Tag: یوٹیلیٹی اسٹورز

  • یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان سے قبل مہنگی چینی خرید لی

    یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان سے قبل مہنگی چینی خرید لی

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان سے قبل مہنگی چینی خرید لی ہے۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق کارپوریشن نے رمضان سے قبل 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی ہے، جو آخری ٹینڈر کے مقابلے فی کلو 17.10 روپے مہنگی خریدی گئی ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 142 روپے فی کلوحساب سے چینی خریدی ہے، جو اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 155 روپے میں پڑے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں، کیوں کہ رمضان المبارک میں دستیابی کے لیے چینی کی خریداری ناگزیر تھی۔

    پاکستان سے طلائی زیورات کی ایکسپورٹ معطل، کروڑوں ڈالر کے آرڈر منسوخ ہونے کا خطرہ

    اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز نے نومبر 2023 میں بھی 40 ہزار ٹن چینی خریدی تھی، اس وقت 124 روپے 90 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی، اور اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 138 روپے میں پڑی تھی۔

  • رمضان پیکج سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کا عوام کے لیے ریلیف کا اعلان

    رمضان پیکج سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کا عوام کے لیے ریلیف کا اعلان

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکج سے قبل عوام کے لیے ایک اور ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان پیکج سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کاپوریشن نے مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی کر دی، مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، صابن، واشنگ پاوڈر کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

    گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے، برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے تک کمی کر دی گئی۔

    رمضان سے قبل کروڑوں روپے کا مضر صحت چنا امپورٹ کر لیا گیا

    واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اگلے مہینے سے رمضان ریلیف پیکج کا بھی آغاز کر رہا ہے، رمضان پیکج سے اشیا کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔

    رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 بنیادی اشیا پر ریلیف ملے گا، ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت 7 ارب 49 کروڑ سے زائد پیکج دیا جائے گا، پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے کرنے کی تجویز ہے۔

  • ملکی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کب ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

    ملکی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کب ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 4 مارچ سے کئے جانے کا امکان ہے، پیکج میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے انیس بنیادی اشیا پر رعایت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج چار مارچ سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق چاند رات تک ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑے رمضان پیکچ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ای سی سی نے سات ارب انچاس کروڑ روپےسے زائد کا رمضان پیکج منظور کیا ہے۔

    پیکج میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے انیس بنیادی اشیا پر رعایت دی جائے گی، آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول اور دالوں پرسبسڈی دی جائے گی، اس کے علاوہ کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔

    بی آئی ایس پی مستحقین کو رمضان پیکج کےتحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی، ٹارگٹڈ سبسڈی کےعلاوہ عام صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر ہوگی۔

    یاد رہے گزشتہ سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر پانچ ارب روپے کا رمضان پیکچ منظور کیا گیا تھا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کے لیے ٹینڈر کھول دیا

    یوٹیلیٹی اسٹورز نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کے لیے ٹینڈر کھول دیا

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کے لیے ٹینڈر کھول دیا۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق 70 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کے لیے ٹینڈر کھول دیا گیا ہے، آخری ٹینڈر کے مقابلے یوٹیلیٹی اسٹورز کو فی کلو 17.10 روپے مہنگی بولی موصول ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کو فی کلو 142 روپے کے حساب سے کم سے کم بولی ملی ہے، خریداری پر اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 155 روپے میں پڑے گی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ چینی کی موصول بولیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، چینی خریداری سے متعلق فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں، رمضان میں دستیابی کے لیے چینی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے کہا یوٹیلیٹی اسٹورز نے اس سے قبل نومبر میں 40 ہزار ٹن چینی خریدی تھی، چینی 124 روپے 90 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی، اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 138 روپے میں پڑی تھی۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر سیلز کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر سیلز کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر حکومتی سبسڈی کے اثرات کی وجہ سے سیلز کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق 2022-23 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل ریکارڈ طور پر 137 ارب 15 کروڑ 50 لاکھ روپے رہی، جب کہ استعمال شدہ سبسڈی کے ساتھ یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 151 ارب روپے رہی۔

    ذرائع کے مطابق بنیادی اشیا پر حکومتی سبسڈی کے باعث سیل بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، آٹا، چینی، گھی، دال، چاول پر حکومت بھاری سبسڈی دے رہی ہے، گزشتہ مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورز کا خالص منافع 76 کروڑ 40 لاکھ روپے رہا۔

    گزشتہ مسلسل 3 سال سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن منافع میں ہے، مالی سال 22-2021 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 112 ارب 32 کروڑ روپے تھی، مالی سال 21-2020 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 120 ارب 24 کروڑ روپے تھی، مالی سال 20-2019 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 53 ارب 32 کروڑ روپے تھی۔

    پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    مالی سال 19-2018 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 9 ارب 68 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی، جب کہ مالی سال 19-2018 میں یوٹیلیٹی اسٹورز 6 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ روپے خسارے میں تھا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء مارکیٹ سے بھی مہنگی

