہ کی رقم آج بینک کو منتقل کردی جائے گی، ہرڈیلی ویجرکو 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو رمضان اعزازیہ آج جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع یوایس سی نے بتایا کہ ملازمین کوادائیگی کیلئےاعزازیہ کی رقم آج بینک کومنتقل کردی جائے گی ، یوٹیلیٹی اسٹورزکے 10ہزار 303 ملازمین کواعزازیہ دینےکی منظوری ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ رمضان اعزازیہ کی رقم 19کروڑ 77لاکھ57 ہزار700روپے بنتی ہے، اعزازیہ رمضان پیکج پر عملدرآمد کیلئے اضافی ڈیوٹیز کے باعث دیا جارہاہے۔

    مستقل،کنٹریکٹ ملازمین کوابتدائی بنیادی تنخواہ کےبرابر اعزازیہ ملے گا، یوٹیلیٹی اسٹورزکے ہرڈیلی ویجرکو 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اعزازیہ کیلئے ماہ رمضان میں کم ازکم80 فیصد حاضری ضروری تھی۔

  • عید سے قبل ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

    عید سے قبل ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اعزازیہ رمضان پیکج پر عمل درآمد کیلئے اضافی ڈیوٹیز کرنے پر دیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجر کو 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو اعزازیہ عیدالفطر سے قبل جاری کیا جائے گا، اعزازیہ کے حصول کیلئے ماہ رمضان میں کم ازکم 80 فیصد حاضری ضروری ہوگی۔

  • ملازمین کیلئے بڑی خبر

    ملازمین کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین پر  ہڑتال، مظاہروں اور احتجاج پر پابندی کا اطلاق کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں چھ ماہ کیلئے لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کردیا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد لازمی سروس ایکٹ کا اطلاق فوری کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ فیصلے کا مقصد یوٹیلیٹی اسٹورز پر شہریوں کو اشیاء کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے، لازمی سروس ایکٹ کے تحت ہڑتال، مظاہروں اور احتجاج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن یونیز کی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگادی گئی، لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ابتدائی طور پر اس ایکٹ کا نفاذ 6 ماہ کیلئے ہوگا جس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔

  • وزیراعظم کی جانب سے  رمضان میں عوام کے لئے بڑا ریلیف

    وزیراعظم کی جانب سے رمضان میں عوام کے لئے بڑا ریلیف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو افطاری کے بعد رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکچ کے تحت شہریوں کی سہولت کے لئے ہدایت جاری کردیں ، ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے یوٹیلیٹی اسٹورزکےاوقات کار بڑھادیے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو افطاری کے بعد رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورزملازمین کوفی ملازم یومیہ 500 روپے افطاری الاؤنس ملے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکج کےتحت افطاری الاؤنس چاند رات تک دیا جائے گا،یوٹیلیٹی اسٹورزنےعملدرآمد کیلئے زونل ،جنرل منیجرز کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