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء مارکیٹ سے بھی مہنگی

    لاہور : شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بنائے گئے سستے یوٹیلٹی اسٹورز عوام کے لیے مہنگے اسٹور بن گئے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام مارکیٹ سے بھی زیادہ مہنگی ملنے لگیں۔

    سستی اشیا یوٹیلٹی اسٹوروں سے غائب ہیں، صارفین پریشان ہوگئے غریب عوام کو ریلیف کے دعوے زبانی جمع خرچ تک محدود ہوگئے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹور پربھِی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام مارکیٹوں کے برابر ہیں جبکہ گھی، آٹا، چینی اور دالوں سمیت دیگر سستی اشیاء اسٹوروں سے غائب ہوگئی ہیں، لوگ سستے آٹے، گھی اور چینی کیلئے باربار چکر لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    آٹا، ٹوٹا باسمتی چاول، دال چنا، چینی، سفید چنے عام مارکیٹ سے مہنگے فروخت کیے جارہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر سُپر باسمتی چاول اور سیلاچاول بھی عام مارکیٹ سے مہنگے ہیں۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر سیلا چاول 55 روپے 45 پیسے مہنگے فروخت ہورہے ہیں، عام مارکیٹ میں سیلا چاول 314روپے 55 پیسے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر 370 روپے کلو مل رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ آٹے کا دس کلو والا تھیلا عام مارکیٹ میں 1400،یوٹیلٹی اسٹور پر1420روپے کے ریٹ میں مل رہا ہے سرخ مرچ عام مارکیٹ سے 180 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔

    کوکنگ آئل دس روپے ،دال مسور 25 اور دال چنا 28 روپے فی کلو مہنگی ہے، 140روپے فی کلو والی چینی یوٹیلیٹی سٹور پر160روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹور نام کے سستے ہیں جو اشیاءسستی ہیں وہ دستیاب ہی نہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر عام صارفین کے لئے ختم کیا گیا ریلیف پیکج دوبارہ بحال کیا جائے اور اشیاء کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے۔

     

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں  میں بڑی کمی

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز نے مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل ک7 روپے سستا کردیا گیا، قیمتوں میں کمی کااطلاق آج سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے مختلف برانڈز کا گھی اورکوکنگ آئل سستا کردیا، ذرائع نے بتایا کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی کردی گئی اور کوکنگ آئل بھی فی لیٹر7 روپے سستا کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کااطلاق آج سے ہوگا، کمی کافائدہ سب سےزیادہ کراچی کے صارفین کو ہوگا، کراچی کیلئےگھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت کم مقرر کی گئی ہے۔

    گذشتہ ماہ بھی ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا تھا کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 23روپے فی کلو سے لیکر 38روپے تک کی کمی کی گئی۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا تھا۔

  • ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے خوشخبری

    ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے خوشخبری

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے اچھی خبر ہے کہ تمام ڈیلی ویجز ملازمین کی کم ازکم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ نے تجاویز کی منظوری دی ہے، ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں531 روپے تک اضافے ہوجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی اجرت میں اضافہ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ہوگا، میٹرک، انڈر میٹرک ملازمین کی یومیہ اجرت 266 روپے بڑھ جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق ایف اے، ایف ایس سی، ڈی کام اور ڈرائیورز کی یومیہ اجرت میں 287روپےکا اضافہ ہوگا جبکہ بی اے، بی ایس سی اور ایم اے ملازمین کی یومیہ اجرت 308 روپے بڑھ جائے گی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایم بی اے، ایم پی اے، ایم کام اور ایم ایس سی ملازمین کی یومیہ اجرت میں 399 روپے کا اضافہ ہوگا جبکہ ایم فل، ایم ایس اور مساوی تعلیم کے حامل ملازمین کی یومیہ اجرت میں531 روپے کا اضافہ ہوگا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے بری خبر

    یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے بری خبر

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی سستی چینی 8 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی، چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے دستیابی کےساتھ ہی چینی مہنگی کردی،ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرسبسڈی والی سستی چینی8روپے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر سبسڈی والی چینی کی فی کلوقیمت میں بھی 8 روپے کا اضافہ کیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔

    ذرائع نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے فی کلو چینی کی قیمت155روپے اور بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس سے قبل عام صارفین کیلئے چینی کی قیمت147 روپے فی کلو تھی اور سبسڈی کےتحت چینی کی پرانی قیمت101 روپے فی کلو تھی۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کا بحران ختم ہونے کی راہ ہموار

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کا بحران ختم ہونے کی راہ ہموار

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چالیس ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا، جس سے چینی کا بحران ختم ہونے کی راہ ہموار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کا بحران ختم ہونے کی راہ ہموار ہوگئی، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چالیس ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کو بیس ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کیلئے بولی موصول ہوئی، یوٹیلیٹی اسٹورز کو ایک سو پینتیس روپے ستائیس پیسے فی کلو کے حساب سے بولی موصول ہوئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اخراجات ملاکر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً ڈیڑھ سو روپے میں پڑے گی۔

    گزشتہ کئی روزسے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اسٹاک ختم ہونے سے چینی کا بحران ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز نے ایک سوستاون روپے فی کلو کے حساب سے موصول بولی مسترد کی تھی۔